Baaghi TV

Tag: کرپشن

  • 190 ملین پاؤنڈزسکینڈل،عمران اور بشریٰ نے ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھایا،برطانوی تنظیم

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل،عمران اور بشریٰ نے ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھایا،برطانوی تنظیم

    برطانوی تنظیم نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا ہے

    دی نیوز میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اسپاٹ لائٹ آن کرپشن نے کہا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور تحریک انصاف کی حکومت کے 190؍ ملین پاؤنڈز کے کرپشن کے پیسے کے حوالے سے ہونے والی ڈیل میں بظاہر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم نے ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھایا ہے ،اینٹی کرپشن این جی او اسپاٹ لائن آن کرپشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سوزن ہاولی نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ مشکوک ڈیل کرنے پرعدم شفافیت اور فیصلہ سازی میں کوتاہی پر این سی اے پر تنقید کی ، سوزن ہاولی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ برطانیہ کی این سی اے اور حکومت پاکستان کے درمیان کرپٹ لین دین کی وجہ سے ہوا اس ڈیل کیلئے این سی اے اور پی ٹی آئی حکومت کے احتساب وزیر شہزاد اکبر کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، جنہیں عمران خان نے اجازت دی تھی کہ برطانوی حکام کے ساتھ ڈیل کو حتمی شکل دیں۔

    دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سوزن ہاولی نے کہا کہ این سی اے کی جانب سے خفیہ طور پر پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار کی نامور شخصیت کے ساتھ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ این سی اے او میں درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت تھی اور نہ ہی شفافیت ، جس معاہدے کو این سی اے نے انٹرنیشنل کرپشن کی روک تھام کے معاملے میں اپنی کامیابی کی گواہی قرار دیا تھا وہ دراصل کرپشن کا ہی نتیجہ تھا یہ معاہدہ اس وقت کی پاکستانی حکومت نے کیا تھا اور بظاہر اس سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نجی حیثیت میں فائدہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں پراپرٹی کاروبار سے وابستہ بڑی شخصیت کو بے گناہ قرار دیا گیا اور وہ پاکستان میں جرمانوں سے بچ گئے اور اس طرح انہیں تقریباً مکمل معافی مل گئی ، یہ پاکستان کے عوام ہیں جنہیں اس سارے افسوس ناک معاملے میں نقصان ہوا جبکہ برطانیہ بدستور پاکستان اور دیگر ملکوں کی کرپٹ اشرافیہ کیلئے ایک محفوظ مقام بنا ہوا ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • عثمان بزدار کی ضمانت منسوخ

    عثمان بزدار کی ضمانت منسوخ

    اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ضمانت منسوخ کر دی

    ڈیرہ غاز ی خان کی اینٹی کرپشن عدالت میں عثمان بزدارکے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے عدم حاضری پر عثمان بزدار کی ضمانت خارج کر دی ،عثمان بزدارعدالت پیش نہ ہوئے ، جس کی وجہ سے عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی ، سابق وزیراعلی کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے

    دوسری جانب نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف محکموں سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیب نے عثمان بزدارکو 30 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دے رکھا ہے، لیکن ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے تاحال نیب میں جواب جمع نہیں کرایا۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 18 مئی تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دی ہے۔دوسری جانب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

  • کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

    کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی: مقامی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی تنازعات کے ثالثی حل سے متعلق جوڈیشل کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جسے اللہ کا خوف ہے وہ کرپشن نہیں کر سکتا،جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے خدا کا خوف نہیں ہے،جسے اللہ کا خوف نہیں اسے کم از کم زیادہ سے زیادہ سخت سزا کا خوف ہونا چاہیےنیب قانون میں پلی بارگین اور والنٹیرئر ریٹرن کی شق کیوں رکھی گئی کیونکہ قانون سازوں نے خود اس میں یہ رکھا ہے،اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا-

    190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس:شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

    ہمارے تحقیقی افسران اور پراسیکیوٹرز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں،ججز کی بھی وائٹ کالر جرائم سے متعلق زیادہ تربیت نہیں ہےججز تقریر نہیں کرتے بلکہ فیصلہ دیتے ہیں،پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر مصالحتی کیسز میں بہت پیچھے ہے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریکوڈک کیس میں ہماری قانونی ٹیم کی کمزور تیاری کی نشاندہی کی،چیف جسٹس آف پاکستان اور فارن آفس کو درخواست کروں گا ججز اور جوڈیشل افسران کی بین الاقوامی ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے۔

    شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کردیئے

    نیب نے اپنے پراسیکیوٹر کا ایک مضبوط سروس سٹرکچر نہیں بنایا، میں نے چیئرمین کو کہا کہ وہ پراسیکیوٹرز کا باقاعدہ سروس سٹرکچر بنائیں لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا،عدلیہ اور فوج کے اکاؤنٹبلٹی کے اپنے قوانین ہیں،ہائیکورٹس میں اپنے قواعد ہیں،سب کو ایک جامع قانون بنانا ہو گا جس کے تحت سب کا احتساب ہو،پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت میکنزم بنانا چاہیے۔

    منگل کو میری گرفتاری کے 80 فیصد امکان ہیں،عمران خان

  • سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار گرفتار

    سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار گرفتار

    سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا گیا

    اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو لاہور سے گرفتار کر لیا ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رامش نے گرفتاری کی خبر کی تردید کر دی اور کہا کہ عثمان بزدار گرفتار نہیں ہوئے تمام خبریں فیک ہیں۔

    اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے پنجاب یونیورسٹی پہنچی تھی، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدار پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں، ڈی جی خان میں درج مقدمے میں گرفتار کرنا ہے۔ ٹیم ڈی جی خان سے آئی ہے ،سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کیلیے اینٹی کرپشن کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ ریسٹ ہاوس کے باہر پہنچ گئی اینٹی کرپشن میں سردار عثمان بزدار کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں ،اینٹی کرپشن انفارمیشن کے مطابق سردار عثمان بزدار سی اینڈ ڈبلیو کے ریسٹ ہاوس میں قیام پذیر ہے،سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کیلیے سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاوس کے باہر ٹیم پہنچ گئی بارش کے باعث اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا سکی ،اس سے قبل اے دی جی اینٹی کرپشن نے ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے جامعہ پنجاب روانہ کی تھی

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کا آغاز کر دیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن کی سربراہی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف انکوائری نمبر224/23 شروع کر دی گئی ہے

    محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق 2022ء میں 2کروڑ 44لاکھ کی مالیت سے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قصبہ بارتھی میں اپنی رہائش کے قریب نجی قطہ اراضی پر سرکاری خرچ سے جرگہ ہال تعمیر کرا یا۔اس ہال کی تعمیر کے لئے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی نہ کی گئی اور نہ ہی پرائیویٹ فریقین سے سرکار کے نام کوئی انتقال درج کرایا گیا۔ عثمان خان بزداراس جرگہ ہال کو ذاتی استعمال میں لارہے ہیں۔جرگہ ہال عثمان بزدار کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا ہے۔

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن  کے نشانے

    اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن کے نشانے

    سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پرآ گئے،

    اعجاز الحق کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ،ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اعجاز الحق نے ہارون آباد شہر میں ڈکلیئر زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنائیں ،غیر قانونی طور پر ڈویلپمنٹ کی گئی  سوسائیٹیاں میں وائیٹل سٹی فیز 1 ، فیز 2 شامل ہیں پاسبان سٹی ، الحق ٹاون ، سروش ٹاون ، رحمت ٹاون اور رحمت سٹی شامل ہیں اعجاز الحق نے یہ غیر قانونی کالونیاں بغیر کسی سرکاری منظوری کے بنائی ہیں اعجاز الحق اور اُس کے فرنٹ مینوں نے سادہ لوح عوام الناس کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے اینٹی کرپشن پنجاب نے اعجاز الحق سمیت ٹی ایم اے ہارون آباد کے افسران و اہلکاروں کو آج 2 مئی کو طلب کررکھا ہے،

    دوسری جانب سابق چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد نون کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملک امجد نون نے ایل ڈبلیو ایم سی میں اپنے کار خاص اظہر حیات کو جعلی تعلیمی ڈگری اور جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منیجر پروکیورمنٹ تعینات کیا اور دونوں نے مل کر مالی مفادات کیلئے کوڑا کرکٹ اور صفائی کے سامان کی خریداری میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    ملک امجد نون نے بطور چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایمرجنسی کی شق کا غلط استعمال کیا اور صفائی کے آلات اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کے ٹھیکہ کی مد میں قومی خزانے کو 63 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ امجد نون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    ۔ مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

  • راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کرپشن کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کرپشن کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اینٹی کرپشن کورٹ میں راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

    ملزمان سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود، اور اسسٹنٹ کمشنر وسیم تابش کو بری کر دیا گیا، ملزمان نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے دلائل کے بعد ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی ،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے فیصلہ سنایا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا جاتا ہے پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف شواہد پیش نہیں کر سکی

    ملزمان کی جانب سے برھان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،عدالت نے ملزمان پر راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کیس میں فرد جرم عائد کر رکھی تھی چالان میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود ،وسیم تابش اور عبداللہ کو ملزم نامزد تھے ملزمان پر راوالپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ میں 2.60 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام تھا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا تھا اینٹی کرپشن کی جانب سے 30 سے زائد گواہ چالان میں نامزد کیے گئے

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

  • ملک امجد نون کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے پرمقدمہ درج

    ملک امجد نون کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے پرمقدمہ درج

    سابق چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد نون کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے پرمقدمہ درج
    سابق چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد نون کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملک امجد نون نے ایل ڈبلیو ایم سی میں اپنے کار خاص اظہر حیات کو جعلی تعلیمی ڈگری اور جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منیجر پروکیورمنٹ تعینات کیا اور دونوں نے مل کر مالی مفادات کیلئے کوڑا کرکٹ اور صفائی کے سامان کی خریداری میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    ملک امجد نون نے بطور چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایمرجنسی کی شق کا غلط استعمال کیا اور صفائی کے آلات اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کے ٹھیکہ کی مد میں قومی خزانے کو 63 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ امجد نون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

    دوسری جانب مونس الہیٰ کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں،اسپین میں جائیدادیں بنانے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ اسپین حکام کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد نیب لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

  • مونس الہیٰ کا قریبی دوست گرفتار

    مونس الہیٰ کا قریبی دوست گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کے قریبی دوست کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

    اینٹی کرپشن نے مونس الہیٰ کے دوست سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کیا ہے، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مونس الہیٰ کے دوست سہیل کو لاہور کی مقامی عدالت سے گرفتار کیا گیا ہے، سہیل پر سڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکے دارکو دلوانے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کا کک بیک لینے کا الزام ہے ، ناقص مٹیریل استعمال کرا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغر اعوان کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں درج مقدمہ نمبر6/23 میں گرفتار کیا گیا ہے

    دوسری جانب مونس الہیٰ کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں،اسپین میں جائیدادیں بنانے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ اسپین حکام کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد نیب لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
    …پنجاب اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹس ہولڈرز شیخ یعقوب کا سرکاری ہڑپ کرکے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر آصف کاٹھیا پر ترقیاتی کاموں کی مد میں خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن نے شیخ یعقوب اور میاں آصف کاٹھیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق شیخ محمد یعقوب نے سرکاری اراضی ہڑپ کرکے غیر قانونی گرین ووڈ سٹی ہاوسنگ سکیم بنائی ہے۔ موضع کوٹ سائی سنگھ سیٹلائٹ ٹاون جھنگ میں 324 کنال رقبہ محکمہ انہار کی ملکیت تھا۔شیخ محمد یعقوب نے محکمہ انہار اور محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے جعل سازی سے اراضی اپنے نام کروائی ہے۔گرین ووڈ سٹی ہاوسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہیں۔آصف کاٹھیا نے حلقے میں تمام ترقیاتی کاموں کروڑوں کا نقصان پہنچایا اورسڑکوں، سکولز، ہیلتھ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرایا ہے۔اینٹی کرپشن نے شیخ یعقوب اور آصف کاٹھیا کو 28 اپریل صبح دس بجے طلب کر لیا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

    دوسری جانب سابق چوہدری پرویز الہٰی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش ہوئے۔ چوہدری پرویز الہٰی پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترکش کمپنی اووز پاک سے رشوت لینے جبکہ ان کے بیٹے مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی پر بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں ساڑھے 6کروڑ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے وکلا نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں بحث مکمل کر لی ہے۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کی پراسیکیوشن ٹیم کو کل بحث مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ایف آئی اے کا فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ

    ایف آئی اے کا فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ

    ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کئے جائیں گے۔

    فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔ اسٹیٹ بنک کی ہدایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے پنجاب اینٹی کرپشن لاہور کی طرف سے فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف بھیجی گئی درخواست پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    فرح گوگی گزشتہ دورِ حکومت میں آر پی اوز، کمشنرز، ڈی پی اوز اور ڈی سی وغیرہ کے تبادلوں کے عوض اربوں روپے بطور رشوت لیتی رہیں۔ فرح گوگی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں سال 2021 میں 60 کروڑ روپے مالیت کی 10 ایکڑ اراضی اپنی کمپنی المعیز ڈیریز اینڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر غیر قانونی طور پر صرف 8 کروڑ میں الاٹ کروائی۔

    ایف آئی آر کے مطابق اس کے علاوہ فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات کے ٹینڈرز غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ فرح گوگی کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں گزشتہ دور حکومت کے پچھلے تین سالوں میں تقریباً 84 کروڑ روپے جمع کروائے گئے جو اس کے ذرائع آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے ہیں۔

    فرح گوگی کے تمام بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر گزشتہ دور حکومت میں تقریباً ایک ارب روپے سے زائد بذریعہ کیش جمع کروائے گئے۔ صرف سال 2019 اور 2020 میں فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس میں تقریباَ41 کروڑ روپے بذریعہ کیش جمع کروایا گیا۔ فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس میں 50 سے زائد کیش رائیڈرز نے جمع کروایا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے اربوں روپے کے مزید بے نامی بینک اکاؤنٹس ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں فرح گوگی کے نام پر بننے والے تقریباً 52 کروڑ روپے مالیت کے اثاثہ جات بشمول لاہور اور اسلام آباد میں کمرشل و رہائشی پلاٹ، پلازے اور گھر سامنے آئے ہیں۔

    فرح گوگی نے کرپشن، رشوت اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ ایف آئی اے لاہور نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے سیکشن 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

    آئندہ فرح گوگی کے کمائے گئے کالے دھن سے جڑے اور بڑے بڑے سیاسی و سرکاری نام بھی سامنے آنے کے امکانات ہیں۔