Baaghi TV

Tag: کبریٰ خان

  • کبری خان بولڈ کردار کرنے کی خواہاں

    کبری خان بولڈ کردار کرنے کی خواہاں

    اداکارہ کبری خان جو کہ چھوٹی اور بڑی سکرین کی اداکارہ ہیں، اداکارہ ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کو ہر طرح کے کردار کرنے چاہیں . میں بھی ہر طرح کے ردار کرنا چاہتی ہوں،. چاہے مجھے لڑکا بننا پڑے میں بننے کو تیار ہوں . ایسا نہیں ہے کہ میں بولڈ کردار نہیں‌کرنا چاہتی یا کر سکتی مجھے بولڈ کردار کرنا پڑا تو کروں گی. ایک آرٹسٹ کو خود کو دائرے میں بند نہیں‌کرنا چاہیے. اداکارہ کبری خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں الگ اور منفرد کردار کروں‌. مجھے بہت خوشی ہے کہ ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار کو بہت سراہا گیا. اسی طرح‌سے میری فلم لندن نہیں جائونگا میں‌بھی

    میرے کردار کو بے حد پذیرائی ملی . مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر طرح‌کے کردار میں پسند کرتے ہیں. میں سکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ، میں‌بڑی کاسٹ یا ٹیم دیکھنے کی بجائے یہ دیکھتی ہوں کہ اس میں میرا کردار کیا ہے اور یہ کہانی لوگوں کو پیغام کیا دے رہی ہے. کبری خان نے یہ بھی کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے. انہوں نے کہا کہ مہوش حیات ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ ہمیشہ ہی بہت اچھا رہا ہے.

  • میکال ذاوالفقار اور کبری خان ایکبار پھر ایک ساتھ

    میکال ذاوالفقار اور کبری خان ایکبار پھر ایک ساتھ

    اداکار میکال ذوالفقار جب بھی سکرین پر آتے ہیں کچھ الگ اور منفرد پراجیکٹ کے ساتھ آتے ہیں. میکال ذواالفقار کی جوڑی ویسے تو صبا قمر و دیگر کے ساتھ بہت زیادہ پسند کی جا تی ہے لیکن کبری خان کےساتھ ان کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جا تا ہے . دونوں کو ڈرامہ سیریل "سنگ مرمر”کے علاوہ”الف اللہ اور انسان” میں بہت سراہا گیا. شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب رہتے ہیں. ان دو ڈراموں‌کے بعد ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کا شائقین کو موقع میسر نہیں آیا لیکن اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ہیں کیونکہ میکال اور کبری خان ایک ساتھ بہت جلد ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے اس پراجیکٹ کا نام تاحال منظر عام پر نہیں آیا لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس پراجیکٹ کی شوٹنگ

    لاہور میں ہوئی ہے اور یہاں سے شوٹنگ ختم کرکے اب نیا سپیل جنڈیالہ شیر خان میں مشہور صوفی شاعر وارث شاہ کے مزار پر مکمل کیا جائے گا۔ میکال ذولفقار اس میں ایک الگ گیٹ میں نظر آئیں گے ، انہوں نے اسی گیٹ اپ میں دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے پریمئیر میں بھی شرکت کی . یاد رہے کہ میکال کا ڈرامہ سیرل فراڈ آج کل آن ائیر ہے اس ڈرامے میں ان کی اور صبا قمر کی جوڑی کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے.

  • مر جانیے کیوں‌نخرے دکھانی ایں اور ماہی وے گانے کے پیچھے کی کہانی ندیم بیگ کی زبانی

    مر جانیے کیوں‌نخرے دکھانی ایں اور ماہی وے گانے کے پیچھے کی کہانی ندیم بیگ کی زبانی

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائونگا کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کہتے ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری فلم کو پسند کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ فلم بناتے وقت بہت ساری ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو دیکھنے والے گمان بھی نہیں‌کر سکتے.ندیم بیگ نے بتایا کے مرجانیے کیوں‌نخرے وکھانی ایں لندن میں شوٹ کیا گیا اس کا سیٹ رات کو لگا کر ہم پوری تیاری کرکے چلے گئے جب صبح آئے تو بارش نے سارا سیٹ خراب کر دیا ہوا تھا بلکہ سیٹ گر چکا تھا ہمیں دوبارہ سیٹ

    لگانا پڑا. اسی طر ح سے کبری خان پر پکچرائز ہونے والا گیت ماہیا وے کی جب شوٹنگ ہونی تھی تو کبری خان کی کمر میں شدید درد تھا اتنا درد تھا کہ وہ آسانی سے چل پھر نہیںسکتی تھیں چونکہ گانا شوٹنگ کے شیڈیول میں تھا تو کبری خان نے کہاکہ وہ اسی طر‌ح سے شوٹنگ کروائیں گی لہذا انہوں نے پروفیشنلیزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس گانے کو شوٹ‌کروایا. ندیم بیگ نے بتایا کہ اسی طرح سے مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے لندن میں برج کے پاس کچھ ڈائیلاگز ہیں وہاں اتنی سردی تھی کہ دونوں اپنے اپنے ڈائیلاگز بھول رہے تھے بول ہی نہیں پا رہے تھے. ندیم بیگ نے کہا کہ پوری ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ پوری ٹیم نے بہت تعاون کیا کام تبہی اچھا ہوتا ہے جب پوری ٹیم تعاون کرے.

  • لندن نہیں جائونگا کی لاہور میں ہونے والی پریس میٹ کوموخر کر دیا گیا

    لندن نہیں جائونگا کی لاہور میں ہونے والی پریس میٹ کوموخر کر دیا گیا

    ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں‌ جائونگا جو کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اسکا پریس میٹ آج کے دن لاہور میں رکھا گیا تھا لیکن اسے موخر کر دیا گیا ہے. اس حوالے سےکہا جا رہا ہے کہ لندن سے فنکاروں کو واپسی کے ٹکٹ کا ایشو ہو رہا ہے اور سٹار کاسٹ کی عدم دستیابی ہے. ہماری اطلاعات کے مطابق ہمایوں سعید اور مہوش حیات دبئی میں ہیں جبکہ کبری خان لندن میں‌ ہیں. پہلے ہمایوں سعید کی طرف سے کہا گیا کہ وہ آج کے دن لاہور پہنچ کر پریس میٹ میں‌پہنچیں گے. ساری تیاریاں مکمل کی جا چکی تھیں اور میڈیا کو کوریج کے دعوت نامے بھی بھیجے جا چکے تھے لیکن عین ٹائم پر اس پریس میٹ کو موخر کر دیا گیا ہے. نئی تاریخ کا اعلان پوری

    سٹار کاسٹ کی دستیابی پر کیا جائیگا. لندن نہیں‌جائونگا کی پرموشن کے لئے پچھلے چند دن سے پوری کاسٹ لندن مینں موجود تھی لیکن ہمایوں سعید اور مہوش حیات دبئی آچکے ہیں کبری خان کے بارے میں اطلاعات یہی ہیں وہ لندن میں‌ ہیں.کہا جا رہا ہے کہ جب تک سٹار کاسٹ پوری نہیں ہو گی پریس میٹ یا لاہور میں پرموشنز شروع نہیں‌ہوں گی.یاد رہے کہ لندن نہیں‌جائونگا پنجاب نہیں‌جائونگی کا ری بوٹ ہے اسے ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ہمایوں سعید کے ساتھ اس میں گوہر رشید بھی نظر آرہے ہیں جبکہ کبری خان اور مہوش حیات اہم کردار کر رہی ہیں.

  • کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے-

    باغی ٹی وی : کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق کئی انکشافات کئے ہیں اور خود پر چڑھنے والے موٹاپے، اُس کے اسباب اور ہونے والی تنقید پر بھی گفتگو کی-

    اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے، ایک توکورونا وائرس تھا پھر کچھ دیگر چیزیں میری زندگی میں چل رہی تھیں، اسی دوران میں رواں برس ماہِ جنوری میں اپنی فیملی کے پاس لندن چلی گئی، ان دنوں میرے وزن میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا تھا جس پر میں اپنا چیک اپ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئی۔

    ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    دوران انٹرویو کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے میرے جسم میں گِلٹی دریافت کی جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے، مجھے اس چیز کی بالکل توقع نہیں تھی۔

    کبریٰ خان نے مزید بتایا کہ میرے کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی،اس وقت میں نے سوچا کہ الحمد اللہ ، اللّٰہ کا یہ بھی کرم تھا کہ مجھے پہلے ہی اسٹیج پر معلوم ہو گیا تھا اُن میں جو ٹیومر موجود ہے وہ ابھی پہلے اسٹیج پر ہے۔

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    ڈاکٹرز نے اس وقت کہا کہ میرا فوری طور پر آپریشن کرنا ہوگا تاکہ گلٹی نکال کر دیکھا جاسکے کہ اگر یہ کینسر ہے تو آپ کون سے اسٹیج پر ہیں میرے دو آپریشنز کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ کینسر نہیں تھا لیکن علاج میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو یہ کینسر کی بدترین قسم میں تبدیل ہو سکتا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جب میں اس سارے مرحلے سے گزر کر پاکستان واپس آئی تو مجھے موٹا ہو جانے پر بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کا عجیب رویہ اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمہاری تو گردن ہی نہیں ہے، اور میں کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھیں کہ میں لندن سے کونسی جنگ لڑ کر آ رہی ہیں۔‘

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بہت پتلی دبلی رہی ہوں، میرا وزن کبھی 48 کلو سے اوپر نہیں گیا مگر جب مجھے صحت سے متعلق کئی مشکلیں جھیلنا پڑیں تو میں موٹی ہو گئی تھی ٹیومر کے آپریشن کے بعد نہ واک کر سکتی تھی اور نہ ہی ڈائٹ کیوں کہ مجھے بہت ادویات لینی پڑتی تھیں مگر لوگوں کی نفرت زدہ باتیں سُن سُن کر اور بہت مشکلیں جھیل کر آخر کار میں نے اپنا وزن پھر سے کم کر ہی لیا۔

    ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

  • مجھے لندن کے طعنے دیئے گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا

    اسلام آباد: میرے اپنے ہی میرے دشمن بن گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف ادکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد شروع میں ان پر کافی تنقید کی گئی۔

    کبریٰ خان نے اپنے مخالفین کوآڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ وہ سمندر پار سے چلے ہیں میرا کام چھیننے کے لیے لیکن وہ ناکام ہوں‌ گے ، وہ کبھی بھی نہیں گھبراتی ،کبریٰ‌ خان نے مزید کہا کہ بہت جلد اپنے مخالفین کی غلط فہمیوں کو دورکردیں‌گی ، ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیریئر کے شروع میں صحیح طریقے و تلفظ سے اردو نہیں بول سکتی تھیں جس پر بھی ان کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوںنے اداکاری کرنی شروع کی تو انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگوں نے کہا کہ وہ لندن سے ان کا کام چھیننے آئی ہیں اور انہوں نے ان کو خوش آمدید کہنے کے بجائے ان کے قد اور شکل کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا