Baaghi TV

Tag: کرپٹ

  • سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    ڈیرہ غازیخان۔(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ)سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیا ء کاسرغنہ نکلا،محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ردوبدل کے بعدتبدیلی آگئی ،عبدالقادرکھوسہ زمین اورپٹرول پمپ کے مالک بن گئے اوراب پٹرول پمپ گراکروہاں پرایک غیرقانونی کمرشل سنٹربنایاجارہاہے۔اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھانے بروکربن کرلینڈمافیاء سے ملکر کئی کروڑوں کی پراپرٹی پرکروڑوں روپے بروکری کے مدمیں کمالئے،ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگا،سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے،

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ نے ڈیرہ غازی خان میں فیاض لنڈ،حبیب لنڈاور اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھااور مالک رقبہ سے سازبازہوکربیچی ہوئی زمین کاسابقہ انتقال خارج کرایااورکروڑوں روپے کی جائیدادلینڈمافیاء فیاض لنڈ،حبیب لنڈاورسابق ضلعی چیئرمین اورشرافت کاپیکرسمجھے جانے والے ممبرقومی اسمبلی سردارامجدفاروق کھوسہ کے بیٹے امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 288سردار عبدالقادرکھوسہ ودیگرنے اپنے نام کرالی۔اس انتقال میں بی ایم پی کاایک حاضرسروس رسالداروقارعزیز بطورگواہ ہے جو کہ مبینہ طورپرفیاض لنڈکاحصہ دارہے اوربیشتروقت فیاض لنڈ کے دفترمیں گذارتاہے اورہرسودے میں اپناحصہ وصول کرتاہے۔۔

    ذرائع کاکہناہے کہ ان تمام رجسٹری انتقالات میں سرکاری فیس میں بھی ردوبدل کیاگیااورقواعدضوابط کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری فیس انتہائی کم بنائی گئی۔ٹیکس اورسرکاری فیسوں کے مدمیں سابق ضلعی چیئرمین امیدوارپی پی 288سردارعبدالقادرکھوسہ ،اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھااور تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کے ٹرائیکانے قومی خزانے کولاکھوں روپے کاٹیکہ لگایااوراپنی جیبیں بھریں۔ذرائع کابتاناہے کہ اس ساری ڈیل میں پٹواری موضع کلیم کامران کواے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا نے اپنے دفتربلاکرثبوت ملکیت کے گوشوارے اوررجسٹری برانچ میں مہرشمعون کی نگرانی میں رجسٹریاں پاس کروائیں یاد رہے کے اس رقبہ کو عدالت جناب محمد آصف ہنجرا کے حکم پر بمقدمہ نمبر 413/15 محمد شریف کے حق میں ڈگری ہوچکا ہے اور کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے ۔مگر محکمہ مال کے افسران نے عدالتی حکم کی پروانہ کرتے ہو ے رجسٹریاں پاس کردیں ،آپ کویہ بھی بتاتے چلیں کہ جعلسازی کے ذریعے پرت پٹوار اور پرت سرکار میں کٹنگ کرکے رقبہ فروخت کرنے پر پٹورای کلیم کامران کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہوا،جس پرپٹواری موصوف نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی جسے ملتان ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ملک مجید نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا ہے ۔

     

    تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون نے نہ تو موقع دیکھنا بھی گوراہ نہ کیا کیونکہ اسکی آنکھوں پر نوٹوں کی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ لیکن ہمیشہ سے چورکہیں نہ کہیں غلطی کرجاتاہے اپنے ثبوت چھوڑجاتاہے تواسی طرح اس ٹرئیکاسے بھی ایک غلطی ہوگئی موقع پرموجودکھاتہ نمبر332پرایک پٹرول پمپ جوکہ اٹک کمپنی کااحمدپٹرولیم سروس ہے ،اس کاکسی رجسٹری یاریکارڈ میں کہیں بھی اندراج نہ کیا گیاہے بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اور کچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے ،جب کے باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ،پٹرول پمپ کی ٹرانسفرفیس ،پراپرٹی ٹیکس اورگورنمنٹ کے دیگر ٹیکسزکرپشن کرتے ہوئے بچائے گئے جس سے قومی خزانے کودانستہ طورپرنقصان پہنچایاگیا۔موقع پرموجوداحمدپٹرولیم کے سائن بورڈ ہٹاکرکھوسہ پٹرولیم کے سائن بورڈلگادئے گئے ہیں جبکہ اب تک تمام ریکارڈ میں احمدپٹرولیم ہی ہے جوکہ احمدہارون کے ہی نام پرہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس موقع پرموجودکمرشل مارکیٹ کوگرایا گیا اور اب پیٹرول پمپ کوبھی گرایا جارہا ہے تاکہ ا س جگہ پر الحسیب کمرشل سنٹر بنایا جاسکے جس کا پینا فلیکس بھی لگا دیا گیاھے،جبکہ انتقالات ورجسٹری میں اس کمرشل رقبے کوزرعی رقبہ بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اورکچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے جب کہ باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ظاہرکیاگیاہے۔حالانکہ ظاہرکیاگیازرعی رقبہ گیدڑوالابائی پاس پرملتان روڈ اورتونسہ روڈ دومین شاہراہوں پرموجود ہے جوکسی بھی عقل کے اندھے کوبھی صاف دکھائی دیتاہے یہ کمرشل رقبہ ہے لیکن اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا اورتحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کودکھائی نہ دیااورنوٹوں کی چمک کے آگے مجبورہوکراپنی آنکھیں بندکرلیں اورقانونی تقاضوںکوپامال کرتے ہوئے حکومت کوکروڑوں روپے کے ریونیوسے محروم کردیا۔مزیدبراںایک ہی دن میں رجسٹری کاپراسس مکمل کیاگیا،پرت پٹوار،پرت سرکاراورپرت سائل جاری کئے گئے۔طے شدہ منصوبہ کے مطابق احمدحسن رانجھانے اپنے فیصلہ میں سابقہ انتقال جوکہ خادم وغیرہ کے نام ہوا تھاودیگرجملہ انتقالات خارج کردئے کیونکہ پرت سرکارمیں ردوبدل ثابت ہوگئی تھی جس کابہانہ بناکریہ کھیل کھیلاگیا جس کے سب سے بڑے بینیفیشری سابق ضلعی چیئرمین امیدوار حلقہ پی پی 288 سردارعبدالقادرکھوسہ اس کے لینڈمافیاء کے شریک کارفیاض لنڈ،حبیب لنڈاوراس ڈیل کے اہم بروکراے ڈی سی آراحمدحسن رانجھانے کروڑوں روپے کافائدہ اٹھایا۔

    یاد رہے کہ محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ر دوبدل کرنے پر سابق پٹواری آصف قریشی کو اس جرم کی پاداش میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جو بعد میں محکمہ کے افیسران سے ساز باز کرکے بحال ہوگیا تھا اور اب دوبار اسی موضع میںتقرری کی کوشش میں ہے ،اہل شہر سیاسی اور سماجی حلقوں نے محکمہ مال میں اس طرح کی غیر قانونی کام کرنے والے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کمشنر ڈیرہ غازیخان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور رجسٹریاں کینسل کرنے اور سرکاری فیس میں کی گئی لوٹ مار کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

    دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگاہے جس نے سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے ہیں،عوام وسماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے اے ڈی سی آرکی خفیہ مانیٹرنگ کرکے اس کے خلاف نوٹس لیکر قبل از وقت نوٹس لیکراس ضمنی الیکشن میں مبینہ طورپر ہونے والی دھاندلی کوروکاجائے ۔

  • حکومت کرپشن روکنے اورکرپٹ لوگوں کوسزائے دینے میں ناکام رہی :شاہد خاقان عباسی

    حکومت کرپشن روکنے اورکرپٹ لوگوں کوسزائے دینے میں ناکام رہی :شاہد خاقان عباسی

    مری:حکومت کرپشن روکنے اورکرپٹ لوگوں کوسزائے دینے میں ناکام رہی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن روکنے اور کرپٹ لوگوں کو سزائیں دینے میں ناکام رہی ، ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے کوئی بھی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا،

    مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی ناہلی کا خمیازہ مری کے عوام بھگت رہے ہیں، 3 سال میں مری کے 6 افسران تبدیل ہوئے ، پنجاب میں بیوروکریسی کی تبدیلیاں پیسوں سے کی جاتیں ہیں ، حکومت پنجاب میں کرپشن کا طوفان ہے ، کوئی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا ، مری کو بند کرنا سرا سر زیادتی ہے اور مری میں کرفیو کا سماں جان بوجھ کر پیدا کیا گیا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مری میں پابندی لگا کر تشہر کی گئی اور سیاحوں میں خوف پیدا کیا گیا، چند افراد کی سزا اہلیان مری کو دی جا رہی ہے، مری کے لوگوں نے ہی برف باری میں ریسکیو آپریشن کیا، اصل حقائق اور چند افراد کی کرپشن چھپانے کے لیے تمام فیصلے جلد بازی میں کئے جا رہے ہیں ،حکومت پہلے مری کو تحصیل کی سہولیات تو ضلعی کی بات بعد میں کرے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8 ہزار گاڑیوں کی گرہ لگانا حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مری کو مکمل طور پر کھولا جائے ، حکومت خود اس کے کھلنے کی تشہیر کرے کیونکہ یہ بین الاقوامی سیاحتی ہل سٹیشن ہے ۔

  • شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌       آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌ آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    لاہور:شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے خلاف عالیہ حمزہ کا بڑا اقدام :سارے پردے ہی چاک کردیئے،اطلاعات کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے کارہائے نمایاں کو بے نقاب کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ مجرموں کو ریلیف دینے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ،

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چئیرمین پی اے سی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں اور یہ حقائق ساری دنیا کے سامنے ہیں

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہےکہ ان حالات میں جبکہ ایک شخص کی کرپشن اب بینک سٹیٹمنٹس کے ثبوتوں کے ساتھ موجود ہے تو شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں، عالیہ حمزہ نے درخواست میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا،اس لیے کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور سابق حکمران خاندان کے مرکزی کردار شہباز شریف کی سربراہ اپوزیشن کی حیثیت ختم کردے

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سے سوال کیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ تمام ثبوت لف ہیں کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی؟
    عالیہ حمزہ نے درخواست کی ہے کہ پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے،

    عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے سی شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے،
    اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،

    خط میں انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں روپے تنخواہ والے ملازمین کے اکاونٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے،عالیہ حمزہ نے ثبوت دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے شریف فیملی کے 14 ملازمین کے 28 بے نامی اکاونٹس کا سراغ لگایا، خط کے ذریعے چیئرمین پی اے سی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں؟

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ شہباز شریف جواب دیں، ہزاروں روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے،ملازمین کے مرنے کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹس سے شہباز شریف اور فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے،اس خط میں کچھ حقائق پیش کرنے کے بعد پھرپوچھا گیا ہے کہ کیا پبلیک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی اس ننگی کرپشن پر خاموش رہے گی؟

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کیا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر رہیں؟ پارلیمانی سیکرٹری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر مطالبہ کرتی ہیں کہ پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے،

    ذرائع کےمطابق پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نےمطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہیں اور اکاونٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔
    وہ انکشاف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ملک مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں 3.74 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، محمد اسلم کیشیئر کی تنخواہ 10 ہزار، 1.781 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، 1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔غلام شبیر قریشی سٹور کیپرکی تنخواہ 10600، 1.545ارب روپے ڈپازٹ ہوئے

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے مزید انکشافات کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضرحیات نذر اسسٹنٹ کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار 5 سو، 1.425ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، گلزار احمد چپڑاسی کی تنخواہ 12 ہزار 8 سو، 1.2ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایسے ہی اقرار حسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، 1.186ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایم انور اسسٹنٹ 15 ہزار تنخواہ، 88.3 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے شہباز کی شریفانہ کرپشن کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، 71.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، 48 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کرپشن کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی سے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہی ہےکہ میاں شہبازشریف کوکرپشن اور ان جرائم کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے الگ کیا جائے اور جب تک ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوجاتامیاں شہبازشریف کو ایک قومی مجرم سمجھ کرکسی بھی قسم کے حکومتی عہدے سے الگ کیا جائے

  • ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کرپٹ افرادکےخلاف ثبوت دے:       کارروائی ہوگی:زبانی الزامات ہوئےتوپھرحساب دیناپڑےگا

    ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کرپٹ افرادکےخلاف ثبوت دے: کارروائی ہوگی:زبانی الزامات ہوئےتوپھرحساب دیناپڑےگا

    لاہور:ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کرپٹ افراد کے خلاف ثبوت دے:کارروائی ہوگی:زبانی کلامی الزامات ہوئے توپھرحساب دینا پڑے گا ،پچھلے کئی دنوں‌ سے ایک بحث چل رہی ہےکہ پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے اور اس کا گراف مزید نیچے چلا گیا ہے، اس حوالے سے پاکستان میں کچھ ایسی این جی اوز گاہے بگاہے ایسی رپورٹ اس وقت پیش کرتی رہتی ہیں جبک حکومت کو سیاسی طور پرنقصان پہنچانا مقصود ہو

    اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ واقعی پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور تو اس کے لیے ایسے الزامات لگانے والوں کو ثبوت دینے چاہیں تاکہ حکومت ان کرپٹ افراد اور اداروں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرسکیں اور اس برائی کا خاتمہ کرسکیں ،

    ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کو چاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ ان افراد کے نام شیئر کرے اور جو کرپشن کی گئی ہے اس کا ثبوت دے ، ایسے زبانی کلامی اہل وطن پرالزام تراشی کا یہ مناسب انداز نہیں ہے ، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے تو کون ہے کرپٹ؟

    اس این جی او نے تو پوری قوم کو کرپٹ بنادیا،ہر سنُنے والے کو پتہ ہی نہیں‌ کہ کون کرپٹ ہے ،ایسے اندھے الزامات کی صورت میں تو ہرکوئی ایک دوسرے کی طرف شک سےدیکھے گا ،یہ شک انسانوں کے درمیان محبت اوراعتماد کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے ، ایسے اندھے الزامات ہرشخص اپنے مخالف پرمن گھڑت الزامات کی تیراندازی کرکے اس کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کرے گااور یہی کچھ ہورہا ہے،

    ان الزامات کےبعد ماتحت اپنے افسران کی طرف شک کی نظرسے دیکھیں تویہ بھی اچھا نہیں اوراگرافسران اپنے ماتحت عملے کو شک کی نظرسےدیکھیں تو یہ بھی اچھا نہیں ، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے تواس بیماری کے علاج کی بجائے الٹا بیماراور نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے

    یورپ ، مغرب اور دیگردنیا میں پہلے ثبوت رکھے جاتے ہیں اورپھردعویٰ کیا جاتا ہے لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہے ، الزامات کی بوچھاڑ کی کردی گئی اور ثبوت ایک بھی نہیں

    جہاں تک تعلق ہے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف دعووں کا تو یہ الزامات عمران‌ خان نے تو نہیں لگائے تھے ، یہ تو نوازشریف نے آصف علی زرداری اور پی پی کی حکومت آئی تو اس نے نوازشریف کی شریفانہ کرپشن کے ثبوت سب کے سامنے رکھ دیئے اور یہ احتساب کا عمل بھی نوازشریف کے دور سے شروع ہوا تھا جب سیف الرحمن کومیاں نوازشریف نے کہا کہ آصف علی زرداری اور پی پی کو اس حد تک داغدار کردیں کہ وہ سیاست میں زندہ ہونے کے قابل نہ رہ جائیں

    اور پھرسابق صدر جنرل پرویز مشریف نے نوازشریف کا مشن جاری رکھتے ہوئے احتساب کا آگے بڑھانے کی کوشش کی اور پھرایک وقت آیا کہ اپنا اقتداربچانے کی خاطرشریف برادران اور آصف علی رزداری کی کرپشن کوڈیل کےذریعے حلال کربیٹھے ، اس کےبعد پی پی اور ن لیگ نے موجودہ احتسابی عمل کی بنیاد رکھی

    بات ہورہی ہے کہ عمران خان نے کسی پر براہ راست کرپٹ ہونے کا الزام نہیں لگایا ، بلکہ انہوں نے ان حقائق کا حوالہ دیا جونوازشریف اور پی پی قیادت نے ایک دوسرے کے خلاف پیش کیے تھے اور جس کرپشن پرعدالت عظمیٰ نے نوازشریف کوبد عنوان اور مافیا قرار دے کروزارت عظمیٰ‌کے منصب سے الگ کردیا تھا

    ان حالات میں ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کو چاہیے کہ وہ ثبوت پیش کرے جس طرح‌ شریف برادران اور آصف علی زرداری کے خلاف عدالتوں میں ثبوت ہیں

    اس ملک کے کس شہری نے کتنی کرپشن کی اور کب سے کب تک کی ،یہ ثبوت فراہم کرے

    ان زبانی کلامی الزامات سے ان لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے کہ جن کے خلاف عدالتوں میں کرپشن کے کیسزثبوتوں کی بنیاد پرچل رہے ہیں اور ان زبانی کلامی الزامات سے ہرشہری دوسرے کی طرف شک کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور الزامات کا یہ سلسلہ شیطانیت کی انتہا ہے جوپرامن معاشروں کے پرامن شہریوں کو ایک دوسرے سے دور کردے

    ٹرانسپریسی انٹرنیشنل اپنے الزامات کے ثبوت فراہم کرے ، افراد کے نام بتائے ،محکموں کی نشاندہی کرے اور کتنی کرپشن کی اس کی تفصیلات فراہم کرے ،اگرایسا نہیں ہے تو پھرٹرانسپریسی قوم کے سامنے معافی مانگے اور معافی اس صورت میں قابل قبول ہوگی جب یہ ادارہ ان قوتوں کی نشادہی کرے گا جنہوں‌ نے اس ادارے کو ڈھال بناکرسیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی ،20 سال سے ایسی این جی اوز کی شام غریباں کو جانتا ہوں ، ان کی کرڈیبلٹی کا پہچانتا ہوں

  • نیب نے جھوٹی خبر پر ردعمل:نوازشریف کے حوالے سے بیان جاری کردیا

    نیب نے جھوٹی خبر پر ردعمل:نوازشریف کے حوالے سے بیان جاری کردیا

    لاہور:نیب نے جھوٹی خبر پر ردعمل:نوازشریف کے حوالے سے بیان جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے ایسی کچھ خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک کیس کی تحقیقات بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کا کیس بند کرنے کے حوالے سے نیب ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے، ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    نیب ترجمان کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ کی انکوائری بدستور جاری ہے، کیس کو ابھی تک بند نہیں کیا گیا، اس لیے میڈیا ایسی خبروں سے اجتناب کرے۔نیب ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں قومی ادارے کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی نے خبر چلائی تھی کہ نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خبر کے مطابق سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے انویسٹیگیشن بند کرنے کی منظوری دی، اور نیب لاہور نے حتمی فیصلے کے لیے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے، جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹیگیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • طاقتورشخصیت کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،مگرسرکاری حکام ڈرکے مارے بھاگ گئے

    طاقتورشخصیت کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،مگرسرکاری حکام ڈرکے مارے بھاگ گئے

    کراچی :پی پی رہنما کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش کسانوں نے ناکام بنا دی ،مگرسرکاری حکام ڈرکے مارے بھاگ گئے ،اطلاعات کے مطابق رتوڈیرو میں ٹرالر الٹنے کا معاملہ، اسسٹنٹ کمشنر رتوڈیرو ، ایگریکلچر انتطامیہ اور پولیس نے یوریا کھاد سے بھرے ٹرالر پکڑلیے ، تاہم کھاد بااثر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ کی ہے پتا چلنے پر اسسٹنٹ کمشنر رتوڈيرو اور ایگریکلچر انتظامیہ فرار ہوگئی۔ کسانوں نے پکڑے جانے والے کھاد کے ٹرالر سرکاری ریٹ پر مستحق کسانوں میں برابری کی بنیاد پر فروخت کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو-نئوں ڈیرو روڈ پر گاؤں طیب کی مقام پر دھند کی باعث صبح کو یوریا کھاد سے بھری ہوئے ٹرالر الٹ گیا جس کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر رتوڈیرو اور ایگری کلچر انتظامیہ پہنچ گئے اور الٹ جانے والی یوریا کھاد اور ڈی ای پی سے بھرے ٹرالر اپنی تحویل میں لے لیا۔تاہم کسانوں نے ٹرالر کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر کےاحتجاج شروع کردیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا تھا کہ کھاد رتوڈیرو کی ایک ڈیلر کی ہے جسی بااثر شخصيت کی حمایت حاصل ہے اسسٹنٹ کمشنر رتوڈيرو اور ایگری کلچر انتظامیہ نے ڈیل کرنے کے بعد انہیں چہوڑ دیا ہے، ہماری فصلیں تباہ ہو رہی اور منافع خورمافیا یوریا کھاد کو اسٹاک کررہی ہے تاکہ بعد ڈیمانڈ بڑھنے پر مہنگے داموں فروخت کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس یوریا کی بوری کی سرکاری قیمت 1780 روپیہ مقرر ہے وہی یوریا کی فی بوری 32 سو تک مل رہی ہے جبکہ سراسر ناانصافی ہے ، لہٰذا پکڑی جانے والی یہ کھاد سرکاری داموں پر ہمیں دی جائے۔ایس ایچ او رتوڈیرو کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد سے بھرے ٹرالر ایم پی اے میر نادر خان مگسی کی ہیں۔

    کسانوں کا موقف ہے کہ یوریا کھاد کے ٹرالر غیرقانونی طور پر منتقل کیے جارہے تھے جن کی کوئی "انوائس” بھی نہیں ہے، لہٰذا کھاد کو ضبط کرکے سرکاری نرخنوں پر فروخت کیا جائے اور رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔

  • 250 ارب ٹیکس پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے:اب اس نظام کو بدلنا ہوگا: خالدمقبول صدیقی

    250 ارب ٹیکس پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے:اب اس نظام کو بدلنا ہوگا: خالدمقبول صدیقی

    کراچی :250 ارب ٹیکس پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے:اب اس نظام کو بدلنا ہوگا،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول شہر قائد کے تاجروں کو مطالبات کی فہرست لیکر عدالت جانے کا مشورہ دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار کراچی کے مسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں کے سارے طریقے ہم نے استعمال کئے اس کے باوجود تین کروڑ کے شہر کی سرکاری نمائندگی 50 لاکھ بھی نہیں۔

    خالد مقبول نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حق اور سچائی کےلیے کھڑا ہونا سب سے بڑا جہاد ہے اور ہم نے سچائی کے ساتھ ایوانوں اور عدالتوں میں اپنا مقدمہ رکھا مگر نتیجہ صفر نکلا۔

    متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے کنوئنیر خالد مقبول نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ٹیکس سے نکاسی آب کا نظام چلتا ہے، ٹیکس سے پولیس کو تنخواہ ملتی ہے لیکن جان و مال کا تحفظ نہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ 250 ارب روپے ٹیکس پیپلز پارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے جب کہ ایک حکمران خاندان کی جیب میں ایک ہزار ارب سالانہ جاتا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جیب میں پیسہ جائے گا تو وہ پاکستان کےلیے کھڑا نہیں ہوگا لیکن ہمیں ملکر کوئی پالیسی اور حکمت عملی ترتیب دینی ہوں گی کیوں کہ شناخت ہی حقوق کا تعین کرتی ہے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ اقلیت کی حکومت اس شہر کی اکثریت پر قابض ہے، ہم نے ایوانوں اور عدالتوں میں اپنا مقدمہ رکھ دیا لیکن نتیجہ صفر ہے۔خالد مقبول صدیقی نے تاجروں کو مشورہ دیا کہ تاجروں کو ضرورت ہے مطالبات کی فہرست عدالت لے جائیں اور صنعت کاروں سے بھی کہتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں۔

    ایم کیو ایم رہنما نے آخر میں واضح کیا کہ سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کیا لیکن صوبائی وزرا عوام کو گمراہ کررہے ہیں پہلے اس کالے بلدیاتی قانون کو ختم کریں پھر بات ہوگی۔

  • کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان
    جعلی راجکماری ایک بار پھر اداروں پر حملہ آور ہےاداروں کو متنازعہ بنا کر اپنا الو سیدھا کرنا جعلی راجکماری کے خاندان کا وطیرہ رہا ہے
    کرپٹ ٹولے نے نان ایشوز پر سیاست چمکاکر اپنا تماشہ خود لگوایا ہے۔اب بھی انہیں رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ ادارے ہمارا فخر ہیں
    جعلی راجکماری اور کرپٹ ٹولے کی ہر مذموم سازش ناکام رہے گی۔ سینیٹ الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کر کرپشن میں ڈوبی راجکماری اور کنیزاؤں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ ناکامی اور شکست کا داغ پی ڈی ایم کے بدنام زمانہ ٹولے کے ماتھے پر لکھا جا چکا ہے۔ کل تک سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والا ٹولہ اب کس منہ سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ جعلی شیر سینیٹ الیکشن میں گیدڑ ثابت ہوں گے۔ پی ڈی ایم کا انجام عبرتناک نظر آ رہا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

  • مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں، سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں، سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے اپنی میڈیا ٹاک میں بتایا کہ عمران نوٹوں اور لوٹوں کی خریدوفروخت کا باب ہمیشہ کے لئے بند کرنا چاہتے ہیں- وزیراعظم نے NRO کی لانڈری کو تالے لگا دیئے ہیں، اب کرپٹ سیاستدان اپنی سیاسی گندگی دھو کر پوتر نہیں بن سکتے- کرپٹ ٹولے نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے-

    لاہورمیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کو عوام نے مسترد کیا تو اپوزیشن نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔اپوزیشن  سرکاری ملازمین کے احتجاج کی حمایت کر کے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کا کردار ادا کر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن 40 سال کی سیاسی استادی کے دعوے کے باوجود دو سیاسی نابالغوں کے کندھوں پر بیٹھ کر پارلیمنٹ پہنچنا چاہتے ہیں۔یہ وہی مولانا  ہیں جنہوں نے 40 سال تک نوٹ زدہ سیاست کا فلسفہ متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر زراعت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان بریف کیس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف بریف کیس سیاست کے موجد لندن بیٹھ کر ہارس ٹریدنگ کا جال بن رہے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کرکے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ عمران خان ان سیاسی بونوں میں واحد دبنگ لیڈر ہے۔

    مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں ہو سکتے اس لئے عمران خان کو سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ خان نے ایک ہی جھٹکے میں پی ڈی ایم کو زمین بوس کر دیا ہے اور اب ان کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ اکھڑی ہوئی سانسوں والی پی ڈی ایم  اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نوٹ زدہ سیاست کے بانی ہیں۔اوپن بیلٹنگ کے مخالفین ووٹ نہیں نوٹ کو عزت دینے  کے حامی ہیں۔ نوٹو ں کے ذریعے پارلیمنٹ  پہنچنے والے کرپشن کے گل کھلانے کے سوا کیا کر سکتے ہیں؟عمران خان سیاسی لوٹوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے NROکی لانڈری کو تالے لگا دیئے ہیں۔اب کرپٹ سیاستدان اپنی سیاسی گندگی دھو کر پوتر نہیں بن سکتے۔

  • رشوت خور واپڈا ،نصف صدی پرانی تاریں

    رشوت خور واپڈا ،نصف صدی پرانی تاریں

    قصور
    لیسکو قصور لوگوں کیلئے عذاب رشوت ستانی کام چوری اور ہٹ دھرمی میں سب سے آگے نصف صدی پرانی تاریں بار بار جوڑ لگا کر دل کو تسلی دینا وطیرہ بنا لیا بوسیدہ تاریں لوگوں کے سروں پر لٹکتی موت
    تفصیلات کے مطابق قصور واپڈا ضلع بھر کے سب محکموں میں سے سب سے زیادہ کرپٹ کام چور اور ہڈ حرام ہے نصف صدی پرانی بجلی کی تاریں بار بار جوڑ لگا کر اپنے اور لوگوں کے دلوں کو تسلی دیتے ہیں اور نئی تاریں بیچ کر کھا جاتے ہیں قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں 2 دن قبل بجلی کی ایک تار گر گئی جو کہ ہر گرمیوں میں گرتی ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نا ہوا جسے واپڈا اہلکاران حسب عادت جوڑ لگا کر چلتے بنے وہی تار آج صبح 6 بجے پھر گر گئی جو کہ سپارہ پڑھنے جانے والے بچوں کے بلکل قریب ہی گری تاہم خوش قسمتی سے بچے محفوظ رہے واضع رہے یہ تاریں نصف صدی پرانی ہیں اور اس پورے گاؤں میں 25 کے قریب ٹرانسفارمر ہیں اور سارے گاؤں کی تاریں نصف صدی پرانی ہیں جنہیں ٹوٹنے پر جوڑ لگا کر مرمت کیا جاتا ہے بدلا نہیں جاتا مگر کاغذات میں راشی محکمہ درجنوں بار ان تاروں کے پیسے کھا چکا ہے
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لے کر بجلی کی بوسیدہ لائن کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کوئی جانی نقصان نا ہو