Baaghi TV

Tag: کرونا

  • سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں اوردعائیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں،دعا ہے آصف زرداری کورونا سے جلد اور مکمل صحت یاب ہو جائیں،

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہو گیا .وزیر خارجہ بلاول زرداری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آصف زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، علاج جاری ہے،آصف زرداری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،آصف زرداری کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،آصف زرداری مکمل ویکسی نیٹڈ، بوسٹر ڈوز بھی لگوائی ہے،

    آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے کے ساتھ ہی آصف علی زرداری کا کورونا مثبت آیا تھا، آصف علی زرداری میں کورونا کی علامات ہلکی ہیں،آصف زرداری 4 روز سے قرنطینہ میں ہیں، آصف علی زرداری صحت یاب ہونے پر واپس آئیں گے،

    واضح رہے کہ آصف زرداری چند روز قبل دبئی گئے تھے

    واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,843ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے761 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

    پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی مہم جاری ہے، پاکستان کی اسی فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، ویکسی نیشن کے باوجود شہری کرونا کا شکار ہو رہے ہیں،

  • مریم نواز کے بعد  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار

    مریم نواز کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار

    مریم نواز کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    کیپٹن ر صفدر کی کرونا کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی کیپٹن (ر) صفدر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ،لاہورکی مقامی عدالت نےکیپٹن (ر) صفدر کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا

    قبل ازیں مریم نواز بھی کرونا کا شکار ہو چکی ہیں، مریم نواز پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے ایک روز قبل کرونا کا شکار ہوئیں، مریم نواز کو پہلے بھی کرونا ہو چکا ہے جبکہ کیپٹن ر صفدر کو بھی پہلے بھی کرونا ہو چکا ہے اب دوسری بار ہوا ہے

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر پر غداری سمیت کئی مقدمے بنائے تھے، کیپٹن ر صفدر عدالتوں میں پیش ہوتے آ رہے ہیں اور ضمانت پر ہیں، پشاور ،لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں مقدمے قائم ہیں، کراچی میں بھی ایک مقدمہ کیپٹن ر صفدر پر قائم کیا گیا تھا

    کپٹن ر صفدر کا گزشتہ دنوں مقدمات کے حوالہ سے کہنا تھا کہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو، جمہوریت کے لئے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، نواز شریف کو جب ڈاکٹر کہیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے، مجھے نہیں پتہ کہ میرے اوپر کیا مقدمہ ہے،اب وکیل کے ساتھ رہ کر قانون بھی سیکھ گیا ہوں،

  • کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

    کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

    کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسیز کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر این سی او سی کو بحال کیا جائے ، وزیراعطم شہباز شریف نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کر لی

    پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم سامنے آ گئی ،قومی ادارہ صحت نے اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) COVID-19 ویکسینیشن ہے،شہری اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا،کرونا کی نئی قسمیں بھی سامنے آئیں تا ہم پاکستان میں کرونا کم ہو گیا تھا اور کرونا کے لئے حکومت کی جانب سے بنائے گئے این سی او سی کو ختم کر دیا گیا تھا، کرونا کے لئے پاکستان میں ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے

    قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے رد عمل میں قومی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات تصدیق شدہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور اضافی اموات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا قومی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کورونا اموات سے متعلق کسی طرح کا سسٹم اور نظام درست ہو ہی نہیں سکتا، تاہم پاکستان کا نظام قدرے معیاری اور مستند تھا پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہر موت کو پہلے ضلعی، پھر صوبائی سطح پر تصدیق کیا گیا جب کہ قبرستانوں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا گیا پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات حکومت کے بتائے گئے اور تصدیق کیے گئے اعداد و شمار جتنی یا اس کے قریب ترین ہیں، اضافی اموات کا امکان نہیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

    کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

  • ایشین گیمز 2022 ملتوی

    ایشین گیمز 2022 ملتوی

    ایشین گیمز 2022 ملتوی کر دی گئی ہیں

    چین میں ہونے والی ایشین گیمزکورونا کے باعث ملتوی ہوئیں ایشین گیمز دس سے پچیس ستمبر تک Hangzhou میں منعقد ہونا تھیں ۔ رواں برس کے آخری مہینوں میں ایشین گیمز ہونا تھا تا ہم شائقین کے لئے مایوس کن خبر آئی ہے کہ اس سال ایشین گیمز نہیں ہوں گی، ایشین گیمز ملتوی ہونے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں ابھی تک کرونا چل رہا ہے اور کرونا سے بچاؤ کے پیش نظر چین نے ایسا فیصلہ کیا ہے،

    کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اتھلیٹس کے مختلف کیمپس اسلام آباد، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں جاری ہیں

  • کورونا ہلاکتوں میں کمی، تین مریض جاں بحق، 609 افراد وائرس سے متاثر

    کورونا ہلاکتوں میں کمی، تین مریض جاں بحق، 609 افراد وائرس سے متاثر

    لاہور:ملک میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین مریض دم توڑ گئے، 609 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو سات ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار نو سو اکسٹھ ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ اٹھارہ ہزار چھ سو بانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ ستر ہزار چار سو چوبیس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق چھ سو نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد ایک اعشاریہ سات صفر ریکارڈ کی گئی۔

    ادھر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا کورونا کا ٹیسٹ ایک دن بعد منفی آگیا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 مارچ کو شروع ہونے جارہا ہے جس سے قبل قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کورونا کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا جبکہ ایک روز بعد ہی یہ ٹیسٹ منفی آگیا اور ٹیم مینجمنٹ نے آئسولیشن ختم کر ڈالی، قرنطینہ ختم ہونے کے بعد فہیم اشرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب ہونگے۔

    خیال رہے کہ فہیم اشرف کا گزشتہ روز کراچی پہنچتے کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ، دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا تو منفی آیا اور وہ آج پریکٹس کے لئے بھی دستیاب تھے، تاہم وہ ہوٹل سے گراؤنڈ پہنچنے میں تاخیر کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے ۔

    حسن علی اور فہیم اشرف کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ اور افتخار احمد کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

  • این سی او سی نے کی بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پالیسی پر نظرثانی

    این سی او سی نے کی بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پالیسی پر نظرثانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ہوا

    این سی او سی نے اجلاس ان باؤنڈ پالیسی کا جائزہ لیا ،این سی او سی نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پالیسی پر نظرثانی کی ہے این سی او سی نے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے پرواز سے قبل پی سی آر کی منفی رپورٹ جمع کرانے کی شرط ختم کر دی 12 سال سے زیادہ عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانا ہوگی این سی او سی نے مسافروں کے لیے نئے ہیلتھ ٹیسٹنگ پروٹوکول کل سے نافذ کر دیئے، پری بورڈنگ نیگیٹو پی سی آر کو مکمل طور پرختم کر دیا گیا ہے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے اگر کسی کا کرونا مثبت آیا تو 10 دن کے لیے ہوم قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    قبل ازیں این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار232 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 403 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 499,813 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 478,053 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,290 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 10 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث فیصل آباد سے 3، لاہور اور راولپنڈی سے 2 دو، جبکہ بھکر، رحیم یار خان اور سیالکوٹ سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے. صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,470 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18,459 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 10,019,347 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 215 جبکہ راولپنڈی سے 27 جبکہ فیصل آباد سے 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان سے کوروناکے 17، بہاولپور سے 15، ڈیرہ غازی خان سے 14، اور سیالکوٹ سے 12، کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساہیوال سے کورونا کے 11، شیخوپورہ سے 10، سرگودھا سے 9، گوجرانولہ سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خانیوال، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راجن پور سے کوروناکے 4 چار جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، منڈی بہاوالدین اور گجرات سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

    کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

  • کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

    کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

    کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا سے40 مریض انتقال کرگئے،گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 2 ہزار 870 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 51 ہزار 677 کورونا ٹیسٹ کیے گئے گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کیسز کی شرح5.55 فیصد رہی ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار 917 ہو گئی

    این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب پنجاب میں 13 ہزار 403 افراد، سندھ میں8 ہزار 9، خیبر پختونخوا 6 ہزار 167، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    این سی او سی سربراہ اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر ہی کرونا سے بچا سکتی ہیں،دوسری جانب 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں این سی او سی کی جانب سے کرونا پابندیاں برقرار ہیں جبکہ دیگر تمام شہروں سے پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، دس فیصد سے کم شرح والے شہروں میں تعلیمی اداروں میں حاضری بھی سو فیصد کر دی گئی ہے

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 583 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 497,353 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 473,214 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 10,737 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور اور راولپنڈی سے 4 چار، فیصل آباد سے 3 جبکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے. صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,402 تعدادہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19,366 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 9,908,017 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 336 جبکہ راولپنڈی سے 40 رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے کوروناکے 34، ملتان سے 19، رحیم یار خان سے 16, جبکہ بہاولپور سے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان سے کوروناکے 13, گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 10، سیالکوٹ سے 9, جبکہ شیخوپورہ سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راجن پور، اوکاڑہ اور جھنگ سے کوروناکے 6 چھ، گجرات سے 5، بہاولنگر اور خانیوال سے 4 چار، جبکہ پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباداور وہاڑی سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.7 فیصد، راولپنڈی میں 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد، ملتان سے 2.2 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں – سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔ یکم فروری سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کاآغازکردیاگیاہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ۔

    قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کہا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں کورونا کیسز میں 19 فیصد کمی ہوئی اور اموات کی تعداد بھی مستحکم رہی ڈبلیو ایچ او نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر کورونا کے ایک کروڑ 60 لاکھ کیسز سامنے آئے اور 75 ہزار اموات ہوئیں مغربی پیسفک وہ واحد خطہ ہے جہا کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔یہاں ہفتہ وار کیسز میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا کیسز میں سب سے زیادہ 37 فیصد کمی ہوئی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کورونا کیسز روس میں رپورٹ ہوئے روس اور مشرقی یورپ میں حالیہ ہفتوں میں اومی کرون کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا .عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی دیگر اقسام الفا، بیٹا اور ڈیلٹا میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے ریکارڈ ہونے والے چار لاکھ کیسز میں سے 98 فیصد اومی کرون کے تھے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

  • فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت

    فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت

    فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت
    توہین عدالت کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    وفاقی وزیرفواد چودھری، فردوس عاشق اعوان عدالت پیش ہوئے، فوادچودھری کے پیش ہونے کے ساتھ کمرہ عدالت میں رش لگ گیا، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے جی صاحب! آپ ان کو اپنے آفس لے جائیں،جب ان کے کیس کا نمبر آئے گا تو ہم بلالیں گے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ فرودس عاشق کو کورونا تھا، ان کو سانس کا مسئلہ ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے کیس کو جلد سننے کی استدعا کر دی، تا ہم عدالت نے کہا کہ کچھ نہیں ہوتا اس کیس کو بعد میں سنیں گے،

    بعد ازاں پشاورہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے، آپ تحریری حلف نامہ جمع کریں،آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے،

    پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزرا نے اسلام آباد کے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف توہین آمیز پریس کانفرس کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ بار بار نوٹس کے باوجود فریق نمبر 5 فواد چوہدری اور فریق نمبر 6 فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کی استدعا کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا، اور حکم جاری کیا کہ دونوں فریق آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ فریق 2 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، فریق 3 بیرسٹر شہزاد اکبر اور فریق 4 سابق اٹارنی جنرل انور منصور ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معافی مانگ چکے ہیں، اور حاضری سے استثنیٰ کے لیے تحریری درخواستیں دے کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، یہ عدالت فریق 5 اور 6 کو 19 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتی ہے

    توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم

    سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

    اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

    میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

    قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

    قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

    توہین عدالت کیس میں اہم شخصیت کو ریلیف مل گیا

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    دنیا میں کورونا کے وار جاری ہیں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا ہوگئے

    روس میں ایک لاکھ 24ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 19 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں امریکہ میں ایک لاکھ 34 ہزار ،برازیل میں 75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،فرانس میں82 ہزار، ترکی میں 93 ہزار،اٹلی میں 57 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے بھارت میں ایک دن میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،

    پاکستان میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 32 مریض انتقال کرگئے ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار327 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا سے اموات 29 ہزار301 ہو گئیں،کورونا کےایک ہزار500 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

    این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،18کروڑ افراد کو ویکسین لگوا چکے ہیں بڑی تعداد میں لوگ بوسٹرز بھی لگواچکے ہیں ،بوسٹر لگوانے سے مسائل زیادہ نہیں ہوں گے کورونا ویکسین کے لیے خصوصی مہم شروع ہوچکی ہے،کورونا ویکسین کے لیے گھرگھر مہم سے عوام فائدہ اٹھاسکتے ہیں

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 2سال سے کورونا سے نمٹنے کے لیے کوشش جاری ہے جن کوابھی تک ویکسین نہیں لگے وہ اب مہم کے تحت لگواسکتے ہیں، کورونا سے نجات کا حل ویکسین ہے بوسٹرڈوزسے قوت مدافعت بڑھے گی،

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

  • بزدار حکومت شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے سب سے آگے

    بزدار حکومت شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے سب سے آگے

    بزدار حکومت شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے سب سے آگے

    پنجاب میں ”ریچ ایوری ڈور“(RED)مہم کے تحت 58 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسی نیٹ کردیا گیا وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نمایا ں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ میں شیلڈز تقسیم کیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کی کارکردگی کی تعریف کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”ریچ ایوری ڈور“(RED) تھری مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ”ریچ ایوری ڈور“(RED) تھری مہم کا پہلا فیز 14 فروری تک جاری رہے گا-
    تمام ڈیپارٹمنٹس، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں مہم کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں -کورونا پوری دنیا کے لئے چیلنج ہے-کوروناکے خلاف جنگ زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے ہی جیتی جاسکتی ہے۔ ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے-پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ویکسی نیشن ٹارگٹ کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ ٹارگٹ کے حصول کا حصول یہ کام ویکسی نیشن ٹیموں کی لگن اور انتظامی افسروں کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود آپ سب نے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا-آپ سب کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں،یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے اورنیک نامی بھی-کورونا کے خلاف جنگ ہر محاذ پر مل کر لڑیں گے او رسرخرو ہوں گے-

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا-چیف سیکرٹری کامران افضل کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اضلاع کے افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میانوالی، بھکر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، سرگودھا، اوکاڑہ کے ڈپٹی کمشنرزاورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو شیلڈز دیںوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قصور، چنیوٹ،ساہیوال، ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورلودھراں کے ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ میں شیلڈ ز تقسیم کیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اٹک، پاکپتن، گوجرانوالہ،وہاڑی، حافظ آباداورخانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو شیلڈز دیں

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ شہریو ں کو کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے متعلقہ اضلاع کے حکام کی کارکردگی کو سراہا