Baaghi TV

Tag: کرنٹ اکاونٹ خسارہ

  • معیشت سنبھلنے لگی ہے ، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73 فیصد کمی آگئی

    معیشت سنبھلنے لگی ہے ، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73 فیصد کمی آگئی

    اسلام آباد: پاکستان کی معاشی صورت حال سنبھلنے لگی اور اطلاعات یہی ہیں کہ پاکستان کے جاری کھاتوں(ڈالر کی آمدن اور خرچ میں فرق) کا خسارہ 73 فیصد کم ہوا ہے۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو انتہائی مشکل حالات میں ملک ملا اور ہماری ٹیم نے فوری طور پر معاشی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی صورت حال کو بہتر کیا۔ رواں سال جولائی اور اگست میں 580ارب ٹیکس جمع کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 71 ارب زیادہ ہیں۔

    مشیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر نے 6لاکھ ٹیکس دہندگان کو رجسٹر کیا جس سے مجموعی تعداد 25لاکھ ہوگئی ہے۔مگر اس کے باوجودبحران سے نکل بہتری کی جانب گامزن ہونا اتنا آسان نہیں لیکن ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نان ٹیکس آمدنی کے تحت دو سیلولر کمپنیوں سے 70ارب روپے وصول ہوئے اور ٹیلی نار سے 70ارب روپے اضافی ملنے کی امید ہے۔

  • حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں  کامیاب ہوگئ ، سب نے تسلیم کرلیا

    حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیاب ہوگئ ، سب نے تسلیم کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں ابھی کامیاب ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق کی حکومتی کوششوں کے نتائج ملنا شروع ہوگئے اور جولائی میں جاری کھاتوں کا خسارہ 73 فیصد کم ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران حسابات جاریہ (کرنٹ اکاﺅنٹ) کا خسارہ 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2018 کے دوران 2.13 ارب ڈالر خسارہ ہوا تھا اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019ء کے دوران ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے میں 1.551 ارب ڈالر یعنی 73 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دوسری طرف مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات 11 فیصد اضافے سے 2.2ارب ڈالر جبکہ درآمدات 26 فیصد کمی سے 4 ارب ڈالر رہیں۔جولائی میں خدمات کا خسارہ 8 فیصد کمی سے 47 کروڑ ڈالر جبکہ آمدن کا خسارہ 53 فیصد اضافے سے 61 کروڑ ڈالر رہا،

    سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق خسارے کی فنانسنگ کیلئے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اہم رہیں، مالی سال 2019 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 21.84 ارب ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں۔جولائی میں بھیجی جانے والی ترسیلات کے سبب ثانوی آمدن 2.35 ارب ڈالر رہی جبکہ بقایا خسارے کی فنانسنگ 55 کروڑ ڈالر قرض لے کر پوری کی گئی۔