Baaghi TV

Tag: کرن رائو

  • عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت

    عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت

    عامرخان نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان کے ساتھ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت کی . عامر خان جب وہاں پہنچے تو ان کے مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں. سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں عامر خان کے ساتھ ان کے مداح سیلفیاں لے رہے ہیں. عامر خان داڑھی میں نظر آرہے ہیں. عامر خاکستری ٹی شرٹ اور سیاہ کارگو شارٹس پہنتے ہوئے تھے جبکہ ان کے بیٹے آزاد نے ارجنٹائن کی جرسی پہن رکھی تھی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار اپنے فون سے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بعد میں وہ کرن اور آزاد کے ساتھ ایک تصویر بناتے ہوئے بھی نظر آئے.

    قطر جانے سے پہلے عامر کو کرن اور آزاد کے ساتھ ان کی بیٹی ایرا خان کی منگنی میں نوپور شیکھرے کے ساتھ دیکھا گیا تھا جو ممبئی میں ہوئی تھی۔ اس میں عامر کی پہلی اہلیہ رینا دتہ، ان کے بھانجے عمران خان کے ساتھ والدہ اور بیٹی عمارہ، کزن منصور خان اور والدہ زینت حسین نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری بار لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے، اس فلم کی ناکامی کے بعد انہوں نے اداکاری سے کچھ دیر وقفہ کرنے کا اعلان کیا. یوں آج کل عامر خان اداکاری سے چھٹیوں پر ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ زندگی انجوائے کررہے ہیں.

  • عامر خان نے اپنی دونوں سابقہ اہلیہ کے بارے کیا کہا؟

    عامر خان نے اپنی دونوں سابقہ اہلیہ کے بارے کیا کہا؟

    عامر خان اور کرینہ کپور جو آج کل اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی پرموشن میں‌مصروف ہیں وہ اب کافی ود کرن کے سیزن 7 میں‌ بطور مہمان نظر آئیں گے. کافی ود کرن میں عامر خان نے اپنی سابقہ دونوں اہلیہ کے بارے میں کہا ہے کہ ہمارے درمیان ایک تو اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے دوسرا ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور خاندان کی طرح ہی ہمیشہ رہیں گے. عامر خان کا کہنا ہےکہ وہ اپنی دونوں بیویوں کی بہت عزت کرتے ہیں ان کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب ہفتے میں ایک بار ضرور اکٹھے ہوا

    کریں گے چاہے ہم جتنے مرضی مصروف ہوں ہم ایک دوسرے کےلئے وقت نکالا کریں گے. یاد رہے کہ عامر خان نے رینا دتہ کے ساتھ کیرئیر کے آغاز میں شادی کی تھی ان سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا ہیں جب کہ کرن راؤ سے ان کا بیٹا آزاد ہے جس کی پرورش علیحدگی کے بعد بھی دونوں مل کر رہے ہیں.عامر خان ایک کامیاب اداکار ضرور ہیں لیکن اذواجی زندگی میں وہ شاید اتنے کامیاب نہیں‌ ہیں‌کیونکہ دو بار ان کا گھر ٹوٹ چکا ہے لیکن عامر خان نے کبھی اپنی ذات اور فیملی کے متعلق صحافیوں سے بات چیت نہیں‌ کی نہ ہی ان کے کسی ایسے سوال کا جواب دیا ہے. انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو کام سے ہمیشہ الگ رکھا ہے. عامر خان اور کرینہ کپور کا یہ شو ابھی آن ائیر جانا ہے.