Baaghi TV

Tag: کراچی ائیر پورٹ دھماکہ

  • کراچی، ایئر پورٹ دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

    کراچی، ایئر پورٹ دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

    ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دو چینی انجینئرز کی میتیں چین روانہ کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے دو چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ کردی گئیں۔اولڈ ٹرمینل سے دونوں میتیں چین روانہ کی گئیں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ بھی اس موقع پر ائیرپورٹ پہنچے جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔دونوں چائنیزکی ہلاکت پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، گورنر اور وزیراعلی سندھ نے دونوں چائنیز کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے اظہارافسوس بھی کیا۔یاد رہے اتوار کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کراچی پولیس چیف

    پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ

    پاکستان پوسٹ 27 شہروں میں آج کی ڈاک آج ہی تقسیم کر رہا ہے

  • کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

    کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں چھ سے آٹھ نمبرز مشکوک قرار پائے ہیں۔ مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔ چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی، کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی، کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔تفتیشی اداروں نے کراچی میں چینی باشندوں پر خود کش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی معلومات حاصل کرلیں۔ چیسس نمبر سے گاڑی کے مالک کا نادرا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا جبکہ حملہ آور کے زیر استعمال موبائل فونز سمز کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے۔

    کراچی حملے میں اہم پیشرفت، تفتیش کا دائرہ بلوچستان تک وسیع

  • کراچی حملے میں اہم پیشرفت، تفتیش کا دائرہ بلوچستان تک وسیع

    کراچی حملے میں اہم پیشرفت، تفتیش کا دائرہ بلوچستان تک وسیع

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور اور دھماکے میں استعمال گاڑی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ڈبل کیبن ٹویوٹا رویو گاڑی کراچی سے خریدی، دہشت گرد کا ٹارگٹ چینی انجیئیرز کی کوسٹر تھی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے لئے گاڑی میں بارود بھرا ہوا تھا، پرٹوکول کی گاڑی بیچ میں آنے کی وجہ سیحملہ آوار ناکام ہوئے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی کراچی میں بلوچ پاڑہ میں کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں زرائع کے مطابق خودکش حملے میں استعمال گاڑی جس کے نام تھی اس کا نادرا ریکارڈ مل گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گاڑی جس شخص کے نام تھی اس کی شناختی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں غیر ملکیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے.

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے.وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ بھر بالخصوص شہر کراچی پر امن امان کی صورتحال کا جائزہ کیا اور کہا کہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ناقابل برداشت، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، پولیس اور دیگر امن امان نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس کا کام تیز کریں. وزیراعلیٰ سندھ نے تمام امن امان نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں کوآرڈیشن مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو امن امان نافذ کرنے والے اداروں نے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی. وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کمیٹی قائم کی جائےمشترکہ کمیٹی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ کی ملکر تحقیقات کرے گی.

    کراچی: سمندری ہوائیں جزوی معطل ، حبس کی کیفیت

    حکومت سندھ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فلائی اوورز تعمیر کرے گی

    کراچی دھماکہ، بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی

  • کراچی دھماکہ، بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی

    کراچی دھماکہ، بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی

    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے میں 70 سے 80 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، دھماکے میں 10 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکہ گاڑی میں نصب وی بی آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دھماکے کی جگہ سے جمع کئے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کردیئے گئے۔ یاد رہے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 17 شہری زخمی ہوگئے، تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئی، ایئرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنی گئی، اطراف میں رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے میں مصروف ہوگئیں۔ ائیرپورٹ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ قافلہ قریب پہنچتے ہی دہشت گرد نے کار غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہاتھا۔کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ کار کی نمبر پلیٹ، چیسس نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک دھڑ ملا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا دھڑ ممکنہ طور پر خودکش بمبار کا ہوسکتا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تین غیر ملکیوں کی شناخت کر لی گئی جاں بحق ہونے والوں میں لی جون ، وہ چون زن اور لی زہااو شامل ہیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔بتایاگیا ہے کہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ بجھادی گئی۔ دھماکے کے بعد شارع فیصل ایئر پورٹ کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ٹریفک پولیس بحال کرانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی۔آگ لگنے سے تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئی۔دھماکے کے بعد شارع فیصل کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں خاتون، 3 سکیورٹی، 2 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار، غیر ملکی اور دیگر افراد شامل ہیں۔دھماکے کے بعد جائے واقعہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ کرائم سین پر کچھ سمجھ نہیں آرہا۔کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک آئل ٹینکر میں آگ لگی اور پھر دھماکے سے نقصان ہوا۔ دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی۔سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تحقیقات جاری ہے۔ واقعے میں دہشتگردی اور تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے۔ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے غیر ملکی کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے دہشت گردوں نے نشانہ ایک کار کو بنایا ہے جس میں غیر ملکی سوار تھا جو زخمی ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا ہدف غیر ملکی گاڑی تھی جسے نشانہ بنانا تھا، واقعے کے بعد صوبائی وزیرداخلہ، آئی جی سندھ ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے بھی احکامات دئیے ہیں۔

    چینی آفیشل کا کراچی دھماکےکے جائے وقوع کا دورہ

    20 کلو آٹے کے تھیلے میں 1000 روپے کمی