Baaghi TV

Tag: کانگو

  • سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 141 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی نے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

    زیادہ تر جانی اور مالی نقصان نشیبی علاقوں میں ہوا جہاں سیلابی نے ریلے نے ایک ہزار کے قریب گھر تباہ کردیئے جب کہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ سیلابی پانی میں مٹی اور کیچڑ بھی شامل ہوگئی۔ ہائی وے ٹوٹ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور گلیاں کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئیں۔

    کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

    وزارت صحت کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان 120 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    کانگو: سونے کی کان بیٹھنے سے50 افراد ہلاک

    دارالحکومت کا بندرگاہ سے رابطہ کٹ گیا۔ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئیں۔ دارالحکومت کو صاف کرنے میں 4 دن لگ سکتے ہیں تب تک معمولات زندگی معطل رہیں گے۔

    پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    تاریخ کے اپنی نوعیت کے ہلاکت خیز سیلاب میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں نے عالمی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ اپنی زندگی میں ایسی بارشیں اور سیلاب نہیں دیکھا۔

  • کانگو: امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

    کانگو: امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

    کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ شہید بابر صدیق منی بوئے میں مستقل آپریشن بیس کے گارڈ کمانڈر تھے۔

    دہشت گرد گروپ کے 6 افراد ہتھیار ڈالنے کے بہانے آپریشنل بیس پر آئے اور چیک پوسٹ پر پہنچتے ہی فائرنگ شروع کردی، گولی حوالدار بابر صدیق کے سر میں لگی جو طبی امداد کے دوران جام شہادت نوش کرگئے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق 35 سالہ حوالدار بابر صدیق شکرگڑھ کے رہائشی تھے جنہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن میں اب تک پاکستان کے 171 فوجیوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

  • کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت  8 اہلکار شہید

    کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

    اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

    حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوگئے۔حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔پاکستانی فوجیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ
    میجر سعد نعمانی
    شریک پائلٹ،
    میجر فیضان علی
    N/Sub سمیع اللہ خان، فلائٹ انجینئر،
    حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف
    L/Hav محمد جمیل، گنر
    پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں سرگرم عمل کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    پاک فوج کے امن دستوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو وقفے وقفے سے تنازعات کے شکار علاقوں میں امن کی حفاظت کے چیلنجوں کے کاموں کو انجام دینے میں اورضرورت کےوقت اعلیٰ ترین قربانیاں پیش کرنے میں خود کو ممتاز کیا ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں۔

    ادھروزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کےبیٹے دنیا بھرمیں امن کے پرچارکےلیے جانیں قربان کررہےہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ پاکستان امن وبھائی چارے کے قیام کےلیے تمام تروسائل بروئے کارلا رہا ہے حتیٰ کہ جان کی قربانیاں بھی پیش کررہا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کانگو میں یو این امن مشن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسروں وجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی کے ایوی ایشن یونٹ کے افسروں وجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی –

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کانگو میں شہادت کا رتبہ پانے والے افسروں اور جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے

  • کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

    کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

    کنساشا:افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گر گئی۔اطلاعات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنساشا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اور بازار پر گری جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

    کانگو حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 24 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر تاجر اور بس کا انتظار کرنے والے افراد شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ سال 2021کے آخری دنوں میں افریقی ملک کانگو میں ایک ریسٹورینٹ میں کرسمس تقریب کے دوران دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مشرقی شہر بینی کے ایک ریسٹورینٹ میں خود کش بمبار نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈ نے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا ۔

    ریسٹورینٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب رکھی گئی تھی جس میں 70 سے زائد افراد شریک تھے۔ خودکش حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئےتھے۔

  • ڈینگی کے بعد کانگو : اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    ڈینگی کے بعد کانگو : اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    اسلام آباد:ڈینگی کے بعد اب کانگووائرس نے حملے شروع کردیئے ،اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔کانگوسے متاثرہ یہ مریض پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں گزشتہ رات لایا گیا جس کا تعلق کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔

    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے ذرائع کے مطابق کانگو کےمریض کو پمز کے آئسیولیشن وراڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل کراچی میں کانگو وائرس اور دماغ خور جرثومے نگلیریا نے دو افراد کی جان لے لی۔ تھیرواں سال کانگو سے پندرہ اور نگلیریا سے بارہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اس سے قبل لاہور میں بھی کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا تھا۔

    دوسری طرف کانگوسے متاثرہ شخص کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہہ کانگو وائرس کا مشتبہ مریض محمد عارف شیرا کوٹ کا رہائشی اور گذشتہ روز 21 اگست سے میئو اسپتال میں زیر علاج تھا۔متاثرہ شخص کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں اور رپورٹ آنے پر ہی اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔