Baaghi TV

Tag: کان کن

  • نائجیریا: کان میں کاربن مونو آکسائیڈ پھیلنے سے 37 کان کن ہلاک، 25 زخمی

    نائجیریا: کان میں کاربن مونو آکسائیڈ پھیلنے سے 37 کان کن ہلاک، 25 زخمی

    افریقی ملک نائیجیریا کے وسطی علاقے میں ایک کان میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس پھیلنے سے کم از کم 37 کان کن ہلاک جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔

    روئٹرز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح کمپانی کمیونٹی میں پیش آیا، جو واسے کے علاقے میں واقع ہے حادثہ ریاست پلاٹیاؤ میں پیش آیا حکومتی حکام کے مطابق یہ ایک غیر فعال سیسے کی کان تھی، جہاں جمع شدہ معدنی مواد سے زہریلی گیس خارج ہوئی، جس کے باعث کان میں موجود افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔

    صوبائی حکومت نے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، تاہم ابتدائی طور پر درست تعداد فراہم نہیں کی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالو ں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    نائیجیریا کے وزیر برائے سالڈ منرلز، ڈیلی الاکے کے مطابق مقامی دیہاتی زہریلی گیس کی موجودگی سے لاعلم تھے اور معدنیات نکالنے کے لیے سرنگ میں داخل ہوئے، گیس سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوئی جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا،حادثے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کان کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ مزید افراد کو وہاں جانے سے روکا جا سکے۔

    وفاقی حکومت نے جائے حادثہ کے قریب تمام کان کنی کی سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ جامع تحقیقات کی جا سکیں، نائجیر یا میں غیر قانونی کان کنی ایک سنگین مسئلہ ہے، جہاں اکثر کان کنی کی سرگرمیاں حکومتی نگرانی اور بنیادی حفاظتی اقدامات کے بغیر انجام دی جاتی ہیں، ماہر ین کے مطابق ایسے حادثات کا بنیادی سبب حفاظتی پروٹوکولز کی عدم موجودگی ہے۔

  • دکی میں مزدوروں کا قتل،قائمقام صدر،وزیراعظم و دیگر کا اظہار مذمت

    دکی میں مزدوروں کا قتل،قائمقام صدر،وزیراعظم و دیگر کا اظہار مذمت

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دکی میں مائینز پر گزشتہ رات دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،دہشت گردوں نے 20 مزدوروں کو قتل کیا جبکہ 7 مزدور زخمی ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے،

    قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔قائمقام صدر پاکستان نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے 20 کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے جاں بحق کان کنوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی کان کنوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاکی۔قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور حملے میں ملوث سفاک درندے انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بے گناہ کان کنوں پر حملے کے شرمناک اور بزدلانہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،اوراس شرمناک واقعہ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قائمقام صدر پاکستان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث شر پسندوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق کان کنوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دکی میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی ہے،وزیرداخلہ نےحملے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نےزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی کان کنوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں بھی کیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد کے ہاتھوں کان کنوں کے قتل کی مذمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب محنت کشوں کو قتل کرنا بزدلانہ فعل ہے، مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، میری ہمدردیاں شہید مزدوروں کے مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہیں، دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے، دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

    کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی
    یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے تھے، مسلح افراد کے حملے میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور جن میں عبدالمالک، مولاداد، سیداللہ، جلال خان، فضل، اور روزی خان شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے ہیں۔ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور نصیب اللہ، سمیع اللہ، عبداللہ اور نصیب اللہ بھی حملے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور ملنگ، حمداللہ اور عبداللہ جاں بحق ہوئے ہیں۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور عبدالولی، غلام علی اور حیات اللہ بھی اس واقعے میں جانبحق ہوچکے ہیں۔کچلاک سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور بسم اللہ جبکہ ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جلات خان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔مزید برآں، ضلع موسی خیل سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور صمد خان اور ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور ولی محمد بھی اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • ہرنائی میں کان کنوں پر فائرنگ،4 کان کن ہلاک اور 3 زخمی،جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ،بچہ جاں بحق

    ہرنائی میں کان کنوں پر فائرنگ،4 کان کن ہلاک اور 3 زخمی،جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ،بچہ جاں بحق

    ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان بم دھماکے کے باعث بچہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:جنوبی وزیرستان میں یہ دھماکہ گاؤں دژہ غونڈئی میں ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم سڑک کے قریب نصب کیا گیا تھا تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہےزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے خوست کوئل مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

    لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے میں جاں بحق کانکنوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہرنائی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز ہے، غریب اور بے قصور محنت کشوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ دہشت گردی کے بد ترین واقعےمیں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروٴے کار لائے جائیں مائننگ ایریاز میں سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔

  • ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، متعدد مزدور دب گئے

    ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، متعدد مزدور دب گئے

    ہرنائی:بلوچستان کی تحصیل ہرنائی میں کوئلہ کان دھماکے سے بیٹھ گئی، جس کی زد میں آکر متعدد کان کن دب گئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ہرنائی کے علاقے ترخ تنگ میں پیش آیا، جہاں کوئلہ کان ایریا میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی۔

    دروازے کے آگے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کی جان لے لی گئی

    موصول ابتدائی معلومات کے مطابق چھ کان کان کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ایم ڈی سی، ریسکو اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ شاہرگ ترخ تنگ میں ٹھیکیدار حاجی دلاور خان کی کان میں ہوا ہے، جہاں سے کوئلہ نکالا جا رہا تھا۔

    کابل پاکستانی سفارتخانے پرفائرنگ،گارڈ نے سینے پرگولیاں کھا کرپاکستانی ناظم…

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ہنگو میں دولئی اورکزئی کے مقام پر کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئےتھے،اس وقت ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ اورکزئی لویئر کے علاقہ دولئی میں واقع شاہین کول مائینز میں کان کن کام کر رہے تھے کہ گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا اور 13 کان کن ملبے تلے دب گئے۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    جب ہنگومیں دھماکے سے کان میں حادثہ ہوا تھا تو اس وقت ہنگو کے ڈپٹی کمشنر عدنان فرید اور ڈی پی او نذیر احمد کی قیادت میں ریسکیو آپریشن کیا گیا، اور چار کان کنوں کو زخمی حالت میں نکال کر کلائیہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا

    کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    جان بحق مزدوروں میں 4 کا تعلق ضلع شانگلہ، 3 کا اورکزئی، ایک کا میاں والی اور ایک کا دیر سے ہےتھا

  • اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق

    اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق

    پشاور:اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حکام کے مطابق کان سے 4 زخمی مزدوروں کو بھی نکال لیا گیا ہے جہیں علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ ضلعی حکام کے مطابق کان میں دھماکے کے وقت 13 مزدور کام کر رہے تھے۔

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ دھماکہ بڑا زور دار تھا جس کی وجہ سے یہ کان کن موقع پر جانبحق ہوگئے تھے، ریسکیوحکام کےمطابق جانبحق ہونےوالے مزدوروں کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے،

    یاد رہےکہ چند دن قبل ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے ، جس وقت دھماکا ہوا اس وقت مجموعی طور پر 110 مزدور کان کے اندر موجود تھے، ان میں سے کچھ اپنی مدد آپ باہر نکل آئے اور کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا تھا

    انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق بھی کی تھی کہ اب بھی 50 افراد کان کے اندر 2 مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جو سطح زمین سے 300 اور 350 میٹر نیچے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیاتھا انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’امید ہے کہ جو لوگ اب تک پھنسے ہوئے ہیں انہیں جلد از جلد بچا لیا جائے گا‘۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • دکی:  مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

    دکی: مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

    دکی: چمالنگ کے علاقے اکرام بورڈ میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او چمالنگ محمد شاہ کے مطابق جاں بحق کانکنوں کی شناخت اختر محمد ولد خیر محمد اور نقیب اللہ ولد نصیب اللہ بارک زئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی۔

    لانگ مارچ،خونی مارچ میں تبدیل ہونے لگا , دوسری ہلاکت ہوگئی،ٹرک سے گرکر 49 سالہ…

    لاشیں کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں جس کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔

    دوسری جانب ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر المناک روڈ حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا گھارو شہر کے سیاسی و سماجی گھرانے کا چشم و چراغ داد محمد شہزاد کے فرزند برازیل فٹبال کلب گھارو کے کیپٹن سہیل شہزاد کے چھوٹے بھائی بیس سالہ نوجوان جہانزیب جوکھیو اور بارہ سالہ شاکر جوکھیو گزشتہ رات دیر سے اپنے ہوٹل سے جو کہ شہر سے کچھ فاصلے پر واقع ہے-

    گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ ، ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید…

    موٹر سائیکل پر رات کو گھر کی طرف آرہے تھے کہ روڈ پر کھڑی ہوئی خراب گاڑی کے پیچھے جا ٹکرائے جسکے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پولیس موبائل کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے دوران شدید زخمی ہونے والے نوجوان جہانزیب جوکھیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ پولیس اور اسپتال کے عملہ نے ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد جانبحق ہونے والے نوجوان کا جسدِ خاکی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا اور دوسری جانب زخمی شاکر جوکھیو کو طبی امداد دی جا رہی ہے جسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے-

    شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے

    مرحوم جہانزیب جوکھیو کی بارہ دنوں کے بعد 13 نومبر کو شادی ہونے والی تھی کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا اور جیسے ہی نعش ان کے گھر پہنچی خوشیوں والے گھر میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

  • ٹھٹھہ میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل، 8مزدور وں کی لاشیں نکال لی گئیں

    ٹھٹھہ میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل، 8مزدور وں کی لاشیں نکال لی گئیں

    ٹھٹھہ کے قریب کوئلے کی کان میں پھنسے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں 2 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب جھمپیر میں کوئلے کی کان میں 12 فٹ بارش کا پانی موجود ہے اور نکاسی کی کوشش جاری ہے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان سے44 گھنٹے بعد 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 2 مزدوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    بنی گالہ ،عمران خان کے گھر کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص زخمی

    جھمپیر میں کوئلے کی کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10 مزدور پھنس گئےتھے جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ۔ موسم کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب ٹانک میں سیلابی ریلے میں پھنسے 34افراد کو بچالیا گیا جب کہ ایک شخص تاحال لاپتا ہےاس کے علاوہ مانسہرہ میں جل کھڈ کے مقام پر 36 گھنٹوں سے بند ایم این جے روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ہی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ 3 روز میں صرف بلوچستان میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

    شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید ٹیکنالوجی بھی فیل