Baaghi TV

Tag: کرسمس

  • لاہور:کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری:نولکھا چرچ میں تقریب کے خصوصی مہمان:اقلیتوں کے ترجمان:مبشرلقمان

    لاہور:کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری:نولکھا چرچ میں تقریب کے خصوصی مہمان:اقلیتوں کے ترجمان:مبشرلقمان

    لاہور:کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری:نولکھا چرچ میں تقریب کے خصوصی مہمان:اقلیتوں کے ترجمان:مبشرلقمان ،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے کرسمس کا دن قریب آتے جارہا ہے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پاکستان کی کرسچئن کمونیٹی اس دن کوبڑے جوش و جزبے سے منانے میں مصروف ہوگئے ہیں

     

    x   

    اسی سلسلے میں آج ایک اہم تقریب کا آغاز لاہور کے مشہور نولکھا چرچ میں ہوا جہاں سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیات کی آمد کے ساتھ ساتھ صحافت کے میدان میں اقلیتوں کے ترجمان معروف صحافی مبشرلقمان کو بھی دعوت دی گئی ، اس دعوت پرسنیئر صحافی نے اس تقریب میں شامل ہوکر پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے کرسچئن کمونٹی کی حوصلہ افزائی کی

    یہ بھی یاد رہے کہ ابھی کرسمس ڈے میں 4 دن باقی ہیں پورے ملک میں‌ پچھلے کئی دنون سے مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، گرجا گھروں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجارہےہیں‌، کرسمس ٹری بھی جگمگ کرنے لگے، تقریبات میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    گرجا گھروں میں کرسمس کے گیت گائے گئے، پاسٹرز اور بشپس نے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ کرسمس تقریبات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

    پنجاب حکومت کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے، مسیحیوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر داخلے کی اجازت دی گئی، پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے دن بھر الرٹ رہے گی ۔

     

    ادھر آج نولکھا چرچ میں اس وقت ایک بہت اچھا منظردیکھنے میں آیا جب لاہور نولکھا چرچ میں کرسمس کے حوالے سے پروگرام جاری آزاد تھا آذان شروع ہوتے ہی پروگرام کو آذان کے احترام میں روک دیا گیا مذہبی رواداری کی ایک مثال ہے

  • کرسمس پر زہریلی شراب تیار ،فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    کرسمس پر زہریلی شراب تیار ،فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی ہدایت پر کرسمس پر زہریلی شراب تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ڈی پی او گلبرگ عامر عباس کی زیر نگرانی گلبرگ سرکل کی کارروائیاں جاری ہیں، گلبرگ پولیس نے کارروائی کی ہے اور03 شراب فروش گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں جمیل،ذوہیب اور شیرون شامل ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 60 لیٹر سے زائد شراب برآمد کت لی، گرفتار منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،، ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب کی تیاری اور فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

    قبل ازیں ملت پارک ڈولفن سکواڈ نے شاپ رابری ناکام بنادی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق 2ڈاکوگن پوائنٹ پر کاسمیٹیکس سٹور رابری کر رہے تھے۔شہری نے حا ضر دماغی سے 15پر کال، کر دی ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ڈاکوؤں کی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تعاقب کے بعد ایک ڈاکو گرفتارکر لیا گیا جبکہ ساتھی فرارہو گیا،گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ و و موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزم بلال کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا۔

    قبل ازیں نوجوان نسل کو نشہ کی لت لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،سمن آباد پولیس نے کارروائی کی اورخفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عرفان گرفتار کر لیا، ملزم عرفان کے قبضہ سے 01 کلو 460 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں ملزم تعلیمی اداروں کے اردگرد نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    قبل ازیں لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے، اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی ہے اوراقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم یسین کو امانت میں خیانت کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا، مفرور ملزم یسین کے خلاف تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج تھا۔مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے متعلق پولیس انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

    اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  • اومی کرون کیسز، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی کرسمس پارٹی منسوخ

    اومی کرون کیسز، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی کرسمس پارٹی منسوخ

    لندن میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کرسمس پارٹی منسوخ کردی۔

    باغی ٹی وی :برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال برطانوی وزیر اعظم کے ڈاؤننگ اسٹریٹ آفس میں کرسمس پارٹی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ حکومت کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

    16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے فائزر کووڈ بوسٹر کی اجازت دے دی گئی

    برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون پھیلنے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو رواں ماہ کے آخر تک 10 لاکھ سے زائد افراد ویرینٹ سے متاثر ہوسکتے ہیں برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق اومی کرون کے خلاف کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز 75 فیصد تک مؤثر ہے۔

    اس سےقبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے رواں ہفتے ہی بڑھتے اومی کرون کیسز کے باعث ملک میں پلان بی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ میں اومی کرون کیسز رپورٹ ہونے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے اس لیے پرانی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کیا جار ہا ہے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے ماسک کے استعمال کو لازمی قراردیا تھا۔ جبکہ نائٹ کلبز اور رش والی جگہوں پر جانے کے لیے کوویڈ پاس دکھانا لازمی ہو گا۔ ورکرز کےلیے گھر سے کام کرنے کی آپشن بھی دوبارہ سے لاگو کر دی گئی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کی پریس سیکرٹری مستعفی:وزیراعظم کی حکومت خطرے میں‌:تہلکہ…