Baaghi TV

Tag: کرونا ویکسین

  • ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز

    ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز

    قصور
    کرونا ویکسینیشن کا سلسلہ تیز ،تمام ایل ایچ ڈبلیوز کو پولیو کی طرح ہر کرونا کے اہل افراد کو ویکسینیشن کروانے کا پابند بنانے کا ٹاسک،لیڈی ہیلتھ ورکرز دن رات ایک کرکے لوگوں کے گھروں میں جا جا کر ویکسینیشن بارے آگاہی دینے لگیں

    تفصیلات کے مطابق قصور میں کرونا کی ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کی تمام ایل ایچ ڈبلیوز کو پولیو مہم کی طرح گھر گھر جا کر کرونا ویکسین کے اہل افراد کو کرونا ویکسین لگوانے بارے آگاہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے
    ضلع بھر کی تمام ایل ایچ ڈبلیوز( لیڈی ہیلتھ ورکرز) لوگوں کے گھروں میں جا جا کر لوگوں کو ویکسینیشن کروانے کا پابند کر رہی ہیں
    نیر تمام بی ایچ یو،آر ایچ سی کے عملہ کو پابند کیا گیا ہے کہ گاؤں دیہات میں جاکر لوگوں کے گھروں میں ویکسینیشن کی جائے تاکہ کوئی بھی فرد کرونا ویکسینیشن سے رہ نا جائے

  • کرونا ویکسینیشن سنٹرز کو فنگشنل کردیا گیا

    کرونا ویکسینیشن سنٹرز کو فنگشنل کردیا گیا

    میاں چنوں:پنجاب بھر کی طرح میاں چنوں گورنمنٹ ڈگری کالج میں بھی ویکسینیشن سنٹرز فنگشنل کردیا گیا

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بزرگ شہری کو ویکسئین لگاکر مہم کا افتتاح کر دیا، مہم کے دوران 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسئین لگائی جائیگی، صرف رجسٹریشن کرانے والے بزرگ افراد ویکسینیشن کیلئے سنٹرز پر آئیں

    افتتاحی تقریب اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر نزیر ہراج، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عثمان رضا چوہدری و دیگر افسران صحت نے بھی شرکت کی اور ویکسین کے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا