Baaghi TV

Tag: کرونا

  • کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

    کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

    جنوبی افریقہ میں کرونا کی نئی قسم، ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دی

    چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا کر رکھ دی تھی، لاک ڈاؤن اب کرونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے ختم ہو رہے تھے، بازار، تعلیمی ادارے کھل رہے تھے کہ اب ایک اور کرونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے جس سے ایک بار پھر تہلکہ مچ گیا ہے اور خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک بار پھر زندگی کے معمولات لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں

    کرونا وائرس کی نئی قسم جنوبی افریقہ میں سامنے آئی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ سب سے تبدیل شدہ قسم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کی بدترین قسم ہے، کرونا کے حوالہ سے ویکسین اس قسم کے لئے کام کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، بوٹسوانا میں اب تک اس نئی قسم کے 59 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں ،

    کرونا وائرس کی مختلف شکلیں سامنے آئیں، سائنسدان نظر رکھتے ہیں کہ کرونا کی نئی شکل کتنی خطرناک ہو سکتی ہے اور کیا کرونا ویکسین اس پر مؤثر ہو سکتی ہے یا نہیں، کرونا کی نئی قسم کتنی تیزی سے پھیل رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اب نئی قسم بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے،پچھلے تین چار دنوں میں نئی قسم کے کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ فی الحال B.1.1.529 کے طور پر کرونا کی نئی قسم کو شناخت کیا گیا ہے، نئی شکل بوٹسوانا اور ہانگ کانگ میں بھی جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں میں پائی گئی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تکنیکی ورکنگ گروپ کی آج میٹنگ ہونی ہے تاکہ نئی شکل کا جائزہ لیا جا سکے ،

    جنوبی افریقہ کی سات یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر تحقیق کر رہی ہے، وزیر صحت فاہلہ کا کہنا ہے کہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ سے اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جنوبی افریقہ میں اوسطا 200 سے زائد نئے مریض سامنے آ رہے تھے، تا ہم گزشتہ ہفتے اس میں اضافہ ہوا اور ایک روز میں کرونا مریضوں کی تعداد 200 سے بڑھ کر 1200 تک پہنچ چکی ہے

    کیمبرج یونیورسٹی میں کلینیکل مائکرو بایولوجی کے پروفیسر رویندر گپتا کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر ایک ایسی قسم ہے جس کے بارے میں ہمیں بہت سنجیدہ ہونا چاہیے۔ اس میں اسپائک میوٹیشنز کی ایک بڑی تعداد ہے جو منتقلی اور مدافعتی ردعمل کو متاثر کر سکتی ہے۔ گپتا نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سائنس دانوں کو یہ تعین کرنے کے لیے وقت درکار ہے کہ آیا نئے کیسز میں اضافے کی وجہ نئے قسم ہے۔ جنوبی افریقی سائنسدانوں نے اس کی فوری شناخت کرنے اور اسے دنیا کی توجہ میں لانے کا ایک ناقابل یقین کام کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے تقریباً 41% بالغوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے قومی محکمہ صحت کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نکولس کرسپ کے مطابق، جنوبی افریقہ کے پاس ویکسین کی تقریباً 16.5 ملین خوراکیں موجود ہیں اور اگلے ہفتے میں تقریباً 2.5 ملین مزید ڈیلیوری کی توقع ہے۔60 ملین کی آبادی کے ساتھ جنوبی افریقہ میں 2.9 ملین سے زیادہ کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 89,000 سے زیادہ اموات بھی شامل ہیں۔

    بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان تین ممالک کا سفر کرنیوالے مسافروں پر نظر رکھیں اور انکے ٹیسٹ کروائیں، بھارتی سیکرٹری صحت نے ریاستوں کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ کرونا کی نئی قسم سامنے آچکی ہے اسلئے انٹرنیشنل سفر کرنیوالے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کروائیں ، جو افراد ان ممالک کا سفر کر چکے انکا پتہ لگایا جائے اور انکے ٹیسٹ کروائے جائیں، دوسری جانب برطانیہ نے بھی چھ افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے برطانیہ کے سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کی دوپہر 12 بجے (جی ایم ٹی) سے چھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور یہاں سے تمام پروازوں پر عارضی طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانیہ نے جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواتینی جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں 2020 کے آخر میں بیٹا ورژن کو بھی دریافت کیا گیا تھا ۔ کورونا کی اس قسم کے باعث جنوبی افریقہ میں وبا کی دوسری لہر کے دوران کووڈ کے سنگین کیسز کی تعداد پہلی لہر کے مقابلے میں بڑھ گئی تھی۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

  • قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    فیصل آباد (عثمان صادق) قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا جبکہ حکومت اس شعبہ کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات کامرس اور سرمایہ کاری بارے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے ایس ایم ای بارے جامع پالیسی کی تشکیل کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صنعت و پیداوار بارے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے مختلف چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کی طرف سے اس سلسلہ میں پیش کی جانے والی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ حکومت ان پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ اس شعبہ کو ٹھوس اور مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ ملکی برآمدات میں نوے فیصد حصہ ایس ایم ای سیکٹر کا ہے مگر محدود وسائل سے کام کرنے والے اِن اداروں کا سرمایہ حکومتی ٹیکسوں کے چکر میں پھنس جانے سے انھیں مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس شعبہ کیلئے زیر و ریٹنگ کی سہولت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انہیں پہلے ٹیکس دینے اور پھر اس کی واپسی کیلئے دفتروں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ایس ایم ای شعبہ کی مالی حیثیت کا بھی از سر نو تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور یہی شعبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس شعبہ کے دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت اِن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

  • فیسں ماسک نا پہننے والوں کے خلاف کارروائی

    فیسں ماسک نا پہننے والوں کے خلاف کارروائی

    قصور
    کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر فیس ماسک پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے چوک الہ آباد میں ٹریفک وارڈن عمران منیر نے ماسک نہ لگانے پر متعدد مسافر گاڑیاں تھانہ میں بند اور کئی کوجرمانے بھی کئے
    تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے پر گزشتہ روز انچارج ٹریفک پولیس چوک الہ آباد عمران منیر نے DRTA حافظ محمد عثمان اور DSP ٹریفک اقبال حمید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاہور، قصور، ملتان و دیگر شہروں کو جانے والی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ماسک نہ لگانے پر مسافروں میں ماسک تقسیم کئے گئے اور گاڑی مالکان کو جرمانے متعدد گاڑیاں تھانہ میں بند بھی کی کئی اڈا مالکان کو بھی وارننگ جاری کی گئی کہ ماسک پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے آئندہ اگر کوئی مسافر بغیر ماسک گاڑی میں نظر آیا تو گاڑی کو تھانہ میں بند اور اڈا مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی

  • ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پر زیادہ رش

    ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پر زیادہ رش

    قصور
    کل سے ممکنہ لاک ڈاؤن کی سختی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے پیش نظر سڑکوں پر معمول سے زیادہ رش،پردیسی جلد سے جلد گھر پہنچنے کی جستجو میں

    تفصیلات کے گورنمنٹ کے اعلان کے مطابق کل سے ممکنہ لاک ڈاؤن اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے پیش نظر پردیسیوں نے جلد سے جلد گھروں کا رخ کر لیا ہے جس کے باعث سڑکوں ہر معمول سے زیادہ رش ہے لوگ بسوں گاڑیوں کے علاوہ رکشوں پر سفر کر رہے ہیں تاکہ جلد سے جلد گھر پہنچ سکیں زیادہ تر لوگ اپنے پیاروں کو عیدی دینے جا رہے ہیں اور واپسی کی راہ لے رہے ہیں تاہم ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے چاروں تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی ہیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے و دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے
    آج جمعتہ الوداع کے باعث بھی لوگ ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ ملنے کیلئے آ جا رہے ہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ایک سے دوسرے شہر سفر انتہائی دشوار ہو جائے گا

  • ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونے کے باعث نقصان کا خدشہ

    ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونے کے باعث نقصان کا خدشہ

    قصور
    چونیاں میں تحصیل انتظامیہ کرونا وبا میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
    چونیاں کرونا ویکسین سینٹر میں بے انتہا رش کی وجہ سے کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے

    جبکہ کنگن پور ہسپتال، ٹھینگ موڑ ہسپتال، میں بھی کرونا ویکسین سینٹر بنایا جائے تاکہ ان علاقوں سے آئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنے اپنے علاقہ میں آسانی سے ویکسین لگوا سکیں

    کنگن پور، ٹھینگ موڑ، چونیاں سٹی اور دیگر جگہوں سے لوگ ویکسینیشن کروانے چونیاں سینٹر آتے ہیں۔ اور کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے پر کئی بزرگ لوگوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔ ویکسین سینٹر میں بیٹھنے کے لئے کرسیوں کی بھی انتہائی کمی ہے اور گرمی اور حبس کی وجہ سے کئی روزہ دار بھی طبعیت خراب ہونے سے ویکسین کروائے بغیر واپس چلے گئے۔
    جو لوگ یہاں اپنے بزرگوں یا کسی رشتہ دار کو ویکسین کروانے آئے ہیں ان کو یا جسے ویکسین لگنی ہے کوئی ایک بھی اس مرض میں مبتلا ہوا تو اس ایک بندے یا بندی کی وجہ سے اور بھی بہت سے لوگ اس وبا کا شکار ہو سکتے ہیں۔
    کیا انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ہے۔ جہاں اس موزی مرض کی احتیاط کے لیے ویکسین لگائی جا رہی ہے وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خدانخواستہ اس موزی مرض میں تندرست لوگ بھی کرونا کا شکار ہو سکتے ہیں تو اس لاپرواہی کا ذمہ دار کون ہوگا۔
    میری کمشنر لاہور، ڈی سی قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری سے گزارش ہے کہ کنگن پور ہسپتال، ٹھینگ موڑ ہسپتال میں بھی ویکسین سینٹر بنائے جائیں تاکہ رش کم ہو سکے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں نہ کہ تندرست لوگ ایسے حالات میں فائدے کی بجائے اپنا اور اپنی فیملی کا جانی نقصان کر بیٹھیں

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد حوالات

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد حوالات

    قصور
    چونیاں کے علاقے ذلہ آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل بعض کو جرمانے اور درجن کے قریب دکاندار حوالات میں بند کر دیئے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شبیر احمد نے دیگر عملہ کے ہمراہ الہ آباد شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں بعض کو جرمانے عائد کئے اور ایک درجن کے قریب دکاندار جنہوں نے شام چھ بجے کے بعد بھی دکانیں کھولی ہوئی تھیں ان کو حوالات میں بند کروا دیا اور بعد ازاں ان کو وارننگ دیکر رہا کر دیا گیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شبیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام دکاندار عمل کریں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • لمبی لائنیں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ڈی گئیں

    لمبی لائنیں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ڈی گئیں

    قصور
    رمضان بازار، چینی آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں
    تفصیلات کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے انتظامیہ نے کروڑوں روپے خرچ کئے، لیکن شہری گرمی میں لائنوں میں لگ کر چینی اور آٹا لینے پر مجبور ہو گئے، شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود غریبوں کو لائنوں میں کھڑا کیا گیا، قصور سمیت دیگر رمضان بازاروں میں صرف دو کلو چینی، ایک کلو پیاز، ایک کلو دال اور ایک تھیلا آٹے کا فراہم کیا جا رہا ہے اور ہر سٹال پر لائنیں لگی ہیں، غریب اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے روزگار کے لئے جائے یا سارا دن رمضان بازاروں میں لائنوں کا سامنا کرے، حکومت کو انتظامات مزید بہتر اورفعال کرنا ہونگے، شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا معیار ناقص ہے، سبسڈی کے نام پر معیاری اور درجہ اول کی اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کی جا رہیں خدارا سبسڈی کے نام پر غریب عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے جس سے عوام کی صحت بھی متاثر ہو،

  • چار دکانیں دو شادی ہال سیل کر دیئے گئے

    چار دکانیں دو شادی ہال سیل کر دیئے گئے

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئی،متحدد سیل و جرمانے
    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل قصور میں 4 دوکانوں و 2 شادی ہالز کو مصطفی آباد للیانی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا اور کہا کہ یہ کاروائیاں پہلے سے تیز کر دی گئی ہیں کیونکہ وباء کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے

    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا کہنا ہے کہ عوام اور تاجر برادری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں ،غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ وباء سے بچا جا سکے

  • گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس  پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    پنجاب حکومت کے زیر سایہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے معزور بچوں کا کرونا کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا.
    محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر نگرانی معزور طالب علم انتظامیہ کی جانب سے مکمل نظر انداز.
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کے سٹاف میں کرونا پازیٹو کی تصدیق کی خبر کے بعد علاقہ اور باقی ماندہ اسٹاف میں کرونا پھیلنے کے خدشات پائے جانے لگے. ٹیچر کا ٹیسٹ پازیٹوو جبکہ باقی متعدد اساتذہ کی صحت مشقوق ہے، پازیٹوو آنے والےسٹاف ممبر کا معزور بچوں کے ساتھ درس و تدریس کے سلسلہ میں قریبی رابطہ رہا ہے. طبیعت خرابی کے باعث بچوں میں کرونا واٰئرس کے شواہد پائے جانے لگے.
    موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی سدباب نہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، اور اسپیشل ایجوکیشن اتھارٹی خاموش تماشائی. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، مگر تاحال اسکول کے طالبعلوں کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں لیا گیا.
    ڈی.او. سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف کا کرونا میں مبتلہ ہونے پر کوئی پالیسی سامنے نہ آئی.
    یاد رہے کہ معزور (سپیشل) بچوں کی امیونٹی کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے معملات میں زیادہ توجہ کی ضرورت رہتی ہے، اسٹاف کے ٹیچنگ میتھڈ میں ان طالبہ و طالبات کو بول کر پڑھایا جاتا ہے جس میں ٹیچرز کا بچوں کے ساتھ کلوز کانٹیکٹ میں رہنا عام بات ہے.

  • ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    قصور
    ہفتہ اتورا مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان،گورنمنٹ سے نظر ثانی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح قصور میں بھی ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروباری حضرات سخت پریشان ہوگئے ہیں ان کا کہنا ہے ہے کہ پچھلے سال سے سے اب تک لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ہم میں سے بیشتر چھوٹے کاروباری حضرات کے مکان بھی ذاتی نہیں جس کی بدولت ہم مذید مقروض ہو رہے ہیں لہذہ گورنمنٹ مکمل لاک ڈاؤن پر نظر ثانی کرے اور ہم پر رحم کرے