Baaghi TV

Tag: کراچی پولیس

  • شہر قائد،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،فائرنگ سے ایک زخمی

    شہر قائد،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،فائرنگ سے ایک زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیان جاری ہیں

    تیموریہ تھانہ کی حدود میں شاہین فورس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا،چھینی جانے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ڈاکو بھی گرفتار کر لیا گیا،مقابلہ ناہید کلینک والی گلی بفرزون سیکٹر 16 اے میں ہوا ،زخمی ملزم کی شناخت عامر ولد صابر جبکہ دوسرے ساتھی کی شناخت شبیر ولد غلام حیدر کے نام سے ہوئی ،ملزمان کے قبضے سے 1 پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور ایک گھنٹے پہلے ہی چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزمان نے ایک گھنٹے قبل ہی شہری سید محمد طلحہ سے موٹر سائیکل نمبری KBW-5328 چھینی تھی شہری کی اطلاع پر تیموریہ تھانہ میں مقدمہ نمبر 981/2022 دفعہ 39734 درج کیا گیا تھا اور کنٹرول میسیج کیا گیا تھا ،بفرزون میں گشت پر مامور شاہین فورس کے جوانوں نے ملزمان کو مشتبہ جان کر موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تھا ملزمان رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جنکو ناہید کلینک والی گلی میں تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی بھی ہوا جسکو فوری علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے والی شاہین فورس کی ٹیم کو شاباشی دی اور انکی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مجموعی طور پر پچاس ہزار روپے اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔تیموریہ تھانے کی حدود میں گشت پر مامور شاہین فورس کے اہلکاروں نے بفرزون سیکٹر 16 اے کے قریب کامیابی کیساتھ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان عامر اور شبیر سے ایک گھنٹے قبل شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کراچی پولیس تمام وسائل کو استعمال میں لا رہی ہے تاکہ چھینا جھپٹی اور لوٹ مار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

    دوسری جانب شارع نور جہاں پولیس اسٹیشن کی منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات کی تعمیل میں ایس ایچ او شارع نور جہاں سب انسپیکٹر اسلم خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں کرتے ھوئے مزید 2 ملزمان نعمان ولد سعید احمد اور اجمل ولد ایوب کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکہ مقدمہ الزام نمبر 569/2022 امتناع منشیات آرڈنینس تحت درج کرلیا گیا گرفتار ملزمان عادی ملزمان ھیں اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ھو کر جیل جا چکے ھیں

    علاوہ ازیں تھانہ گلستان جوہر پولیس نے چوری شدہ رقم سمیت چور کو گرفتار کرلیا ہے, ملزم نے الفلاح میرج ہال میں واقع کار BUG-929 سے رقم چوری کی تھی۔ ملزم نے شہری عامر کی رقم 4 لاکھ 90 ہزار کار سے چوری کیٸے تھے الفلاح میرج ہال کانٹینینٹل بیکری کے قریب گلستان جوہر بلاک 1 میں واقع ہے ۔ ملزم مبینہ طور پر اسی شادی ہال میں ملازم میں تھا۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے کار سے رقم چوری کرنے کا اعتراف کیا گرفتار ملزم سے 4 لاکھ 90 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ملزم نے شہری کی چوری شدہ رقم کچرا کنڈی میں چھپاٸی تھی گرفتار ملزم کی شناخت محمد رجب ولد ارشاد احمد کے نام سے ہوٸی ہے کملپینر شہری عامر نے رقم ملنے پولیس کی کاوشوں کو سریایا اور شکریہ ادا کیا ملزم کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر نمبر 766/2022 زیر نمبر 379 پی پی سی، تھانہ گلستان جوہر میں درج ہے سابقہ ​​کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

  • چھینا جھپٹی میں مصروف ڈکیت موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار

    چھینا جھپٹی میں مصروف ڈکیت موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر محمد اشفاق کی ٹیم کے ہمراہ دو کامیاب کاروائیاں کیں، پہلی کاروائی میں پاک کالونی پولیس نے کباڑی مارکیٹ شیرشاہ میں شھری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور ATM کارڈز وغیرہ چھینے والے ڈکیت ملزم کو تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت رسول بخش ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے اشفاق اور ڈاڈا نامی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ، موبائل فون اور کیش برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام 305/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ اور 306/22 بجرم دفعہ 23(i)A درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری کاروائی پاک کالونی پولیس نے جوا سٹہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت منور، ابراھیم، محمد زاھد، ریحان اور محسن کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے جوا سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 307/22 بجرم دفعہ 5/5A گیمبلنگ ایکٹ درج کیا گیا۔مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کو ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم سے پاک کرنے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے پر صدر لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سراج منو نے کراچی پولیس کے اقدامات کو سراہا ہے .ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔چیف کورڈینیٹر LATI نے ایس ایس پی ملیر کو خوش آمدید کہا اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ایس ایس ملیر نے ممبران لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی۔ ممبران کی جانب سے چند گزارشات پیش کی گئیں جن پر ضروری احکامات دئیے گئے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ قائدآباد تھانے کی حدود میں 15 مددگار کو مزید نفری فراہم کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    شہر قائد کراچی میں پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیا

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    عزیزآباد پولیس نے جیب کترے گوپانگ گروپ کے خلاف ایکشن لیا ہ

  • دیگر شہروں کے واقعات کو سوشل میڈٰیا پر کراچی سے منسلک کرنیوالےملزمان کےخلاف کاروائیاں شروع

    دیگر شہروں کے واقعات کو سوشل میڈٰیا پر کراچی سے منسلک کرنیوالےملزمان کےخلاف کاروائیاں شروع

    کراچی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں نہ ہونےوالے واقعات کوبھی سوشل میڈیاپرکراچی سے منسلک کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لاطینی امریکا کی ویڈیو کوکراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دے کر دہشت پھیلائی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد کے واقعے کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے جوڑا گیا۔

    وفاق کی وزیراعلیٰ سندھ کومتاثرین کیلئےٹینٹس کی فوری فراہمی کی یقین دہانی

    https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1572089938124115969?s=20&t=LzRK92iqZ5iKyy7DZsIWsg
    پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے لاسانیہ ریسٹورینٹ میں جھوٹی واردات کی تردید مالک نےخود کی اس طرح کی پہلے بھی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں اس کا مقصد کراچی میں سنسنی اور دہشت بھیلانا ہے کراچی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی کے ساتھ فیک ویڈیوز منسلک کر کے سول میڈیا پر وائرل کرتے ہیں –

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف آج سے باقاعدہ کارووائی کا آغاز کیا جا رہا ہے جن ملزمان کی نشاندہی ہو گی انہیں فوری طورپر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی-

    عمران خان ہر رات کو کنسرٹ کرکے موسیقی کی محفلیں سجا رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

    ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس نے شہر قائد کے لوگوں سے اپیل کی کہ عوام شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کا ساتھ دیں کراچی پولیس آپ کی شناخت صیغہ راز میں رکھے اور اور ملزمان کے خلاف یقینی کاروائی کرے گی کراچی پولیس ہمہ وقت آپ کی جان مال وزت اور آبرو کی تحفظ کی ضامن ہے-
    https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1572090394472751107?s=20&t=LzRK92iqZ5iKyy7DZsIWsg

    کراچی پولیس کی جانب سے رواں سال اب تک گرفتر کئے گئے جرئم پیشہ افراد کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق استریٹ کرائم میں ملوث 6391 ملزم گرفتار کئے پولیس مقابلوں کے دوراان 83 لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس مقابلوں میں 773 لوگ زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں

    کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل…

  • اے ٹی ایمز سمیت دیگر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گرفتار

    اے ٹی ایمز سمیت دیگر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایمز سمیت دیگر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت پولیس نے گرفتار کر لئے

    سی آئی اے کراچی پولیس نے کاروائی کی .ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر نزد پیٹرول پمپ بالمقابل سفاری پارک مین ابوالحسن اصفہانی روڈ سے دو ڈکیٹ گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان کی شناخت خالد حسین رانجھانی ولد بہادر خان رانجھانی ،عبدالقادر عرف مزاری خان چانڈیو ولد ھدہ خان چانڈیو کے طور پر ہوئی،گرفتار ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کافی عرصہ سے مبینہ ٹاؤن، گلستان جوہر، عزیز بھٹی، شارع فیصل، سچل، سکھن، لانڈھی، الفلاح، کھوکھراپار، ناظم آباد ، گزری، بوٹ بیسن ملیر کینٹ کے قریبی مقامات و دیگر علاقوں میں بینکوں ، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

    ملزم خالد رانجہانی نے سال 2020 میں شاہ لطیف ٹاون میں ایک اے ایس آئی کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 265/2020 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے۔ ملزم خالد رانجھانی تھانہ بوٹ بیسن کی 14 لاکھ ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 353/2022 اور تھانہ گزری کی 4 لاکھ 80 ہزار ڈکیتی مقدمہ الزام نمبر 282/2022 میں مفرور ہے۔ گرفتاری سے چند روز قبل ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر صفورہ سے ملیر کینٹ جانے والے روڈ پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ایک شخص سے ساڑھے چھ لاکھ روپے لوٹے تھے۔اسی دن ملزمان نے ایک اور واردات میں گلستان جوہر بلاک 13 میں دن دہاڑے روڈ پر ایک بزرگ شہری سے 3 لاکھ نقدی لوٹی تھی۔ اس وقوعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی غائب،شوہر نے تلاش کیلئے لگائے ایک کروڑ روپے

    ملزمان اس سے قبل متعدد بار ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل پنچ شدہ ہے جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزم خالد رانجھانی کا بھائی ارشاد رانجھانی دوران ڈکیتی سکھن کے علاقے میں ہلاک ہوا تھا۔گرفتار ملزمان سے برآمدہ ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ کے مقدمات تھانہ ایس آئی یو میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس پر عزم

    اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس پر عزم

    کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا- اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی گئی-

    اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جملہ ایس پی انویسٹیگیشنز نے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور/عادی مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری۔ حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں کلوز سرکٹ کیمرے نصب نہیں، ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے کیمروں کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل/گاڑیوں کی چوری و چھینے جانے کی وارداتوں کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

    شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیگی اس عمل کا مقصد بین الصوبائی کار/موٹرسائیکل لفٹرز کی گرفتاری اور چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی شہر سے باہر ترسیل کو روکنا ہے۔ اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پکڑے جانے پر ملزمان کیخلاف موثر کارروائی کی جا سکے گی۔ تفتیش میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور انکے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

    تفتیشی افسران کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی ادائیگی کے متعلق بھی تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کراچی پولیس منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی عارف حنیف، ڈی آئی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی، ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔