Baaghi TV

Tag: کبھی خوشی کبھی غم

  • گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس کرینہ نے 21سال کے بعد دوبارہ کہہ دیا

    گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس کرینہ نے 21سال کے بعد دوبارہ کہہ دیا

    بالی وڈ اداکار ہ کرینہ کپور نے 22 سال کے بعد اپنی ہی فلم کا ڈائیلاگ بول دیا ہے۔ کرینہ کپور کاجول اور شاہ رخ کے ساتھ فلم کبھی خوشی کبھی غم میں جلوہ گر ہوئیں تھیں اس فلم میں انہوں نے پُو کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں کرینہ کو بہت پسند کیا گیا تھا ان کے ڈائیلاگز کافی مقبول ہوئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ڈائیلاگ بولا تھا گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس یہ ڈائیلاگ اس زمانے میں کافی مشہور ہواتھا ۔ کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ ایک بار پھر 21سال کے بعد بولا ہے اور بولا بھی اپنی تصاویر کے لئے ہے۔ حال ہی میں کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے گڈ‌لکس گڈ‌لکس گڈ لکس ، کرینہ کپور کے اس ڈائیلاگ کو ایک بار پھر مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے.

    کرینہ کی اس پوسٹ‌کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے خوبصورت کمنٹس کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا . کرینہ کے ساتھیوں نے بھی کمنٹس کئے جن میں کترینہ کیف کا نام قابل زکر ہے انہوں نے تصاویر کی بے حد تعریف کی . یاد رہے کہ کرینہ کیف نے سیف علی خان کےساتھ شادی کی ہے ان کے دو بیٹے ہیں اور وہ ایک خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں.

  • کاجول کبھی خوشی کبھی غم سپر ہٹ ہونے پر خوش کیوں نہ تھیں؟

    کاجول کبھی خوشی کبھی غم سپر ہٹ ہونے پر خوش کیوں نہ تھیں؟

    کاجول نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اجے کو وہ کس طرح سے ملیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات فلم ہلچل کے سیٹ پر ہوئی اس وقت ہم دونوں کسی اور کو ڈیٹ کررہے تھے جلد ہی ہم دونوں کا ان سے سلسلہ ختم ہو گیا ۔ اسی فلم کے سیٹ پر ہماری دوستی ہو گئی ایک دوسرے سے باتیں کرتے ساتھ آتے جاتے لانگ ڈرائیو پر جاتے۔ چار سال تک ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔ میرے والد چاہتے تھے میں اپنے کیرئیر پر توجہ دوں لیکن میں طے کر چکی تھی شادی کرنی ہے سو ہماری فیملیاں آپس میں ملیں اور ہماری شادی ہوگئی۔

    شادی کے بعد ہم فیملی کو بڑھانا چاہتے تھے۔ سال 2001 میں میری فلم کبھی خوشی کبھی غم ریلیز ہوئی وہ فلم سپر ہٹ ہوئی مجھے اس کی خبر دی گئی لیکن میں خوش نہ ہو سکی کیونکہ میرا س وقت مس کیرج ہوا تھا اس فلم کے بعد بھی میرے ساتھ ایسا ہوا میں بہت پریشان اور مایوس ہو گئی۔یاد رہے کہ کاجول کی سکرین پر جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ پسند کی جاتی تھی ان دونوں نے جب جب ایک ساتھ کام کیا فلم سپر ہٹ ہوئی.کاجول نے اپنے شوہر اجے کے ساتھ بھی سکرین شئیر کی شائقین ان کو بھی ایک ساتھ کافی پسند کرتے تھے ان دونوں نے ایک ساتھ جن فلموں میں کام کیا ان میں عشق، پیار تو ہونا ہی تھا، اور تم میں اور ہم قابل زکر ہیں.

  • کرن جوہر کو کیوں‌ لگتا ہے کہ کبھی خوشی کبھی غم آج کے دور میں بننا ناممکن ہے؟

    کرن جوہر کو کیوں‌ لگتا ہے کہ کبھی خوشی کبھی غم آج کے دور میں بننا ناممکن ہے؟

    بالی وڈ کے بڑے فلم میکر کرن جوہر جنہوں نے 2001 میں کبھی خوشی کبھی غم بنائی تھی اس کی کاسٹ کافی ہیوی تھی ،کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول ، کرینہ کپور ، ہرتیک روشن ، جیا بچن اور امیتابھ بچن شامل تھے. اس فلم کے حوالے سے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ آج ایسی فلم بنانا ناممکن ہے. اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ آج وقت بدل گیا ہے انڈسٹری کے طور اطوار بدل چکے ہیں اور اتنی بڑی سٹار کاسٹ کو ایک ساتھ اکٹھا کرنا ممکن نہیں رہا. کرن جوہر نے باقاعدہ یہ بھی کہا کہ آج کوئی بھی ‘کبھی خوشی کبھی غم’ جیسی فلم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک اداکار کو ایک فریم میں لینا اتنا مہنگا ہے

    تو چھ بڑے فنکاروں کو کیسے اکٹھا کیا جائے فلم کی لاگت تو بہت بڑھ جائیگی، معاشی طور پر ایسی فلم بنانا ایک امتحان ہو گا.انہوں یہ بھی کہا کہ یقینا شائقین ایسے فنکاروں کو ایکساتھ دیکھنا چاہتے ہں لیکن یہ فی الحال ممکن نظر نہیں آتا لیکن میری دعا ہے کہ شائقین ایک سے زیادہ سٹارز کو ایک فریم میں دیکھ سکیں.
    یاد رہے کہ فلم کبھی خوشی کبھی غم تین گھنٹے کے دورا نیے کی فلم تھی اس فلم میں ایکساتھ چھ چھ سٹارز دیکھنے کو ملے تھے فلم کا میوزک اور کہانی شائقین کو بہت پسند آئی تھی اس فلم کو کافی ایوارڈز بھی ملے تھے.

  • کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ کا بیٹا بننے والے جبران خان کی فلموں میں واپسی

    کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ کا بیٹا بننے والے جبران خان کی فلموں میں واپسی

    آج سے کوئی دو دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی فلم ”کبھی خوشی کبھی غم “ میں شاہ رخ خان اور کاجول کا بیٹے کا کردار نبھانے والے جبران خان فلموں میں واپسی کررہے ہیں ، جس فلم سے وہ فلمی دنیا میں واپسی کررہے ہیں اس کا نام ہے ”عشق وشق“ ۔ جبران خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور چلبلی اداکارہ کاجول کے بیٹے کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا تھا اس فلم میں ان کا ایک سین بہت ہٹ ہوا تھا جس میں وہ رتیک روشن کے کہنے پر شاہ رخ خان کے کہے ہوئے الفاظ دہراتا ہے ۔فلم سپر ہٹ تھی فلم کی دیگر کاسٹ میں ،کرینہ کپور ،جانی لیور ، امیتابھ بچن اور جیا بچن تھے جبکہ رانی مکھر جی ایک مختصر سے کردار میں نظر آئیں تھیں ۔فلم کا میوزک سال 2001 کا بہت بڑا ہٹ تھا۔فلم کا ہر گانا زبان زد عام تھا ۔جبران خان نے اپنے بچپن میں بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ بطور ہیرو وہ بڑی سکرین پر اپنا کتنا رنگ جماپاتے ہیں ۔فلم کبھی خوشی کبھی غم میں انکی اداکار ی دیکھ کر اتنا تو کہا جا سکتا ہے کہ جبران خان کا مستقبل روشن ہے۔