Baaghi TV

Tag: کرپشن

  • کرپشن الزامات :ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع

    کرپشن الزامات :ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع

    ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات تک رخصت پر بھیج دیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارتِ دفاع نے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی یہ معاملہ تب شروع ہوا جب سماجی کارکن بدر الحشام شہران المعروف چیگو برد نے مسلح افواج کے ایک سینئر افسر پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے۔

    جس کے بعد ملائیشین اینٹی کرپشن کمیشن (ایم اے سی سی) کے سربراہ تن سری اعظم باقی نے بھی تصدیق کی کہ ایکٹ 2009 کی دفعہ 17(a) کے تحت تحقیقات جاری ہیں-

    محسن نقوی اور طلال چوہدری کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    ایم اے سی سی کے افسران نے فوج کے تحت ہونے والے پروکیورمنٹ منصوبوں خصوصاً اوپن ٹینڈر کے ذریعے کیے گئے منصوبوں کی باریکی سے جانچ پڑتال کی،جانچ پڑتال میں 2023 سے 2025 کے درمیان 5 لاکھ رنگٹ سے زائد مالیت کے 158 منصوبے اور اس حد سے کم مالیت کے 4,521 منصوبے سامنے آئے ہیں۔

    ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ چند کمپنیاں بار بار اعلیٰ مالیت کے ٹھیکے حاصل کر رہی تھیں جس پر تفتیشی افسران نے خدشا ت کا اظہار کیا24 دسمبر تک ایم اے سی سی نے تین اعلیٰ فوجی افسران سے پوچھ گچھ کی اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے،تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ چھان بین کی جائے گی۔

    شہید بے نظیربھٹو نےبدترین آمریت کا سامنا کیا،شیری رحمان

    جس کے بعد تازہ پیشرفت میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو جبری رخصت پر اس لیے بھیجا گیا تاکہ منی لانڈرنگ سے متعلق ان پر عائد الزامات کی تحقیقات بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کی جا سکیں،وزیرِ دفاع داتوک سری محمد خالد نوردین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ انتظامی اقدام مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے اور تحقیقات کے شفاف اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    علاہ ازیں جنرل تن سری محمد نظام جعفر کی لازمی ریٹائرمنٹ کے بعد نیوی کمانڈر ایڈمرل تن سری ذوالحلمی اثنین کو فوری طور پر ملائیشین مسلح افواج کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    وزارتِ دفاع نے جنرل محمد نظام جعفر کی خدمات، قیادت اور مدتِ ملازمت کے دوران دی گئی اہم شراکتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے معاملات کی خوش اسلوبی سے تکمیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار

    سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار

    سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے نے کرپشن کے الزام میں 82 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔

    سعدی محکمہ نزاھہ((انسداد بدعنوانی کا ادارہ)) نے اپنے ایکس اکائونٹ پر بیان میں بتایا کہ ادارے کے حکام نے رواں ماہ کے دوران سرکاری دفاتر اور نجی اداروں کے ایک ہزار 453 تفتیشی دورے کئے۔تفتیش کے بعد 82 افراد کو رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔نزاھہ نے کہا کہ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں تفتیشی دورے جاری رکھے گی ۔کئی سرکاری اداروں کے 313 افراد کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی گئی۔

    ان اداروں میں وزرت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت افرادی قوت، وزارت بلدیات و ہائوسنگ اور زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی شامل ہیں۔نزاھہ نے اپنے بیان میں مزید خبر دار کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو ملازمت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

  • خیبر پختونخوا :سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن

    خیبر پختونخوا :سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن

    خیبر پختونخوا کے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر پختونخوا اسمبلی تک پہنچ گیا، صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئی ہے، ایم پی اے عبید الرحمٰن نے دستانہ اسکینڈل پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

    وٹس کے مطابق 2023-24 کے نگران دور حکومت میں ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ کے لیے 14 کروڑ روپے مالیت کے 65 ہزار دستانوں کے باکس جاری کیے گئے۔

    سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی

    اسپتال کو صرف 2500 دستانوں کے باکس فراہم کیے گئے، مارکیٹ میں ایک دستانہ باکس کی قیمت ہزار روپے ہے، جبکہ اسپتال کو دستانوں کا ایک باکس 2200 روپے میں فراہم کیا گیا، سادہ دستانے، سرجیکل دستانوں کے نام پر مہنگے داموں فراہم کیے گئے، متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    لیبیا میں حادثے کا شکار کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، دفتر خارجہ

  • کرپشن کیسز میں سابق امریکی سینیٹر کو 11 سال قید کی سزا

    کرپشن کیسز میں سابق امریکی سینیٹر کو 11 سال قید کی سزا

    امریکی عدالت نے مالی بدعنوانی کے کیسز میں سابق سینیٹر باب مینڈیز کو 11 سال قید کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق سابق سینیٹر باب مینینڈیز اور ان کی اہلیہ کو 10 لاکھ ڈالرز نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت کے طور پر لینے کا الزام تھا، باب مینڈیز پر الزام تھا کہ انہوں نے مصری حکومت کے ایجنٹ کے طور پر رشوت کے بدلے اربوں ڈالر کی امریکی امداد کو مصر میں پہنچانے میں مدد کی، انہوں نے تین تاجروں سے لاکھوں ڈالر نقدی، سونا اور گاڑیوں بھی قبول کیں عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں سابق سینیٹر کو مجرم قرار دیا گیا تھا اور آج سزا سنادی گئی۔
    پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی آفرمسترد کردی
    واضح رہے کہ 71 سالہ باب مینینڈیز پر فراڈ، رشوت اور بھتہ خوری سمیت 16 الزامات تھے، ان پر گزشتہ برس مین ہٹن کی عدالت نے فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

    ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ،شرجیل میمن

    8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملہ:جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل

  • کے پی کے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، مولانا برس پڑے

    کے پی کے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، مولانا برس پڑے

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرے آگے علی امین گنڈاپور کی کوئی حیثیت نہیں۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام ہماری بات سنتے ہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہوئے بھی قبائلی علاقوں میں نہیں جا سکتے۔ ہم کسی صورت بھی ظلم اور جبر کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ اور ہم ملک اور فوج کے خیرخواہ ہیں۔ ہم ایک اور جرگہ بلائیں گے اور لائحہ عمل طے کریں گے۔ جبکہ ہمارے خلاف نئی سازش رچائی جارہی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کے لیے تمام توانائیاں خرچ کی ہیں۔ جبکہ قبائلی علاقوں کے عوام پریشان ہیں اور اپنے علاقے چھوڑ رہے ہیں۔ اور جو آپ کو سبز باغ دکھائے گئے تھے امید ہے آپ ان باغوں میں گھومتے ہوں گے۔ تمام مکاتب فکر کا مؤقف ہے کہ اسلحے کا استعمال نہیں کرنا۔ اور جن علاقوں میں امن تھا وہاں بھی اب وحشت ہے۔ قبائلیوں کو جو سبز باغ دکھائے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ اور قبائلی علاقوں سے جتنے فنڈز کا وعدہ ہوا تھا وہ پورا نہیں کیا گیا۔

    خیبر پختونخوا حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نہ یہاں کوئی حکومت ہے اور نہ ہی امن ہے۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔ پہلےجہاں امن تھا آج وہاں بدامنی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 100 بار آئے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمارا انضمام کا فیصلہ غلط تھا اور میرا پہلے دن سے یہی مؤقف رہا ہے۔ جبکہ 9 سال ہو گئے ہیں قبائل کو ان کا حق نہیں ملا۔ اور امن کے حوالے سے حکومت بتائے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے۔میں پریشان ہوں کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جا رہی ہے۔ طاقت کا استعمال کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ اور خیبر پختونخوا میں نہ امن ہے اور نہ ہی حکومت۔ 26ویں ترمیم پی ٹی آئی کے ووٹ سے پاس ہوئی تھی۔

    رجب بٹ کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین بھی گرفتار

  • کویت کے سابق وزیر داخلہ اور دفاع کو کرپشن کیسز میں قید اور جرمانہ

    کویت کے سابق وزیر داخلہ اور دفاع کو کرپشن کیسز میں قید اور جرمانہ

    کویت کے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو دونوں وزارتوں میں کرپشن کے دو الگ الگ کیسز میں مجموعی طور پر 14 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر پر دونوں وزارتوں کے بجٹ میں غبن کے الزامات پر داخلہ اور دفاع کے دو الگ الگ مقدمات تھےوزارت دفاع کے بجٹ میں غبن پر شیخ طلال الخالد کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ 5 لاکھ کویتی دینار کے ساتھ اضافی ایک ملین کویتی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    وزارت داخلہ سے متعلق کیس میں شیخ طلال کو مزید 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی اور 19 ملین کویتی دینار جرمانہ عائد کیا گیاان کیسز میں شیخ الخالد کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل بھی قرار دیدیا گیا، عدالت نے کرپشن کی رقوم کی واپسی اور کیس سے منسلک گاڑیاں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

    سعودی عرب معاہدے کے تحت 570 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کی لیے رضامند

    ایک اور شریک ملزم کو، جس کی شناخت ایک غیر ملکی کے طور پر ہوئی ہے، 4 سال قید کی سزا اور 2 لاکھ 94 ہزار کویتی دینار کا جرمانہ عائد کیا گیا قید و جرمانے کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق کویتی وزیر شیخ طلال الخالد نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

    سیاست دانوں کے غلط رویوں سے آج پارلیمان بے معنی ہو گئی ،مولانا فضل الرحمان

  • سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ میں ایک اہم کارروائی کے دوران سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلی ہیں۔

    وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ سوہاوہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جس کے دوران 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ ادویات برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق یہ ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی اسپتالوں سے چوری کی گئی تھیں اور انہیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری کر کے انہیں غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں بیچ رہا تھا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات کی چوری ایک سنگین جرم ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی اور چوری کی گئی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خواجہ عمران نذیر نے یہ بھی کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے اس نوعیت کی وارداتوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

    یہ کارروائی عوامی صحت کے نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جارہی ہے۔ وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چوروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔یہ کارروائی اس بات کا غماز ہے کہ حکومت عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے اور سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کر رہی ہے۔

    ماسکو،دھماکے میں جنرل اور انکا معاون ہلاک

    شانگلہ: چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

  • نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کر سکتے ہیں.وزیراعظم

    نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کر سکتے ہیں.وزیراعظم

    نو دسمبر،انسداد کرپشن کا عالمی دن.وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کر سکتے ہیں.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل ایک ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو.بدعنوانی عوامی خدمات کی فراہمی کوبری طرح متاثر کرتی ہے.بدعنوانی کی وجہ سے ترقی کیلئے دستیاب وسائل صحیح طور پر استعمال نہیں ہو پاتے.بدعنوانی کی وجہ سے معاشرے میں عدم مساوات عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے.بدعنوانی حکومتوں اور اس کے شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی ایک بڑی وجہ ہے.حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے.بدعنوانی کو بے نقاب کرنے میں میڈیا کا فعال کردار ہے.آئیے ایک ایسے مستقبل کیلئے کام کریں جہاں "احتساب سب کے لیے” بنیاد ہو،

  • ریلوے میں کرپشن،قائمہ کمیٹی کی باقاعدہ وزیر لگانے کی سفارش

    ریلوے میں کرپشن،قائمہ کمیٹی کی باقاعدہ وزیر لگانے کی سفارش

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے کی طرف سے کرپشن اور چوری پرمتضاد بریفنگ پر شدید برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے اجلاس میں حقائق کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں ورنہ کمیٹی سخت ایکشن لے گی۔ کمیٹی سے حقائق چھپائے جارہے ہیں ،کمیٹی نے وزیر اعظم کو سفارش کی کہ ریلوے کا ایک باقاعدہ وزیر لگایا جائے ۔کمیٹی نے کمیٹی کو متضاد ریکارڈ دینے پر سیکرٹری ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی کمیٹی نے اگلے اجلاس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین جام سیف اللہ خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ،سینیٹر شہادت اعوان لیاقت خان ترکئی،پنجو بیل اور سینیٹر دوست علی ویگر نے شرکت کی۔حکام نے بتایا کہ پانچ سال میں 3138 چوری کےکیس رجسٹرڈ ہوئے 43کرپشن کے کیس اور 49مس یوز آف پاور کے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ۔ کل 3230کیسز میں 4122لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ان میں پاکستان ریلوے کے 217 ریلوے پولیس کے 66اور 3839عام شہری ہیں پانچ سالوں میں 10کروڑ 94لاکھ 87ہزار 121 روپے ریکور کئے گئے ۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ کمیٹی میں متضاد ریکارڈ دیا گیاہے اس پر حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے چوری کے لیے پہلے ریکارڈ کچھ اور تھا اب 948کیس مزید جمع کردیئے گئے اس کا نوٹس لیا جائے ۔ابھی تک چوری کرپشن کی مالیت کمیٹی کو نہیں بتائی جارہی ہے ۔ریلوے غبن کا کیوں نہیں بتارہی ہے ۔ اتنی بڑی وزارت ہے مگر کوئی وزیر مشیر نہیں لگایا گیا ہے ۔ ریلوے میں کرپشن ہے جس کو روکا نہیں جارہاہے ۔عام لوگوں نے کتنا ریلوے کو لوٹا ہے اور ریلوے کے لوگوں نے کتنا لوٹا ہے یہ بتایا جائے ۔ جو معلومات ریلوے سے مانگی جارہی ہیں وہ نہیں دی جارہی ہیں۔کمیٹی کو غلط معلومات دینے پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 6کیس نیب میں ہیں اور ایف آئی اے میں 4 تھے اب نیب کے 9 اور ایف آئی اے کے کیس بھی بڑھ گئے ہیں۔ ریلوے کے زمینون پر پیٹرول پمپ بنائے گئے ہیں اس کو بھی نہیں چھوڑ وایا جا رہا ہے ۔ریلوے کے 96ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہوا ہے ۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ شہادت اعوان نے تیاری کی ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ریلوے میں کرپشن عرصے سے چل رہی ہے جو سوال پوچھے تھے وہ سادہ تھے شرم کی بات ہے کہ تیسری میٹنگ ہے اور جواب نہیں دیا جارہاہے کسی چیز کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دو ہفتے لیں مگر اصل حیقیت کمیٹی میں آنی چاہیے اگر اصل حقائق نہیں بتائے گئے تو کمیٹی حکام کے بارے میں سخت ایکشن لے گی ۔ چاہے کیس ہمیں ایف آئی اے اور نیب کو ہی کیون نہ بھیجنے پڑیں۔اس معاملے کو استحقاق کمیٹی کو بھی بھیج سکتے ہیں ۔ ریلوے میں اربوں کے گھپلے ہیں ،کمیٹی نے وزیر اعظم کو سفارش کی کہ ریلوے کا ایک وزیر لگایا جائے ۔کمیٹی نے کمیٹی کو متضاد ریکارڈ دینے پر سیکرٹری ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ۔

    حکام نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سال میں ریلوے میں 537حادثات ہوئے ہیں ، 309 جان بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ۔سال 2019میں 56611ٹرین چلتی تھی اور 159حادثات ہوئے، سال 2023میں 31320ٹرین چلیں جبکہ 84حادثات ہوئے ہیں ۔442لوگ ٹریک پاس کرتے ہوئے 2024 میں مارے گئے ۔کمیٹی نے وزیر اعظم سے ریلوے کا مستقل وزیر لگانے کی درخواست کرنے کا کہ دیا

    آئی جی ریلوے راو سردار علی خان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ درج شدہ مقدمات میں 83٪ لوگوں کا سزا ملی، گزشتہ 5 سال کے دوران 90٪ سے زائد لوگوں کو سزا ملی ہے، سات ہزار سیٹس ہماری سیکشن ہیں اور 45٪ خالی ہیں، نئی بھرتی نہ ہوئی تو 3 سال میں ریلوے پولیس ختم ہوجائے گی، اسلحہ آخری بار 2004 سے 2008 کے دوران خریدا گیا تھا،چئیرمین کمیٹی نے کہاکہ ریلوے حادثات میں انکوائری میں بڑوں کا نام نہیں ہوتا،ریلوے کسی کو خانہ پوری کے لیے سزا نہ دے،

    حکام نے بتایا کہ پاکستان میں ریلوے ٹریک کم ہورہاہے جبکہ بھارت میں ہر سال ریلوے ٹرین میں اضافہ ہورہاہے ۔ریلوے میں 22سیکشن بند کردیئے گئے ہیں ،ایم ایل ون کے پہلے پیکج میں کراچی حیدرآباد بنائیں گے تین سال میں یہ مکمل ہوگا ۔دوسرے میں حیدرآباد سے ملتان بنے گا

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • پنجاب ریونیو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن

    پنجاب ریونیو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور رشوت ستانی کا الزام لگایا گیا ہے۔

    عبدالقیوم حفیظ کا دعویٰ ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام بشمول اپیل کمشنر ضیغم عباس نے ٹیکس چوروں کے خلاف عائد کیے گئے بھاری جرمانے کو منسوخ کرنے یا کم کرنے کے عوض رشوت وصول کی۔عبدالقیوم حفیظ نے خاص طور پر ایک معروف آئس کریم کمپنی باسکن رابنز کے خلاف پی آر اے کے تین آرڈرز کا حوالہ دیا، جن کا کل PKR 3.3 بلین (تقریباً 11.5 ملین امریکی ڈالر) جی ایس ٹی اور ٹیکس چوری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رشوت کی ادائیگی کے بعد کمشنر عباس نے یہ جرمانے یا تو منسوخ کر دیے یا ان میں زبردست کمی کی۔مقامی شہری حفیظ نے اپنے خط میں کہا، "یہ غیر قانونی سرگرمی نہ صرف قوم کو انتہائی ضروری ریونیو سے محروم کر رہی ہے بلکہ حکومتی اداروں پر عوامی اعتماد کو بھی ختم کر رہی ہے۔” حفیظ کا مزید دعویٰ ہے کہ یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے، حالیہ مہینوں میں کمشنر عباس کی جانب سے 15 بلین روپے سے زیادہ کے آرڈرز کے ایسے ہی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وہ سوال کرتا ہے کہ اگر کمشنر کے فیصلے جائز تھے تو پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نہ تو ان فیصلوں کی اپیل کی اور نہ ہی اپنے طریقہ کار میں ترمیم کی۔ یہ پی آر اے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی کارروائیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے ذریعے پی آر اے پہلے ٹیکس چوروں پر بڑے جرمانے عائد کرتی ہے اور پھر مبینہ طور پر بڑی رشوت لے کر انہی احکامات کو منسوخ کرتی ہے۔”

    درخواست گزار نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ الزام مکمل تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیٹی قائم کی جائے۔ الزامات ثابت ہونے پر، ملوث اہلکاروں کو برطرف، گرفتار، اور مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ تمام غلط استعمال شدہ فنڈز کو واپس لیا جائے اور قومی خزانے میں جمع کروایا جائے،مستقبل میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے اقدامات کو نافذ کیا جانا چاہیے۔
    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/10/CamScanner-10-23-2024-14.29.pdf” title=”CamScanner 10-23-2024 14.29″]

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    رپورٹ:زبیر قصوری