Baaghi TV

Tag: کراچی ائیرپورٹ حملہ

  • کراچی:چینی شہریوں پر خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

    کراچی:چینی شہریوں پر خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

    کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر بلال، اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی اور دیگر نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایگزٹ پر چائینیز پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 2 چائینیز باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔حملے میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں، خودکش دھماکے کی تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش بھی جارہی ہے۔

    یونیورسٹی میں خاتون کو ہراساں کرنے پر پروفیسر برطرف،10 لاکھ جرمانہ

    جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان و دیگر پر فردجرم کی کاروائی چھٹی بار مؤخر

  • جمعیت علماء اسلام کے وفد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات اور  تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے وفد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات اور تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یوآئی سندھ کے اعلی سطح وفد نے چینی قونصلیٹ کراچی کا تعزیتی دورہ کیا اور چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یوآئی رہنماؤں نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔وفد میں مولانا عبد الکریم عابد ، قاری محمد عثمان،مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی، حاجی عبدالغفار بھٹو ودیگر بھی شامل تھے۔علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینئرز کے قافلے پر حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت سے دلی دکھ ہوا ۔ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک چائنا دوستی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ چینی باشندوں پر حملہ سفاکیت کی انتہا ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک چائنا دوستی لازوال اور ہمالیہ سے بلند ہے ، اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یوآئی وفد سانحے پر اظہار افسوس کررہا ہے ۔ چین کے باشندوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علامہ راشد محمود سومرو نے چینی قونصل خانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے تعزیتی تاثرات بھی درج کئے ۔

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

  • متحدہ عرب امارات کی دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی، چین سے تعزیت کا اظہار

    متحدہ عرب امارات کی دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی، چین سے تعزیت کا اظہار

    متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں کراچی ائیرپورٹ کے قریب سڑک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ متعدد بے گناہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔اماراتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام، چین کی حکومت اور عوام اور اس دہشت گردانہ جرم میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری