Baaghi TV

Tag: کرچی

  • میئر کراچی نے کیا ڈائینو سار سفاری پارک کا افتتاح

    میئر کراچی نے کیا ڈائینو سار سفاری پارک کا افتتاح

    مئیر کراچی مرتضی وہاب سفاری پارک پہنچ گئے ،

    مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ڈائینو سار سفاری پارک کا افتتاح کر دیا، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پارک میں چلنے والے متحرک ڈائینو سار بھی موجود ہیں، یہ کراچی کا پہلا جدید ترین ڈائنو سار پارک ہے، حکومت سندھ کے دس کروڑ روپے کے فنڈز سے یہ پارک تیار تیار کیا گیا ہے پارک میں 12 ڈائنو سار بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے لیے موجود ہیں،شہریوں کو مزید تفریح سہولیات مہیا کریں گے،

    مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ شہر کی پراپرٹی کا خیال رکھیں، اپنا کردار ادا کریں، ہمیں اطلاع دیں ہم مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا تھا شہر میں بلا تفریق کام کرنا ہو گا، شہر کے انفراسٹرکچر کی حفاظت کرنی ہے، عوام کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے، تنقید ہوتی رہے گی لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، سیوریج کے مسائل بھی حل رہے ہیں، گلیاں جو ٹوٹی ہیں وہ ٹاؤن بنائے گا، ٹاؤن کا چیئرمین ہے، پارٹی سے نہیں ہے تو بھی کام ہو گا،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

  • فردوس شمیم  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    فردوس شمیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فردوس شمیم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کےمقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے فردوس شمیم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ فردوس شمیم نے لوگوں کو اشتعال دلایا اور اکسایا، رہنماؤں کے ایما پرسرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایاگیا تفتیشی افسر نے فردوس شمیم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ ملزم فردوس شمیم نقوی کےخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کراچی پولیس نے شہر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصاویر جاری کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے9 مئی کو املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس شرقی نے سی سی ٹی وی اور ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش تیزکر دی ہےاور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے شہریوں سے مدد طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کا متنازع بلدیاتی قانون:صوبے بھرکی عوام کا کراچی میں احتجاج:پولیس کا لاٹھی چارج

    سندھ حکومت کا متنازع بلدیاتی قانون:صوبے بھرکی عوام کا کراچی میں احتجاج:پولیس کا لاٹھی چارج

    کراچی:سندھ حکومت کا متنازع بلدیاتی قانون:صوبے بھرکی عوام کا کراچی میں احتجاج:پولیس کا لاٹھی چارج،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر پولیس کی جانب سے بد ترین شیلنگ، متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ، خواتین سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ ایمپریس مارکیٹ سےمزارقائد جانےوالا کوریڈور3 بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش جس پر پولیس سے تکرار ہوئی، کارکنان نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج سے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
    ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں شریک متعدد خواتین بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث متاثر ہوئی ہیں، پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔

    شہر بھر میں بد ترین ٹریفک جام ہے اور شہر قائد میں ایک ہی وقت میں دو ریلیاں نکلنے کے باعث مختلف علاقوں میں شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    شہر قائد میں ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شارع فیصل سے مارچ کرتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کا راستہ روک دیاجس کے باعث شدید بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

    ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد سے پی آئی ڈی سی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے اور ٹریفک کے پی ٹی فلائی اوور سے مائی کلاچی اوربوٹ بیسن کی جانب موڑاجارہاہے۔
    مزید پڑھیں: کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں سرد خانوں کی سہولت غیر اعلانیہ ختم کردی گئی

    جبکہ دوسری ریلی ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نکالی جارہی ہے، کراچی میں بیک وقت دو ریلیوں کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور شہری کئی گھنٹے سے سڑکوں پر موجود ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔