Baaghi TV

Tag: کرنسی

  • بھارت میں  10 اور 20 روپے کے کرنسی نوٹ بدلنے کا فیصلہ

    بھارت میں 10 اور 20 روپے کے کرنسی نوٹ بدلنے کا فیصلہ

    بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) نے پلاسٹک یا پولیمر سے بنے نوٹ متعارف کرانے کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے ہیں، امکان ہے کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کی آزمائش کی جائے گی۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریزرو بینک نے پولیمر کرنسی نوٹوں کے لیے خام مال فراہم کرنے والی عالمی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں یہ عمل ایک پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کے نتائج کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ مستقبل میں مزید مالیت کے نوٹ بھی پولیمر سے بنائے جائیں گے یا نہیں۔

    بھارتی ریزرو بینک نوٹ مدرن پرائیویٹ لمیٹڈ، جو ریزرو بینک کی کرنسی چھاپنے والی ذیلی کمپنی ہے، نے دنیا بھر کے سپلائرز سے پولیمر شیٹس فراہم کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار طلب کیا ہے ان شیٹس میں جدید حفاظتی خصوصیات شامل ہوں گی تاکہ نوٹوں کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکےان پولیمر نوٹوں میں کئی جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے، جن میں شفاف حصہ، دھاتی نمبر، مقناطیسی حفاظتی دھاگہ، چھپی ہوئی تصویر اور خاص روشنی میں نظر آنے والے ڈیزائن شامل ہوں گے، ان نوٹوں کی تیاری بھارت کے مخصوص کرنسی پرنٹنگ مراکز میں کی جائے گی۔

    ریزرو بینک کی جانب سے جاری کیے گئے عمل کے مطابق، اگر آزمائشی مرحلہ کامیاب رہتا ہے تو مستقبل میں زیادہ مالیت کے نوٹ بھی پولیمر سے تیار کیے جا سکتے ہیں تاہم، ابھی تک ریزرو بینک نے باضابطہ طور پر یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ میں کون سے نوٹ شامل ہوں گے۔

    پولیمر نوٹ کاغذی نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط سمجھے جاتے ہیں، ماہرین کے مطابق یہ پانی، نمی اور عام استعمال سے کم خراب ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی عمر زیادہ ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ ان میں جعل سازی روکنے کے لیے بھی زیادہ جدید حفاظتی خصوصیات شامل کی جا سکتی ہیں۔

    پولیمر نوٹ سب سے پہلے 1988 میں آسٹریلیا میں متعارف کرائے گئے تھے اب دنیا کے 50 سے زیادہ ممالک میں مختلف شکلوں میں ان کا استعمال کیا جا رہا ہے ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ طویل مدت میں نوٹوں کی چھپائی کے اخراجات کم کر سکتے ہیں اور ماحول پر بھی کم اثر ڈال سکتے ہیں۔

    بھارت میں اس منصوبے کے لیے حفاظتی شرائط بھی سخت رکھی گئی ہیں، بولی دینے والی کمپنیوں کو بعض ممالک سے متعلق سیکیورٹی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا اور انہیں پولیمر سبسٹریٹ فراہم کرنے کا تجربہ بھی ثابت کرنا ہوگاابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عام لوگوں کے ہاتھوں میں یہ نئے نوٹ کب تک پہنچیں گے، لیکن اگر آزمائشی مرحلہ کامیاب رہا تو بھارت کے کرنسی نظام میں یہ ایک اہم تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے-

  • 5 ہزارکے نوٹ پر قائداعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، ن لیگی رہنما کا مطالبہ

    5 ہزارکے نوٹ پر قائداعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، ن لیگی رہنما کا مطالبہ

    مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا،انہوں نے ایوان میں 5 ہزار کا نوٹ لہراتے ہوئے کہا کہ

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار کا نوٹ لہراتے ہوئے کہا کہ اس نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہی ے،انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر شامل کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہوگا-

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں کمی

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں کمی

    بھارتی روپیہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تقریباً 12 فیصد کمی ہوئی ہے-

    بھارتی جریدے ’دی وائر‘ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یہ تنزلی مئی 2025 میں آپریشن سندور اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد شروع ہوئی اور اب تک جاری ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی مبصرین بھی بھارتی معیشت کے مستقبل پر خدشات ظاہر کر رہے ہیں بھارتی روپیہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کمزور ہوا ہے یہ عرصہ مئی 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 88 گھنٹے طویل آپریشن سندور کے بعد جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 15 مئی 2025 کو ایک بھارتی روپیہ 3.2913 پاکستانی روپے کے برابر تھا، تاہم 18 مئی 2026 تک اس کی قدر کم ہو کر 2.9010 پاکستانی روپے رہ گئی اس طرح بھارتی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر تقریباً 11.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ صرف 2026 کے دوران ہی اس میں 6.8 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی روپے کی یہ مسلسل کمزوری صرف امریکی ڈالر کی عالمی مضبوطی یا مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا نتیجہ نہیں بلکہ اس سے بھار ت کی داخلی معاشی پالیسیوں اور معاشی نظم و نسق کی بنیادی خامیاں بھی نمایاں ہوتی ہیں۔

    رواں اور گزشتہ سال بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار کیا گیا اسی عرصے میں بنگلہ دیشی ٹکہ کے مقابلے میں بھی بھارتی روپے کی قدر میں کمی ہوئی، جہاں ایک روپیہ 1.42 ٹکہ سے گر کر 1.28 ٹکہ تک آ گیا، جو تقریباً 10 فیصد کمی بنتی ہے۔

    مودی حکومت اکثر روپے کی کمزوری کو بیرونی دباؤ اور مغربی ایشیا کی صورتحال سے جوڑتی رہی ہے، تاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل تنزلی نے اس مؤقف پر سوالات اٹھا دیے ہیں ماہرین کے مطابق اگر یہ مسئلہ صرف عالمی عوامل کا نتیجہ ہوتا تو خطے کی دیگر کرنسیاں بھی اسی شدت سے متاثر ہوتیں، مگر ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی روپے کی تنزلی کا آغاز اگرچہ فوجی کشیدگی اور سفارتی مداخلت کے دوران ہوا، لیکن اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی معیشت کو ساختی مسائل کا سامنا ہے پاکستان کے ساتھ موازنہ اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان نے 2025 میں دوبارہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور سخت مالیاتی و معاشی اصلاحات نافذ کیں اس کے باوجود پاکستانی رو پے نے بھارتی کرنسی کے مقابلے میں نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی۔

    رپورٹ میں یاد دلایا گیا کہ نریندر مودی نے 2012 اور 2013 میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر اُس وقت کی یو پی اے حکومت کو روپے کی گرتی ہوئی قدر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی کمزوری دراصل حکومت کی ناکام پالیسیوں اور خراب طرزِ حکمرانی کا عکاس ہوتی ہے۔

    مودی نے اس دور میں پاکستان کے حوالے سے سخت قوم پرستانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے خود کو ایک مضبوط رہنما کے طور پر پیش کیا تھا انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یو پی اے حکومت پاکستان کو بھارتی مفادات کے خلاف اقدامات سے روکنے میں ناکام رہی، جبکہ ان کی قیادت میں بھارت اپنی برتری برقرار رکھے گا۔

    تاہم موجودہ معاشی صورتحال اور اعداد و شمار ان دعوؤں کے برعکس دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ اب خود مودی حکومت ایک ایسی کرنسی کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے جو پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی کمزور پڑ رہی ہے۔

    رائٹرز نے بھی بھارتی معیشت کی تباہی کو آشکار کرتے ہوئے بھارتی روپیہ کو 2026 کی ایشیاء کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا۔

    رائٹرز کے مطابق بھارتی روپیہ عالمی بانڈ ییلڈ میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، روپے کی گراؤٹ کیساتھ ساتھ بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اور ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے2026 میں ایشیا کی سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی کرنسی بھارتی روپیہ مسلسل پستی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، 2026 کے وسط تک بھارتی روپیہ 96 فی ڈالر جبکہ سال کے آخر تک 98 روپے فی ڈالر تک گر سکتا ہے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے بھی حالیہ تجزیے میں بھارتی روپے کی گراوٹ کو مودی حکومت کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا۔ اخبار کے مطابق بھارتی روپیہ کئی سہ ماہیوں سے بڑی کرنسیوں میں بدترین کارکردگی دکھا رہا ہے، جس کے باعث بیرونِ ملک تعلیم، کاروبار اور سفر کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے سوشل میڈیا پر بیرونِ ملک سفر پر ممکنہ ٹیکس یا سرچارج کی خبروں نے عوامی غصے کو ہوا دی، جس پر نریندر مودی نے خود وضاحت دیتے ہوئے ان اطلاعات کو ’مکمل طور پر غلط‘ قرار دیا۔

    بین الاقوامی مبصرین کا بھی کہنا ہے کہ بھارتی روپے کی کمزوری صرف عالمی حالات سے جڑی ہوئی نہیں، جاپانی بینک MUFG نے مارچ میں اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ مغربی ایشیا کی صورتحال کچھ بھی ہو، بھارتی روپیہ رواں سال کے اختتام تک مزید دباؤ کا شکار رہ سکتا ہے، البتہ عالمی واقعات اس کمی کی شدت پر اثرانداز ہوں گے۔

  • بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی  کی قدر میں اضافہ

    بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    دمشق: بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شامی پاؤنڈ کی قدر مستحکم ہوئی ہے، 2 دنوں میں کرنسی کی قدر میں 20 فیصد تک بہتری آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شام میں خانہ جنگی کے بعد کئی شامی شہری لبنان اور اردن کی طرف ہجرت کرگئے تھے جو پچھلے دو دنوں میں دوبارہ ملک میں واپس آئے ہیں، ان کی آمد اور غیرملکی کرنسیوں کی تجارت پر سخت کنٹرول کی پابندی خاتمے کے بعد شامی کرنسی میں استحکام آیا۔

    بشار الاسد کے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران شامی پاؤنڈ (ایس وائی پی) امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے،دمشق میں کرنسی ٹریڈرز نے ہفتے کے روز 12,500 اور 10,0000 کے درمیان ایکسچینج ریٹس کے بارے میں بتایا، جو کہ مارکیٹ میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ 15,000 کی سابقہ شرح سے 20فیصد اور 50فیصد زیادہ مضبوط ہے۔

    ٹریڈرز کے مطابق ہزاروں شامیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالرز اور ترک کرنسی کے کھلے عام استعمال نے شامی کرنسی کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا،قبل ازیں روزمرہ کی تجارت کے لیے غیر ملکی کرنسیوں کا استعمال پہلے شامیوں کو جیل میں ڈال سکتا تھا اور بہت سے لوگ عوامی مقامات میں لفظ ’ڈالر‘ کا استعمال کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔

  • ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 5 پیسے ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں آج ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافے سے 279 روپے 7 پیسے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    سونے کی اونچی اڑان، آج بڑا اضافہ

    جنرل ساحر شمشاد کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

  • آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،وزیر خزانہ

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل سے میڈیا میں آئی ایم ایف کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پوری کرنا تھیں وہ پوری کر دی،

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش
    رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے، پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم ہونا چاہیے، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،اس حوالے سے پہلے بھی تجاویز آتی رہی ہیں مگر اس تجویز کو نہیں مانا گیا، اسی لئے ابھی ہم جو نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے،محسن عزیز نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ اگر آپ نے بند کردیا تو یقین دلاتا ہوں مارکیٹ میں یہ نوٹ3 ہزار کا فروخت ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسکا غلط استعمال روکنا تو لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کا کام ہے،پلاسٹک کے نئے نوٹ لانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، پلاسٹک کرنسی کے لیے دیکھا جائے گا کہ اسکی عمر کیا ہے، اسکی فی نوٹ لاگت کیا ،پلاسٹک کرنسی کے لیےسیکیورٹی فیچر کس قدر پائیدار اور طویل ہیں،ابھی ہم نے ٹیسٹ کرنا ہے، اسی لئے ابتدائی طورایک نوٹ پلاسٹک کرنسی میں متعارف کروانا چاہ رہے ہیں ، اگر یہ نوٹ پائیدار، سیکیورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو ہم متعارف کروائیں ورنہ یہ شائد قابل عمل نہ ہو،

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

  • پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس  غیرقانونی "دھندہ” کرتے ہاتھوں گرفتار

    پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس غیرقانونی "دھندہ” کرتے ہاتھوں گرفتار

    لاہور ،علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کاروائی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لی گئی

    قومی ائر لائن کی ائیر ہوسٹس آسیہ قربان لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے شک پڑنے پر آف لوڈ کی گئی .قومی ائر لائن پی ئی اے کی ائیر ہوسٹس سے برآمد ہونے والی غیر ملکی امریکی ڈالرز میں 37ہزار 318 روپے بنتے ہیں، شک پڑنے پر ائیر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس پر جسم کے مختلف حصوں سے سعودی ریال بر آمد ہوئے ائیر ہوسٹس کو دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ائیر ہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا.

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • مال خانے سے کروڑوں کا غبن،ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    مال خانے سے کروڑوں کا غبن،ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    ہیڈکواٹر مال خانے سے 15 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی وملکی کرنسی سمیت بیش قیمت موبائل فون و دیگر مال مقدمہ چوری و خرد برد،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اسلام آباد کی تفتیش میں ہوشربا انکشافات سامنے آ ئے، ایف آئی اے نے مندرہ پولیس کی جانب سے ملزمان جن میں ایک ایف آئی اے کا سابق ملازم ایک سیکورٹی اہلکار اے ایس آئی شامل تھا کو گرفتار کیے جانے کے دوران رقم و مال مقدمہ سے بھرا ایک بیگ برآمدگی میں ہی نہ ڈالنے کا انکشاف کردیا۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایف آئی اے کی شکایت پر انکوائری کہ تو ایس ایچ او مندرہ و تفتیشی آفیسر وغیرہ بھی سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی انکوائری میں خاطر خواہ جواب نہ دے سکے ۔ تمام کو تحویل میں لیکر تھانہ مندرہ منتقل کردیا گیا.واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    مقدمہ تھانہ مندرہ میں ایس ایچ او ایف آئی اے اسفند یار کی مدعیت میں درج کیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے مال خانے سے 15 کروڑ روپے کی ملکی وغیر ملکی کرنسی لوٹنے والے ملزمان سے برآمد رقم میں ہیرا پھیری کرنے پر ایس ایچ او مندرہ سمیت 9 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں ایس ایچ او مندرہ یاسر اعوان، اسسٹنٹ سب انسپکٹرعمران مظفر، سات کانسٹیبلز خضر حیات، مظفر شاہد محمود اسد محمود،عثمان،مختار حسین اور محمد نعیم شہزاد سمیت ایک پرائیویٹ شخص کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے،متن مقدمہ کے مطابق 31 مئی کو ایف ائی اے مال خانہ سے دو ملزمان نے تقریبا 15 کروڑ مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی لوٹی، کار سوار دوملزمان سعد انوراور محمد حمزہ کو مندرہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ٹول پلازہ سے گرفتار کیا،گاڑی سے کرنسی،اے ٹی ایم کارڈز،ایئرپورٹ پر داخلہ کے عارضی این اوسی سمیت مختلف اشیاء برآمد کیں، اس دوران ایس ایچ او مندرہ ایک پرائیویٹ فرد کے ساتھ سلور کلر کی گاڑی میں تھے،ایس ایچ او ملزمان کے ہمراہ اور پرائیویٹ فرد کے ساتھ گاڑی میں روانہ ہوئے، ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل کو مال خانہ سے ملکی وغیر ملکی کرنسی لوٹنے کے واقعہ کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان نے واردات کے دوران مجموعی طور پر تقریبا 15 کروڑ روپے کی کرنسی لوٹی،جبکہ مندرہ پولیس نے ملزمان سے صرف 40 لاکھ 89 ہزار روپے کی برآمدگی ظاہرکی، مال خانہ سے چوری مختلف مقدمات میں بر آمدگی کے ریکارڈ کی رپورٹ، مندرہ ٹول پلازہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جبکہ مندرہ تھانہ کی روزنامچہ رپورٹ کو پھاڑنے اور ٹمپرنگ سے بھی ملزمان کی بددیانتی ظاہر ہے، روزنامچہ نمبر 82 کا صفحہ پھٹا ہوا، خراب پایا گیا۔ مذکورہ بالا حقائق کے پیش نظر تمام مجرم پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نامعلوم نجی افراد کے خلاف تعزیری کارروائی شروع کی جائے،ملزمان سے قومی خزانے کی غبن کی گئی رقم بھی برآمد کی جاسکتی ہے۔

    قبل ازیں 2 جون کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے 5 کروڑ روپے مالیت کے چوری ہونے والے سامان کا سراغ لگا لیا گیا تھا، کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی چوری میں سابق ایف آئی اے ملازم بھی شامل تھا،تھانہ مندرہ پولیس نے مال مقدمہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،برآمد ہونے والے سامان میں موبائل فونز،وائرلیس سیٹ، جعلی نمبر پلیٹس، غیر ملکی کارڈز اور قومی شناختی کارڈ شامل تھے،سامان میں شامل 5 پارسل سے 5 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی،گرفتار ہونے والے ملزمان میں سعد انور اور محمد حمزہ شامل تھے،کروڑوں روپے مالیت کے سامان چوری میں عبداللہ خان، مہتاب، علی اور حسن شامل تھے،ملزمان نے بیان دیا تھا کہ سامان ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے سی بی سی دفتر سے چوری کیا گیا،

    برآمد کی گئی رقم کا غبن حیران کن،تحقیقات ہونی چاہیے، شہزاد قریشی
    باغی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار شہزاد قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایف آئی اے ملکانہ سے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی اور مقامی کرنسی کی چوری اور پھر مندرہ پولیس کی جانب سے برآمد کی گئی رقم کا غبن حیران کن ہے۔اس جرم میں کون سے سینئر اور جونیئر پولیس افسران ملوث ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ اس سے پولیس فورس کا مجموعی امیج اور آئی جی پنجاب کی کاوشوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    https://x.com/shahzadausaf/status/1804478517624660161?t=IEVPqE-gupUBjRVcwF4M1A&s=08

  • گولڈ شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف ، 3 ملزمان گرفتار

    گولڈ شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف ، 3 ملزمان گرفتار

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

    حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،کروڑوں مالیت کا سونا اور کرنسی برآمدکر لی گئی،گرفتار ملزمان میں ابرار اسلم، نوید اعظم اور عثمان اقبال شامل ہیں،ملزمان کو رنگ محل لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ڈائمنڈ گولڈ ٹیسٹ لیبارٹری کے نام سے کاروبار کر رہے تھے،ملزمان گولڈ کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے،ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،چھاپے کے دوران ملزمان سے 94 لاکھ پاکستانی روپے برآمدکئے گئے،ملزمان سے 2.6 کلو سونا بھی برآمد کیا گیا،ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، رجسٹرز اور رسیدیں بھی برآمدکی گئی ہیں،ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے

    ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • سولہ آنے سچ ، ٹکے ٹکے کے لوگ

    سولہ آنے سچ ، ٹکے ٹکے کے لوگ

    یادش بخیر: "سولہ آنے سچ”، "ٹکے ٹکے کے لوگ”، "آنے پائی کا حساب”، "پائی پائی چکا دوں گا”، "دمڑی کی بڑھیا ٹکہ سر منڈائی” جیسے محاورے اب اجنبی بنتے جا رہے ہیں، نئی نسل کے لئے انہیں سمجھنا مشکل ہے کہ اب "آنے” رہ گئے اور نہ "ٹکے” بلکہ "پیسے” بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔

    ایک زمانہ تھا کہ روپے کے 64 پیسے اور 16 آنے ہوتے تھے، یہی نہیں آنے کے چار پیسے اور پیسے کی 12 پائیاں ہوتی تھیں، دو پیسوں کا ٹکہ، چار آنوں کی چونی اور آٹھ آنوں کی اٹھنی ہوتی تھی۔

    روپے کی تقسیم 192 پائیوں تک تھی، یعنی پاکستانی کرنسی کی قدر (value) اتنی تھی کہ اس کا کم از کم یونٹ روپے کا 192 واں حصہ ہوتا تھا۔

    صدر محمد ایوب خان کے دور حکومت میں یکم جنوری 1961ء کو پاکستان میں سکوں کا اعشاری نظام آیا تو روپے کے 64 کی جگہ 100 پیسے ہو گئے، نیا پیسہ سائز میں پرانے سے کافی چھوٹا تھا، انہی دنوں لباس کا ٹیڈی فیشن چل رہا تھا، جس کی خصوصیت چست، تنگ اور مختصر ہونا تھی، ہر چھوٹی چیز ٹیڈی کہلا نے لگی، لہذا یہ نیا چھوٹا پیسہ بھی ٹیڈی پیسہ کہلانے لگا، چھوٹی بکریوں کو "ٹیڈی بکری” کا نام بھی اسی رعایت سے ملا تھا۔

    چھوٹے یا ٹیڈی پیسے کے ساتھہ ایک بڑا آنہ بھی تھا، اعشاری نظام آیا تو پرانے چار پیسے والا دندانے دار آنہ چل رہا تھا، اب نئے سکوں میں دس پیسے کا سکہ بھی اسی طرح دندانے دار لیکن ذرا بڑا تھا، اس طرح لوگوں نے اسے بڑے آنے کا نام دے دیا۔

    خیر اب تو سب سے چھوٹا یونٹ روپیہ ہے، روپے سے نیچے کوئی سکہ نہیں، اب بھی اخبارات میں اتنے "روپے” اور اتنے "پیسے” جیسی رقوم لکھی ہوتی ہیں لیکن یہ اخبار نویس کی لاعلمی کا اظہار ہوتا ہے؛ پیسہ اب کوئی سکہ نہیں ہے ،آنے، ٹکے، چونیاں، اٹھنیاں، پائیاں، ملاحظہ فرمائیں۔۔۔ چند متروک سکے جو اس وقت نایاب ہو چکے ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تلاش و ترسیل: آغا نیاز مگسی