Baaghi TV

Tag: کرتارپور

  • احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ

    احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی کرتارپور میں بعض زائرین پانی کے ریلوں کے باعث محصور ہو گئے تھے وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ان شاء اللہ تمام زائرین کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ "یہ بھارت کی آبی جارحیت کی بدترین مثال ہے بھارت دریاؤں پر پانی جمع کر کے بغیر اطلاع کے اچانک ریلوں کی صورت میں چھوڑ دیتا ہے، جس سے قیمتی جانوں اور املاک کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے،بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ کچھ معاملات قومی تنازعات اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوتے ہیں، "آبی وسائل کے معاملے پر ممالک کو تمام اختلافات ایک طرف رکھ کر تعاون کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ انسانی جان و مال کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔”

    بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پروفیسر احسن اقبال نے بھارت کے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قدرتی آفت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ بروقت معلومات شیئر نہیں کیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی طرزِ عمل ہے۔

    بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

  • بھارتی آبی جارحیت َ کرتارپور ڈوب گیا، گردوارہ دربار صاحب متاثر

    بھارتی آبی جارحیت َ کرتارپور ڈوب گیا، گردوارہ دربار صاحب متاثر

    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں،دریائے ستلج میں شدید طغیانی سے 50 دیہات زیر آب آگئے جبکہ 126 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا سیلابی صورتحال میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے صوبے کے 7 اضلاع میں فوج کو طلب کرلیا گیا۔

    پاکستان میں حالیہ دنوں سیلابی صورتِ حال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے کئی اضلاع میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے،محکمہ موسمیات اور ندی نالوں کے حفاظتی اداروں نے مزید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    اس صورتحال میں نارووال کے قریب سکھوں کے مقدس مذہبی مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور بھی متاثر ہوا ہے،نارووال میں سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے،سیلابی ریلے نے گردوارہ دربار صاحب کو گھیر لیا اور اس کی دیواریں اور اردگرد کے حصے پانی میں ڈوب گئے، جس سے مقامی آبادی اور سکھ برادری میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے-

    https://x.com/rizwan_media/status/1960557789010391397

    سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرتارپور راہداری اور گردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف گردوارہ بلکہ پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے-

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر

    آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا،چناب،راوی میں فلڈ الرٹ جاری

  • کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گرہونی چاہیے:حسان خاور

    کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گرہونی چاہیے:حسان خاور

    لاہور: کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گرہونی چاہیے:اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ’ہمیں کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گر کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور سے گردووارا سکھ پربندک کمیٹی دہلی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی، باہمی وفود کے تبادلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد کی قیادت کمیٹی کے چیف ایڈوائزر پرمجیت سنگھ چنڈوک نے کی۔

    حسان خاور نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے ذریعے بابا گرو نانک کا امن و آشتی کا پیغام دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے، یہ راہداری پاک بھارت باہمی تعلقات میں بہتری کا بہترین موقع فراہم کر سکتی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس اہم ترین منصوبے کی اہمیت پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنی ہے، حکومت سکھ یاتریوں کی رہائش کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

    حسان خاور نے کہا کہ تمام گرودواروں کے گرد و نواح میں یاتریوں کی رہائش کے لیے جگہوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے این او سی کے حصول کا عمل آسان بنائے گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ گردواروں کے ذریعے مذہبی سیاحت کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے، سات ہزار سے زائد سکھ یاتری ہر سال پاکستان آتے ہیں۔

    دوسری جانب پرمجیت سنگھ چنڈوک کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کو موجودہ دور کا آٹھواں عجوبہ کہیں تو غلط نہ ہو گا، بھارتی پنجاب میں آئندہ چھ ماہ میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے نہایت مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مشترکہ تاریخ کے بارے میں نئی نسل کو بتانا ہو گا۔

  • پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان

    پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان

    نارروال : پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا ، 100 پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکھ کمیونٹی کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں17کلومیٹرکا نارووال سےدربارصاحب ٹریک بحال کیا جائے گا، ریلوے ٹریک بحالی کے لیے سامان نارووال ریلوے جنکشن پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

    100پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا جبکہ جسٹر اور دربار صاحب کرتارپور اسٹیشن کو بھی مرمت کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا تھا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

  • سال 2021 گزر گیا،سانحہ ڈھرکی کے متاثرین کومعاوضہ نہ مل سکا

    سال 2021 گزر گیا،سانحہ ڈھرکی کے متاثرین کومعاوضہ نہ مل سکا

    سال 2021 گزر گیا،سانحہ ڈھرکی کے متاثرین کومعاوضہ نہ مل سکا

    اسلام آباد(محمداویس ) سال 2021 ریلوے میں سانحہ ڈھرکی کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا جس میں 70سے زائد مسافرجان بحق ہوگئے ،سانحہ ڈھرکی کے متاثرین کو آج تک معاوضہ ادا نہ ہوسکا

    سی پیک منصوبے ایم ایل ون پر کام شروع نہ ہوسکا،استنبول تہران اسلام آباد فریٹ ٹرین چلائی گئی،ناروال کرتار پور تک ٹریک بحال کرنے پر کام شروع ہوا،سبی ہرانائی سیکشن اس سال بھی بحال نہ ہوسکا،وزیرریلوے کے اعلان کے باوجود نوشہرہ درگئی سیکشن بحال نہ ہوسکا،کراچی سے لاہور کے لیے کنٹینر فریٹ ٹرین سروس شروع کی گئی،نجی شعبہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسافر ٹرینیوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی،غیرملکی سیاحوں کے لیے کئی سال بعد سٹیم سفاری ٹرین چلائی گئی، مسافر کوچز کی شدید کمی رہی کرونا کے بعد 142مسافرٹرینوں میں 92 بحال ہوسکیں ،وزیراعظم کی افتتاح اوران کے حلقے کی مسافرٹرینیں تھل اورخوشحال ایکسپریس بھی بحال نہ ہوسکی ،14اگست اور6ستمبر پر آزادی ٹرین نہ چلائی جاسکی،8 سو ریلوے پیٹرولز کو نکالاگیا ریلوے میں حاضری کے لیے بائیو میٹرک نظام لگایا گیا،پہلی بار راولپنڈی میں کرپشن الزمات پرریلوے افسرکو گرفتار کرنے پر ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کے بعد افسر اور ملازم کو رہا گیا تھا ،مسافر ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا

    باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2021 ریلوے کی تاریخ میں ایک بڑے حادثہ کے ساتھ ختم ہوگیا 7 جون 2021 کوسانحہ ڈھرکی میں 70افراد جان بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے ریلوے حکام کی نااہلی کی وجہ سے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین اورزخمیوں کومعاوضہ نہیں مل سکا،یہ حادثہ صوبہ سندھ میں گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے درمیان ہواجب ملت ایکسپریس کو بوگیاں دی ریل ہوکر ڈاون ٹریک پر آگئیں اور دوسری سمیت سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔ریلوے کے خسارے سے نہ نکالاجاسکا، ایم ایل ون پرکام شروع نہیں ہوسکا،استنبول تہران اسلام آباد فریٹ ترین چلانے میں ریلوے کامیاب ہوئی ،ریل کرایوں میں10 فیصد اضافہ کیاگیا،آوٹ سورس کی گئی مسافرٹرینوں کی نجی کمپنیاں مسافروں سے غیرقانونی طور پر زیادہ کرایہ وصول کرتی رہیں مگر ریلوے حکام کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں رہے ۔مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ آوٹ سورس کرنے میں بری طرح ریلوے ناکام ہوئی جس کے بعد مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ ریلوے کی اپنی کمپنی پراکس کودینے کی منظوری دی گئی ،رابطہ پروجیکٹ کامعائدہ ہوا جس کے تحت ان لائن ٹکٹنگ،سمیت مختلف سہولیات دینے کے لیے ایپ بنائی جائے گی۔مال برداری کاتمام کام ریلوے فریٹ کمپنی کے حوالے کردیاگیا۔کراچی سے روزانہ 11سے 12فریٹ ٹرینیںنکلتی ہیں ،کراچی سے لاہور کے لیے کنٹینرفریٹ ٹرین سروس شروع کی گئی،پراکس اورریل کوپ کے سی ای او کی تعیناتی کی گئی،

    ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی دویژن نے گینگ مینوں کو سیفٹی شوز اوردستانہ فراہم کئے ،نوشہرہ درگئی ریلوے سیکشن وزیرریلوے کے اعلان کے باوجود بحال نہ ہوسکا،سبی ہرنائی ریلوے سیکشن بھی بحال نہ ہوسکا،سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پورا کوریل لنک سے ملانے کے لیے ناروال سے چک امرو کے درمیان ریلوے لائن کوبحال کرنے پر کام شروع ہواجو کہ فروری 2022میں ناروال سے کرتارپورا تک ٹرین بحال کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں اس لائن کو بھارتی سرحد چک امرو تک بحال کیا جائے گا۔راوی ایکسپریس کوچلاکر جڑانوالہ شور کوٹ سیکشن کوفعال کیاگیا۔کروناوائرس سے پہلے 142 مسافر ٹرینیں چلتی تھیں مگر ابھی تک 92 مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیںجبکہ سابقہ دورحکومت میں مسافرٹرینوں کی تعدادسو تھی وزیراعظم عمران خان کے حلقہ میانوالی کے لیے ان کی افتتاح کی گئی دومسافرٹرینیں جو راولپنڈی سے براستہ میانوالی ملتان اور کندیاں جاتی تھیں بحال نہ ہوسکیں اور نہ ہی اس روٹ پر کراچی جانے والی واحد ٹرین خوشخال خان خٹک ایکسپریس بحال ہوسکی ،سال 2021میں ریلو ے کو مسافرکوچز کی شدید کمی کاسامناہے جس کی وجہ سے منافع بحش ٹرینیں بھی بحال نہ ہوسکیں جس سے ریلوے میں مسافروں کی کمی ریکارڈ کی گئی،

    ریلوے میں افسرشاہی ختم نہ ہوسکی ،

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

    230مسافرکوچز ٹینڈرز کے باوجود ایک بھی نئی مسافرکوچ سسٹم میں شامل نہ ہوسکی ۔مسافرٹرینوں کا لیٹ ہونامعمول رہا ،14اگست اور6ستمبر پر آزادی ٹرین نہ چلائی جاسکی افسران کی معطلی اور تبادلے معمول سے زیادہ رہے لاہور میں وزیرریلوے اعظم سواتی کے دورے کے دوران مسافروں کوسٹیشن پر بیٹھنے کی سہولت نہ دینے پر ڈی ایس لاہور اوران کی پوری ٹیم کومعطل کیاگیا،ڈی ایس سکھر کوتبدیل کیاگیا دوڈی ایس پشاور تبدیل ہوئے ڈی ایس کراچی کوسیاسی جماعت کے رہنماکوریلوے گیسٹ ہائو س دینے اوراس کاوہاں پریس کانفرنس کی وجہ سے ہٹایاگیاکوئٹہ کے ڈی ایسز کوبھی تبدیل کیاگیا۔غیرملکی سیاحوں کے لیے راولپنڈی سے سٹیم سفاری ٹرین چلائی گئی ،پاکستان(پشاور) سے افغانستان (کابل مزارشریف )سے ہوتے ہوئے ازبکستان تک ریل لنک بنانے کے لیے تینوں ملکوں نے اتفاق کیا۔

    ریلوے نے عوام کے لئے آسانی کر دی

  • پاکستان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کرکے میلہ لوٹ لیا ہے، عالمی میڈیا کی طرف سے پذیرائی

    واشنگٹن:پاکستان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کرکے میلہ لوٹ لیا ہے، عالمی میڈیا کی طرف سے پذیرائی ، اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے کرتاپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری مذہبی آزادی کو فروغ دینے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے سکھ یاتریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرتارپور راہداری افتتاح پر اقوام متحدہ نے بھی خیرمقدم کیا ہے، ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ راہداری سے سکھوں کے دو مقدس مقامات کو ملا دیا گیا ہے۔

    ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری میں ویزا فری سہولت سے مذہبی ہم آہنگی کی راہ ہموار ہوگی۔دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے کرتارپور راہداری کھلنے پربھرپور کوریج دی، جرمن ادارے نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر نئے اوپن پوائنٹ کا افتتاح ہوگیا، جس سے بھارتی سکھ بغیر ویزا کے پاکستان میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کرسکیں گے۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ سکھوں کے ایک اہم مقدس مقام کو جانے والا راستہ بالآخر کھل گیا ہے، سکھوں کی اس دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبرمیں معاہدہ ہوا تھا۔

    روسی نیوز ایجنسی نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں موجود مقامات کی زیارت کا راستہ کھلنے پر سکھ برادری خوشی سے نہال ہے۔الجزیرہ نے لکھا کہ بھارتی سکھوں نے پاکستان کی جانب سفر شروع کردیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدے کے تحت شروع ہوا ہے۔

  • کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    نئی دہلی :کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لئے کرتارپور راہداری کھولنے کے جو اقدامات کئے ہیں، بھارت اس پر بوکھلا گیا ہے۔اور پاکستانی مذہبی رواداری کے اقدامات کو پروپیگنڈہ اور دہشت گردی سے تعبیر کررہا ہے۔

    ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار،66 جانبحق ہوگئے

    بھارت نے کرتار پور راہداری سے متعلق اپنی سرکاری ویڈیو میں خالصستانی رہنما جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی تصاویر کو استعمال کرنے پر پاکستان پر اعتراض کیا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ راہداری کی آڑمیں پنجاب میں دہشت گردی کی بحالی کے مقصد کے تمام پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

    ذرائع کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت پاکستانی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہم ایک ایسی ریاست کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں جس میں پروپیگنڈہ کی ایک بہت بڑی مشینری موجود ہے۔ ایک اور عہدیدار نے مزید کہا کہ اس راہداری کوپنجاب میں دہشت گردی کی بحالی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ پاک فوج نے عمران خان کے حلف برداری سے قبل ہی تشکیل دیا تھی۔

    وزیراعظم سے غیرملکی وفد نے رات گئے اہم ملاقات

    دوسری طرف کرتارپورکے خصوصی گانے پر پاکستانی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، وزیراعلی پنجاب امریندر سنگھ نے کہاکہ اس کے پیچھے آئی ایس آئی اور پاکستان کا منفی ایجنڈا ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا چاہئے ۔پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی یہ ویڈیو ، 9 نومبر کے پروگرام کا پیش خیمہ ہے جو ناظرین کو گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور آنے والے زائرین کی مدد کے لئے تیار کی گئی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

    یاد رہےکہ کرتار پور گوردوارہ تک بھارتی سکھوں کو ویزا فری رسائی فراہم کرنے والی کرتار پور راہداری کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا۔یہ راہداری 12 نومبر کو سکھ مذہب کے بانی ، گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش پر شروع کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف پاکستان نے معروف بھارت سابق کرکٹرنوجوت سدھوکو ویزہ جاری کردیا ہے

  • پاکستان کی سفارتکاری ،بھارت پربھاری ، کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری

    اسلام آباد:پاکستان کی سفارتکاری ،بھارت پربھاری ، کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کرتار پور راہداری کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی کا مؤقف ہے کہ اس نغمے کا اجرا بین المذاہب ہم آہنگی کے ویژن کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اقلیتوں کے لیے کھلے بازو اور کشادہ دل رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک سال قبل گردوارہ راہداری کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    بابائے سیاست چوہدری شجاعت حسین نے کارڈ کھیل دیا، اگلے 12 گھنٹے اہم

  • کرتارپور میں تربیتی کیمپ ، بھارت پھرشرارت پراترآیا،عمران خان کی سفارتی وارکامیاب

    اسلام آباد : بھارت پھر شرارت پراترآیا ، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری بھارت پر بہت بھاری بن کربرس رہی ہے ، بھارت نے کرتارپور کے خلاف سازش کرنی شروع کردی ہے، اطلاعات کےمطابق دفتر خارجہ نے بھارت میڈیا کے ایک حلقے کی جانب سے کرتار پور کے حوالے سے بے بنیاد رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں ‘انٹیلی جنس ذرائع’ کے حوالے سے کہاگیا تھا کہ ان کے ساتھ بدترین سلوک ہوگا جس کے وہ حق دار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پراپیگنڈہ کے بھرپورجواب دیتے ہوئے دفترخارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘کرتارپور کے حوالے سے پاکستان کا عزم نانک نام لیواؤں ، خاص طور پر سکھ برادری کو سہولت دینا ہے تاکہ اپنے مقدس ترین مقام میں عبادت کرسکیں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے’۔

    بیان کے مطابق ‘بھارت میں میڈیا میں چلنے والا مواد بے بنیاد اور پروپیگنڈا مہم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے’۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ‘گردوارا کرتار پور صاحب کے حوالے سے جاری بے بنیا الزامات کو جان بوجھ کر عبادت کے بجائے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے’۔

    رپورٹس میں گردوارا کرتار پور صاحب کے قریب نارووال میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے تربیتی کیمپ کی موجودگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔میڈیا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد پاکستان کے خیر سگالی کے قدم کو غلط انداز میں پیش کرنا، راہداری کے اقدام کو کمزور کرنا اور دنیا بھر میں سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

    یادرہےکہ کرتارپوروزیراعظم عمران خان کی ایسی سفارت کاری ہے کہ اگر بھارت انکارکرتا تو پھر بھی نقصان بھارت کا اور مجبورا اقرار کیا تو گیم پاکستان کے حق میں ہے ، پاکستان کی اس کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی کا مرکز اب پاکستان بن کررہ گیا ہے جس کی بھارت کو بہت تکلیف ہورہی ہے