Baaghi TV

Tag: کترینہ کیف

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا-

    گزشتہ کئی دنوں سے کترینہ کیف کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس کی اب اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے بذات خود تصدیق کردی ہے۔

    کترینہ اور وکی نے اپنے آفیشل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے،تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا تھا ’خوشی اور تشکر سے بھرے دلوں کے ساتھ اہم اپنی زندگی کا بہترین نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کترینہ اور وکی کوشل کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ ساتھی فنکار بھی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جوڑے کی شادی 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے تاریخی فورٹ میں ہوئی تھی، ان کے محبت کی شروعات 2019 میں کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو کے دوران ہوئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

  • کترینہ کیف اور  وکی کوشل کے ہاں،پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں،پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے تاہم جوڑے کی جانب سےتاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آسکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف بچے کی پیدائش کے بعد کام سے طویل وقفہ لیں گی، کترینہ کے حاملہ ہونے سے متعلق کئی ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ان افواہوں کے دوران کترینہ لائم لائٹ سے مکمل طور پر دور ہیں، کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    شادی کےکچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ برس جون 2024 میں فلم بیڈ نیوز کی پروموشن کی تقریب میں صحافیوں نے وکی سے بچے کی جلد پیدائش سے متعلق سوال کیا تھا کہ گڈ نیوز کب آرہی ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے وکی کوشل نے کہا تھا کہ ’جس گڈ نیوز کی آپ بات کررہے ہیں، اس سے متعلق چلنے والی ساری خبریں جھوٹی ہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں، اگر ایسی کوئی بات ہوگی تو ہم اسے سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس کریں گے –

    اس سے قبل ماضی میں بھی کترینہ اور وکی کوشل کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں کی کئی بار تردید کی جاچکی ہے۔

    مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران

  • سلمان خان کہتے ہیں‌ مجھے بچے چاہیں لیکن ان کی ماں نہیں

    سلمان خان کہتے ہیں‌ مجھے بچے چاہیں لیکن ان کی ماں نہیں

    اداکار سلمان خان کی شادی کب ہو گی یہ سوال اکثر ان سے کیا جاتا ہے اور سلمان خان اس سوال کو ادھر ادھر کر دیتے ہیں اور مناسب جواب نہیں دیتے حالانکہ سلمان خان کی دوستیاں‌ بہت ساری ٹاپ کی ہیروئینز کے ساتھ رہیں ، ان کی ایک دوستی ختم ہوتی تو ساتھ ہی دوسری لڑکی کے ساتھ دوستی سامنے آجاتی ، لیکن آج تک سلمان خان گھر نہ بسا سکے. سلمان خان کی حال ہی میں 57 ویں سالگرہ تھی ، دنیابھر سے ان کو مبارکبادیں وصول ہوئیں اس موقع پرسوشل میڈیا پر ان کے پرانے انٹرویو کے کلپس وائرل ہوتے رہے ، ایک ایسا ہی 2019 میں‌ دئیے گئے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہوتا رہا جس میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ مجھے بچوں سے بہت محبت ہے مجھے بچے تو چاہیں ان کی ماں‌ نہیں چاہیے. سلمان خان اس کلپ

    میں کہہ رہے ہیں بچے لائیں تو ماں بھی ساتھ آتی ہے اور بچوں کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتے. یوں سلمان خان سے کئی بار ان کی شادی کے حوالے سے سوال ہو چکا ہے لیکن وہ کبھی بھی تسلی بخش جواب نہیں دیتے اور سوال کو ٹال جاتے ہیں. یاد رہے کہ اگلے سال سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں شہناز گل ڈیبیو کررہی ہیں.

  • وکی کوشل نے کیا ہیما مالنی اور کترینہ کیف کا موازنہ

    وکی کوشل نے کیا ہیما مالنی اور کترینہ کیف کا موازنہ

    وکی کوشل اور کترینہ کیف بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے پرستار ان سے بہت پیار کرتے ہیں، حال ہی میں جوڑے نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ، سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں۔ اور اب حال ہی میں‌ وکی کوشل نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا موازنہ سینئر اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ کیا ہے . انہوں‌نے کہا کہ ان کی اہلیہ کترینہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر انڈسٹری کی نمائندگی کرتی ہیں۔ کترینہ اپنے کام کی وجہ سے ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں اور وہ امیتابھ بچن کے ساتھ بالی وڈ کی نمائندگی کرتی ہیں ان سے پہلے ہیما مالنی ایسا چہرہ تھیں جو انٹرنینشل لیول پر بالی وڈ انڈسٹری کی

    نمائندگی کرتی تھیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کی اہلیہ نے وہ مقام حاصل کر لیا ہے جس تک پہنچنا آسان نہیں۔ "مجھے یقین ہے وہ جس بھی مقام تک پہنچی ہے انہوں نے اپنے بل پر اپنی محنت کے بل پر حاصل کیا ہے. اس لئے میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں اور کترینہ کے مقام تک پہنچنےکے لئے مجھے طویل سفر طے کرنا ہے. یاد رہےکہ وکی کوشل نے یہ بھی کہا کہ میری اہلیہ کترینہ ہمیشہ مجھے کہتی ہیں‌ کہ اگر آپ کچھ اچھا نہیں کہہ سکتے تو کچھ بھی نہ کہیں اور خاموشی اخیتار رکھیں۔

  • کترینہ اپنے شوہر سے اکثر کیا کہتی ہیں وکی کوشل نے بتا دیا

    کترینہ اپنے شوہر سے اکثر کیا کہتی ہیں وکی کوشل نے بتا دیا

    وکی کوشل اور کترینہ کیف بی ٹاؤن کے سب سے پیارے خوبصورت میں سے ایک ہیں۔ دونوں نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی جو تین دن تک جاری رہی۔ جب سے اس جوڑے کی شادی ہوئی ہے دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر پیار جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. فلم فیئر کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ان سے ملنے والے مشوروں کی بھی بہت قدر کرتا ہوں وہ اکثر مجھے زندگی کے بارے میں سمجھاتی ہیں ، اکثر مجھے ٹپس دیتی ہیں کہ میں نے کس طرح سے بچ بچا کر چلنا ہے کہ کسی کنٹرورسی میں نہ گھر جائوں، انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کترینہ

    جو کہ بہت عقلمند اور مہربان ہے وہ مجھے اکثر کہتی ہیں کہ آپ اگر کچھ اچھا نہیں کہہ سکتے تو کچھ بھی نہ کہیں یہ بہتر ہے۔وکی نے کہا کہ ہماری شادی کو ایک سال بیت گیا ہے لیکن میں اہلیہ سے جتنی محبت کرتا ہوں اسکا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا . یاد رہے کہ وکی اپنی نئی فلم گووندا نام میرا، جس کی ہدایت کاری ششانک کھیتان نے کی ہے وہ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے وکی نے اس فلم کے لئے بہت زیادہ پرموشنز بھی کیں دیکھنا یہ ہے کہ فلم کیا رنگ جماتی ہے.

  • کترینہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بول لیتی ہیں وکی کوشل کا انکشاف

    کترینہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بول لیتی ہیں وکی کوشل کا انکشاف

    بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ، اس جوڑے نے گزشتہ سال راجستھان کے سوائی مادھو پور میں سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں شادی کی۔ وکی فی الحال اپنی آنے والی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، اس سلسلے میں بھرپور پروموشنز بھی کررہے ہیں اس فلم میں ان کے ساتھ بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی نظر آئیں گی. وکی کوشل نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انکی اہلیہ کترینہ نے تھوڑی بہت پنجابی زبان سیکھ لی ہے اور وہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بولنا شروع ہو گئی ہیں. انہوں‌نے کہا کہ وہ روانی میں شاید پنجابی کے جملے نہیں بول سکتیں لیکن کچھ پنجابی کے الفاظ ضرور روانی میں بولنے لگ گئی ہیں. وکی کوشل نے یہ بھی

    بتایا کہ ان کا پسندیدہ پنجابی لفظ کونسا ہے تو انہوں‌نے کہا کہ ”ہاں جی ‘ ان کا پسندیدہ لفظ ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر زندگی اچھی گزارنی ہے تو ہاں جی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے اور ہاں جی لفظ کا استعمال زندگی کو بہت زیادہ آسان اور اچھا بنا دیتا ہے. یاد رہے کہ وکی اور کترینہ کا شمار ان سلیبرٹیز میں‌ہوتا ہے جو باکس آفس کے علاوہ سوشل میڈپا پر بہت زیادہ مقبول ہے.

  • کیا کترینہ کیف اُمید سے ہیں؟

    کیا کترینہ کیف اُمید سے ہیں؟

    بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کی جب سے شادی ہوئی ہے ان کے ماں بننے کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں . کترینہ کیف کی چال ڈھال ان کے لباس پر ان کے مداح گہری نظر رکھے ہوئے ہیں . حال ہی میں ایک بار پھر سے کترینہ کیف کی ماں بننے کی خبریں گردش کررہی ہیں . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انڈین اداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر اور ویڈیو ز وائرل ہو رہی ہیں۔ان کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ گمان کر رہے ہیں کہ کترینہ ماں بننے والی ہیں اور وہ بہت جلد اس حوالے سے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائیں گی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت ہے یا پھر پہلے کی طرح یہ بھی محض افواہیں ہی ثابت ہوں گی . کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تاحال ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں‌کی. لیکن ان کے مداح کوئی بھی

    ایسی خبر سننے کے لئے بےتاب ہیں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ماں بننے والی ہیں . یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں ہوئی دونوں نے محبت کی شادی کی اور ان کی شادی میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست دکھائی دئیے. شادی کی تقریبات کو سلمان خان نے خود مانیٹر کیا. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

  • کترینہ کیف نے سب کے سامنے جتایا اپنے شوہر پر پیار

    کترینہ کیف نے سب کے سامنے جتایا اپنے شوہر پر پیار

    کترینہ کیف بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مانی جاتی ہیں وہ جب سے بالی وڈ میں آئیں ان کا نام کئی ہیروز کے ساتھ جڑا، پہلے ان کا نام سلمان خان کے ساتھ نام جڑتا رہا اس کے بعد وہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ دکھائی دیں ، لگ بھگ دو سال تک وہ رنبیر کپور کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہتی رہیں پھر نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں کے درمیان تعلقات کا خاتمہ ہو گیا .اس کے بعد کترینہ کیف کی دوستی اداکار وکی کوشل کے ساتھ ہوئی دونوں نے دوستی ہونے کے چند ہفتوں کے بعد ہی شادی کا اعلان کر دیا یوں گزشتہ دسمبر میں ان دونوں کی شادی ہو گئی . دونوں ایک دوسرے سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں اور ایکدوسرے پر پیار جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے . حال ہی میں بھی ایسا ہوا ہے کہ

    کترینہ کیف نے اپنے شوہر وکی کوشل پر سب کے سامنے پیار جتایا. یہ جوڑاحال ہی میں نائیکا فیمینا بیوتی ایوارڈز میں ایک دوسرے سے پیار سے گلے ملتے ہوئے دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ ایونٹ مین انٹری کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ وکی باہر نکلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اپوزٹ ڈائریکشن میں جانے سے پہلے دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ۔ ان دونوں کا ایک دوسرے پر پیار جتانے پر ان کے مداحوں کو پیار آگیا.

  • کترینہ کیف دوسری ہیروئنز کی نسبت مختلف ہیں، سونم نے باندھ  دئیے تعریفوں کے پل

    کترینہ کیف دوسری ہیروئنز کی نسبت مختلف ہیں، سونم نے باندھ دئیے تعریفوں کے پل

    بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ہیروئین کسی دوسری ہیروئین کی تعریف کرے اور اس کے کام کو سراہے . لیکن یہ خوبی پائی جاتی ہے سونم کپور میں‌، تبہی تو انہوں‌نے جم کر کر دی ہے کترینہ کیف کی تعریف . انہوں نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ کترینہ کیف باقی ہیروئنز کی نسبت کافی مختلف ہیں . وہ مختلف قسم کی فلمیں کرتی ہیں اور ان کی فلمیں اسی لئے چلتی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں کیونکہ وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. میں‌نہ صرف ان کے حسن اور کام کی بلکہ سکرین پریزینس کی دیوانی ہوں. سونم کپور نے دل کھول کر کر دی کترینہ کیف کی تعریف.

    یاد رہے کہ سونم کپور اور کترینہ کیف بہت اچھی سہیلیاں ہیں‌دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات شئیر کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں. سونم کپور کے ہاں حال ہی میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی اس پر کترینہ کیف نے انہیں مبارکباد کے میسجز کرنے کے ساتھ ان کی بیٹی کو جلد سے جلد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا .کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے اور سونم کپور نے ان دونوں کو ان کی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی .

  • وکی کوشل نے یاد کیا وہ وقت جب وہ کترینہ کیف سے پہلی بار ملے تھے

    وکی کوشل نے یاد کیا وہ وقت جب وہ کترینہ کیف سے پہلی بار ملے تھے

    اداکار وکی کوشل جو کہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں ان دونوں کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی ، اداکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا ہے . وکی بتاتے ہیں کہ ہم دونوں کی پہلی ملاقات ایک نجی پارٹی میں ہوئی جو مشہور فلمساز زویا اختر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تھی. ملاقات کے بعد کترینہ کیف نے ہلکی پھلکی بات چیت شروع کی ، اور کرتے کرتے دوستی ہوگئی اس کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا . انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف کا میری زندگی میں آنا میری خوش قسمتی تھی . ہم دونوں کو بہت جلد محسوس ہو گیا کہ ہم ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں لہذا ہم نے شادی کا فیصلہ کر

    لیا . یاد رہے کہ کترینہ کیف کو آخری بار ہارر کامیڈی فلم فون بھوت میں دیکھا گیا تھا، اس فلم نے بہت زیادہ کامیابی تو حاصل نہیں کی لیکن شائقین نے کترینہ کیف کی اداکاری کو بے حد سراہا .کترینہ کے پاس اس وقت جی لے زرا، اور ٹائیگر 3 جیسی فلمیں ہیں دوسری طرف وکی کوشل اس وقت سوانحی ڈرامے سیم بہادر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ مزاحیہ تھرلر گووندا نام میرا میں نظر آئیں گے.