Baaghi TV

Tag: کرائے

  • ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے

    ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے

    ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے

    پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے 40 فیصد کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ،جنرل سیکرٹری نبیل طارق کا کہنا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ، لاہور سے کراچی کا کرایہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 60 ہزار سے 80 ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے پشاور کا کرایہ 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا مانسہرہ کا کرایہ 55 ہزار سے بڑھا کر 70 ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے ملتان کا کرایہ 40 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کر دیا گیا،جنرل سیکرٹری نبیل طارق کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے کارروبار بند ہو گئے ہیں ،

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،عوام پر کرایوں کا بم گرانے کی تیاری بھی جاری ہے، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 35 فیصد تک کرایہ بڑھانے کا امکان ہے، راولپنڈی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2250 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 1050 سےبڑھا کر 1250 روپے ،سرگودھا کا کرایہ 950 سے بڑھا کر 1100 روپے ،پشاورکا کرایہ 2300 روپےسے بڑھا کر 2500 روپے ،مری کا کرایہ 2300 روپےسے بڑھا کر 2450 روپے ،خانیوال کا کرایہ 1500 سےبڑھا کر 1650 روپے ،کراچی کا کرایہ 4300 سے بڑھا کر 4800 روپے ،صادق آباد کا کرایہ 400 2 سے بڑھا کر 2700 روپے کئے جانے کا امکان ہے

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

  • خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیول کے ایک ایک لٹر کی حفاظت کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ٹرینوں کے جو پرزے پاکستان میں بن سکتے ہیں، انہیں ہر گز درآمد نہ کیا جائے۔ اجلاس میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان ریلوے پر پڑنے والے آٹھ ارب کے اضافی بوجھ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

    مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی تمام کیٹیگریز میں فری وائی فائی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ٹرینوں میں موجود چارجنگ پورٹس، لائٹنگ، واش رومز کے معیار، اکانومی کلاس میں پردوں اور پی او ایچ کے سٹینڈرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرائے میں 5 تا 15 فی صد اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق برانچ لائنوں پر اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فی صد، مین لائنوں پر چلنے والی فاسٹ اور نان اسٹاپ ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ ہونا تھا۔
    علاوہ ازیں لاہور اور راول پنڈی ریل کاروں کے کرایوں کے اے سی پارلر، اے سی بزنس کے کرایوں میں بھی 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں سمری وزارت کو بھجوائی جا چکی تھی، تاہم وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سمری مسترد کرتے ہوئے کرایوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • مارکیٹ مالک نے کرائے معاف کر دیئے

    مارکیٹ مالک نے کرائے معاف کر دیئے

    قصور الہ آباد میں حاجی بشیر المعروف مشیناں والے نے اپنی مارکیٹ کے دکانداروں کا کرایہ معاف کر دیا کرایہ داروں کی دعائیں
    تفصیلات کے مطابق حاجی بشیر احمد المعروف مشیناں والے نے اپنی مارکیٹ کے تمام کرایہ داروں کو دکانوں کا دو ماہ کا کرسیہ کرونا کی وجہ سے معاف کر دیا ہے
    مارکیٹ کے دکانداروں نے حاجی صاحب کو دعیروں دعائی دیں اور کہا کہ یہ ہوتی ہے انسان پروری اور خوف خدا جو انسانوں کی مجبوریوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ مجبوریوں میں تعاون فی سبیل اللّٰہ کرتے ہیں اللہ پاک حاجی بشیر صاحب اور ان کی فیملی پر مزید رحمتیں نازل فرمائے

  • اوکاڑہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی لیکن کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی لیکن کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے تاحال کم نہ ہوسکے۔ باغی ٹی وی کے سروے کے دوران مختلف شہریوں نے بتایا ہے کہ پہلے پیٹرول 130 روپے فی لیٹر تھا جو کم ہوکر 80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ 50 روپے کی کمی کے باوجود بسوں، ویگنوں، رکشوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے کرائے کم نہیں کیے جارہے بلکہ ناجائز منافع خوری کا بازار گرم ہے۔ شہریوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی رمضان سے پہلے کی گئی لہذا رمضان میں پبلک کو ریلیف ملنا چاہیے تھا جو نہیں مل سکا۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے میں کمی کرائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔