Baaghi TV

Tag: کراچی بندرگاہ

  • کراچی بندرگاہ ایران جنگ کی وجہ سے محفوظ ترین مقام بن گیا

    کراچی بندرگاہ ایران جنگ کی وجہ سے محفوظ ترین مقام بن گیا

    کراچی بندرگاہ پر شپنگ کنٹینرز کی لمبی قطاریں، کیونکہ یہ ایران جنگ کی وجہ سے محفوظ ترین مقام بن گیا ہے۔

    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں خطرات کے باعث کراچی پورٹ شپنگ کمپنیوں کے لیے محفوظ ترین متبادل ٹرانس شپمنٹ حب بن گئی ہے، جس سے بندرگاہ پر کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں، یہ صورتحال پاکستانی بندرگاہوں کی سٹریٹجک اہمیت کو بڑھا رہی ہے، جہاں مال بردار جہاز غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے یہاں لنگر انداز ہو رہے ہیں-

    ایران اور دیگر علاقائی ممالک میں جنگی کشیدگی کی وجہ سے سمندری راستے غیر محفوظ ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی پورٹ کو ایک محفوظ پناہ گاہ سمجھا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نے کراچی بندرگاہ پر ٹرانس شپمنٹ، کنٹینرز اور بلک کارگو کی نقل و حمل میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے کراچی بندرگاہ کے باہر لنگر انداز جہازوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں، جو اس خطے میں سمندری تجارت کے لیے ایک نیا مرکز بن رہا ہےیہ تبدیلی پاکستانی بندرگاہوں کے لیے بین الاقوامی شپنگ میں اپنا کردار بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

  • اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد، پاک بحریہ حکام اور سفیر نے استقبال کیا

    اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد، پاک بحریہ حکام اور سفیر نے استقبال کیا

    اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد،ایئر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیووراور فریگٹ آئی ٹی ایس الپینوپر مشتمل اطالوی نیوی کا کیریئر اسٹرائیک گروپ تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا،دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔کراچی آمد کے بعد اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلن نے اطالوی ڈیفنس جنرل سٹاف کے کیپبلیٹی ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سٹیفانو باربیری کے ہمراہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بھی آئی ٹی ایس کیوور کا دورہ کیا اور انہیں کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے ایئر کرافٹ کیریئر کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آئی ٹی ایس الپینو پر اٹلی کی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آئی ٹی ایس کیوور پر میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران اطالوی سفیر، کیرئیر سٹرائیک گروپ کے کمانڈر اور جنرل سٹاف کے کیپبلٹی ڈائریکٹر نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا.

    جمعیت فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے، حماس رہنماء

    سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

    الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

  • کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل

    کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل

    کراچی بندرگاہ متحدہ عرب امارات کو ٹھیکہ پر دینے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی ہے

    پاکستان نے اپنے دوست ملک عرب امارات کو کراچی کی بندرگاہ حوالے کرنے کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مذاکراتی کمیٹی کو کراچی پورٹ ٹرمینلز کے حوالے کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ایک نامزد ایجنسی کے ساتھ حکومت سے حکومت کے انتظامات کے تحت آپریشن، دیکھ بھال، سرمایہ کاری اور ترقیاتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی بھی اجازت دی گئی ہے،

    فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی وزیر برائے سمندری امور فیصل سبزواری کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان میں خزانہ اور خارجہ امور کے ایڈیشنل سیکرٹریز، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان، کراچی پورٹ ٹرمینل (کے پی ٹی) کے چیئرمین اور کے پی ٹی کے جنرل منیجرز شامل ہیں۔

    پاکستان ابوظہبی پورٹس گروپ کے ذیلی ادارے ابوظہبی پورٹس (ADP) کو ٹرمینلز کے حوالے کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ سال کراچی پورٹ ٹرمینلز کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی تھی جو پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز (PICT) کے انتظامی کنٹرول میں تھے۔

    بہت سے روٹس پر عملہ کی عدم دستیابی کے باعث فلائٹس نہیں چلا سکتے
  • کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    کراچی بندرگاہ پر اے این ایف کی بڑی کاروائی ، 360 کلوگرام ہیروئن شمالی آئرلینڈ (برطانیہ) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی بندرگاہ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے 360 کلوگرام ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اتنی بھاری مقدار میں منشیات برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی ہے-

    ترجمان کے مطابق کنٹینر کراچی ملیر کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ بھجوایا جا رہا تھا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملے نے کنٹینر نمبر BEAU4987040 کو قبضے میں لے کر تلاشی لی، کنٹینر میں موجود سینٹری کے سامان کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا، دورانِ تلاشی 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے، اور جب ان پائپس کو چیک کیا گیا تو ہر پائپ سے 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جب کہ پائپس سے مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو 3 پاؤ سے زائد چرس اخروٹوں میں بھر کر بیرون ملک لے جارہا تھا شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی-

    کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    قبل ازیں اے این ایف نے سری نگرہائی وے پرگاڑی سے 64 کلوگرام منشیات برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پرگاڑی کی تلاشی کے دوران 48 کلو افیون اور 16 کلو چرس نکلی منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی ۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن میں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد شامل ہیں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    علاوہ ازیں جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی تھی اور جوس کے ڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی تھی عوامی احتجاج پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے جوس کےڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کی-

    لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم،پولیس اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث