Baaghi TV

Tag: کراچی ائیر پورٹ

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک غیر ملکی شہری اور ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔دھماکے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف رہیں۔کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل آصف اعجاز شیخ نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ اس وقت دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی شہری سوار تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی شہری زخمی ہوا۔

    حکومت سندھ کے محکمہ ریسکیو 1122 کے اہلکار نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک لاش اور متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ 4 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمائیہ نے تصدیق کی کہ 10 زخمیوں کو جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج لایا گیا۔ادھر گورنر اور وزیراعلی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے ، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

    دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے فوری بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ایس ایس پی ملیر نے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کیا جائے، ریسکیو کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرہ شہریوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔

    دریں اثنا ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، مسافروں کے لیے ایئرپورٹ آنے والی سڑک کھلی ہے۔ کراچی ایئرپورٹ عمارت و اثاثے محفوظ ہیں ائیرپورٹ انتظامیہ نے حادثہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر وہیکل موقع کی جانب روانہ کی، ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے امدادی کارروائیوں کے لئے ہر قسم کے تعاون کا حکم دیا جب کہ متعلقہ ادارے حادثے، دھماکے کی جگہ اور وجوہات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

  • واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ دھماکے میں 7 سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا یہ سرپرائز ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قافلہ گزر چکا تھا، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار، رینجرز اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جاسکتا، اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ نے دھماکے کی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی، ایک سے دو گھنٹے میں دھماکے سے متعلق معلومات فراہم کردی جائیں گی۔ ایئرپورٹ دھماکے میں کافی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

    واضح رہےکراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک غیر ملکی شہری اور ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، علاقے میں دھویں کے بادل بھی نظر آرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں، کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل پر گارڈ روم کے باہر آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ایس ایس پی ملیر کی جانب سے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

    علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

    باغی ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابقمنسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 807 شامل ہیں ۔ دیگر منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310منسوخ کی گئی ۔ کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،302،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536،کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں ۔

    تنگوانی:ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا

  • مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی ہیروئن، آئس 4 ممالک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی ہیروئن، آئس 4 ممالک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

    باغٰ ٹی کو موصول اطلاعات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں واقع کورئیر آفس میں برطانیہ ، سری لنکا ،ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے حبشی حلوہ کے درجنوں ٹِنوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی۔ترجمان نے بتایاکہ یو کے برمنگھم بھیجے جانیوالے 40 میں سے 6 ٹِنوں میں چھپائی گئی 2.1 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ سری لنکا کولمبو بھیجے جانیوالے 40 میں سے 4 مٹھائی ٹِنوں میں سے 1.4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ہانگ کانگ بھیجے جانیوالے 40 میں سے 10 مٹھائی کے ٹِنوں میں سے 3.6 کلو آئس برآمد ہوئی، چوتھی کنسائنمٹ نیوزی لینڈ کیلئے بک گئی اور 40 مٹھائی ٹِنوں میں 3.6 کلو آئس برآمد کرلی گئی، مجموعی طور پر 9.55 ملین مالیت کی 3.5 کلو ہیروئن اور 7.2 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے ، ملزم نے دوران تفتیش ایک بڑے اور منظم منشیات نیٹ ورک کا بھی انکشاف کیاہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

    جماعت اسلامی نے لیاقت آباد میں پارک و ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کر دیا

  • نجی ائیر لائن میں خرابی، 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی  ائیرپورٹ پر خوار

    نجی ائیر لائن میں خرابی، 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی ائیرپورٹ پر خوار

    کراچی: اسلام آباد سے نجی ائیر لائن کے ذریعے روانہ ہونے والے 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی میں خوار ہو گئے-

    باغی ٹی وی: ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن سرین ائیر کی پرواز ای آر 1801 نےدوپہر ایک بجکر 42 منٹ پر اسلام آباد سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیا تھا، پرواز کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر 3 بجکر 42 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا تھا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 330 طیارے میں آکسیجن ختم اور ہوا کا دباؤ کم ہونے کی شکایت ملی، دوران پرواز طیارے میں جھٹکے لگنے سے چیخ و پکار مچ گئی اور عمرہ زائرین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے عمرہ زائرین گزشتہ 22 گھنٹے سے کراچی ائیر پورٹ پر بے یار و مددگار ہیں-

    مسافروں کے مطابق عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا اور نہ ہی جدہ پہنچانے کا کوئی انتظام ہے، پانی اور دیگر اشیاء وہ خود خرید کر پینے پر مجبور ہیں جب کہ بیشتر عمرہ زائرین کو احرام میں ہونے کی وجہ سے دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔

    دوسری جانب مسقط سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا جس کے باعث کراچی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان ائیر کی پرواز ڈبلیو وائی 345 نے مسقط سے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا۔

    بوئنگ 737 طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہوشاب کے قریب تھا کہ طیارے کے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی،ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ اور ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا، پرواز کو ہنگامی طور پر صبح پانچ بج کر 36 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی لینڈنگ کے بعد معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے بشارت نامی مسافر کی موت کی تصدیق کر دی بعد ازاں آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والے مسافر بشارت کی میت کراچی ائیرپورٹ پر ائیر لائن کے عملے کے حوالے کر دی گئی، پرواز دیگر مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

  • بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی: نئی دہلی سے دبئی جانے والی بھارتی ائیر لائن کی پرواز ایس جی 11 نے کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیر لائن کی پرواز بوئنگ 737 نئی دہلی سے دبئی جا رہی تھی کہ دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

    ایران میں ریت کا طوفان،دفاتراور تعلیمی ادارے بند

    پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی پرواز کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی ہمدردی کی بناء پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی جس کےبعد بوئنگ 737 نے کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

    مصر کو نہر سویز کی وجہ سے 7 بلین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ سالانہ آمدنی

    ذرائع کے مطابق طیارے میں 150 مسافرسوار تھے جنہیں جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی وہ طیارے کے اندر ہی ہیں -انجینئیرز اور ائیر کرافٹرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں طیارے میں فیول لیکیج کے باعث فنی خرابی پیدا ہوئی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسی طیارے کی خرابی دور کر کے روانہ کیا جائے گا یا کسی دوسرے طیارے کے ذریعے مسافروں کو دبئی پہنچایا جائے گا- ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسرا طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو لے کر دبئی جائے گا

    اٹلی میں گلیشیئر گرنے سے سات افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    واضح رہے کہ دوجولائی کو دہلی سے جبل پور جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے کی بھی ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی، اس طیارے کے کیبن میں دھواں نظرآنے کے بعد لینڈنگ کروائی گئی تھی، اسپائس جیٹ کے ترجمان کے مطابق جب طیارہ ٹیک آف کے بعد 5000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ کے کیبن میں دھواں دیکھا گیااس کے بعد طیارے کو واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا

  • کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی:ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ترجمان نے بتایا کہ عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزم اورسونا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روزا ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 840 گرام ہیروئن برآمد کی تھیپ

    حکام کے مطابق چارسدہ کا رہائشی مطہر شاہ نامی مسافر پرواز نمبر کے یو 206 کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہا تھا ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-