Baaghi TV

Tag: کراچی ائیر پورٹ

  • کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی تعداد میں اضافہ، پائلٹس کو ہدایات جاری

    کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی تعداد میں اضافہ، پائلٹس کو ہدایات جاری

    کراچی: مون سون میں پرندوں کی ہوائی اڈے پربہتات کے سبب طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے ،پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے پرندوں کی تعداد میں اضافے پر ائیرلائنز کو خبردار کردیا۔

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کراچی) پر طیاروں کے لیے پرندے ایک بار پھر خطرہ بن گئے ، اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو باضابطہ طور پر خبردار کردیا ہے۔

    مون سون سیزن میں پرندوں اور حشرات الارض کی کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، جس کے بعد طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے تمام پائلٹس کو دوران لینڈنگ اور ٹیک آف سخت احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پرندے طیاروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے طیاروں کے ونڈ اسکرین،ونگز اور انجز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے بڑا چیلنج بن گئی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے کراچی آنے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی دبئی سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی، پرواز میں 170.سے زائد مسافر سوار تھے۔

    پرندہ ٹکرانے متعلق سول ایوی ایشن کی انجینئرنگ ٹیم کے ہمراہ پوسٹ فلائٹ انسپکشن کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے بارشوں کے بعد کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے پرندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی نے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کو پریشان کر دیا ہے۔

    عافیہ صدیقی کیس:حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت کرنے اور فریق بننے سے انکار

    3 دن کے دوران صرف کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات ہوچکے ہیں،پرندے ٹکرانے سے ایک غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ گرائونڈ ہےنجی کمپنی کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان ہوا تھا، طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے اضافی برڈ شوٹر اور اقدامات کی ہدایت دے رکھی ہے-

    کراچی ایئرپورٹ پر 3 طیاروں کو حادثات

  • گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    کراچی سے گداگری کے لیے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ عیشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ ایشا دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہیں، ملزمہ کو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا۔ ملزمہ عیشا دیوی کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ امیگریشن حکام کے مطابق اس کی ساتھی ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکیں۔ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی مطلوبہ چیزیں موجود نہ تھیں، گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، جنہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

    خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

    دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف

  • سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سکیورٹی خدشات کے باعث کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد کردی گئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیلنس نے کراچی ائیرپورٹ پر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے مسافروں کو رخصت کرنے یا ان کے استقبال کیلئے آنے والوں پر بھی نئی شرائط عائد کردی ہیں، جن کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ٹکٹ کی کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیدیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ائیرپورٹ جا سکیں گے، ٹکٹ کی کاپی نہ ہونے پر ائیرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، شعبہ ویجیلنس کی جانب سے ائیر پورٹ پر داخلے کے وقت سکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، نئے شرائط کے تحت ائیرپورٹ میں داخلے کیلئے مسافروں کو لینے آنے والے شہریوں کو شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے یہ پلان ترتیب دیا ہے، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا، کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں، 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے بعد وقوعہ پر متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے میں جلنے والی گاڑیوں کی تعداد 8 بتائی گئی جب کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ڈبل کیبن ویگو تھی، جو شاہ فہد نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھی، کراچی ائیرپورٹ حملے کی تحقیقات کے دوران مرکزی ملزم سمیت خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، ہوائی اڈے کے اندر موجود ریکی ٹیم بھی پکڑی گئی۔

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    اورماڑہ کے سمندر میں پاکستان گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پرحملہ

    بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

  • کراچی ایئرپورٹ پر 23 ملین کے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ پر 23 ملین کے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ پر رائل سروس ٹرمینل سے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے مطابق 23 ملین روپے مالیت کے ضبط شدہ سرکاری سامان میں ہیرا پھیری کی گئی، مختلف کمپنیوں نے سرکاری سامان میں ہیرا پھیری کی۔ڈی جی پی سی اے چودھری ذوالفقارعلی نے بتایا کہ کمپنیاں مشین کے پرزے، الیکٹرانک آئٹمز، ایلومینیم شیٹس کی چوری میں ملوث تھیں، چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، کمپنیوں نے کراچی ایئرپورٹ کے گڈز ٹرمینل سے سرکاری املاک کو چوری کیا۔ڈی جی پی سی اے نے مزید بتایا کہ کمپنیوں کی جانب سے چوری کے باعث سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

    کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

  • آپریشنل مسائل، پی آئی اے کی  6 پروازیں منسوخ

    آپریشنل مسائل، پی آئی اے کی 6 پروازیں منسوخ

    آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

    فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 25 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔پی آئی اے کی لاہور سے کراچی کی پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملتان سے شارجہ کے لیے پرواز پی کے 293 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔شارجہ سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 182 اور اسلام آباد سے چترال کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 660 اور 661 کو منسوخ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ پی آئی اے اور نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے جدہ کی 3 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔لاہور سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 523 سوا 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔کویت، شارجہ، القسیم سے اسلام آباد کی پروازوں کی آمد میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر ہو ئی۔

    کراچی ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

    اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

  • کراچی، ایئر پورٹ دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

    کراچی، ایئر پورٹ دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

    ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دو چینی انجینئرز کی میتیں چین روانہ کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے دو چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ کردی گئیں۔اولڈ ٹرمینل سے دونوں میتیں چین روانہ کی گئیں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ بھی اس موقع پر ائیرپورٹ پہنچے جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔دونوں چائنیزکی ہلاکت پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، گورنر اور وزیراعلی سندھ نے دونوں چائنیز کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے اظہارافسوس بھی کیا۔یاد رہے اتوار کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کراچی پولیس چیف

    پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ

    پاکستان پوسٹ 27 شہروں میں آج کی ڈاک آج ہی تقسیم کر رہا ہے

  • جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت

    جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت

    جماعت اسلامی سندھ نے کراچی ایئرپورٹ دہماکے میں چینی انجنیئرزپرحملے کی سخت مذمت ،قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزاکا مطالبہ کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ حکومت چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ دہشت گردی کا واقعہ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے ،جماعت اسلامی افسوس ناک واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان پر چینی حکومت کے دکھ میں بربرکی شریک ہے۔کراچی ایئرپورٹ دہماکہ قابل مذمت ہونے کے ساتھ سیکورٹی اداروں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ جس طرح کچے کے ڈاکو?ں کے پاس جدید اسلح کیسے پہنچتا ہے اسی طرح ایئرپورٹ جیسے اہم اورحساس مقام پر بارود سے بھری گاڑی کیسے پہنچی صوبائی امیر نے کہاکہ چینی شہریوں پرحملہ کرنے والے دشمن کے آلہ کارہیں جوایک طرف پاک چین تعلقات کو خراب تودوسری جانب شہرکراچی کا امن سبوتاڑکرنا چاہتے ہیں ایسے لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔حالیہ دہشت گردی کے ذریعے ملک دشمن عناصرگوادر میں جاری سی پیک منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنا اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو مشکل بنانا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل سوات میں بھی گیارہ ملکوں کے سفیروں کے قافلے کو دہشت گردی کا ہدف بنانے کی کوشش حال ہی میں کی جاچکی ہے۔ اس طرح پاکستان کے بارے میں یہ تاثر عام کرنے کی سازش کی جارہی ہے کہ یہاں کسی کی جان مال محفوظ نہیں تاکہ ملک میں معاشی بحالی کے جاری عمل کو روکا جاسکے۔صوبائی امیر نے زوردیاکہ سیکورٹی اداروں کو ملکی سیاست میں مداخلت کی بجائے انٹلیجنس نظام کو مزید بہتر بناکر دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

    8اکتوبر کے متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

  • کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

    کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں چھ سے آٹھ نمبرز مشکوک قرار پائے ہیں۔ مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔ چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی، کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی، کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔تفتیشی اداروں نے کراچی میں چینی باشندوں پر خود کش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی معلومات حاصل کرلیں۔ چیسس نمبر سے گاڑی کے مالک کا نادرا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا جبکہ حملہ آور کے زیر استعمال موبائل فونز سمز کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے۔

    کراچی حملے میں اہم پیشرفت، تفتیش کا دائرہ بلوچستان تک وسیع

  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافر گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافر گرفتار

    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 اکتوبر2024ء) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافرگرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پرتعینات امیگریشن عملے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کیا، ملزم نعیم خان فلائٹ نمبر UL-151 کے ذریعے ملائیشیا سے پاکستان پہنچا تھا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کے دستاویزات کو مشکوک پایا گیا جبکہ پاسپورٹ پر پاکستان کی جعلی ایگزٹ اسٹیمپ لگی ہوئی تھی، ملزم کے پاسپورٹ پر 26 مارچ 2023 کی کراچی امیگریشن کی جعلی اسٹیمپ لگی ہوئی تھی،مذکورہ جعلی اسٹمپ کا آئی بی ایم ایس میں ریکارڈ موجود نہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ملائشیا میں مقیم بخت نواب نامی ایجنٹ سے مذکورہ اسٹمپ حاصل کی، جس کے لیے ایجنٹ کو 3400 رنگٹ ادائیگی کی، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی دکھائی نہیں دیتا،مرتضیٰ وہاب