Baaghi TV

Tag: کرپشن

  • ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قانون و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل کے ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ میں کرپشن کا بازار گرم قانون اور ضابطے کو پس پشت ڈال کر کروڑوں روپے کے ٹینڈر کی بندر بانٹ افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے من پسند افراد کو ٹھیکے الاٹ کر دئیے ، حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

    ضلع کونسل ننکانہ صاحب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کرپٹ افسران عوام کے پیسے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں گذشتہ دنوں ضلع کونسل ننکانہ میں ننکانہ صاحب تا واربرٹن روڈ کی مرمت اور ڈی سی ہاؤس اور چیف آفیسر دفتر کی مرمت کے لیے دو ٹینڈرز لگائے گئے جن کی مالیت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی ان ٹینڈرز کے لیے اخبار اشتہار سمیت تمام قانونی کارروائی فرضی طور پر مکمل تو کی گئی لیکن افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے پول کی مد میں وصول کر کے چند ٹھیکیداروں اور افسران کے درمیان بانٹ کر ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری نہ کیے اور من پسند افراد کو پورے ریٹس پر ٹھیکے الاٹ کر دئیے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے من پسند ٹھیکیداروں نے دونوں ٹھیکوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کر کے کام شروع کر دئیے ہیں

    باوثوق ذرائع کے مطابق ان ٹھیکوں کے بلز میں بوگس ادائیگی کے لیے بھی افسران اور ٹھیکیداروں کے درمیان بھاری رشوت کے عوض معاملات طے پا چکے ہیں اور ان ٹھیکوں میں ناقص اور کم کام کر کے زیادہ ادائیگی کیے جانے کا امکان ہے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا شہری اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوبارہ شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا مطالبہ کیا ہے

    اس بابت چیف آفیسر ضلع کونسل عامر بٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکے شفاف انداز میں الاٹ کیے گئے ہیں

  • شیر افضل مروت کیخلاف کوئی کرپشن چارجز نہیں،سیکرٹری وزارت ہاوسنگ

    شیر افضل مروت کیخلاف کوئی کرپشن چارجز نہیں،سیکرٹری وزارت ہاوسنگ

    سینیٹ کی ہاوسنگ کمیٹی میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی بطور ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی مبینہ کرپشن کی گونج .لیگی سنیٹر افنان اللہ نے بولے اگر کرپشن پی ٹی آئی کرے تو اسکی اجازت کیسے ہوسکتی ہے؟

    سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی ہاوسنگ اینڈ ورکس کااجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آٔئی رہنما شیر افضل مروت کی بطور ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی تعیناتی اور مبینہ کرپشن شکایات پر غور کیا گیا، حکام نے بتایا کہ شیر افضل خان نیازی 26 ستمبر 2008 کو ڈائریکٹر ایڈمن کی طور پر تعینات ہوئے،جس پر سینٹر افنان اللہ نے پوچھا کہ انہوں نے اپنے عہدے کے دوران پلاٹ اپنے نام کروائے؟اس پر سنیٹر دوست محمد بولے یہ پلاٹس سب کا استحقاق ہیں ،

    معاملے پر سینیٹر دوست محمد خان اور سینیٹر افنان اللہ خان کے درمیان لفظی نوک جھونک ہوگئی ،سنیٹر افنان اللہ نے اعتراض اٹھایا سنیٹر دوست محمد کمیٹی کے رکن نہیں جو کمیٹی کا ممبر نہیں وہ یہاں نہیں بول سکتا ہے ،جس پر چییئرمین کمیٹی نے سینیٹر دوست محمد خان کو کمیٹی سے جانے کا کہہ دیا، سنیٹر دوست محمد نے جاتے یہ بھی کہہ گئے کہ ذاتی ایجنڈے پر لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سیکرٹری وزارت ہاوسنگ نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسا ریکارڈ نہیں جس سے شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کرپشن چارجز ہوں،شیر افضل مروت کو ضابطہ اور قانون کے مطابق  الاٹ ہوا،

    سنیٹر افنان اللہ بولے شیر افضل مروت کو کرپشن چارجز پر جج کی نوکری سے نکالا گیا تھا اگر کرپشن پی ٹی آئی کرے تو اس کی اجازت ہے، باقی پر قانون لاگو ہوتا ھے تو پی ٹی آئی پر کیوں نہیں اجلاس میں سنیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پارک روڈ ہاوسنگ اسکیم کیلئے زمین 200کنال ہے،آپ نے 2600,کنال کے حساب سے لوگوں کو الاٹ منٹ لیٹر کیسے بانٹے,چار مئی کے اجلاس میں بتایا گیا ہمارے پاس زمین نہیں ہے اب زمین کہاں سے ملی ؟ قائمہ کمیٹی میں وزارت ہاوسنگ اور فیڈر ل ایمپلائرز ہاوسنگ اتھارٹی کے حکام جواب دینے میں ناکام رہے

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

     مروت کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کس منہ سے کہتا ہے لیول پلینگ فیلڈ تحریک انصاف کو دی 

  • ذکا اشرف مشکل میں ،عہدے کا غلط استعمال،سنگین الزامات لگ گئے

    ذکا اشرف مشکل میں ،عہدے کا غلط استعمال،سنگین الزامات لگ گئے

    چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف مشکل میں پھنس گئے، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے رکن نے ذکا اشرف کے خلاف عہدے کے غلط استعمال سمیت دیگر الزامات لگائے ہیں

    کھیلوں کی خبروں بارے معروف ویب سائٹ کرک انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک کی جانب سے ذکا اشرف کے خلاف مینجمنٹ کمیٹی کو ایک ای میل بھیجی گئی ہے، اس ای میل کی کاپیاں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم پاکستان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھی بھیجی گئی ہیں.

    چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے خلاف پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے رکن کی جانب سے ای میل میں کہا گیا ہے کہ ذکا اشرف بورڈ کے روز مرہ کے معاملات کو چلانے کے اپنے مقررہ قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے وزارت بین الصوبائی رابطے کے احکامات کو نظر اندازکیا اور بورڈ کے انتخابات نہیں کروائے جس کے تحت بورڈ کے مستقل چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا،ای میل میں مزید کہا گیا کہ ذکا اشرف نے اپنے سرٹیفکیٹس بھی فراہم نہیں کیے جو چیئرمین پی سی بی کے لیے لازمی ہیں،انہوں نے اپنے بیٹے چوہدری محمد خان کو بورڈ کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی اجازت دی، ای میل میں‌مزید کہا گیا کہ ذکا اشرف نے پی سی بی الیکشن کمشنز کے آفس کا اپنے مخالفین کے خلاف غلط استعمال کرتے ہوئے ریجنز کے بوگس انتخابات کروائے، ذکا اشرف کے حالیہ دور میں کچھ سنگین غلط کاریاں اور غیر قانونی چیزیں نوٹ کیں جسے ریکارڈ پر لانا ضروری سمجھتا ہوں اس ای میل کے ذریعے موجودہ دور میں مینجمنٹ کمیٹی کے زیادہ تر ممبران کی منظوری کے بغیر کیے گئے غیر قانونی اور غلط فیصلوں سے خود کو الگ کرنا چاہتا ہوں

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ذوالفقار کا ای میل میں مزید کہنا تھ کہ ذکا اشرف نے کچھ ایسے طویل المدتی فیصلے کیے جس کا انہیں اختیار نہیں تھا جیسےچیف سلیکٹر کی 3 سال کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تعیناتی، متعدد ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس، آفیشلز، دیگر کمیٹیوں کی تعیناتی، متعدد پراجیکٹس کی منظوری، بڑے پیمانے پر اخراجات، لیگل کونسلر کی مہنگے داموں تعیناتی اور متعدد حکام کو عہدے سے ہٹانا مینجمنٹ کمیٹی کے دائرہ کار کی صریح خلاف ورزی ہے

    دوسری جانب ذکا اشرف کی کرسی خطرے میں نظر آ رہی ہے، ذکا اشرف کی مدت ختم ہو رہی ہے وہ توسیع چاہتے ہیں تاہم شاہد آفریدی یا نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا جا سکتا ہے، ذکا اشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 5 نومبرکو ختم ہورہی ہے تاہم موجودہ چیئرمین کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی اس کی توسیع کے لئے کوشاں ہے،کئی اہم شخصیات چیئرمین بننے کے لئے کوشاں ہیں،گزشتہ دن شاہد آفریدی کی بھی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی متوقع چیئرمین ہو سکتےہیں یا انہیں پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے،

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے حوالہ سے سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوا دی گئی ہے، سمری وزیراعظم ہاؤس میں موصول ہو گئی،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین پی سی بی کے مستقبل سے متعلق سمری بھیجی گئی ،سمری میں کہا گیا کہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری ہوا جس کی مدت 4 ماہ تھی

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

  • عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی، عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا،نیب نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا ہےرپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الٰہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا، ملزم پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

    ملزم کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ؟ ..

    گزشتہ سماعت میں نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیےکوششیں کیں مگر ملزم جان بوجھ کر روپوش ہے، ملزم طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا، اشتہاری قرار دیا جائے۔

    کالعدم تنظیم کے افغانی دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم قرار

  • بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

    بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

    بھارتی فوج میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی کرپشن کی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کےمطابق مذکورہ کرپشن کا معاملہ کُھلنے پر بھارتی فوج کے کرنل نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے جعلی دستخطوں اوررسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی یہ کرپشن 3 سال کے دوران کی گئی،مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کوصرف کاغذات میں کرایے پرلیا گیا۔

    ان گاڑیوں کو کرایے پرلینے کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا گیا تاہم پول کھلنے پرکمانڈنگ آفیسر 4 کورنے انکشاف کیا کہ گاڑیاں بھارتی افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے اتنے بڑے پیمانے پرکرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا ، کرایے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان

    ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے جہاں افسران کرپشن کے لیے سہولیات لیتے ہوئے پاکستان مخالف کارروائیوں کا جواز پیش کرتے ہیں،پاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے-

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

  • عامیر میر کی ہدایت پر 2 زونل آفیسرز،7 بلڈنگ انسپیکٹرزکی پلاننگ ونگ سے بیدخلی

    عامیر میر کی ہدایت پر 2 زونل آفیسرز،7 بلڈنگ انسپیکٹرزکی پلاننگ ونگ سے بیدخلی

    وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں نا اہل اور بدعنوان عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں میں تیزی آئی ہے

    محکمہ بلدیات کے 2 زونل آفیسرز اور 7 بلڈنگ انسپیکٹرز کی پلاننگ ونگ سے بے دخلی کر دی گئی، ناقص کارکردگی کے حامل 9 افسران کی خدمات فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کو منتقل کر دی گئی ہیں، پلاننگ وونگ سے بے دخل کیے گئے افسران میں علامہ اقبال زون کی اسسٹنٹ زونل آفیسر سمیرا چوہان اور واہگہ زون کی زونل آفیسر ارم الطاف بھی شامل ہیں، دونوں خواتین افسران پلاننگ ونگ میں گریڈ 17 میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں ،سمیرا چوہان کو علامہ اقبال زون کے علاوہ نشتر زون کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا،پلاننگ ونگ سے بے دخل کیے جانے والے 7 بلڈنگ انسپیکٹر واہگہ زون ، نشتر زون ، شالیمار زون اور عزیز بھٹی شہید زون میں خدمات سر انجام دے رہے تھے

    واہگہ زون کے بلڈنگ انسپیکٹرز علی شاہد اور ارسلان جمیل اور نشتر زون کے طارق سعید اور عصمت اللہ کی خدمات میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئیں ،شالامار زون کے بلڈنگ انسپیکٹرز احسن رضا اور علی رضا کو بھی پلاننگ وونگ چھوڑ کر میونسپل کارپوریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،عزیز بھٹی زون کے بلڈنگ انسپیکٹر محمد یاسین کی خدمات بھی میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی،پلاننگ ونگ سے بے دخل کیے جانے والے یہ تمام افسران غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پائے گئے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    نگران وزیر بلدیات عامر میر کا کہنا ہے کہ کاروائی کا مقصد غیر قانونی تعمیرات روکنا اور کرپٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، بد عنوان اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی بے دخلی محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔ کوشش ہے کہ مختصر دورانیے میں سرکاری اداروں سے کرپشن کا خاتمہ یقینی بنائیں،

  • سابق قومی اسمبلی سپیکر  کے مشکلات میں اضافہ

    سابق قومی اسمبلی سپیکر کے مشکلات میں اضافہ

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے گرفت میں پر آنے والے ہے اُن کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسد قیصر کے خلاف پی ٹی آئی کی دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ صوابی تھانے درج کرلیا جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔صوابی تھانے میں مقدمہ اینٹی کرپشن صوابی کے آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
    اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں ہوئیں، محکمہ تعلیم کا ریکارڈ چیک کرنے بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانہ کا 1 کروڑ اور 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

  • آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف  چار ریفرنسز نیب کو واپس

    آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف چار ریفرنسز نیب کو واپس

    احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف جعلی اکاونٹس کیسز پر سماعت ہوئی

    احتساب عدالت نے چار ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیٸے ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلاٸل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ، نیب پراسیکیوٹرزنے کہا کہ آصف زرداری کے وکیل فاروق ناٸیک ہیں، فاروق ناٸیک نے کہا کہ نیب قانون کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے داٸرہ اختیار میں نہیں ،احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹراٸل نہیں چلا سکتی،

    سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لواٸی اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس کر دیا گیا منظور قادر اور دیگر ملزمان کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بھی نیب کو واپس کر دیا گیا، بلال شیخ اور دیگر ملزمان کیخلاف سندھ بنک ریفرنس بھی واپس کر دیا گیا،پنک ریڈیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا

    دوسری جانب آصف زرداری کے دست راست انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 جون کو سماعت کرے گا ،سپریم کورٹ نے نیب سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے خواجہ انور مجید کا پاسپورٹ ضبط کرکے نام جعلی اکائونٹس کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا انور مجید نے بطور چیئرمین اومنی گروپ پاسپورٹ واپسی کی بھی استدعا کر رکھی ہے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

  • بھارتی کرکٹ بورڈ  تنظیمی  لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے،جو سمجھ سے باہر ہے،سابق اینٹی کرپشن چیف

    بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے،جو سمجھ سے باہر ہے،سابق اینٹی کرپشن چیف

    سابق اینٹی کرپشن چیف اور دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار نے بورڈ کے سسٹم پر سوال اُٹھادیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کےمطابق ہنسی کرونیےسمیت بی سی سی آئی میں متعدد کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق اینٹی کرپشن چیف اور دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار نے بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے متعلق چونکا دینے والے انکشاف کئے ہیں-

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    انہوں نے بورڈز کو خبردار کیا ہے کہ نئے فنانشل ماڈل پر وہ بھارتی بورڈ کو مالی لحاظ سے کھلی چھوٹ نہ دیں، بھارتی بورڈ میں کروڑوں روپے بغیر کسی مقصد کے خرچ کردیئے جاتے ہیں،ان کا کوئی آڈٹ بھی نہیں ہوتا نیرج کمارنےآئی سی سی فنانشل ماڈل میں بھارت کو زیادہ حصہ دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے آئی سی سی کے اس نئے فنانشل ماڈل میں بھارت کو 38 فیصد حصہ ملنے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے نیرج کمار نے کہا کہ آئی سی سی ایسے بورڈکوکروڑوں روپے نہ دے جو اسے ضائع کرےگا اورکوئی احتساب بھی نہیں کرےگا، بی سی سی آئی میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہے، آئی سی سی کرپشن کے 50 فکسنگ کیسز کی تحقیقات میں کم ازکم 47 کا تعلق کسی نہ کسی حوالے سے بھارت سے نکلتا ہے-

    پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

    2015 سے 2018 کے درمیان بورڈ کی طرف سے بطور اینٹی کرپشن چیف کے اسپاٹ فکسنگ کا خطرہ بہت زیادہ پایا،بی سی سی آئی کے خزانے میں ایسی رقم بھی ملی جن کے شواہد پیش نہیں کیےگئےبورڈ کے خزانےمیں بہت بڑی رقم ہونے کے باوجود ملک میں انفراسٹر کچر اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کا کام نہ ہونے کےبرابرہےانگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت کرکٹ بورڈز کو بھارت کوپیسے دینے میں محتاط رہنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ رقم دینے سے پہلے بی سی سی آئی سے پوچھا جانا چاہیےکہ انہوں نےکرکٹ کے لیےکیا کام کیا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اتنا امیر ہونے کے باوجود بی سی سی آئی نے رقم کی تقسیم کا کبھی احتساب نہیں کیا اس وقت بھارت میں چھوٹے لیول پر کرکٹ کی حالت افسوسناک ہے، بی سی سی آئی سے کرکٹ کے انفراسٹرکچر اور ڈیولپمنٹ کا پوچھیں توان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان

    نیرج کمار نے کہا کہ اتنے بڑےملک میں صرف ایک کرکٹ اکیڈمی ہے جو چنائی میں ایک اسپانسرز کے ذریعے چل رہی ہے، بی سی سی آئی نےابھی تک کرکٹ کے لیے کوئی بڑی اکیڈمی نہیں بنائی، بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہےجو سمجھ سے باہر ہے لوگوں کے پاس ایشوز کو حل کرنے کے لیے سوجھ بوجھ کی کمی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک اسکینڈل ختم ہوتا ہے تو نیا جنم لے لیتا ہے۔

  • چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    گوجرانوالہ :عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم سنا دیا فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ کے پاس ناکافی ثبوت ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں 2 مقدمات درج ہیں، دونوں ایف آئی آرز میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

    مقدمہ نمبر 6/23 میں الزام ہے کہ پل بنیاں سے چھتاں والا تک 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 50 لاکھ روپے رشوت لی گئی۔

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    مقدمہ نمبر 7/23 میں الزام ہے کہ گجرات پرانا جی ٹی روڈ سے لکھن وال تک 10 ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 2 ارب روپے رشوت لی گئی دونوں ٹھیکوں میں رشوت پرویز الہٰی کے فرنٹ مین سہیل اصغر نے وصول کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا