Baaghi TV

Tag: کراچی دھرنے

  • نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شب نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید 2 حملوں کے متاثرین سامنے آگئے،متاثرین نے مقدمے کے اندراج کے لیے سولجر بازار پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق ایس ایچ او اورپولیس ری ہیب سینٹر کے انچارج عبدالخالق انصاری اورمحافظ پر بھی حملہ کیاگیا۔مبینہ طورپرنمائش چورنگی کے قریب پولیس افسرکے زیراستعمال موبائل کو نقصان پہنچایا گیا۔نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیس افسرعبد الخالق انصاری اورمحافظ پرتشدد کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں ڈنڈوں کے وارسے سب انسپکٹرثاقب اورکانسٹیبل جنید زخمی ہوئیتشدد سے زخمی پولیس افسر اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا بدھ کو نمائش چورنگی کے اطراف ڈی ایس پی کھارادر چوہدری شبیرکی پولیس موبائل سمیت 2 موبائلوں پر بھی شرپسندوں کی جانب سے پتھراو کیا گیا تھا جس کے باعث پولیس موبائلوں کونقصان ہوا تھا۔ پولیس نے تمام واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جن کی روشنی میں مقدمات کے اندراج کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

  • مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق راجہ ناصر عباس نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کرم ضلع کے راستے بند تھے، جس سے یہ علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھا۔ ادویات کی فراہمی رک جانے سے لوگ مر رہے تھے اور علاقے کا منظر غزہ جیسا بن چکا تھا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ حکومتوں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں مل رہی تھی، اس لیے احتجاج کا آغاز کیا گیا، جس کے دوران کراچی سے لے کر گلگت بلتستان تک دھرنے جاری تھے۔عالمی سطح پر بھی ان مظاہروں کی آواز سنی گئی، جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی حصہ لیا، انہوں نے کراچی میں امن پسند لوگوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کی۔سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شبیہ حیدر زیدی سمیت کسی کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اہل تشیع اور اہل سنت کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی بجائے لاشیں گرائیں، اور کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز ستر سے اسی گاڑیاں راشن اور ادویات لے کر کرم جائیں گی اور پہلا کانوائے پہنچنے تک لوگ دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

    سندھ نے وفاقی اداروں سے پانی کے 20 ارب مانگ لیے

    دُھند کا راج برقرار، موٹر وے سیکشنز بند

    کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی نئی اننگ کا آغاز

  • کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

    کراچی میں گزشتہ کئی روز سے دھرنوں کا راج ہے، آج مزید 60 مقامات پر دھرنے دیے گئے، چند ہزار مظاہرین کی وجہ سے لاکھوں شہری رُل گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔دھرنے لسبیلہ چوک، اورنگی اسلام چوک، ناگن چورنگی اور کورنگی 5 سمیت متعدد مقامات پر دیے گئے، جس سے شہر کی ٹریفک متاثر ہوئی۔مذہبی جماعت کے کارکنان نے صفورا گوٹھ کے قریب بھی احتجاج کیا، جس کے باعث اس علاقے کی ٹریفک متاثر ہوئی۔اسی طرح، بلوچ کالونی پل کے نیچے ہونے والے دھرنے کے باعث شارع فیصل کا ایک ٹریک بند ہوگیا، جس سے بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔شیرشاہ کے علاقے میں بھی احتجاج کیا گیا، جس کے باعث گلبائی سے شیرشاہ تک شدید ٹریفک جام ہوگیا۔کراچی کے دیگر علاقوں جیسے کہ شاہ فیصل کالونی اور اسٹار گیٹ پر دھرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے مظاہرین کو روکا۔اس کے علاوہ، بلوچ پل سے کارساز تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ملیر قائدآباد مرغی خانہ، برنس روڈ اور تیسر ٹاؤن روڈ پر بھی دھرنوں کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی، بشمول حسن اسکوائر، عیسیٰ نگری، عوامی مرکز اور یونیورسٹی روڈ، جہاں گاڑیوں کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کورنگی ایکسپریس وے، قیوم آباد اور کورنگی ندی پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھا۔پولیس نے نمائش چورنگی پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ ان دھرنوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

    نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

  • دھرنے ختم ، شارعِ فیصل مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھل گیا

    دھرنے ختم ، شارعِ فیصل مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھل گیا

    کراچی کے مصروف ترین روڈ شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شارعِ فیصل ڈرگ روڈ اور ملیر 15 کے مقام پر مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہوگیا جس کے بعد 26 دسمبر سے بند شارع فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔کراچی میں 10 مقامات پر مذہبی جماعت کے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا جاری ہے، گلستان جوہر کامران چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور فائیو سٹار چورنگی پر دھرنے دیئے گئے ہیں، انچولی، پاور ہاؤس چورنگی، عائشہ منزل، پرفیوم چوک، کورنگی نمبر ڈھائی پر بھی دھرنے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے گئے ہیں جہاں ٹریفک کا دباؤ ہے، پولیس کی نفری سڑکوں پر موجود ہے۔واضح رہے کہ اہلسنت و الجماعت نے بھی کراچی میں 60مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور علامہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر لیاقت آباد سپر مارکیٹ، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن، ناگن چورنگی، فور کے چورنگی، سہراب گوٹھ، کریم آباد، شاہراہ فیصل، لسبیلہ چوک، سوک سینٹر، گلشن چورنگی، موسمیات چوک، بلوچ کالونی، اختر کالونی اسٹاپ، ابو اصفہانی روڈ، سوک سینٹر پر دھرنا دیا جائے گا.

    جاسوسی سرگرمیاں، بھارت کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ

    دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

  • اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں  دھرنوں کا اعلان

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    اہلسنت و الجماعت نے بھی کراچی میں 60مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور علامہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر لیاقت آباد سپر مارکیٹ، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن، ناگن چورنگی، فور کے چورنگی، سہراب گوٹھ، کریم آباد، شاہراہ فیصل، لسبیلہ چوک، سوک سینٹر، گلشن چورنگی، موسمیات چوک، بلوچ کالونی، اختر کالونی اسٹاپ، ابو اصفہانی روڈ، سوک سینٹر پر دھرنا دیا جائے گا۔کورنگی نمبر 5، قیوم آباد چورنگی، اسٹار گیٹ، پونے 5چورنگی اورنگی ٹاؤن، اسلام چوک اورنگی ٹاؤن، ممن آباد ٹاؤن، فرنٹیئر موڑ، کٹی پہاڑی موڑ، کلمہ چوک، کے ڈی اے فلیٹ سرجانی ٹاؤن، ناردرن بائی پاس، بنارس چوک، عبداللہ کالج، حبیب بینک چورنگی، شیر شاہ چوک، غنی چورنگی، حبیب چورنگی، میٹروول، یوسف گوٹھ، ماڑی پور روڈ پر بھی دھرنا دیا جائے گا۔قائدآباد مرغی خانہ، داد چورنگی، منزل پمپ اسپتال چورنگی، پورٹ قاسم چورنگی، مانسہرہ کالونی گلشن حدید، گرومندر، جیل چورنگی، اللہ والی چورنگی، چار مینار چورنگی، برنس روڈ فرسکو چوک، آئی سی پل ماڑی پوڑ، ڈیفنس موڑ، تین تلوار، بوٹ بیسن میرا ناکہ پل، حسینی چورنگی، یونس چورنگی فیوچڑ موڑ، ایم نائن، چاول گودام موڑ اور بورڈ آفس پر بھی شرکا دھرنا دیں گے۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق یہ دھرنے آج منگل سے شروع ہوں گے جن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    جو بائیڈن کا یوکرین کیلئے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

  • دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف

    دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے، کوشش ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم کرا دیے جائیں، جو سڑکوں سے نہیں ہٹے گا تو پھر قانون کے مطابق اسے ہٹائیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب بات نہیں، کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے جرائم پیشہ افراد سے روزانہ کی بنیاد پر مقابلے ہوتے ہیں، شاہین فورس، مددگار 15 پولیس اور علاقہ پولیس کے تمام مقابلے اصلی ہی ہوتے ہیں۔ کوئی اکا دکا واقعات کبھی جعلی مقابلوں کے بھی سامنے آجاتے ہیں، تو ہم ایکشن لیتے ہیں، ہم مبینہ مقابلوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، 104 شہری ڈاکوؤں کی جانب سے شہید کیے گئے، تو 190 ڈاکو بھی پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔کراچی پولیس کے چیف نے کہا کہ 2024 میں دسمبر کا مہینہ شہر قائد میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے سب سے بہتر رہا، رواں ماہ سب سے کم گاڑیاں چھیننے یا چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ حساس تھانوں میں اچھی شہرت کے حامل ایس ایچ اوز تعینات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر اور غربی میں ٹریفک حادثات درد سر بنے ہوئے ہیں، یہاں صنعتی علاقوں کا ٹریفک زیادہ ہے، ہم نے بہت زیادہ ٹرک اور ڈمپر بند بھی کیے ہیں، مقدمات بھی درج کررہے ہیں، ٹرانسپورٹ عہدیداروں نے ملاقاتیں بھی کی ہیں، ہم نے واضح کیا ہے کہ شہر میں اسپیڈ کم کریں، ورنہ کارروائی جاری رہے گی، صرف چالان پر اکتفا نہیں کریں گے۔

    ایف آئی اے کی کارروائیاں،درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار

    اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن