Baaghi TV

Tag: کراچی کنگز

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کو جیت کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں کراچی کنگز ناکام رہی اور پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور کی جانب سے شاہین اور رشاد حسین ے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کراچی کی جانب سے خوش دل شاہ 39 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی :یچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،ٹاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے وہ ایک بڑا ہدف دے کر حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان نے بھی ٹاس ہارنے کے بعد پرعزم انداز میں کہا کہ وہ کسی بھی ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    کراچی کنگز:

    ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی

    لاہور قلندرز:

    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم کراچی کنگز کو 10ویں ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کیلئے 2 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، جس میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ شامل ہیں، بین میکڈرموٹ کو بنگلا دیش کے لِٹن داس کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جنہیں پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا تاہم پہلے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    سگریٹ دینے سے انکار پر اجنبی کو قتل کرنیوالے ملزم کو 16 برس کی سزا

    اس کے علاوہ، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے جزوی متبادل کے طور پر پاکستان انڈر-19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے،کین ولیمسن کو کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا، وہ ٹورنامنٹ کے کراچی مرحلے کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

    عمران خان کی عدالت پیشی،جیل حکام نے مانگی اضافی سیکورٹی

  • حسن علی کراچی کنگز کے نائب  کپتان منتخب

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ نائب کپتان فاسٹ بولر حسن علی ہوں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے،ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ

    جبکہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے، معروف صوفی میوز ک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

    مزید 11 آئی پی پیز کا ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

    اس کے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیا ن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جو رات 8:30 شروع ہو گا۔

    رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

  • پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان

    پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025ء میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے ویژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

    نئی امریکی ویزا پالیسی، روزانہ ایک ہزار گولڈ ویزے

    کینیڈا میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان

    ایم کیو ایم انصاف کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آسیہ اسحاق

    پنجاب پولیس کے 78 پولیس انسپکٹرز کو ترقی مل گئی

  • کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 20میں سے 13 کھلاڑی پیٹ کی خرابی کا خرابی کا شکار ہوگئے، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر موجود کراچی کنگز کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لازمی کامیابی درکار، لیکن میچ کے لیے گیارہ کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوگیا۔

    آج کراچی میں میچ ہونا ہے اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بیمار پڑ گئے ہیں، کچھ کو ہوٹل میں دوا دی گئی تو ایک کو ہسپتال میں بھی داخل کروانا پڑ گیا،ہوٹل کا کھانا کھانے سے مبینہ طور پر کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔ہوٹل میں ہی کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے،ہوٹل میں تین کھلاڑیوں کو ڈرپ لگائی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ڈینئل سیمز اور جیمز وینس نے پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے

    آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں،پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لمٹ میں کمی کی اجازت دی ہے،کراچی کنگز کو فائنل الیون میں کم از کم دو غیر ملکی کھلانے کی اجازت دی ہے

    ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی

  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

    شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی پشاور زلمی کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے علاوہ شعیب ملک نے 29 رنز بنائے –

    کراچی کنگز نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 49رنز بنائے، ان کی 21 گیندوں پرمشتمل اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جیمز ونس 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے پشاورزلمی کےلیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ یہ پشاور زلمی کی مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے 2 میچز میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

    کراچی کنگز کا اسکواڈ

    کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی

    پشاور زلمی کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد

  • فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ

    فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ

    ملتان: سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بن گئے.
    فواد علی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج میں منتخب ہونے والے 3 فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں. فواد علی کراچی اکیڈمی میں گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کنگز کے کوچز اور اسٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں.فواد علی کو ٹیم میں ٹِم سائفرٹ کی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیت کے باعث شامل کیا گیا ہے. سائفرٹ ایچ بی ایل پی ایل کے لیے جزوی طور پر عدم دستیاب ہیں. وہ قومی ڈیوٹی کے بعد کنگز اسکواڈ کو جوائن کریں گے.فواد کا کہنا ہے کہ میں سلمان اقبال صاحب کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم اور موقع فراہم کیا،

    کراچی کنگز نے جیمی اورٹن کی جگہ زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ مزاربانی کو پک کیا جو مکمل دستیاب ہونگے۔لاہور قلندرز نے بھانوکا رجاپکسا کی جگہ سلمان فیاض کو پک کیا جو کچھ میچز کے لیے دستیاب ہونگے۔ملتان سلطانز نے ریسی ٹاپلی کی جگہ انگلینڈ کے فاسٹ بالر اولی سٹون کو پک جو مکمل دستیاب ہونگے۔کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز نے ونندو ہاسارنگا کی جگہ عمر امین کو پک کیا جو کچھ میچز کے لیے دستیاب ہونگے۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے

    انتظار ختم پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا

  • پی ایس ایل میں سٹے کے برانڈ اور کرپٹو کرنسی کی تشہیرپر اسٹیٹ بینک کا پی سی بی کو خط

    پی ایس ایل میں سٹے کے برانڈ اور کرپٹو کرنسی کی تشہیرپر اسٹیٹ بینک کا پی سی بی کو خط

    پی ایس ایل کے دوران سٹے کے برانڈ اور کرپٹو کرنسی کی تشہیرپر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک نے پی ایس ایل 8 میں اسپانسرز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو خط لکھا گیا اور بتایا کہ پی سی بی کا آفیشل پارٹنر بیسٹ گن ٹیک انویسٹمنٹ کوائن کرپٹو کرنسی ہےملکی قوانین کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنے کی اجازت نہیں دیتے۔

    پی ٹی آئی کولاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہر ممکن سہولیات دینا چاہتے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کے مثبت چہرےکا پرچار کرتا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کا آفیشل پارٹنر بیسٹ گن ٹیک انویسٹمنٹ کوئن کرپٹو کرنسی ہے اور ملکی قوانین کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنے کی اجازت نہیں دیتے، پی ایس ایل کے دوران کرپٹو کی تشہیر، پاکستانیوں کو اس کاروبار کی رغبت دے گا جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کا اسپانسر 1XBAT کھیلوں میں سٹے کا برانڈ ہے۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    اسٹیٹ بینک کے مطابق بظاہر یہ دونوں ویب سائٹس غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہیں، پاکستان میں ان ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ باہر لے جانے کا سبب ہو گا، پی سی بی اور کراچی کنگز نے پاکستانیوں کی رقوم باہر ادائیگی کی اجازت نہیں لی، ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی یقینی بنائے کہ پاکستانی ان ویب سائٹ کا استعمال نہ کریں، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ان ویب سائٹس کو ملکی زرمبادلہ کی ادائیگی غیر قانونی طریقے سے بھی نہ ہو، پی سی بی اپنے اور فرنچائز کے لیے عالمی اسپانسر منتخب کرنے کے قواعد و ضوابط دے-

    ایلون مسک اپنے ملازمین کو گھر کرائے پر دیں گے

  • کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    لاہور: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    کراچی کنگز نے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے حسین طلعت 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حارث رؤف 18، فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جیمز فلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ کیلئے آرام دیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا نے کی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین ڈیبیو کیا جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے شین ڈیڈسویل نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

    پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا،15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …