Baaghi TV

Tag: کرپشن کیس

  • نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    لاہور:نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے کی رقم کا چیک سیکریٹری فنانس کے حوالے کردیا۔

    پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں پلی بارگین کے تحت 2 ارب مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالے کردیا۔

    نیب لاہور کے مطابق نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شیخوپورہ کےافسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کے بوگس چیکس کے اجراء کی تحقیقات جاری ہیں پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔

    اگر اسرائیلی جارحیت بند نہ کی گئی تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دیں گے،ایرانی صدر

    ملزمان کیخلاف کرپشن شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا تھا، نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی مذکورہ اسکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں، نیب کی اوّلین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ متاثرین کی ریکوری کیلئے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، آج ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کیمطابق نیلامی منعقد کروائی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے۔

    گورنر خیبرپختونخوا سے اپووا وفد کی ملاقات، ادبی خدمات کا اعتراف، تعریفی اسناد اور سوینئرز پیش

  • شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی

    شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی

    کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ عامر نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ نیب کا نہیں بنتا، چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جائے۔اگر نیب کے الزامات کو سامنے رکھ کر تخمینہ لگایا جائے تو اثاثے 5 کروڑ سے بھی کم ہیں۔ راج علی واحد ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ ملزمان پر لگائے جانے والے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وکلا صفائی کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ ریفرنس میں ملوث شوکت تھیبو، آغا حسن سمیت 9 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    کراچی ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

    آپریشنل مسائل، پی آئی اے کی 6 پروازیں منسوخ

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت کی،عثمان بزدار کی جانب سے خورشید عالم ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار اینٹی کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت کےلیےلاہو ہائی کورٹ میں پیش ہونے گئے ہیں، حکومت عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کرنا چاہتی ہے-

    عمران خان کی عدم پیشی،عدالت برہم، ضمانت خارج کر دیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد …

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وکیل نے عدالت ست استدعا کی عثمان بزدار کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائےاحتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

    عدالت نے عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

    منی لانڈرنگ ریفرنس :حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  • بھارتی سابق وزیر اعلیٰ کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    بھارتی سابق وزیر اعلیٰ کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کو کرپشن کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لالو پرساد یادو پر الزام تھا کہ انہوں نے چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 139 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا، 1990 کے چارہ اسکینڈل کے پانچویں کیس میں سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو سمیت 38 افراد کو عدالت نے 15 فروری نے مجرم قرار دیکر فیصلہ محفوظ کرلیا 950 کروڑ روپے کے مشہور چارہ گھوٹالہ میں سب سے بڑا ہے۔

    تین بار ریاست بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے 73 سالہ لالو پرساد اسی اسکینڈل کے مختلف مقدمات میں دسمبر 2017 سے سزا کاٹ رہے ہیں۔

    تاہم بیماری کے باعث زیادہ تر عرصہ جھارکھنڈ کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گزارا ور گزشتہ سال جنوری میں انھیں دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس کیس کا فیصلہ بھی انہوں نے اسپتال سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنا۔

    سی بی آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹر بی ایم پی سنگھ نے کہا کہ 38 مجرموں میں سے 35 برسا منڈا جیل میں بند ہیں جب کہ لالو پرساد یادو سمیت تین دیگر مجرموں کو صحت کی وجہ سے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS) میں داخل کرایا گیا ہے۔

    چارہ گھوٹالے سے جڑا ایک اور معاملہ پٹنہ کی سی بی آئی عدالت میں زیر التوا ہے یہ کیس بینک بھاگلپور کے خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے سے متعلق ہے 950 کروڑ کے چارہ گھوٹالہ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی شامل تھی جس میں پورے بہار میں متعدد سرکاری خزانوں سے جانوروں کے چارے کے لیے فنڈز کا غبن کیا گیا تھا۔

    اس معاملے میں سی بی آئی نے کل 170 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جب کہ 26 ستمبر 2005 کو 148 ملزما ن کے خلاف الزامات طے کیے گئے تھے عدالت نے 29 جنوری2022 کو لالو پرساد یادو سمیت 99 لوگوں کے خلاف تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جنہیں چار مختلف چارہ کرپشن کے مقدمات میں 14 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ متحدہ بہار میں چارہ گھوٹالہ معاملہ جنوری 1996 میں محکمہ حیوانات میں چھاپے کے بعد سامنے آیا تھا۔ جون 1997 میں سی بی آئی نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ لالو یادو کو ملزم کے طور پر نامزد کیا ایجنسی نے لالو پرساد اور بہار کے سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ ستمبر 2013 میں، ٹرائل کورٹ نے لالو پرساد، جگن ناتھ مشرا اور 45 دیگر کو چارہ گھوٹالے سے متعلق ایک کیس میں مجرم ٹھہرایا اور انہیں رانچی جیل بھیج دیا۔