Baaghi TV

Tag: کرونا

  • پاکستان میں کرونا کے کیسز ایک لاکھ سے متجاوز ، احتیاط ہی سب سے بڑا علاج از طہ منیب

    پاکستان میں کرونا کے کیسز ایک لاکھ سے متجاوز ، احتیاط ہی سب سے بڑا علاج از طہ منیب

    آج پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کراس کر گئی ہے، جو صورتحال چل رہی ہے خدانخواستہ لگتا ایسے ہی کہ ساری دنیا سے کرونا ختم ہو جانا لیکن پولیو کی طرح ہم بھی انہیں آخری دو چار ملکوں میں ہونگے جہاں یہ مصیبت رہنی ہے۔ پولیو سے متعلق بھی سازشی تھیوریوں نے جتنا نقصان پہنچایا ہے اور شاید ہی کوئی پولیو مہم ہو جس میں پولیو ورکرز پر حملے نا ہوئے ہوں ، مفاد عامہ پر مبنی ویکسین کی مہم کی حساسیت یہاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے کم محسوس نہیں ہوتی جسکا نتیجہ یہ ہے کہ ساری دنیا پولیو فری ہو گئی لیکن ہم ابھی تک ان دور افتادہ تین چار افریقی ممالک میں شامل ہیں جہاں پولیو ابھی بھی موجود ہے اور رواں سال ماضی کی نسبت پولیو کیسز کی تعداد بڑھی ہے،

    سپین ، اٹلی ، جرمنی جو ووہان کے بعد کرونا کا مرکز بنے تھے تقریباً کرونا کی بڑھتی سپیڈ کو روک کسی حد تک نیچے لانے کے بعد ، لاک ڈاؤن کھول حالات کو نارمل کر رہے۔

    جبکہ یہاں حکومت و عوام دونوں کی غیر سنجیدگی پاکستان میں کرونا کو اس پوزیشن پر لے آئی ہے، چائنہ کو تو ہم ہفتہ قبل ہی پیچھے چھوڑ چکے اور اگلے چند دن نہایت گھمبیر ہونگے ، اللہ جانے ہم کہاں کھڑے ہونگے، واحد حل احتیاط، غیر ضروری باہر نکلنا بند ، سماجی دوری ، ماسک کا استعمال ہے ، یقیناً بہت سے لوگ غیر یقینی سے یقین کی پوزیشن میں آ گئے ہیں اور اسے حقیقت سمجھنا شروع ہو گئے ، اللہ کرے یہ شعور قومی سطح پر بیدار ہو اور ہم کسی بڑے نقصان سے بچ جائیں، تعالیٰ ہمارے حال پر رحم کرے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

  • محکمہ صحت کی شہریوں سے اپیل

    محکمہ صحت کی شہریوں سے اپیل

    قصور
    کرونا سے تین اموت مگر شہری ابھی تک بے احتیاط محکمہ صحت نے لوگوں سے احتیاط کی اپیل کر دی
    تفصیلات کے مطابق قصور میں کرونا کے تین مریضوں کی دو دن قبل وفات ہو چکی ہے فوت شدگان میں کھڈیاں خاص کا شہری اسلم،کوٹ اندرون عثمان خان والا کا رہائشی محمد عتیق اور بھٹہ سوہن والا کا رہائشی محمد تنویر شامل ہیں محکمہ صحت قصور کے مطابق ان افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم یہ زندگی کی بازی ہار گئے
    واضع رہے کہ ان تینوں کی میتوں کو قصور انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا جنہیں ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا ہے
    تاہم قصور ہسپتال میں اب بھی کرونا سے متاثرہ 6 افراد زیر علاج ہیں اس سے قبل ڈی پی ایس قصور قرنطینہ سنٹر سے 200 سے زائد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں محکمہ صحت حکام کے مطابق قصور میں اچانک کرونا کا تیز ہو جانا شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر نا کرنا ہے جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں لہذہ شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ایک دوسرے سے کم سے کم چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں وٹامن سی اور پروٹین کیساتھ خشک میوہ جات بھی استعمال کریں کیونکہ خشک میوہ جات میں اومیگا 3 سے جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے

  • اوکاڑہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنیکی اپیل

    اوکاڑہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنیکی اپیل

    اوکاڑہ(علی حسین) ضلع اوکاڑہ میں کرونا وائرس کے 52 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 16 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 36 افراد میں سے 25 افراد کو ہاوس آئسولیٹ جبکہ 11 افراد کو سرکاری قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ 35 افراد کے کرونا سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جاچکے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز اعوان اور ڈی ایس پی سٹی اوکاڑہ مہر ندیم کے کرونا ٹیسٹ بھی بھجوائے گئے ہیں۔ لوکل سطح پر کرونا کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کرونا وائرس سے دو ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر اعجاز اور ڈاکٹر ظہیر شامل ہیں بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور حفظان صحت کے مراکز کے ذمہ داران طبقے نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے نیز کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونیکی تلقین کی ہے۔

  • پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن کا وڈیولنک پر اجلاس شروع ہو گیا۔

    پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن کا وڈیولنک پر اجلاس شروع ہو گیا۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    چودھری منظور احمد ، چودھری اسلم گل ،ملک عثمان، چودھری سعید اقبال،ثمینہ خالد گھرکی بھی اجلاس میں شریک ہین۔
    علامہ یوسف اعوان، اعجاز چوہدری، رانا نعیم دستگیر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
    اجلاس میں حاجی اسحاق، تنویر موہل،سمیعہ ناز،سید عنائت شاہ، ماسٹر اشفاق اور دیگر شریک ہیں۔

    کچھ ئئے فیصلوں کی وجہ سے کرونا پھیلنے کے امکانات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ قمرزمان کائرہ
    پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کو کرونا سے بچاو کیلئے آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ۔قمرزمان کائرہ
    حکومت نے تو عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔قمرزمان کائرہ

  • ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق

    ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق

    قصور
    کوٹ رادہاکشن میں 29 سالہ ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق ہسپتال 3 روز کیلئے سیل
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواح میں ایک بی ایچ یو میں تعینات 29 سالہ ڈاکٹر محمد احمد رؤف میں کرونا کی تصدیق ہو گئی جسے انتظامیہ نے فوری طور پر قرنطینہ منتقل کرکے باقی عملے کے ٹیسٹ لے کر ہسپتال کو 3 دن کیلئے سیل کر دیا ہے
    مذید آس پاس کے لوگوں کے بھی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں

  • کسی طبقہ کی بیوقوفی اور اس پر حکومتی مجرمانہ غفلت کب سے ہمارے لیے معیار ہو گئی ؟ تحریر، طہ منیب

    ہم ردعمل کا شکار ہی کیوں ہوں ؟ کیا ہم میں عقل خرد سمجھ بوجھ نہیں رہی جو ہم کسی کے عمل کے ردعمل کی بنیاد پر فیصلہ سازی کریں؟ کسی کا کنویں میں کودنا ہمارے لیے کب سے کودنے کی دلیل بن گیا؟ جو جس نے جتنا غلط کیا اسکی سزا خود کو دینا کسی صورت دانش مندی کا تقاضہ نہیں۔ وائرس پہلے بھی تھا ، اب بھی ہے اور ان کے ان جلوسوں سے یقیناً بڑھے گا اور اسکے ردِعمل کا شکار ہم ہونگے تو پھلے پھولے گا جسکا نتیجہ پوری قوم بھگتے گی،

    وائرس نا رکا تھا نا رکا ہے، کسی کے جاننے والے کو ہوا یا نہیں سے اب اکثر کو یہ لگ چکا ہے، اب ہر طبقہ میں اسکے متاثرین موجود ہیں، اس کو سنبھالنے کے لیے حکومتی وسائل اب ناکافی ہوچکے، قرنطینہ مراکز بھر چکے، اب یہ آپ پر ہے آپ ردِعمل کا شکار ہوکر سب سے پہلے خود، اپنی فیملی، حلقہ احباب ، ملک و قوم کو اسکا شکار بناتے ہیں یا عقلمندی و خرد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزباتیت اور ردعمل کا شکار ہوئے بغیر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے سب کی حفاظت کے ضامن بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حکمت و دانائی کو بروئے کار کر درست فیصلوں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  • اسلامی جماعتوں کے سربراہ کا ایس او پیز پر نقطہ نظر

    اسلامی جماعتوں کے سربراہ کا ایس او پیز پر نقطہ نظر

    کراچی ؛۔
    حکومت سندھ نے یوم علیؓ کے جلوس میں سرکاری سرپرستی میں ایس اوپیزکی دھجیاں اڑاکرہمیں مشکوک بنادیا۔بتایاجائے کس منہ سے قوم کومساجدمیں ایس اوپیزپرعمل درآمدکے لیے کہیں گے۔
    ( مفتی تقی عثمانی )

    ثابت ہوگیاکہ ایس اوپیزپرعمل درآمدہماری غلطی تھی۔احتجاجاًکل سے مسجدمیں نمازیں اداکروں گا۔25سال سے جاری درس کاسلسلہ بھی شروع کررہاہوں۔تمام مساجدایس اوپیزکوپاؤں کی نوک پررکھیں۔( مفتی منیب الرحمٰن )

    اتحادتنظیمات مدارس دینیہ کاکل سے حفظ ناظرہ اور10شوال سے درس نظامی کے مدارس وجامعات کوکھولنے کااعلان۔کسی حکومتی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔تمام وفاقوں کوسالانہ امتحانات کالائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کردی۔( مولانامحمدحنیف جالندھری )

    جماعت اسلامی نے کل سے دروس قرآن , افطار پروگرام اور عید کے بعد کرپشن اور مہنگائی کیخلاف احتجاج اور جلسوں کو از سر نو ترتیب دینے کا اعلان کر دیا .

    مولانافضل الرحمٰن کا کل سے جماعت کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کااعلان۔

    مفتی کفایت اللہ کے خلاف ریاستی جبراورمولاناگل رفیق حسن زئی پرقاتلانہ حملے کے خلاف ملک گیرسطح پراحتجاج اوردھرنوں کااعلان۔

    تحریک لبیک نے حکومت کی قادیانیت نوازی پرملک گیردھرنوں کی کال دے دی۔کارکن الرٹ رہیں۔
    خادم رضوی

    کاروبارپرکسی قسم کی قدغن قبول نہیں کریں گے۔مارکیٹیں اورتجارتی مراکزکوحسب سابق کھولنے کااعلان۔صنعت کاروں نے بھی مزیدپابندیاں قبول کرنے سے انکارکردیا۔

    امریکی سپریم کورٹ کی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کوغیرقانونی قراردے دیا۔بیماریاں اوروبائیں زندگی کاحصہ ہیں۔ان کی آڑمیں عوام سے آزادی کاحق چھیننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔کوروناکے مریضوں،ہلاک شدگان کی رپورٹیں اورتفصیلات بھی طلب۔حکومتیں بتائیں باہرسے آنے والاپیساکہاں گیا؟کس کس کونوازاگیا؟خوف کی فضاپیداکرنے پرتمام پرائیویٹ چینلزکوایک ہفتے میں اپناقبلہ درست کرنے کی ہدایت ۔۔۔۔

  • قصور میں کرونا کے باعث ایک اور علاقہ سیل

    قصور میں کرونا کے باعث ایک اور علاقہ سیل

    قصور میں کرونا کا وار جاری ایک اور علاقہ سیل
    قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں کرونا وائرس سے متاثرہ رھائشی عبدالکریم اے ایس آئی جو تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات ھے کی رہائشگاہ کے آس پاس چند گھروں کو بطور احتیاط کناتیں لگا کر سیل دیا گیا ھے اور
    پولیس ملازمین کو تعینات کردیا گیا ھے ہر قسم کی آمدورفت محدود کرکے تمام گھر والوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ھدایات جاری کی گئی ھیں تاھم مکمل علاقہ سیل کرنے یا کھلا رکھنے کا فیصلہ اہل خانہ کی کرونا حتمی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں

  • شروع سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا: وزیراعظم

    شروع سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا: وزیراعظم

    گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے اتفاق کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے لیکن اس کے لیے  لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے لاک ڈاؤن کے حامی نہیں تھے، اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نرم کرتے ہوئے چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایس او پیز پر کہیں بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا

  • صوابی میں خاتون کرونا وائرس سے جاں بحق.

    صوابی میں خاتون کرونا وائرس سے جاں بحق.

    بٹاکڑہ کی رہائشی خاتون کرونا سے وائرس سے جاں بحق ، خاتون پمز ھسپتال میں زیرعلاج تھی.