Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی: سنار سے دن دہاڑے تقریباً 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی

    کراچی: سنار سے دن دہاڑے تقریباً 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی

    کراچی شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقے طارق روڈ پر ہفتے کی شب ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں سنار سے تقریباً 4 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔

    پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکو سنار سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ تاجر محمد بلال کی مدعیت میں تھانہ فیروزآباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ تاجر نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ صدر صرافہ بازار سے سونا فروخت کر کے واپس آ رہا تھا۔ جیسے ہی گاڑی طارق روڈ کے قریب پارک کی، دو پیدل ڈاکوؤں نے ان پر اور ان کے ملازم عمران پر اسلحہ تان لیا اور 3 کروڑ 98 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق واردات رات 9 بجکر 15 منٹ پر پیش آئی، اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت شواہد کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

    امیر مقام کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر مشاورت

    کراچی میں مخدوش عمارتوں کے مسئلے پر وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم

    یہ ایک معاشی جھوٹ امریکہ کو اندر سے تباہ کر رہا ہے.تحریر:ناصر اسماعیل

  • کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    کمشنر کراچی نے شہر کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ پابندی 26 مئی سے 24 جولائی تک نافذ العمل رہے گی، جس دوران نالوں میں کچرا ڈالنا قابلِ سزا جرم تصور کیا جائے گا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صفائی کے عملے، ری سائیکلرز اور عوام سمیت تمام افراد پر یکساں طور پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد مون سون سیزن سے قبل نالوں کی مکمل صفائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

    حکام کے مطابق نالوں میں کچرا پھینکنے کے باعث نکاسی آب میں رکاوٹ، سیلابی صورتحال اور ماحولیاتی آلودگی جیسے خطرناک مسائل پیدا ہوتے ہیں، جو شہری زندگی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری شکایت درج کریں اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں، تاکہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

    راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے

    سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

  • کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سخی حسن، کالا پل اور گھارو پمپنگ اسٹیشن جیسے اہم مقامات پر مظاہروں کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی سڑک کو بند کر کے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

    احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ واٹر ٹینکرز کو باقاعدگی سے پانی دیا جا رہا ہے، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔ادھر کالا پل پر بھی شہریوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف سڑک بلاک کر دی، جس سے ڈیفنس اور کورنگی جانے والی اہم سڑک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔

    گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کی تصدیق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، اور کمپنی کا عملہ فالٹ دور کرنے میں مصروف ہے۔ بجلی فالٹ کی مرمت کے فوراً بعد بحال کر دی جائے گی۔

    شہریوں نے شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسائل کے حل میں حکام مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • کراچی ،پانی کی مین لائن پھٹ گئی،  علاقہ زیرآب، درجنوں گھروں کو نقصان

    کراچی ،پانی کی مین لائن پھٹ گئی، علاقہ زیرآب، درجنوں گھروں کو نقصان

    کراچی شہر میں جامعہ کراچی کے قریب پانی کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا، متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے رہائشی بلاک کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ کی لائن صبح ساڑھے نو بجے پھٹنے سے چند منٹوں میں ہی علاقہ زیر آب آگیا صورتحال سیلابی منظر پیش کرر ہی تھی پانی کا باو انتہائی تیز تھا کئی گھنٹے تک پانی بہتا رہا جو مکانا ت میں داخل ہوگیا گھروں کا فرنیچر خراب ہوگیا گاڑیاں خراب ہو گئیں، گھر کے مرکزی دروازے ٹوٹ گئے اور متعدد رہاشی آبادی زیر آب آگئی۔ علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

    واٹر کارپوریشن حکام تاخیر سے پہنچے اور پانی کا وال بند کر نے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں نہیں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثرہو گئی ہے۔کراچی میں مرکزی لائنیں پھٹنا ، رساو آنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے پندر سے بیس دن میں کوئی نا کوئی اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے اس حوالے سے ترجمان واٹر کا رپوریشن کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے قریب واقع واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی۔

    سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرہ لائن کی فوری مرمت کرنے کے احکامات جاری کر دیے، ترجمان کے مطابق عملے کی بحفاظت اور مثر انداز میں مرمتی کام کرنے کے لیے پانی کے پریشر کم کردیا گیا ہے اور مرمتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرمت کا کام چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا اور اسے 96 گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی متاثرہ علاقوں میں چنیسر ٹان جناح ٹان لیاقت آباد ناظم آباد پاک کالونی گولیمار شیر شاہ اولڈ سٹی ایریا لانڈھی کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ شہر کو 400 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی ترجمان نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکا.

    سندھ تو دور ، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں، شرجیل میمن

    احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم کو بڑا ریلیف، نیب کے مقدمات ختم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھارتی اشتعال انگیزی پر رابطہ

  • کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کراچی کے علاقے ملیر کے قریب مین نیشنل ہائی وے لنک روڈ پرمتنازع کینالز کے حوالے سے وکلا کے جاری احتجاج میں مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑڈالا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا نے نہروں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا تھا، پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک وکیل زخمی بھی ہوا، جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد اسٹیل ٹائون تھانے پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا۔کراجی میں لنک روڈ پرکینالز کے معاملے پر دھرنے میں مظاہرین کی بڑی تعداد دوبارہ پہنچ گئی ہے۔ گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    زرائع کے مطابق پولیس وکلا اور قوم پرست کارکنان میں ایک مرتبہ پھر لڑائی کا سلسلہ شروع ہوگئی ہے، وکلا اورمظاہرین نے پولیس پر پتھرائو شروع کردیا۔ مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑدالا اور موبائل کے شیشے توڑ ڈالے۔پولیس نے مظاہرین پھر لاٹھی شروع کردیا، زرائع کے مطابق پولیس نے 5 سے زائد افراد حراست میں لے لیا ہے۔

    کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک

    روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

  • کراچی‘ مزاحمت پر  رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری  جاںبحق

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعہ باغ کورنگی پل کے قریب شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے کورنگی کی جانب جا رہا تھا۔فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں ندیم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس نے مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔مقتول کے بھانجوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر رہی ہیں۔ مقتول کے بھانجے ارسلان کا مزید کہنا تھا کہ رات 4 بجے گھر جاتے ہوئے ماموں کو کال کی تو پولیس نے فون اٹھایا۔ فون پر موجود شخص نے پوچھا یہ آپ کے کون لگتے ہیں، جس پر میں بتایا کہ ماموں ہیں۔
    پولیس نے بتایا کہ انہیں گولی لگی ہے اور یہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میں یہ سن کر فوری جناح اسپتال پہنچا۔مقتول ندیم احمد کے سالے ماجد علی نے کہا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے۔ 3 بچوں کا باپ رات کو روڈ پر آرہا تھا جب واردات ہوئی۔ شاہ فیصل پل پر آئے دن لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مقتول ندیم احمد کافی دن بعد ہمارے گھر نارتھ کراچی آئے تھے اور دیر سے واپس گھر جا رہے تھے جس پر انہیں روکا بھی تھا، لیکن گھریلو ذمے داریوں کی وجہ سے وہ رات گئے اپنے گھر کے لیے نکل گئے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ندیم احمد انتہائی پر خلوص اور نمازی انسان تھے۔ کورنگی کے مکین تھے اور علاقے میں ہی قائم مسجد کے مؤذن بھی تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے آن لائن موٹر سائیکل چلاتے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوچکی ہے، جن میں صرف جنوری میں 5، فروری میں 10، مارچ میں 9 اور اپریل میں اب تک 10 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    اگر شرارت کی تو بھارت میں ہو گی ہر طرف تباہی ،پاکستان نے ٹارگٹ سیٹ کر لئے

    میرے ہاتھ کبھی نہیں اٹھے، جس دن وسیم اکرم سے سامنا ہو گیا دنیا دیکھے گی،عطاء الرحمان

  • کراچی،ملازمت سے نکالنے پر 4بچوں کے باپ کی خودکشی

    کراچی،ملازمت سے نکالنے پر 4بچوں کے باپ کی خودکشی

    کراچی کے علاقے ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم کرتھا تھا اور نجی کمپنی نے چار روز قبل ڈاون سائزنگ کرتے ہوئے متوفی کو ملازمت سے نکال دیا تھا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ چار بچوں کا باپ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور بے روزگاری سے تنگ آکر متوفی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

    لندن ،پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرنا مہنگا ،بھارتیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

    مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • بلاول بھٹو  سےمیئر  کراچی سمیت پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں

    بلاول بھٹو سےمیئر کراچی سمیت پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےمیئر کراچی سمیت پارٹی رہنماوں نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقاتیں کیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت میں محکمہ امور تعلیم کے وزیر سردار شاہ نے بلاول ہاوس میں ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی اور شنگھائی کے میئر گونگ ژی ژینگ کی جانب سے ملنے والی دورے کی دعوت کے سلسلے میں بریفنگ دی.اور اس دورے کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہدایات لیں. بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری اور ریاست کے وزیر برائے بلدیاتی امور فیصل راٹھور نے بلاول ہاس میں ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

    بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی علاالدین جونیجو نے بلاول ہاس میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے بلاول ہاوس میں ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی نے اپنے صاحبزادے محسن سرکی کے ہمراہ بلاول ہاوس میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔

    پی ایس ایل، نامناسب اشارے،عامر جمال پر جرمانہ

    پاکستان اب صحیح سمت میں چل پڑا ،نواز شریف

    بھارتی پروپیگنڈا مسترد ، انڈین فالس فلیگ آپریشن پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پہلگام حملہ را اور بھارتی میڈیا کا گھٹ جوڑ ہے، مشعال ملک

  • کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

    کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کار سوار خاندان کے زخمی ہونے کے واقعے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو ڈمپرز آپس میں لگا رہے تھے اور اسی اثنا میں دونوں ڈمپرز نے کار کو ٹکر ماری۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پولیس نے بتایا کہ فارم ہاس میں پکنک منانے کے بعد واپسی پر فیملی کی کار کو پہلے ایک ڈمپر نے ٹکر ماری اور پھر دوسرے ڈمپر نے گاڑی ٹکر ماری۔گلشن معمار پولیس نے حادثے کے زخمی رانا جنید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ڈمپروں کو تحویل میں لے لیا ہے.کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کراچی ٹول پلازہ سے نادرن بائی پاس پر دو ڈمپر ریس لگاتے ہوئے آئے اور گلشن معمار ایم ڈی کٹ کے قریب ریس لگاتے ڈمپروں نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔

    واقعے پر درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد کار میں سوار زخمیوں کو موقع پر موجود لوگوں نے بمشکل گاڑی سے نکالا اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے کہا کہ خوفناک حادثے میں بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے اور اس خوف ناک حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

    پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10، ملتان کا لاہور کو جیت کیلئے 229رنز کا ہدف

    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

  • کراچی ،ٹریفک حادثات  رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی ،ٹریفک حادثات رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی میں ایک روز میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، تین شہری ہیوی ٹریفک کی زد میں آئے جبکہ دو افراد کو گاڑیوں نے ٹکرماری۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ہونے والے پانچوں ہیوی ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوبے میں کامیاب ہوگئے۔ بلدیہ ٹان میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔ ناگن چورنگی پربس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ ناردرن بائی پاس پر ٹریلر الٹنے سے ڈرائیور جان سے گیا، سپرہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لیاقت آباد میں بھی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوا۔

    دوسری جانب رواں سال سال 2025کے ابتدائی تقریبا 4 ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 288جبکہ 3794 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مرنے والوں میں 223مرد، 27خواتین ، 38بچے اور بچیاں شامل ہیں جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہے۔اسی طرح ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22، مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا