Baaghi TV

Tag: کرنٹ

  • شہریوں کی اموات، کےالیکٹرک پر ایک کروڑ جرمانہ عائد

    شہریوں کی اموات، کےالیکٹرک پر ایک کروڑ جرمانہ عائد

    کےالیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 33 شہریوں کی اموات پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیصلے کے جائزہ کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیپرا نے کےالیکٹرک پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے آرڈر جاری کر دیا۔ نیپرا نے جاری شوکاز میں کےالیکٹرک کا جواب مسترد کر دیا۔نیپرا کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک 15روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جمع کرائے۔نیپرا نے تمام متاثرہ خاندانوں کو 35، 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ کےالیکٹرک کو متاثرہ خاندان کے ورثاء کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔نیپرا نے کہا اگست 2023 میں کےالیکٹرک کو شوکاز جاری کیا تھا۔

    نیپرا نے کہا کےالیکٹرک شوکاز کےجواب پر نیپرا کو مطمئن نہیں کرسکا۔ کےالیکٹرک کے زیرانتظام علاقوں میں سال 23-2022 میں 33 شہریوں کی اموات ہوئی تھیں۔ نیپرا نے مزید کہا کےالیکٹرک، نیپرا قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے فیصلے کے جائزہ کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

    الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

    ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق 8 سالہ فیض نامی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس کا انتظار کر رہا تھاکہ اس دوران اسٹیشن پر لگے الیکٹرک واٹر کولر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    جبکہ اس واقعے پر ریلوے نے ریفریجریٹر مکینک کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ ڈی ایس ریلوے حماد حسن کے مطابق بچے کے ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے تاہم انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس کوتاہی کے ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
    3 جولائی اداکار حسام قاضی کا یوم وفات
    کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی مشن شروع
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

    غلام نبی میمن نے حکم دیا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

  • مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    ضلع مردان تخت بھائی کے علاقے تورڈھیر میں کرنٹ لگنے سے ہاشم نامی شخص جانبحق ہو گیا ہے، ریسکیو1122 کے مطابق
    اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔مردان ریسکیو1122 اہلکاروں نے جانبحق شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں ننگی تاروں سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

  • کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق

    کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق

    کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق
    باغی ٹی وی رپورٹ۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔شہرقائد میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے کو ابھی بھی مکمل طور پر تھم نہیں سکی اور آسمان پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں جس سے مزیدبارش ہونے کاامکان موجودہے۔حکام کی جانب سے بھی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دی جارہی ہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں 1299 ڈائل کرنے کا کہا گیاہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،


    شہر میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش ابھی بھی مکمل طور پرنہیں تھمی اور آسمان پر سیاہ بادل منڈلا رہے مزیدبارش کا پیغام دے رہے ہیں جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزیداضافہ ہوگیاہے ،

    کمشنر کراچی نے اپنے پیغام میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر وںسے نکلنے سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 119 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 106، قائد آباد میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ فیصل بیس پر 65، اورنگی ٹاون میں 56، اولڈ ایئر پورٹ پر 49، گلشنِ حدید میں 46 اور جناح ٹرمینل پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم کو بحیرہ عرب سے مسلسل نمی مل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

  • مخالف کے کھال میں کرنٹ لگانے سے کسان جانبحق

    مخالف کے کھال میں کرنٹ لگانے سے کسان جانبحق

    قصور
    حویلی سانولے والی بشمولہ گاؤں بلیر تحصیل پتوکی ضلع قصور تھانہ صدر پھولنگر میں سرکاری کھال پر لگائی گئی بجلی کی غیر قانونی تار سے محمد اصغر ولد باغ علی کسان جانبحق
    تفصیلات کے مطابق بااثر زمیندار نے سرکاری کھال پر اپنی طاقت کے بل بوتے پر بجلی کی تار لگا کر کرنٹ چھوڑ دیا جس سے نوجوان کسان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
    رات نو بجے کے قریب محمد اصغر ولد باغ علی سکنہ حویلی سانوے والی بشمولہ بلیر تحصیل پتوکی حدود تھانہ صدر پھولنگر کا رہائشی رات ہو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانی لگانے گیا جس کے ساتھی صبح صادق سے پہلے گھر آ گئے جبکہ اصغر نے ابھی مذید پانی لگانا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب ہمسایہ زمیندار کی بدمعاشی کے بل بوتے پر سرکاری کھال پر لگائی گئی بجلی کی تار سے ٹکڑا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی حالانکہ ہمسایہ کسان کو پانی کی باری کا پتہ بھی تھا مگر پھر بھی اس نے کھال پر لگی تار سے کرنٹ نا بند کیا
    ہمسایہ کسان سے اصغر کی رنجش بھی چلی آرہی تھی جس کی بابت ہمسایہ کسان نے جان بوجھ کر تار میں کرنٹ چھوڑ رکھا تھا جو کہ انتہائی غیر قانونی فعل ہے چونکہ کھال سب کی مشترکہ سرکاری ملکیت ہے اور کھال پر پانی لگائے جانے کے دوران ہر بار کھال پر سے گزرنا پڑتا ہے اس لئے ان جگہوں پر کرنٹ نہیں لگایا جاسکتا اور نا ہی کوئی باڑ لگائی جا سکتی ہے
    اہل علاقہ نے فوری طور پر ہمسایہ کسان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
    پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا ہے

  • بصیر پور میں ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے ایک نوعمر لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    بصیر پور میں ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے ایک نوعمر لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین) نوعمر لڑکا ریحان ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی نویں کلاس کا طالبعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

  • کرنٹ لگنے سے امام مسجد جاں بحق، جبکہ بیٹا صدمے کی وجہ سے چل بسا۔

    کرنٹ لگنے سے امام مسجد جاں بحق، جبکہ بیٹا صدمے کی وجہ سے چل بسا۔

    اوکاڑہ( علی حسین)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چوچک میں نماز پڑھا کر واپس گھرجانیوالا امام مسجد دروازے سے کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا۔گھر میں موجود بیٹا بھی باپ کی نعش دیکھ کر صدمے سے چل بسا۔تفصیلات کے مطابق چوچک کے نواحی گاؤں موضع چاکر کے پار کا امام مسجد نماز پڑھا کر واپس گھر پہچا تو دروازے سے کرنٹ لگنے سے امام مسجد موقع پر جانبحق ہوگیا ۔گھر میں موجود بیٹا بھی باپ کی نعش دیکھ کر صدمے سے ہارٹ اٹیک سے چل بسا ۔ مرنے والوں میں مقبول حسین امام مسجد اور بیٹا بابر علی جو فرسٹ ایئر کا سٹوڈنٹ تھا علاقہ کی فضا سوگوار دونوں میتوں کو اہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔