Baaghi TV

Tag: کراچی شہیر

  • کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    جماعت اسلامی کراچی کے امیرمنعم ظفر خان نے لیاقت آباد نمبر 10 پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔

    باغی ٹی وی کو جماعت اسلامی کے ذرائع نے بتایا کہ اس مظاہرے کا مقصد ٹریفک حادثات اور خونی ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر کے 15 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ 2024 میں کراچی میں 775 شہری ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر یا دیگر ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے، جب کہ 8,000 شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے۔ 2025 کے ابتدائی 50 دنوں میں 110 شہری جان کی بازی ہار گئے اور 1,500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے اس بیان پر تنقید کی کہ یہ صرف انتظامی مسئلہ ہے، سیاسی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ بتانا چاہیے کہ اگر شہریوں کی جانیں یوں ضائع ہو رہی ہیں، تو کیا شہری احتجاج کا حق بھی نہیں رکھتے؟

    منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کا 54 فیصد ایکسپورٹ کا حصہ ہے، مگر بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف وسائل پر قبضہ کرنے میں مصروف ہے۔شہر میں اسٹریٹ کرائمز، مسلح ڈکیتی اور گٹر میں گر کر بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی نے آئی جی اور ڈی آئی جی سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا وفاق میں اتحاد اپنے تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ تو کر چکا ہے، لیکن کراچی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک ناظم آباد، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں سے کیوں گزرتا ہے؟ نادرن بائی پاس پر کیوں نہیں جاتا؟ “لیاری ایکسپریس وے کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور اس کا ٹول ٹیکس بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کا حل چنگ چی رکشہ نہیں ہے، بلکہ شہریوں کے حقوق کی بات کرنی ہوگی تاکہ کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

  • شارٹ ٹرم اغواء ، گرفتار پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع

    شارٹ ٹرم اغواء ، گرفتار پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع

    انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو مدعی شناخت کرچکا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل۔لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) انیل حیدر کے مطابق ملزمان نے شہری کے اکائونٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے اکائونٹس میں ٹرانسفر کیے، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مغوی شہری کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے، اسے 25 دسمبر کو اغواء کیا گیا تھا۔

    ایلون مسک اسلاموفوبیا مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

    کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ