Baaghi TV

Tag: کروشیا

  • کروشین وفد کا دورہ پاکستان  آپسی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا،اسحاق ڈار

    کروشین وفد کا دورہ پاکستان آپسی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی-

    اسلام آباد میں کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ طویل عرصے بعد کروشیا کی جانب سے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات انتہائی مثبت، تعمیری اور جامع رہے، جن میں پاکستان اور کروشیا کے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

    اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان اور کروشیا نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، زراعت، لیبر موبیلیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفا ق کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مشاورتی نظام کو فعال رکھتے ہوئے رواں سال کی آخری سہ ماہی یا 2027 کی پہلی سہ ماہی میں باقاعدہ مشا ورتی اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان تجارتی حجم میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، تاہم یہ اب بھی دونوں ممالک کی حقیقی صلاحیت سے کہیں کم ہے اس خلا کو پُر کرنے کے لیے بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دینے، نجی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے اور مستقبل میں مشترکہ تجارتی و سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے پاکستان میں کام کرنے والی کروشین کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سراہتے ہوئے کروشیا کے نجی شعبے کو پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع، جدید بندرگاہیں، خصوصاً کراچی پورٹ، اور بہتر رابطہ نظام خطے اور اس سے آگے تجارتی سرگرمیوں کے لیے غیر معمولی مواقع فراہم کرتے ہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط میں اضافہ، باقا عدہ مشاورت اور کاروباری تعاون مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین نے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے در میان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کرو شیا کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں کروشیا کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، جن میں پن بجلی گھروں کے لیے آلات اور توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی شامل ہے، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو ر ہی ہیں۔

    کروشین وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک دواسازی، صحت، آئی ٹی، میری ٹائم، سیاحت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں،پاکستانی کمپنیاں کروشیا کے ذریعے وسطی اور جنوبی یورپ کی منڈیوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں کروشیا بارودی سرنگوں کی صفائی، شہری تحفظ، ہنگامی امداد، فائر فائٹنگ، بحران سے نمٹنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں بھی مہارت رکھتا ہے، جن میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے، رابطوں کو مضبوط بنانے اور توانائی، ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا، کروشیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

  • کروشیا کے وزیر خارجہ  ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کروشیا کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے معزز مہمان کا استقبال کیا کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمین آج (جمعرات) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں یہ کسی بھی کروشیائی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا باضابطہ سرکاری دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کروشیا کے درمیان سفارتی تعلقات 1994 میں قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط برقرار ہیں حا لیہ برسوں میں دونوں حکومتوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی، تعلیم، بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاو ن کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے،دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرا ت ہوں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ویزا سہولت، تعلیم، دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،اس کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

    کروشیا کے وزیر خارجہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

    دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلیٰ سطح کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اپنی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششیں تیز کر رہا ہے حکومت یورپی ممالک، خلیجی ریاستوں، وسطی ایشیا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دے کر براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے، برآمدات، روزگار کے مواقع اور پائیدار معاشی استحکام کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

  • فیفا ورلڈکپ؛مراکش اورکروشیا کا میچ بغیرکسی گول کےبرابر:فرانس نےآسٹریلیاکو شکست دے دی

    فیفا ورلڈکپ؛مراکش اورکروشیا کا میچ بغیرکسی گول کےبرابر:فرانس نےآسٹریلیاکو شکست دے دی

    دوحا: فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف میں مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں، ابتداء سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

    میچ کے آغاز سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش نے بھرپور کیا، میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔

     

     

    قبل ازیں فیفا ورلڈکپ میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دیدی۔فرانس کی جانب سے اولیویئر گیرو نے 2 جبکہ بیوٹ اور مباپے نے ایک گول اسکور کیا، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول گڈون نےاسکور کیا۔

    قبل ازیں پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، میچ میں اسٹار کھلاڑی لیواناڈوسکی نے پنالٹی کک مس کردی تھی جس کے باعث پولینڈ میچ جیتنے میں ناکام رہا۔اس میچ سے قبل سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

     

  • کروشیا “یورو زون” کی رکنیت حاصل کرنے والا 20 واں  ملک بن گیا

    کروشیا “یورو زون” کی رکنیت حاصل کرنے والا 20 واں ملک بن گیا

    برسلز:یورپی یونین میں پھر سے جان آنے لگی اور تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کروشیا نے ایک میدان مارلیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یورپی کمیشن کے مطابق کروشیا نے یوروکرنسی کے حوالے سے تمام ضوابط اختیار کر لیے ہیں اور یوں اگلے برس سے اس مشرقی یورپی ملک میں یورو کرنسی رائج ہو جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی 27 رکن ریاستیں ہیں جب کہ یورو کرنسی استعمال کرنے والے ممالک اس وقت 19 ہیں اور اگلے برس کروشیا کے شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 20 ہو جائے گی۔

    حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں یورپی کمیشن نے کہا تھا کہ کروشیا اب یورو کرنسی اختیار کرنے کے اعتبار سے تمام تر شرائط پر پورا اترتا ہے اور اگلے برس یکم جنوری سے وہ کونا کی جگہ یورو اختیار کر سکتا ہے۔

    یورپی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ میں کروشیا میں افراط زر چار اعشاریہ سات فیصد رہی، جو مقرر کردہ انتہائی حد سے معمولی سی کم ہے۔گزشتہ برس کروشیا کا بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیدوار کا دو اعشاریہ نو فیصد تھا، جو رواں برس متوقع طور پر کم ہو کر دو اعشاریہ تین فیصد ہو سکتا ہے۔

    یاد رہے، کروشیا جولائی 2013 میں یورپی یونین کا حصہ بنا تھا اور تب سے وہ اپنی کرنسی ‘کُونا‘ کی جگہ یورو اختیار کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اس پورے عمل میں اسے تقریباﹰ دس برس کا عرصہ لگ گیا۔یورپی یونین کا حصہ بننے والی ریاستوں کو یورو کرنسی رائج کرنا ہوتی ہے تاہم یورپی یونین کی رکنیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رکن ریاست کو خود بہ خود یورو کرنسی اپنانے کا حق یا اجازت بھی مل جائے۔ یورو کرنسی کے نفاذ سے قبل یورپی یونین کی رکن ریاست کو یورو کرنسی سے جڑے تمام تر قانونی اور اقتصادی ضوابط کی تکمیل کرنا ہوتی ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک