Baaghi TV

Tag: کراچی میں بارش

  • کراچی میں بارش سے شہر کا نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیرآب، ٹریفک متاثر

    کراچی میں بارش سے شہر کا نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیرآب، ٹریفک متاثر

    شہر قائد میں وقفے وقفے سے جاری کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 23 ملی میٹر بارش گلشن معمار میں ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 20.5 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔ساحلی علاقوں میں طغیانی کے بعد سمندری پانی ہٹس اور رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بارش کے بعد صدر، ایم جناح روڈ، کیماڑی، کورنگی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا، مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔بارش کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللہ خان اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور عملے کو فوری نکاسی آب کی ہدایت دی۔

    میئر کا کہنا تھا کہ گزری کے سیوریج مسائل فوری حل کیے جائیں، تاہم شہریوں نے شکایت کی کہ میئر صرف پوش علاقوں پر توجہ دے رہے ہیں، باقی علاقوں کی حالت ویسی ہی ہے۔شہر میں انتظامیہ کی جانب سے تاحال مکمل نکاسی ممکن نہ ہو سکی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 81 شہید، 422 زخمی

    امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

    امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

    مودی سرکار کا تعلیمی تعصب: اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

    ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

    علی امین گنڈاپور کے حلقے کے ہسپتالوں میں52 کروڑ کی مالی بدعنوانی بے نقاب

  • کراچی بارش سے کرچی کرچی ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب، ایک شخص جاں بحق

    کراچی بارش سے کرچی کرچی ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : مون سون کی بارشوں نے ابھی تک کراچی کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے. اطلاعات کےمطابق جمعرات کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، جبکہ بارش کے باعث کورنگی میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ دفاتر سے گھر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی سے آنے والی خبروں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں صدر، گارڈن، ناظم آباد، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی، اورنگی، گلزار ہجری، گلستان جوہر سمیت دیگر حصوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ادھر بارش کے باعث کورنگی مہران ٹاؤن میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ، ہر طرف خوف کی فضا ، زندگی مفلوج

    کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ، ہر طرف خوف کی فضا ، زندگی مفلوج

    کراچی : مون سون بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کو کرچی کرچی کردیا . اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ میں داخل ہوتے ہی کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق آج کراچی کے علاقے نیو کراچی، سرجانی، شارع فیصل، ائیرپورٹ، ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ماڈل کالونی اور گلستان جوہر میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے قربانی کے 7 جانور بھی ہلاک ہوئے۔

    دوسری طرف آج بارش کے باعث لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ویل مارکڈ لو پریشر کی صورت میں سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ 36 سے 42 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔یاد رہے کہ 31 جولائی کو بھی شہر میں مون سون بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔