Baaghi TV

Tag: کترینہ کیف

  • کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے شروع

    کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے شروع

    بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکاروکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سات دسمبر کوراجستھان سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور کوشل کی شادی کو سال کی بہترین شادی قرار دیا جارہا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے پہلے ہی سرکاری طور پر شادی کرلی ہے، کیونکہ انہوں نے خصوصی شادی ایکٹ،1954 کے تحت3 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج کی تھی ایس او پیز کے تحت راجستھان کے سکس سینس فورٹ باروارہ میں کترینہ کیف اور کوشل شادی کے بندھن میں بندھیں گے اگر کوئی وہاں علاقے میں ڈرون نظر آیا تو اسے مار گرایا جائے گا۔

    کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    دہلی اور جے پور میں نجی ایجنسیاں شادی کے مقام پر کنٹرول سنبھالیں گی اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کی ٹیم مبینہ طور پر سیکیورٹی فراہم کرے گی تاہم خبریں ہیں کہ سلمان خود شادی میں شرکت نہیں کریں گے ان کی بہن ارپیتا خان شرما کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے-

    شادی میں کل 120 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہےان میں فلمساز فرح خان، ششانک کھیتان، زویا اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان اور روہت شیٹھی، اداکار منی ماتھر، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون اور اہلیہ نتاشا دلال، شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، سیف علی خان، کرینہ کپور خان، انوشکا شرما، کرکٹر ویرات کوہلی اورمعروف شخصیت نیتا امبانی شامل ہیں جبکہ وکی کوشل کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ہرلین سیٹھی اور کترینہ کیف کے سابق دوست اداکار رنبیر کپور کو مبینہ طور پر تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا-

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    جوڑے نے جے پور سے سیدھے چوتھ کا باروارہ میں شادی کے مقام تک ہیلی کاپٹر لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس اور گلوکار نک جونس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کترینہ کیف اور کوشل مبینہ طور پر اپنی شادی کی تصویروں کے حقوق ایک بین الاقوامی میگزین کے بھارتی ایڈیشن کو کروڑوں میں فروخت کریں گے۔

    کترینہ کیف مہندی کیلئے ڈیزائنرز ابو جانی کا جوڑا، سنگیت کیلئے منیش ملہوترا کا لہنگا اور استقبالیہ میں گچی پہنیں گی، جبکہ کوشل کے کنال راول اور راگھویندر راٹھور کے لباس زیب تن کریں گے-

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

    جودھ پور کے پالی ضلع سے سوجت مہندی جوڑے کو تحفے میں دی جائے گی سوجت کی ایک فرم کو20 کلو مہندی پاؤڈر اور400 مہندی کونز فراہم کرنے کا آرڈر دیا گیا ہےجوڑی خاص طور پر ڈیزائن کئے گئے شیشے کے شاندار منڈپ میں مالاؤں کا تبادلہ کریں گے مہمانوں سے معاہدے پر دستخط لئے جائیں گے کہ شادی میں شرکت کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا جائے گا-

    سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا مقام شیئر نہیں کیا جائے گا، باہر کی دنیا سے اس وقت تک کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا جب تک وہ پنڈال سے باہر نہ جائیں تمام تصاویر شادی کے منصوبہ سازوں کی منظوری کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کوئی ویڈیو نہیں بنائی جاسکتی۔

    وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں، کزن

    ضلع کلکٹر نے تمام منتظمین سے کہا ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں تمام مہمانوں کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی پی سی آررپورٹ لازمی ہونی چاہئے اس موقع کو نشان زد کرنے کیلئے جوڑا رسومات کے ایک حصے کے طور پر پودے لگائے گا۔ کوشل اپنی بارات کے ساتھ شاندار انٹری دیں گے، جس کیلئے سات سفید گھوڑوں کا انتخاب کیا جائے گا، جوڑا شادی کے بعد افورٹ سے پچیس کلومیٹر دور مہمانوں کے ساتھ رنتھمبور نیشنل پارک میں جائیں گےکیف اور کوشل ممبئی کے جوہو میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں چلے جائیں گے، ایک ریئل اسٹیٹ پورٹل کے سربراہ ورون سنگھ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ کوشل کی طرف سے ادا کردہ سیکیورٹی ڈپازٹ پونے دو کروڑ کے قریب ہے، پہلے 36 ماہ کا کرایہ 8 لاکھ ہے۔

    کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

    جولائی 1983میں ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کا اصل نام کترینہ ٹورکوٹ ہے کترینہ برطانوی اداکارہ ہے جو بالی ووڈ کی بڑی اسٹار بنی جسے انڈیا کی باربی ڈول کہا جاتا ہے کترینہ کے آٹھ بہن بھائی ہیں، سب سے چھوٹا بھائی ہے، ان کی والدہ انگلش کی ٹیچر تھیں کترینہ کے والد محمد کیف کشمیری مسلمان برطانوی شہری تھے ماں کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے، کترینہ کے بچپن میں ہی ان کے والدین میں طلاق ہوگئی-

    مئی1988 میں پنجابی خاندان میں پیدا ہونے والے وکی کوشل ہندی فلموں کے معروف اداکار ہیں 2015میں مسان فلم میں دیپک کمار کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے کوشل نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ یافتہ ہیں اور فوربز انڈیا کے2019کی سو شخصیات میں شامل ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں ہندو برہمن مذہب سے تعلق ہے۔

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

  • کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق دونوں میں سے کسی نے نہیں کی، تاہم دونوں خاندان پوری تیاری کے ساتھ راججستھان میں شادی کے وینیو پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کترینہ کی شادی کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سب سے دلچسپ راجستھان وینیو پر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی تصاویر ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کترینہ کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈز کے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے پرسنل گارڈ ‘شیرا’ کی ٹیم نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے سیکورٹی فراہم کی ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کترینہ نے سلمان خان کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا ہے-

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اس کے علاوہ سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے اس بارے میں مزید انکشاف کیا ہے کہ’ سلمان خان کو شادی کا کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا‘۔

    ذرائع کے مطابق سلمان خان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا کو بھی کترینہ کی طرف سے شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا‘ تاہم’سلمان خان کی نیک خواہشات اداکارہ کے ساتھ ہیں‘۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ہونے کا دعوی بھی کیا ہےجبکہ کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے شیشے کا منڈپ بنایا گیا ہے، جبکہ شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

  • سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    ممبئی: آن لائن سرچ انجن یاہو کی جانب سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت میں سال کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مرد اور خواتین فنکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار: یاہو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق رواں برس ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے والے بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا-

    2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل

    دوسرے نمبر پر بھارتیوں نے یاہو پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کو سرچ کیا جبکہ تیسرے نمبر پر تمل اور تیلگو انڈسٹری کے معروف اداکار آلو ارجن کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔


    کناڈا فلموں کے اداکار پنیت راج کمار المعروف اپو اکتوبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے انہیں لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

    جبکہ برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کو لوگوں نے پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا شہنشاہ جذبات کہے جانے والے اپنے عہد کے معروف اداکار دلیپ کمار جولائی 2021 میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

    دوسری جانب سال 2021 میں بھارت میں معروف سرچ انجن یاہو پر جن اداکاراؤں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2021 میں یاہو پر سب سے زیادہ کرینہ کپور کو سرچ کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پر کترینہ کیف ہیں جو جلد ہی اداکار وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں ان کے بعد اس فہرست میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اس فہرست میں ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھاروتھ پربھو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی اداکاراؤں میں وہ 10 نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

  • کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کی انتظامیہ نے کترینہ اور وکی کی شادی کے حوالے سے میٹنگ کا ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی زیرِ گردش ہے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق میٹنگ میں بالی وڈ کی اسٹار جوڑی کی شادی سے پہلے امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے، شادی میں شرکت کرنے والے اداکاروں کی حفاظت اور مداحوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

    دوسری جانب بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھان میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی، اس کے لیے قلعے کو ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں، کزن

    رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایڈیشنل کلٹر سورج سنگھ نے اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویڈنگ پلانر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔


    شوبزویب سائٹ پنک ویلا نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر پر قیمتیں کپڑوں کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح وکی کوشل کے گھر بھی ڈیزائنر کی جانب سے کپڑے بھیجے گئے ہیں۔


    شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب مہندی کی ہوگی جبکہ اس کے بعد سنگیت کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کورٹ میرج کریں گے۔

    انیل کپورنے کنگنا رناوت سے شادی کے خواہش ظاہر کر دی

  • وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں،     کزن

    وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں، کزن

    اداکار وکی کوشل کی کزن ڈاکٹراپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کیف کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے-

    وکی کوشل کی کزن نے کہا کہ ’اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وکی اور کترینہ خود اپنی شادی کا اعلان کریں گے، بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔

    کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

    وکی کوشل کی کزن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بالی ووڈ میں اکثر اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔ یہ محض وقتی افواہیں ہیں۔ میں نے اپنے بھائی وکی کوشل سے بات کی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتی لیکن اس وقت کوئی شادی نہیں ہورہی۔

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

    دوسری جانب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں سکس سینسز باروارہ قلعہ میں شادی کریں گے جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

  • بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آج کتنے سال کی ہوگئیں

    بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آج کتنے سال کی ہوگئیں

    بالی ووڈ اداکارہ باربی ڈول کترینہ کیف 36 برس کی ہو گیئں.کترینہ کیف 16 جولائی1983کو ھانگ کانگ میں پیدا ہوئیں .کترینہ کیف کی ماں انگریز جبکہ باپ بھارتی اورخود کترینہ کیف کی شہریت برطانوی ہے،ورک پرمٹ پر فلموں میں کترینہ کیف نے اپنا پہلا قدم 2003 میں رکھا لیکن کترینہ کی کامیاب فلمی زندگی کا سفر2005میں سرکار فلم سے شروع ہوا ،اس کے علاہ کترینہ کیف کئی مشہور برانڈزکی ایمبیسیڈر بھی ہیں. کترینہ کیف کے مداح سوشل میڈیا پر ان کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں. جس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر "ہیپی برتھ ڈے کترینہ” ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے.