Baaghi TV

Tag: کرم

  • جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا،علی امین گنڈاپور

    جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا،علی امین گنڈاپور

    کوہاٹ: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے-

    باغی ٹی وی: دورہ کوہاٹ میں کُرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کے خطاب میں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدا یت دی کہ جو بھی امن کو خراب کرے گا اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علا قے میں امن کے لیے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی، جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرےفریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں انہوں نے ہدایت دی کہ علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کیا جائے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے، علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔

  • کرم:سیز فائر میں توسیع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ

    کرم:سیز فائر میں توسیع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ

    ضلع کرم میں متحارب فریقین کے درمیان سیز فائر میں تین روز کی توسیع کردی گئی ہے اور سیز فائر اب دس دنوں کے لئے ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت مانسہرہ میں سپیکر بابر سلیم سواتی کی رہائش گا پر ہونے والے اجلاس میں ضلع کرم کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر نے شرکت کی۔حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کرم میں متحارب فریقین کے درمیان دس دنوں کے لئے سیز فائر ہوا ہے جو پہلے سات دنوں کے لئے ہوا تھا جبکہ مسلئے کے پر امن حل کے لئے مزاکرات کا عمل جاری ہے۔امن برقرار رکھنے کے لئے تمام اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔اسی طرح علاقے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے تخمینہ لگایا جائے گا۔ بند شاہراہوں کو کھولنے کے لئے علاقے میں محفوظ نقل و حمل کے لئے سکیورٹی پلان اور ایس او پیز جاری کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلی علی امین نے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے۔علاقے میں ہونے والے مالی نقصانات کا سروے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کیا جاسکے ۔وزیر اعلی نے ھدایت کی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگیاں جلد یقینی بنائی جائیں۔علی امین نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

    بانی کی ہدایت نہ ماننے پر پی ٹی آئی کمیٹی کا اظہار تشویش

    پر تشدد احتجاج،عمران،بشریٰ،گنڈاپور و دیگر پر اسلام آباد میں 8 مقدمے درج

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

    فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

  • کُرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ، خیبرپختونخواہ حکومت صوبے سے لاپتہ،بلاول

    کُرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ، خیبرپختونخواہ حکومت صوبے سے لاپتہ،بلاول

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کے ضلع کُرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کے گورنر سے ضلع کُرم کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ضلع کُرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخواہ حکومت صوبے سے لاپتہ ہے،تین دنوں میں 80 شہری قتل ہوچکے، ضلع کُرم میں لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں،بدامنی کے دوران حکومت کا خاموش تماشائی بننا دہشتگردوں کا اتحادی بننے کے مترادف ہے،امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی حکومت شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ثابت ہوچکی،ضلع کُرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں،ہلاکتوں پر دل خون کے آنسو بہا رہا ہے، خیبرپختونخواہ کو یوں بدامنی کی آگ میں جلتا نہیں دیکھ سکتے،ضلع کُرم سمیت پورے خیبرپختونخواہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی

    کرم سانحہ اور سیاست کا گھناؤنا کھیل

    کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    کرم واقعہ، خود غرض بیانیے،سچائی کہیں نظر نہیں آئے گی

  • کرم کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، علی امین گنڈاپور

    کرم کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ضلع کرم کا دورہ کرنے والے حکومتی وفد نے وزیر اعلیٰ کو ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

    حکومتی وفد نے علی امین گنڈاپور کو پاراچنار میں اہل تشیع کے عمائدین سے ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے تنازعے کے حل کے لئے تجاویز لیں حکومتی وفد نے تجاویز اور مطالبات سے آگاہ کیا،حکومتی وفد کل صدہ میں اہل سنت عمائدین سے بھی ملاقات کرکے ان سے بھی تجاویز لے گا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کرم واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کوشش ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں،فریقین کے جو بھی جائز مطالبات ہوں گے ، وہ پورے کئے جائیں گے، صوبائی حکومت علاقہ عمائدین کی مشاورت اور تجاوز کی روشنی میں آگے کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی وفد فریقین اور علاقہ عمائدین کے ساتھ بیٹھ کر حتمی تجاویز پیش کرے، تنازع کے حل کی طرف جانے کے لئےعلاقے میں سیز فائر ناگزیر ہے فریقین سے اپیل ہے کہ سیز فائرکریں تاکہ تنازعے کے حل کی طرف پیشرفت ہوسکے، علاقہ عمائدین اور مشران حکومتی وفد اور مقامی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں علاقے میں امن کا قیام صوبائی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے، جس کے لئے تمام دستیاب آپشنز بروئے کار لائے جائیں گےمذاکرات تمام مسائل کے بہترین حل ہیں، پشتون روایات کے مطابق جرگے کے ذریعے اس مسئلے کا پر امن حل نکالیں گے۔

  • وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کرم جانے والے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کرم جانے والے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

    پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا وفد پارا چنار گیا تھا، ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا۔

    فائرنگ کے واقعہ کے بعد ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ ہوئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا، وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھا،وفد کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیےجا رہا تھا، وفد میں چیف سیکریٹری اسلم چوہدری، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی آج پارا چنار کا دورہ کرنا تھا تا ہم خراب موسم کی وجہ سے پارا چنار کا دورہ ملتوی ہوا، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کا وفد پارا چنار گیا تھا

    واضح رہے کہ ضلع کرم کی تحصیل پارا چنار میں 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 42 اموات کے بعد علاقے میں احتجاج جاری ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او سمیت دیگر اعلی افسران پر مشتمل وفد کرم کے حالات کا جائزہ لینے اور امن و امان کی بحالی کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کرم روانہ ہوا تھا،

    پارا چنار میں تین روزہ سوگ کے اعلان کے سلسلے میں آج مارکیٹیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔ پاراچنار کے داخلی راستے پر گذشتہ روز بابِ کرم کے نام سے سڑک پر بنے ایک دروازے کو مظاہرین کی جانب سے جلایا گیا، گزشتہ روز شام کے وقت کچھ مظاہرین نے مرکزی بگن بازار میں دکانوں اور قریبی گھروں کو آگ لگائی تھی۔

    کرم سانحہ اور سیاست کا گھناؤنا کھیل

    کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    کرم واقعہ، خود غرض بیانیے،سچائی کہیں نظر نہیں آئے گی

  • کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    ترجمان امریکی سفارتخانہ جوناتھن لالی نے کرم میں ہولناک حملہ کی مذمت کی ہے

    ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کرم میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے، ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں،حملے میں درجنوں بے گناہ پاکستانی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،ہماری ہمدردی اور تعزیت ان لوگوں کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، ہم زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان اپنے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے،ہم اس مشکل وقت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،

    کرم ایجنسی میں دہشت گردی، ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ہے،ایرانی صدر پزشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    کرم میں دہشت گردی کا واقعہ،روسی سفارتخانے کی مذمت
    روسی سفارت خانے نے بھی کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے، روسی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کُرم میں شہریوں پر حملے کی خبر ہمارے لیے انتہائی افسوس کا باعث ہے، ہم کُرم میں سفاکانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،روسی سفارت خانے کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    کرم واقعہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس، جرگے کو پھر سے فعال کرنے کا حکم
    ضلع کرم کے علاقہ اوچت میں مسافروں کی گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کا واقعہ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےاس گھناؤنے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے اور چیف سیکرٹری پر مشتمل وفد کو فوری طور پر کرم کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفد کرم جاکر وہاں کے معروضی حالات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے، کرم میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پہلے والے جرگے کو پھر سے فعال کیا جائے، صوبے میں تمام شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے پراونشل ہائی ویز پولیس کے قیام پر کام کیا جائے،علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت پولیس اور تمام متعلقہ ادارے مل کر سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، وزیر اعلی نےحملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،

    عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے کُرم قتل عام کی شدید مذمت: اتحاد اورانصاف کا مطالبہ
    عوام پاکستان نے کُرم ایجنسی میں کم از کم 42 بے گناہ شہریوں کے ہولناک قتل عام کی بھرپور پر مذمت کی ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ گھناؤنا عمل ناقابل معافی ہے اور یہ ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی دردناک یاد دہانی ہے۔ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ داروں کی شناخت اور سزا کے ذریعے فوری انصاف کو یقینی بنانے، تنازعات والے علاقوں میں کمزور لوگوں کے لیے تحفظ کی ضمانت دینے، نفرت انگیز تقریر اور غیر حل شدہ مقامی تنازعات سمیت فرقہ وارانہ تشدد کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے، اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔یہ سانحہ انتہا پسندی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ مذہبی انتہا پسندوں کی بیخ کنی کے لئے سیکورٹی پالیسی کی عدم مطابقت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لیے طویل المدتی پالیسی پر قومی اتحاد اور عمل کی ضرورت ہے چاہے کوئی بھی حکومت میں ہو۔ عوام پاکستان ایک ایسے پاکستان کے تصور میں یقین رکھتا ہے جہاں تمام شہری امن اور وقار کے ساتھ رہ سکیں۔

    سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنوائی کے فیصلے پر عمل نہ کرنا قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا۔ انہوں نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ کمیشن واقعے کی وجوہات اور حکومتی و سیکیورٹی اداروں کے کردار کا جائزہ لے۔ ساجد حسین طوری نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے اور عوامی بے اعتمادی ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت پر ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا۔

    صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں،مولانا فضل الرحمان
    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ضلع کرم دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے ۔واقعہ حکومت ،اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے ۔صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں ۔آئے روز آپریشن کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن دہشت گردی کسی کے قابو میں نہیں ۔ مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

    واضح رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 7 خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔مرنے والوں میں پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری صحافی جنان حسین بھی شامل ہیں،جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا لیکن لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔

    کرم واقعہ، خود غرض بیانیے،سچائی کہیں نظر نہیں آئے گی

    مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق 40 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئیں، آج نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے واقعے کے خلاف پاراچنار میں سوگ کی فضا ہے اور تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • ضلع کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

    ضلع کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے تازہ جھڑپوں میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ پانچ روزہ جھڑپوں میں مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق اور 77 زخمی ہوگئے۔
    پولیس ذرائع کے مطابق پیواڑ پر جنگ بندی کے باوجود حملے جاری ہیں۔ پانچ روز قبل بوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پر دو قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔
    قبائلی عمائدین اور فورسز کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالات پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
    وفاقی وزیر ساجد طوری بھی قبائل کے مابین فائر بندی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم حالات خراب ہے۔
    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ساجدطوری نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ضلع کرم میں خونریز جھڑپیں رکوانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ امن دشمن عناصر کی سازشوں سے بار بار فائر بندی کے باوجود ضلع کرم کے چاروں اطراف میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ہیں۔

  • زمین کا تنازعہ،3 افراد کی جان لے گیا

    زمین کا تنازعہ،3 افراد کی جان لے گیا

    پاڑہ چنار صدہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے،کرم صدہ میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے ہے.ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے،جسکو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ زمین کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان ہوئی ہے،