Baaghi TV

Tag: کانگریس رہنما

  • کانگریس رہنما کا الیکشن جیتنے کیلئے چپل مار آشیرواد،ویڈیو وائرل

    کانگریس رہنما کا الیکشن جیتنے کیلئے چپل مار آشیرواد،ویڈیو وائرل

    مدھیہ پردیش : اسمبلی کے الیکشن جیتنے کیلئے کانگریس رہنمانے بھکاری سے چل مار آشیرواد لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر رتلام سے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا جس کیلئے پولنگ تو ختم ہو چکی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے الیکشن جمعے کے روز ہوئے تھے جس میں ٹرن آؤٹ 76.22 فیصد رہا جسے ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرن آؤٹ کہا جارہا ہے، ووٹوں کی گنتی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔
    https://x.com/amitrakshitbjp/status/1725749876950983120?s=20

    فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

    کانگریس رہنما پارس سکلیچہ کے حوالے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے، پارس سکلیچہ نے 2013 اور 2018 میں بھی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی وجہ سے کانگریس رہنما اس بار الیکشن میں لڑنے کیلئے ایک بھکاری بابا کے پاس چپل مار آشیرواد لینے پہنچ گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ بھکاری سڑک کنارے موجود ہے اور کانگریس رہنما ان کیلئے نئی چپل کا جوڑا لاتے ہیں جس سے بھکاری بابا انہیں کئی بار چپل مار کر آشیرواد دیتے ہیں، بھکاری بابا کبھی کانگریس رہنما کے سر پر تو کبھی ان کے منہ پر چپل مار رہے ہیں، چپل مار آشیرواد کا مطلب ہے کہ چپل کھانے والے شخص سے نظر بد ختم ہو جاتی ہے اور اس کے کام بن جاتے ہیں۔

    غزہ جنگ: مسلم ممالک کے سربراہان چین کا دورہ کریں گے،سعوی وزارت خارجہ

  • امریکا میں پاکستانی سفیر کی خدمات کا اعتراف

    امریکا میں پاکستانی سفیر کی خدمات کا اعتراف

    امریکی کانگریس رہنما ال گرین نے پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خصوصی سرٹیفیکیٹ پیش کیا –

    باغی ٹی وی: پاکستانی سفیرکو ال گرین کی جانب سے کانگریس کے خصوصی اعترافی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا، مسعود خان کو پاک امریکہ معاشی تعلقات اور تجارت کے فروغ کے اعتراف میں سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔

    کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی تعلقات اور ٹریڈ پر مبنی سفارت کاری کے حوالے سے آپ کے عزم کو سلوٹ کرتا ہوں، پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے بھی کانگریس رہنما ال گرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔

    ” دی نیوز” کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نےروز ہیوسٹن میں کہا کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی امریکہ کو اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے سفیر نے امریکی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر لیں اور بھاری اقتصادی منافع حاصل کرنے کے لیے اپنی اضافی صلاحیت کو سرمایہ کاری کریں۔

    اپنے دورہ ہیوسٹن کے تیسرے روز مختلف مواقع پر کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، مخیر حضرات، امریکی تھنک ٹینک ایشیا سوسائٹی کے اراکین اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے لیے جیت کی شراکت داری کو جنم دے گی۔ .

    کثیر جہتی پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا مستقل اتحادی رہا ہے۔ "ہم قیام امن، میں شراکت دار رہے ہیں۔ ہماری شراکت داری نے دنیا کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے-

    پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ ہم سب کو مل کر امریکہ میں پاکستان کے بارے میں غلط تاثرات کو دور کرنے، امریکہ کے بارے میں بدگمانیوں کو دور کرنے اور آخر کار پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔

    سفیر نے کہا آپ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک مضبوط پل ہیں اور آپ نے یہاں اچھا کام کیا ہےامریکہ میں زیادہ تر پاکستانی کاروبار یوں کے پاس گنجائش سے زیادہ ہے۔ ان کے پاس زیادہ دولت ہے اور یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

  • سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا جن کے پرستار بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہیں انہوں نے قتل ہونے سے قبل اپنے ایک کنسرٹ میں وعدہ کیا تھا کہ میں رواں برس پاکستان آﺅں گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پہلے لاہور پھر اسلام آباد میں شوز کروں گا۔ موسے والا کا یہ اعلان سن کر ان کے پاکستانی پرستار کافی خوش تھے اور منتظر تھے کہ کب انکا یہ پسندیدہ گلوکار پاکستان آئیگا ۔سدھو موسے والا کے قتل پر جتنے رنجیدہ ہندوستانی ہیں اتنے ہی پاکستانی بھی ہیں کیونکہ ان کی گلوکاری نے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا ۔سب کا کہنا ہےکہ انہوں نے پنجابی گائیکی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ۔

    واضح رہے کہ گلوکار و اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو چند روز قبل گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔پولیس کا دعوی ہے کہ کینڈا کے گینگ نے انہیں قتل کیا ہے اور ذمہ دار ی بھی قبول کر لی ہے ۔رپورٹس کے مطابق گلوکار کی سیکیورٹی کے لئے چار پولیس اہلکار تعینات تھے جن میں سے دو کو عارضی طور پر واپس بلایا گیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سدھو موسے والا دونوں پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ نہیں لیکر گئے تھے ان کے دشمنوں نے موقع پاتے ہی انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔سدھو موسے والا کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور ان کے پرستاروں کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ ان کا فیورٹ گلوکار اب ہم میں نہیں رہے

  • پلواما کا حملہ اقتدارکے بھوکے نریندرمودی نے کروایا،کانگریس رہنما

    پلواما کا حملہ اقتدارکے بھوکے نریندرمودی نے کروایا،کانگریس رہنما

    نئی دلی: کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا ہے کہ پلواما کا حملہ اقتدارکے بھوکے نریندرمودی نے کروایا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا تھا کہ پلواما میں بھارتی سیکورٹی اہلکاروں پرحملہ وزیراعظم نریندرمودی ہی کرواسکتے تھے کیونکہ وہ ہرحال میں 2019 کا الیکشن جیتنا چاہتے تھے۔

    مودی کو جان کے لالے پڑگئے، 20 منٹ بارش میں گزارنے پڑے

    ادت راج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی اقتدارکے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں پلواما حملے میں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کوائیرایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے کی درخواست کا وزیراعظم مودی نے کوئی جواب نہیں دیا مودی اجازت دیتے تو40 بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی جان بچ سکتی تھی۔

    کانگریس رہنما نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم مودی کے قافلے پرنہ کسی نے کوئی پتھرپھینکا نہ ہی کوئی حملہ ہوا لیکن یہ پھربھی واویلا مچا رہے اورشورکررہے ہیں یہ ڈرامے کرتے ہیں۔

    لداخ میں چینی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ

    خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم مودی پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں تین روزہ دورہ پر بھٹنڈہ پہنچے تو ہوائی اڈے سے وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے فیروز پورجانے والے تھے لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے انہوں بذریعہ کار فیروزپور جانے کا فیصلہ کیا ان کا قافلہ جب بھٹنڈہ بائی پاس کے قریب فلائی اوور پر پہنچا تواسی روٹ پر سامنے سے کسانوں کاایک جلوس آنے کی اطلاعات پر مودی کے قافلہ کو فوری طور پر روک لیا گیا۔

    عالمی برادری کسی سیاسی تعصب کے بغیر افغان عوام کی مدد کرے،ملا عبدالغنی برادر

    مودی کے قافلے کے لئے تین روٹ بنائے گئے تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق مودی جس روٹ سے فیروزپور جارہے تھے اس کی اطلاع پنجاب کے وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی اور کانگریس کے مقامی رکن پنجاب اسمبلی کو تھی۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ روٹ کی اطلاع وزیراعلی کے ایما پررکن اسمبلی کوملی جس نے کسانوں کواسی روٹ پرجلوس نکالنے کےلئے اکسایا-

    مظاہرین نے وزیراعظم کے قافلے میں شامل بی جے پی کے ورکرزکی ایک بس کا گھیراو بھی کرلیا جو وزیراعظم کی گاڑی سے چند میٹر کے فاصلے پرتھی۔بھارتی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے روٹ کو لیک ہونے کے واقعہ کو بھارتی تاریخ کا منفرد واقعہ قرار دیااور کہا کہ ایسے واقعہ کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ دریں اثنا وزیراعلی پنجاب چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ وزیراعظم نے اصل روٹ سے ہٹ کر حسینی والا سے جانے کا فیصلہ کیا جو کہ پاکستان کے شہر قصور سے متصل ہے وزیراعظم کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کا پنجاب کا دورہ ایک فلاپ شو ہوگا اس لئے انہوں نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر واپس جانے میں عافیت سمجھی۔

    واضح رہے کہ 14 فروری 2019ء کو 78 گاڑیوں پر سوار 2،500 سینٹرل ریزرو پولیس فورس اہلکاروں کا قافلہ جموں سے سری نگر جانے کے لیے قومی شاہراہ 44 پر گزر رہا تھا۔ قافلہ بھارتی وقت کے مطابق لگ بھگ 3:30 پر جموں سے روانہ ہو چکا تھا اور اس میں کئی اہلکار شامل تھے۔

    اونتی پورہ کے نزدیک لیتھ پورہ میں بھارتی وقت کے مطابق تقریباً 15:15 جس بس میں سیکورٹی اہلکار موجود تھے اس سے ایک مہیندر اسکورپیو ایس یو وی ٹکرائی، اس کار میں دھماکا خیز مواد تھا۔ اس کی جہ سے دھماکا ہو گیا اور کم از کم 40 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھےزخمیوں کو سری نگر میں آرمی بیس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    بیٹی کو کیوں مارا،بھارتی فوجی نے ٹیچرکو گولی مار دی

    نیشنل انویسٹی گیشن ایجینسی نے جموں کشمیر پولیس کے ساتھ 12 رکنی ایک ٹیم حملہ کی جانچ کے لیے بنائی تھی ابتدائی مرحلہ کی جانچ میں پتہ چلا تھا کہ ایک کار 300 کلو دھماکا خیز مواد لے جارہی تھی جس میں 80 کلو آر ڈی ایکس (دھماکا خیز مواد) موجود تھا-

    نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف پر حملہ ناجائز ہے، میں اس بد قسمت حملہ کی پرزور مخالفت کرتا ہوں ہمارے محافظین کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی پورا ملک ہلاک ہونے والوں کے ساتھ کندھا سے کندھا ملائے کھڑا ہے-

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون…