Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی میں منوڑا کے ساحل پر دو خواتین سمیت چار افراد ڈوب گئے

    کراچی میں منوڑا کے ساحل پر دو خواتین سمیت چار افراد ڈوب گئے

    کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی فیملی کے 4 افراد منوڑا کے ساحل پر ڈوب گئے۔

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منوڑا کے ساحل پر 2 خواتین سمیت 4 افراد سمندر میں ڈوب گئے، افسوسناک واقعہ ہٹ نمبر 65 اور 67 کے درمیان پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ دو خواتین اور ایک مرد کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق فیملی کے تمام افراد ایس 36 ہٹ پر پکنک منانے آئے تھے۔ڈوبنے والوں کی شناخت 20 سالہ حافظہ امام، 19 سالہ صبا امام، 24 سالہ معاذ امام اور 24 سالہ مصطفی آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈوبنے والے خاندان کا تعلق کراچی کے علاقے دستگیر سے ہے، تمام افراد پکنک منانے کے لیے منوڑا کے ساحل پر آئے تھے۔

    پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    جے شنکر نے دورہ پاکستان کے دوران بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

  • مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کا غزہ کانفرنس بروز پیر کو منعقد کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کی یہ کانفرنس 7 اکتوبر کو صبح 10 بجے شاہراہ قائدین پر ہوگی، جہاں شہر بھر سے ہزاروں بچے غزہ کے معصوموں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔اس سلسلے میں کراچی کے تمام ٹانز میں ذمہ داران نجی و سرکاری اسکولوں سے رابطے کر رہے ہیں۔اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپل حضرات سے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے دعوت نامے پیش کیے جا سکیں۔ اسکولوں کی انتظامیہ نے مارچ کا خیر مقدم کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ طلبہ اپنے اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

    اس حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی بمباری اور دہشت گردی کے نتیجے میں تقریبا 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیل اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہا ہے جبکہ امریکا، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ عالم اسلام کے حکمران بھی عملی طور پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    احمد ندیم اعوان نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو غزہ کانفرنس میں شریک کر کے غزہ کے معصوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ پوری دنیا کے باضمیر انسان فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں شریک ہوں گی۔

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

  • ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے صوبوں سے مدد مانگ لی جب کہ اس سلسلے میں سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے ایک ہزار اہلکار گزشتہ رات اسلام آباد روانہ کیے گئے تاہم ان میں کراچی پولیس کے اہلکار شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی نفری کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھیجی گئی ہر پلاٹون میں سینیئر رینک کا افسر بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوجی جوان ڈی چوک پرپہنچ گئے ہیں، فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔فوج کو صورتحال کے مطابق آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت انتہائی اقدامات کی اجازت دی گئی ہے اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن کو شکست دیدی

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

    پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کرتی ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے شاہراہ فیصل کراچی میں 6 اکتوبر اور اسلام آباد میں 7اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔نثار کھوڑو نے کہا کے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ غزہ، لبنان اورفل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ نثار کھوڑو نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھ کر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کریں۔

    مفتی منیب نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کردی

  • کراچی کے شہریوں کے نام پر غیرقانونی سمز جاری کرکے غیر ملکیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی کے شہریوں کے نام پر غیرقانونی سمز جاری کرکے غیر ملکیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیرقانونی سمز چمن بارڈر پر غیر ملکی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات تھیں غرقانونی سمز کے ذریعے ڈکیت گروہ کارروائیاں کرتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یہ غیر قانوں سمز چمن بارڈر پرغیرملکی شہریوں کو فروخت کی جاتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی سمز کے اجرا کے جرم میں دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتارکر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بیرون ملک سے تاوان کی کال موصول ہونے کا سلسلہ تیزی ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں دھوکے باز سیدھے سادے لوگوں کو بیوقوف بنا کر انکے نام پر جعلی سمز فروخت کا غیر قانونی کام کرتے ہیں جو زیادہ تر وارداتوں اور دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہیں.

    کراچی کے شہریوں کے نام پر غیرقانونی سمز جاری کرکے غیر ملکیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  • مسلم ممالک اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں،گورنر سندھ

    مسلم ممالک اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں،گورنر سندھ

    سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری مسلم ممالک ایک ہوکر اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں۔فلسطین میں معصوم۔بچوں کو شہید کیاجارہاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کجھور فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کمزور ملک تجارت اور سفارت میں اپنا حصہ نہیں لے سکتا۔ دنیا سے تجارت میں حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔مسلم ممالک ایک ہوکر اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں معصوم۔بچوں کو شہید کیاجارہاہے۔مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر ملک اور تجارت پر قبضے کی تیاری ہورہی ہے۔ خلیجی ممالک کے سفارتی حکام اپنے ممالک کو لکھیں۔ عرب ممالک کے پاس پیسے کی کمی نہیں۔ کمزور ہونے کی بڑی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے کاشت کار معیار پر توجہ نہیں دے رہے۔

    دنیا کے چار ممالک ایک کھجور کے درخت سی1500ڈالر پاکستان 50ڈالر کماتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی کاشت کار دیگر ممالک سے آئے مندوبین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرے۔ پاکستانی کاشت کار دیگر ممالک سے کھجور کی پیداوار کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ یو اے ای پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

    کراچی میں بارشوں سے تباہ سڑکوں کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا

  • پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

    پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

    ” سوزوکی ایوری ” ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی ۔

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مپنی کی جانب سے اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لانچ ایونٹ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ مزید برآں، تمام سوزوکی ڈیلرشپ اگلے دن یعنی 13 اکتوبر 2024 (اتوار) کو گاڑی کی نمائش کے لیے کھلے رہیں گی۔یہ گاڑی 660 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہر کے اندر چھوٹے فاصلے اور ہلکے وزن کی ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے اور شہر کے اندر یہ گاڑی 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل، کار ساز کمپنی نے سوزوکی بولان کا آخری یونٹ متعارف کرایا تھا جسے اب کمپنی کی جانب سے نئی پروڈکٹ کے لیے راستہ بنانے کے لیے اسمبلی لائنوں سے اتار دیا گیا ہے۔سوزوکی ایوری کی پاکستان میں قیمت تقریباً 26 لاکھ روپے متوقع ہے۔

    کراچی میں بارشوں سے تباہ سڑکوں کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا

  • کراچی میں بارشوں سے تباہ سڑکوں کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا

    کراچی میں بارشوں سے تباہ سڑکوں کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا

    کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے انفرااسٹریچکر کی بحالی کے لئے کام تیز کردیا گیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمے انجینئرنگ کی جانب سے گزشتہ دونوں دو ارب روپے کی لاگت سے شہر کی 33 سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ایک ارب چالیس کروڑ روپے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ 40 کروڑ روپے کراچی کے انڈر پاسز اور پلوں کی مرمت پر خرچ کیے جائینگے۔20 کروڑ کی لاگت سے شہر کے مختلف سڑکوں پر لگی اسٹریٹ لائٹس کو جدید سسٹم سے لیس کیا جائے گا۔آئندہ ہفتے سے سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔ کے ایم سی کی جانب سے گزشتہ دونوں سڑکوں کی تعمیر کے لئے الاٹ کئے گئے ٹینڈرز کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے سے سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہونے والی رقم کی تفصیلات کے مطابق خوشحال روڈ ،راضی روڈ پی ای سی ایچ ایس اور ایکسپو سینٹر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کی مرمت پر 5 کروڑ روپے خرچ ہونگے، بابائے خیبر روڈ سے مومن آباد پولیس اسٹیشن تک میٹروول پر موجود سڑک کی مرمت اور سیوریج کے نظام کی بحالی پر 8 کروڑ خرچ ہونگے شاہراہ اورنگی کی مرمت پر 8 کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے حب ریور روڈ ،مدینہ الحکمت روڈ ،لال شہباز قلندر روڈ محمود روڈ کی مرمت اور سیوریج نظام کی بحالی پر 21 کروڑ روپے خرچ ہونگے کشمیر روڈ ،چاندنی چوک اور کامران چورنگی کی مرمت پر 5 کروڑ روپے خرچ کیئے جائینگے.

    نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے پی آئی بی کالونی اور نظامی روڈ کی مرمت کی بحالی پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے اسی طرح ناظم آباد ،لیاقت آباد ،طارق روڈ اور عمر شریف انڈر پاس کی مرمت پر 10 کروڑ روپے خرچ ہونگے، اسین آباد ،ناتھا خان ،ڈرگ روڈ پل کی مرمت پر 10 کروڑ روپے خرچ ہونگے،گلشن چورنگی ،لیاقت آباد اور نیپا کے پل کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے،سہراب گوٹھ ،گولی مار اور پاکستان کوارٹر کے پل کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے،آئی سی آئی ،بلوچ کالونی اور کارساز کے پل کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے،ضلع وسطی میں سات ہزار اور شاہ ولی اللہ روڈ کی اسٹریٹ لائٹس کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے،اتحاد ٹاؤن روڈ ،بلدیہ اسٹیڈیم روڈ ،جنگل اسکول روڈ اور 13 ڈی گلشن اقبال اسٹریٹ لائٹس کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے،ملیر پندرہ ریلوے گیٹ ،ابراہیم حیدری روڈ ،بہادر یار جنگ روڈ کورنگی ،اولڈ کوئن روڈ ،کلب روڈ،آئی آئی چند دیگر روڈ ،سندھ سیکریٹریٹ روڈ کی اسٹریٹ لائٹ کی مرمت پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے،گلستاں جوہر کانٹیننٹل بیکری ،کامران چورنگی ،میڈی کیئر اسپتال شرف آباد ، نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن ،پی آئی بی کالونی سمیت دیگر علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے.

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمے انجینرنگ نے اسکروٹنی کے بعد ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیوں سے آئندہ ہفتے سڑکوں کے تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہیں جبکہ محکمہ انجینئرنگ نے میئر کراچی کی ہدایت پر تمام کمپنیوں کو واضح طور پر ہدایت دی ہیں کہ سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت کی جائے گئی اور ناہی کسی کو غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی زرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والی کمپنیوں کو کے ٹھیکے منسوخ کرکے کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت دی ہیں زرائع بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران حال پی میں تعمیر کی گئی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر میئر کراچی نے سخت براہمی کا اظہار کیا تھا۔

  • فریال تالپور کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس، سانحہ کارساز جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ

    فریال تالپور کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس، سانحہ کارساز جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ

    پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس زرداری ہاوَس کراچی میں منعقد ہوا،اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    باغٰ ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹیرز، ٹاوَن چیئرمین اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام میں کراچی سے بھرپور عوامی شرکت کے متعلق حکمت عملی بنائی گئی۔فریال تالپور نے کہا کہ کراچی کے جیالے حیدرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کرکے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو ایک عظیم الشان جلسہ عامہ حیدر آباد میں ہو گا۔ جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    تھر میں بھی خلیجی ممالک کی طرز پر کھجور کی کاشت شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

    باغی ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابقمنسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 807 شامل ہیں ۔ دیگر منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310منسوخ کی گئی ۔ کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،302،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536،کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں ۔

    تنگوانی:ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا