Baaghi TV

Tag: کرپشن

  • عمران دور میں کرپشن 6 درجے تک بڑھ گئی تھی. رپورٹ

    عمران دور میں کرپشن 6 درجے تک بڑھ گئی تھی. رپورٹ

    پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہو گیا، ن لیگ کے مقابلے میں پی ٹی آئی دور میں زیادہ کرپشن ہوئی. رپورٹ

    نئی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان (Pakistan ) میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 41 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (Transparency International ) کی جانب سے آج مورخہ 31 جنوری بروز منگل کرپشن ( Corruption ) پرسیپشن انڈیکس 2022 کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 95 فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام ہوئے ہیں اور 2 تہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے سی پی آئی اسکور میں حالانکہ کوئی فرق نہیں آیا تاہم یہ ممالک کالے قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائےاور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے ٹرانسپرنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 10سال میں پہلی بار کرپشن پرسپشن انڈیکس کم ہوکر27 ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرپشن اسکور 10سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے، عمران دور میں کرپشن 6 درجے تک بڑھ گئی تھی۔ عمران خان کے دور میں کرپشن بڑھتی رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    رپورٹ میں درجہ بندی کے حوالے سے پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 180ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ 140 ویں نمبر پر برقرار ہے۔ جب کہ سال 2012 میں پی پی دور میں پاکستان کا اسکور 100میں سے 27تھا۔ سال 2018 میں پاکستان کا کرپشن اسکور 33 ، اور سال 2019 میں پاکستان کا کرپشن اسکور 32 تھا۔ اسی طرح سال 2020 میں پاکستان کا کرپشن اسکور 31 رہا، 2021میں پاکستان کا کرپشن اسکور 28 پر پہنچ گیا تھا۔ 2022، میں پی ٹی آئی او پی ڈی ایم دور میں کرپشن اسکور مزید گر کر 27تک آگیا۔

  • ویتنام میں کرپشن الزامات پر صدر مستعفی

    ویتنام میں کرپشن الزامات پر صدر مستعفی

    ویتنام کے صدر نگوین شوآن فوک نے کرپشن کیسز میں ان کے خلاف مبینہ کارروائی یا گرفتاری اور عوام کے شدید دباؤ کے پر استعفیٰ دیدیا۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈین کے مطابق سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ویتنام کے صدر نے ان افواہوں کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر برطرف ہونے والے تھے جس کی وجہ سے کئی وزراء کو برطرف کیا گیا تھا۔

    موسمیاتی شدت: 2023 گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

    ویتنام میں کرپشن کے خلاف مہم جاری ہیں اور ملک کے کئی اہم عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے کرپشن کے خلاف مہم کو کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی حمایت بھی حاصل ہے نگوین شوآن فوک 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے۔

    ویتنام کے صدر نگوین شوآن فوک کو کمیونسٹ پارٹی نے بطور وزیر اعظم 2016 سے 2021 کے دوران اپنے ماتحت سینئر وزراء کی کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

    جس کے بعد سے صدر کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا اور ممکن تھا کہ انھیں برطرف کرکے گرفتار کرلیا جائے تاہم اس سے پہلے ہی وہ خود مستعفی ہوگئے اور استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائیں۔

    Phuc کی اچانک رخصتی کمیونسٹ ویتنام میں ایک غیر معمولی اقدام ہے، جہاں سیاسی تبدیلیوں کو عام طور پر احتیاط سے ترتیب دیا جاتا ہے، جس میں محتاط استحکام پر زور دیا جاتا ہے۔

    ریاستی میڈیا نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی نے فیصلہ دیا ہے کہ وہ صدر بننے سے پہلے، 2016-21 کے وزیر اعظم کے دوران اپنے ماتحت سینئر وزراء کے غلط کاموں کے لیے ذمہ دار ہیں-

    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ

    انسداد بدعنوانی کی کارروائی میں اس ماہ دو نائب وزرائے اعظم کو برطرف کیا گیا تھا جس کی وجہ سے درجنوں عہدیداروں کی گرفتاری ہوئی ہے، جن میں سے بہت سے الزامات ویتنام کے کوویڈ ردعمل کے حصے کے طور پر کیے گئے معاہدوں سے متعلق ہیں۔

    VNA نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سرکاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جب دو نائب وزیر اعظم اور تین وزراء سمیت متعدد عہدیداروں نے خلاف ورزیوں اور کوتاہیوں کا ارتکاب کیا تو فوک نے رہنما کے طور پر سیاسی ذمہ داری قبول کی۔”

    ملک کی قومی اسمبلی نے رواں ماہ فام اور وو ڈک ڈیم کو نائب وزیراعظم کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا فام وزیر خارجہ تھے اور ڈیم ملک کے وبائی مرض سے نمٹنے کے انچارج تھے۔

    ہرفرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،بل…

    ڈیم کے اسسٹنٹ سمیت کم از کم 100 عہدیداروں اور کاروباری افراد کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس کی تقسیم کے اسکینڈل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    وبائی امراض کے دوران ویتنامی لوگوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تحقیقات میں سینتیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے بہت سے سینئر سفارت کار اور پولیس اہلکار ہیں۔

    وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کے بعد، ویتنام نے 60 ممالک اور خطوں سے شہریوں کو گھر لانے کے لیے تقریباً 800 چارٹر پروازوں کا اہتمام کیالیکن مسافروں کو ویتنام واپس جانے کے لیے حد سے زیادہ ہوائی کرایوں اور قرنطینہ کی فیس ادا کرتے ہوئے پیچیدہ طریقہ کار کا سامنا کرنا پڑا۔

    خیال رہے کہ موجودہ صدر سے پہلے صدر رہنے والے نے بھی استعفیٰ دیا تھا تاہم انھوں نے استعفے کی وجہ طبیعت خرابی کے باعث ذمہ داریاں نہ سنبھال پالنے کو قرار دیا تھا۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

  • ٹھٹھہ : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب

    ٹھٹھہ : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر شاندار تقریب طالبات کی جانب سے بہترین ٹیبلوز تقاریر پیش کی گئیں کرپشن کے موضوع پر طالبات کی بنائی ہوئی ڈرائنگ نے مہمانوں کے دل جیت لئے، تعلیم بہت ضروری ہے اس کے سوا انسان بیکار ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام الدین کھڈائی کا تقریب سے خطاب،
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کرپشن کے موضوع پر ایک شاندار تقریب اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹھہ نظام الدین کھڈائی تھے طالبات کے درمیان کرپشن کے موضوع پر ڈرائنگ بنانے کے مقابلے بھی ہوئے طالبات کی بنائی ہوئی ڈرائینگ کو بے حد سراہا گیا طالبات کی تقاریر اور ٹیبلوز نے مہمانوں کے دل جیت لیے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نظام الدین کھڈائی نے کہا کہ تعلیم ایک زیور ہے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنا چاہئے کرپشن ایک ناسور ہے اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ، فوزیہ رند، سلمی قریشی، مس فرزانہ ،مس زاہدہ پلیجو ۔مس صائمہ چاچڑ، مس ردا بلال ۔مس صادیہ اور دیگر موجود تھیں

  • انسداد بد عنوانی کے دن کے موقع پر  قومی قیادت کے پیغامات

    انسداد بد عنوانی کے دن کے موقع پر قومی قیادت کے پیغامات

    انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں پہلے نمبر پر شعبہ پولیس ہے۔ سروے کے مطابق عوام نے ٹینڈرنگ اور ٹھیکے داری کے نظام میں ہیرا پھیری کو دوسرا نمبر دیا ہے، جب کہ عوامی رائے کے مطابق بدعنوانی میں نظام انصاف کا تیسرا اور محکمہ تعلیم کا چوتھا نمبر ہے۔

    انسداد بد عنوانی کے دن کے موقع پر پاکستان کی قومی قیادت نے پیغامات بھی جاری کئے ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدعنوانی کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگانے اور بدعنوانی کی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے پرعزم، ٹھوس اور مخلصانہ کوششیں کرکے ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ابھر سکتا ہے،بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پوری طرح پرعزم ہونا ناگزیر ہےمعاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، کرپشن عدم استحکام اور غربت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، کرپشن کمزور ممالک کو ریاستی ناکامی کی طرف لے جاتی ہے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا ہو گا کہ ہم اس لعنت سے لڑیں گے، بدعنوانی کے برے اثرات واضح ہیں جن سے معاشرے کمزور ہو جاتے ہیں اور عدم مساوات کو فروغ ملتا ہے بدعنوانی کے برے اثرات واضح ہیں جن سے معاشرے کمزور ہو جاتے ہیں اور عدم مساوات کو فروغ ملتا ہے، بدقسمتی سے بدعنوانی پر ہماری سیاسی گفتگو کو اس قدر سیاست کا شکار ہو چکی ہے کہ اس نے ساکھ کو داغدار کر دیا ہے ۔ انسداد بدعنوانی کے دن آئیں یہ عہد کریں کہ اس لعنت سے مل کر لڑیں گے

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ کرپشن ایک سماجی برائی ہے جس سے معاشرے کی جڑیں کھوکھلی ہو جاتی ہیں۔ آج کے دن کا مقصد کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ صحیح اور غلط میں تفریق ہمارے کردار کا امتحان ہے۔ بدعنوانی معاشی اور سماجی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ شفافیت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جن ممالک نے ترقی کی ہے ان میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پائی جاتی ہے۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ کہ صوبائی حکومت تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے معاشی خود انحصاری کیلئے صوبائی محاصل کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیتے ہوئے ٹیکس گزاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی تاکہ درپیش مالی مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ صوبائی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ کیا جائے کرپشن کے ناسور کے خاتمے میں حکومت کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مالی بے ضابطگی کیخلاف آواز اٹھانا ہوگی۔

  • سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے منظم مہم کا آغاز

    سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے منظم مہم کا آغاز

    سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے منظم مہم کا آغاز

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور کرپٹ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔یہ بات انہوں نے گزشتہ فرید کورٹ ہاؤس اینٹی کرپشن ہیڈ آفس میں کھلی کچہری کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئر مصدق عباسی بھی موجود تھے۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے کہا کہ 3 ماہ کے دوران تیسری کھلی کچہری لگائی گئی ہے جس میں 30سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جو مختلف سرکاری اداروں سے متعلق تھیں۔ ان شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ٹریپ ریڈ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے 100کیمرے اور 100 ہیرنگ ڈیوائسز بھی اسی ماہ افسران کو فراہم کی جائیں گی تاکہ وڈیو اور آڈیو شہادتیں بہتر انداز میں عدالتوں میں فراہم کی جا سکیں۔

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

     ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    ڈی جی اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز سے متعلقہ شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کے عوض 15ہزار روپے رشوت لینے والے کانسٹیبل کو گرفتار کروا لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جھوٹی شکایات درج کروانے والوں کے خلاف 182CRRC کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور ایک ماہ کے دوران پنجاب میں 42 افراد کے خلاف جھوٹی شکایات درج کرونے پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب انٹی کرپشن پنجاب نے کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ،انٹی کرپشن کو جنوری سے اکتوبر تک 19 ہزار 940 شکایات موصول ہوئیں کرپشن سے متعلق سب سے زیادہ شکایات پولیس اور محکمہ ریونیو سے متعلق وصول ہوئیں ،انٹی کرپشن پنجاب نے 2 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد بلواسطہ اور بلاواسطہ ریکوری قومی خزانے میں جمع کرائی 3ہ زار320 انکوائرئز کا آغاز کیا جس میں 962 ایف آئی آرز درج کی گئی 1ہزار 80 کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جبکہ 573 چالان عدالتوں میں پیش کئے۔ 250 عدالتی اور دیگر مفرور افراد کو بھی گرفتار کیا گیا انٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران گریڈ 21 سے 17 تک کے 2 ہزار 681 سرکاری آفسران کو گرفتار کیاانٹی کرپشن میں اس وقت ایک سو ہائی پروفائل کیسسز زیر تفتیش ہیں جس میں فیس نہیں کیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔رانا ثناء اللہ اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف کیسسز میرٹ پر بنے ہیں سیاسی کیس نہیں ہیں۔کرپشن کی روک تھام کے لئے میڈیا سمیت عوام کو بھی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا۔

  • سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں ملوث ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور کے بیان سے نیا موڑ آ گیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کیش تین گاڑیوں میں ساہیوال کے گاؤں میردار میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچایا۔

    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

    اس نے مزید بتایا کہ گاڑیوں پر پولیس گارڈ بھی متعین تھے،ڈرائیور کے انکشاف کے بعد ڈی سی کے مزید 2 پولیس گارڈ بھی حراست میں لے لیے گئے۔

    واضح رہے کہ سکھرحیدرآباد 300 کلو میٹر سےزائد موٹروے منصوبے کے فنڈز میں 2 ارب سے زائد روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی اور ڈپٹی بینک منیجر تابش شاہ کو اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ مرکزی ملزم منصور عباسی اور اسلم پیرزادہ نے حفاظتی ضمانت کرالی مقدمے میں نامزد ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو تو گرفتار کرلیا گیا-

    اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور لینڈ اکویزشن آفیسر منصور عباسی نے سکھرحیدرآباد موٹروے کے لیےاین ایچ اے کی جانب سے دیے گئے 4 ارب 9 کروڑ روپے کی رقم میں سے 2 ارب 14 کروڑ روپے کے رقم نکالی تھی اس ملی بھگت میں بینک کے ڈپٹی منیجر تابش شاہ بھی شامل تھے۔

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ نامزدافسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی اسلم پیرزادہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

    قبل ازیں گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید نے اعتراف کیا تھا کہ اوپن چیک سے نکالی گئی سرکاری رقم میں سے 50، 50 کروڑ روپے بااثر شخصیت کے فرنٹ مین اور سیاسی شخصیت کے بیٹے کو دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کے ایک اعلیٰ افسر نے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کو کا ٹاسک دیا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید سے ذاتی طور پر تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے اعلیٰ افسر نےاسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی کو اب تک گرفتار نہ کیے جانے پر اینٹی کرپشن کے افسر کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ 2 ارب روپے سے زائد کی رقم اگر کسی کو دی گئی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں۔

    عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا ،خواجہ آصف

    سندھ حکومت نے ضلع مٹیاری میں سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کے فنڈز میں کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کے سینیئر افسران شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی 10 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں چیئرمین اینٹی کرپشن نواز شیخ، ڈائریکٹر شہزاد فضل عباسی ، ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔

  • چیئرمین اور ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    چیئرمین اور ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ میں چیئر مین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی

    درخواست احسن عابد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی ،درخواست میں چئر مین نیب ،ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم ،سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا،خسرو بختیار نے کرپشن سے اثاثے بنائے،خسرو بختیار اور انکے بھائی کے اثاثے غیر قانونی طور پراربوں تک پہنچ چکے ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف نیب کو تحقیقات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے،

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خسرو بختیار اور انکے بھائی کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود نیب نے کاروائی نہ کی،عدالت چیئر مین نیب اور ڈی جی نیب سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرے، عدالت چئر مین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے،

    ریاست مدینہ کا نام ،اپوزیشن کا احتساب، اپنوں کو دیا گیا نواز، مخدوم خسرو فیملی پر کیسز کی کہانی

  • عمران خان کی بہن عظمیٰ نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی
    عمران خان کی بہن عظمی خان نے کروڑوں روپے کی زمین لیہ میں کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی عمران خان کی بہن عظمی خان اور انکے شوہر نے عثمان بزدار دور حکومت میں 5200 کنال صرف 13 کروڑ میں خریدی جس زمین کی مارکیٹ ویلیو 70 کروڑ سے زائد ہے.

    عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 5200 کنال سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ الاٹ کرنے کا معاملہ ،چیئر مین نیب سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عثما ن بزدار نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 5200 کنال سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ الاٹ کی نواں کورٹ کے علاقہ میں سرکاری اراضی کی قیمت 70کروڑ روپے ہے عثمان بزدار نے عمران خان کہنے پر 70کروڑ کی اراضی صرف 13کروڑ میں عظمیٰ خان اور انکے شوہر کے نام منتقل کردی عمران خان اور عثمان بزدار نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے

    قرارداد کے ذریعے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیا جائے 50کروڑ سے زائد مالیت کی خوروبرد کا کیس نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے نیب عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی سے بھی اس معمالے میں انکوائری کرے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    چوہدری پرویز الہی کا اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد اٹھانے کا الزام سامنے آیا ہے

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    نیب کے بعد اینٹی کرپشن میں بھی فرح کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا

    فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کی کرپشن کہانی، بشریٰ بی بی اور فرح نے مافیا کیسے چلایا؟

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے اس حوالہ سے سخت ردعمل دیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں عمران خان سب کو چور، کرپٹ اور غدار وغیرہ کہہ رہے ہیں، وہیں ان کی بہن عظمیٰ اور بہنوئی احد برکی کروڑوں کما رہے ہیں۔ جن لوگوں کی زمینیں زبردستی چھین لی گئیں، وہ ایک عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن بہن کی وجہ سے کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن عظمی خان بھائی سے کرپشن کے مقابلے میں جیت گئی ؟

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر عظمی خان عمران نیازی کی فرنٹ وومن ھے یہ سارا مال عمران نیازی برطانیہ میں اپنے بچوں کو منتقل کر رھا ھے

    https://twitter.com/mianadilsonu/status/1574697502611329025

  • کیس میں کرپشن دکھائیں، نقصان کی بات کریں گے تو آپ کو خود پر کیس بنانا چاہیے،عدالت

    کیس میں کرپشن دکھائیں، نقصان کی بات کریں گے تو آپ کو خود پر کیس بنانا چاہیے،عدالت

    نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت تک آپ کو سی ٹی ڈبلیو پی کا علم تک نہیں تھا ایک نامعلوم اخبار پر چیئرمین نیب نے کیس بنا دیا انہیں اندر کردیا ،کیس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ ایک فلاحی پراجیکٹ تھا ،آپ کے ایک ریفرنس کی وجہ سے فلاحی منصوبہ روک گیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا 2009 میں احسن اقبال کوئی پبلک آفس ہولڈر تھے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ احسن اقبال 2009 میں کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ اس کیس میں کرپشن کیا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل آج دستیاب نہیں وہ دلائل دیں گے، عدالت نے کہا کہ آپ کو التوا نہیں ملے گا،یہ منصوبہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری سے بنا،کیس کے تفتیشی افسر کو پتہ بھی نہیں تھا سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کیا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم اس کیس کوترمیمی آرڈیننس کے تحت دیکھ رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ترمیمی آرڈیننس کا تو اس میں تعلق ہی نہیں ، کیس میں کرپشن کیا ہے؟اس منصوبے کو کونسی منسٹری دیکھ رہی تھی ؟ عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کرپشن کو چھوڑ کر اور باتیں کر رہے ہیں آپ کا کام کرپشن کی تحقیقات کرنا ہے، انتظامی امور میں مداخلت کرکے آپ اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں،پراسکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ منصوبے سے قومی خزانے کو نقصان ہوا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا سارا کیس یہ ہے کہ نارووال چھوٹا ڈسٹرکٹ ہے وہاں یہ منصوبہ نہیں بننا چاہیے آپ کہہ رہے ہیں منصوبے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا،یہ پروجیکٹ تو آپ کی وجہ سے روکا تو نقصان کے ذمہ دار تو آپ ہوئے،کیس میں کرپشن دکھائیں، نقصان کی بات کریں گے تو آپ کو خود پر کیس بنانا چاہیے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ نیب پولیٹکل انجنیئرنگ کرتا ہے، کیا یہ پولیٹکل انجنیئرنگ کا کلاسک کیس نہیں ہے؟ آپکو پی ایس ڈی پی اور سی ٹی ڈبلیو کا کچھ پتہ نہیں، طریقہ کار کا پتہ نہیں،نیب کچھ جانے بوجھے بغیر درمیان میں کود پڑا کہ ہم نے حل کرنا ہے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہمیں وقت دیدیں، بھروانہ دلائل دینگے،عدالت نے کہا کہ بہت وقت دے چکے مزید وقت نہیں دینگے، جنہوں نے اس پراجیکٹ کو روک کر نقصان پہنچایا انکو کیوں نہیں پکڑتے؟ عدالت نے استفسار کیا کہ اس وقت کس کی حکومت تھی؟ تفتیشی افسر نیب نے کہا کہ 1999میں مارشل لا لگ گیا تھا، عدالت نے کہا کہ پھر آپ انکو پکڑتے، نقصان تو انہوں نے کیا تھا، آپ نے کیس میں احسن اقبال کو گرفتار کیوں کیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ گواہ ڈر کی وجہ سے بیان نہیں دے رہے تھے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا احد چیمہ بری ہو گیا ہے؟ نیب نے تین سال اسے جیل میں رکھا، احد چیمہ بہترین افسران میں سے ایک ہے، نیب جو لوگوں کی اتنی بدنامی کراتا ہے اسکا ازالہ کون کریگا؟ حیران کن ہے کہ جس تفتیشی نے احسن اقبال کو گرفتار کیا اسکو سی ڈی ڈبلیو پی کا پتہ نہیں، اس ملک کو یا مارشل لاء والوں نے نقصان پہنچایا یا پھر نیب نے، کیا نارووال کی عوام کے لیے ایک فلاحی پراجیکٹ لگانا جرم ہے بطور تفتیشی آپ اس کیس کو 2018 سے دیکھ رہے ہیں میں آپ کو 15 دفعہ پوچھ چکا ہوں کرپشن دکھا دیں مجھے افسوس ہے کہ آپ تفتیشی ہیں آپ کو تربیت کی ضرورت ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2009 میں جس نے پراجیکٹ کا دوبارہ آغاز کیا ان پر کیس بناتے نا، تفتیشی افسر صاحب آپکو ٹریننگ کی ضرورت ہے، آپ لوگوں کی ساکھ کے ساتھ اس طرح کھیلتے ہیں، نیب اسی طرح کے بے بنیاد کیسز بناتا ہے حکومت اب بھی بہت سے منصوبے بنا رہی ہے کیا نیب مداخلت کریگا کہ کیوں بنا رہے ہیں؟ تفتیشی صاحب، آپ نے تفتیش کی، احسن اقبال کو جیل میں رکھا کیا کرپشن سامنے آئی؟ اب کیا نیب طے کریگا کہ کونسا منصوبہ کہاں لگے گا؟ تفتیشی افسر کہتے ہیں کہ احسن اقبال منصوبہ بنانے والوں سے میٹنگز کرتے رہے،
    نیب نے پورا کیس دیکھنا تھا کیا 2018 میں اس منصوبے کو کسی مقصد سے اٹھایا گیا تھا؟ جب کیس کا آغاز ہو گیا تو 2009 والوں کو کیوں نہیں پکڑا گیا؟ سیکرٹری پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر ہوتے ہیں جو کسی کے دباؤ میں آ جائیں گے؟ نیب نے ان سیکرٹریز کو پریشرائز کر کر کے سارے کیسز بنائے، تفتیشی صاحب کیا آپکو کوئی پریشرائز کر سکتا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ نہیں،

    اجسن اقبال کی بریت کی درخواست منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس خارج کر دیا

    عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

  • آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کو بےنقاب کردیا

    آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کو بےنقاب کردیا

    اسلام آاباد:کرپشن میں کمی کی بجائے اضافہ ہونےلگا ہے ، وفاقی ادارے میں کس قدر کرپشن ہے اس حوالے سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے سارے حقائق پیش کردیئے ہیں ، آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں تقریبا ساڑھے 6 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں، بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے، اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ادارہ مالی بدانتظامی اور مبینہ فراڈ کے باعث نقصان میں رہا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے تین سال میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، چینی ، آٹا اور گھی کی خریداری اور سپلائی میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے فلورملز مالکان نے صرف ایک ٹھیکے میں 5 ارب 30 کروڑ روپے کا ناجائز منافع کمایا۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی بدانتظامی کے باعث 2018 سے 2020 کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے مجموعی نقصانات کا حجم 15 ارب 51 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20 میں 6 ارب 42 کروڑ کی مالی بےضابطگیاں ہوئیں، اور فلور ملز مالکان نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے 5 ارب 30 کروڑ کا ناجائز منافع کمایا، اس دوران 66 کروڑ 28 لاکھ کلو گرام سرکاری گندم کی پسائی فلور ملز سے کرائی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹے کا ہر پانچواں تھیلا ملوں کو بطور منافع رکھنے کی اجازت دی گئی، میدہ، سوجی اور چوکر جیسی بائی پروڈکٹس بھی فلور ملز کو تحفے میں دے دی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ریجن میں فرنچائز یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 66 لائسنس بغیر اسٹاک انشورنس جاری کئے گئے، اس سے ادارے کو 41 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا گھی اور کوکنگ آئل اوپن مارکیٹ میں بیچ دیا گیا، جب کہ سبسڈی پر دی جانے والی چینی کی بلیک مارکیٹنگ سے بھی کارپوریشن کو 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔