Baaghi TV

Tag: کراچی ائیرپورٹ دھماکہ

  • کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت سینٹرل جیل کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کو منتقل کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی شوکت حیات عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزمہ ایک شیر خوار بچی کی ماں ہے۔ ملزمہ 4 ماہ سے جیل میں ہے۔تفتیشی افسر ہر سماعت پر وقت مانگ لیتا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مجھے چالان کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔عدالت نے درخواست ضمانت سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کو منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ گل نساء کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

    جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

  • کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ضلع لسبیلہ سے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا،حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیرملکیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔بلوچستان کے دیگر مقامات سے 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا، کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکا قرار دیا گیا تھا۔خودکش دھماکے کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    عرب اسلامک سربراہ اجلاس،وزیراعظم کی شرکت،فلسطینیوں سے یکجہتی

  • اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلے پر کیے جانے والے خودکش حملے کے سہولت کار عبدالمالک کا تحقیاتی اداروں نے سفری ریکارڈ حاصل کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خود کش بمبار کا سہولت کار عبدالمالک متعدد بار کراچی آچکا ہے۔ایئرپورٹ دھماکے کا سہولت کار عبدالمالک 22 دسمبر 2021 کو کراچی آیا اور صدر کے گرین سٹی ہوٹل میں شام 7 بجکر 41 منٹ پر عارضی سکونت اختیار کی اور 21 گھنٹے 39 منٹ قیام مکمل کرکے اگلے روز 23 دسمبر کی شام 5 بجکر 21 منٹ پر کمرہ چھوڑ دیا۔گزشتہ سال 2 دسمبر کو کراچی میں دہشت گرد عبدالمالک نے صدر کے العصمت ہوٹل میں رہائش اختیار کی اور وہاں رات 1 بجکر 13 منٹ پر کمرہ حاصل کیا اور 22 گھنٹے 47 منٹ قیام کرنے کے بعد 3 دسمبر کی شب 12 بجے کمرہ چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکا قرار دیا گیا تھا۔خودکش دھماکے کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

    نجمی عالم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں میں مچھی مار جال اور آئس بکس تقسیم کردیئے

  • کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اداروں نے سہولت کار کو گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تفتیشی حکام نے ملیر کے علاقے میں چھاپا مار کر دہشتگرد کا قریبی رشتے دار گرفتار کر لیا .زرائع کے مطابق زیر حراست ملزم مبینہ خودکش بم بار شاہ فہد کا مبینہ سہولت کار ہے، مبینہ حملہ آور دہشتگرد شاہ فہد حملے سے قبل ملزم کے گھر میں قیام کیا، تفتیش کے دوران دہشتگرد کے بیک اپ پر موجود ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا. زرائع کے مطابق بیک اپ پر موجود گاڑی سے بنائی گئی ویڈیو تفتیشی اداروں کو مل گئی ، ویڈیو میں حملہ آور کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے، حملے میں استعمال گاڑی کی ویڈیو حملے سے قبل بنائی گئی، زرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مبینہ ساتھی نے صدر میں قائم ہوٹل میں خودکش حملہ آور سے ہوٹل میں ملاقات کی تھی .

    واضح رہے کہ ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، قتل،اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی، دھماکے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی، دھماکے میں چائنیز باشندوں اور ان کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملک دشمن قوتوں نے کالعدم تنظیم کی دھماکے میں معاونت کی، 11 بجے کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنائی دی گئی، نفری کے ہمراہ جب دھماکے مقام پر پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی، واقع میں 2 غیر ملکی ہلاک اور 10 شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر بروز اتوار کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں چینی انجینئرز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

    دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے