Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا  کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    ٹی20 ورلڈ کپ میں تاریخی ڈیبیو کے چند روز بعد اٹلی کی کرکٹ ایک سنگین تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیم کی ایک کھلاڑی نے خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد متعلقہ اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اطالوی کرکٹ بورڈ (ایف سی آر آئی) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ الزامات کی تحقیقات فیڈرل پراسیکیوٹر کے زیرِ نگرانی جاری ہیں۔

    بیان کے مطابق 2025 کے دوران فیڈریشن کی صدر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے، کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ، مذکورہ شخص کو تمام وفاقی ذمہ داریوں اور سرگرمیوں سے فوری اور احتیاطی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا، یہ اقدام حتمی اور مکمل جانچ پڑتال تک احتیاطاً اٹھایا گیا ہے تاکہ کھیل کے ماحول کی سالمیت برقرار رہے اور تمام حقائق مناسب فورمز پر، شخصی وقار، ضابطۂ کار اور بے گناہی کے اصول کے احترام کے ساتھ سامنے آ سکیں۔

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    رپورٹس کے مطابق خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پرباتھ اکنلی گوڈا کے وکیل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف لگائے گئے الزامات کے پیچھے ’مذموم مقاصد‘ کارفرما ہیں۔

    ایف سی آر آئی کے میڈیا منیجر رقبیر حسن نے بتایا کہ اکنلی گوڈا بورڈ کی صدر ماریہ لورینا کے ہمراہ بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران سفر پر تھے، تاہم ان کے پاس کوئی باضابطہ ذمہ داری نہیں تھی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ اس وقت معاملہ فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر میں زیرِ سماعت ہے، جو کھیلوں کے ضوابط کے تحت جائزہ اور تحقیقات کرنے کا مجاز ادارہ ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    اطالوی کرکٹ کے لیے یہ معاملہ ایک اہم آزمائش قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ عالمی ایونٹ میں شرکت کے بعد کھیل کو ملک میں نئی توجہ ملی تھی، تاہم اس تنازع نے انتظامی ڈھانچے اور نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیےسخت قوانین

    بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیےسخت قوانین

    مقابلے کا معیار بہتر بنانے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے 64 ٹیموں پر مشتمل نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کے لیے عمر اور رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ہیں –

    اتوار سے شروع ہونے والے 2 درجوں پر مشتمل 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں اب کسی بھی ٹیم کو 30 سال سے زیادہ عمر کے 4 سے زیادہ کھلاڑی میدان میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی،اس اقدام کا مقصد بڑی عمر کے کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ شکنی اور انڈر 23 ٹیلنٹ کی منظم تیاری کو فروغ دینا ہے،نئے قواعد کے تحت ٹیمیں اپنے ضلع سے باہر کے زیادہ سے زیادہ 3 کھلاڑی شامل کر سکیں گی، جس سے ماضی کی اس روایت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس میں بعض اوقات مکمل اسکواڈ غیر مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا تھا۔

    5 جی سروسز کا آغاز:وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنادی

    ٹورنامنٹ میں 32، 32 ٹیموں کے 2 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ترقی و تنزلی کا نظام بھی نافذ ہوگا ٹاپ درجے کے گروپ فاتحین اپریل 2026 میں ہونے والے 3 روزہ مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ نچلی 8 ٹیموں کو ریلیگیشن کا سامنا کرنا پڑے گانئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے بورڈ نے 16 مقامات پر کوچز تعینات کیے ہیں جو خصوصی اسکاؤٹنگ پروگرام کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

    کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے،مومنہ اقبال

    دوسری جانب پیشہ ورانہ معیار بہتر بنانے کی کوششوں کے باوجود بنیادی سہولیات کے مسائل بھی سامنے آئے افتتاح سے قبل چندپور کی ٹیم سامان سمیت آٹو رکشہ میں سفر کر رہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ملکی کرکٹ کے انفراسٹرکچر سے متعلق چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

    ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے گروپ اے کے اہم میچ سے قبل کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔

    کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن سے قبل سانپ اسٹیڈیم میں دیکھا گیا، تاہم گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر اسے پکڑ کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا،اکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 6:30 بجے شروع ہوگا، اور دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ کولمبو میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گےروانگی سے قبل محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک ملاقات بھی کی ہے وہ میچ سے قبل قومی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے اس کے علاوہ وہ مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

    پاکستان اور بھارت اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکے ہیں جس کے باعث اس مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ دو ممکنہ تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے تاکہ بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ فخر زمان اور نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر تبدیلی ہوتی ہے تو کسی موجودہ کھلاڑی کو جگہ خالی کرنا ہوگی۔

    متوقع پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان مرزا، سلمان علی آغا بطور کپتان، شاداب خان، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان بطور وکٹ کیپر، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

    دوسری جانب متوقع بھارتی ٹیم میں ایشان کشن، سنجو سیمسن یا ابھیشیک شرما، سوریہ کمار یادو بطور کپتان، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، ورن چکراورتی، کلدیپ یادو اور جسپریت بمرا شامل ہو سکتے ہیں۔

  • پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کریں،سوریا کمار یادیو

    پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کریں،سوریا کمار یادیو

    کولمبو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔

    پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے،عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پاکستان کے اسپنرز اچھا کھیل رہے ہیں ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔

    پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے جواب دیا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظارکرلیں، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے ہینڈ شیک کا انتظار کرو، ابھی کھانا کھائیں اور سو جائیں کل دیکھیں کیا ہوتا ہے، پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی،یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں،پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا ہے اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔

    عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

    قبل ازیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل اسپنر عثمان طارق کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا ہمارے لیے یہ سب کھلاڑی ایک جیسے ہیں، عثمان طارق کو آپ سب نے بنایا، وہ ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں عثمان طارق کے بولنگ ایکشن سے متعلق بات چلتی رہی ہے، عثمان طارق دو مرتبہ کلیئر ہوچکا، پتا نہیں اس کے ایکشن پر بات کیو ں ہو رہی ہے، لیکن عثمان طارق پر اس سب کا کوئی اثر نہیں پڑتا، کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے۔

    بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا شہباز شریف اور آصف زرداری سے اظہارِ تشکر

    انہوں نے کہا کہ کل بھی ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا، ہم تیار ہیں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں اور پچ کا بھی علم ہے، بارش کا کچھ نہیں کر سکتےطاگر بارش کی وجہ سے اوور کم ہوتے ہیں تو اس کا بھی پلان کر رکھا ہے انڈیا کے خلاف ہمارا ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، لیکن ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور کوشش ہو گی کہ کل اچھا کھیلیں، انڈیا کی پوری پلئینگ الیون کے لیے پلان کیا ہوا ہے۔

  • پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ کا وضاحتی بیان جاری

    پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ کا وضاحتی بیان جاری

    پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج دیا گیا ہےایمریٹس کرکٹ بورڈ نے جاری بیان میں تصدیق کی کہ کھلاڑی کو ڈسپلنری وجوہات کی بنیاد پر اسکواڈ سے الگ کیا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    یو اے ای اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آج نیوزی لینڈ کے خلاف چنئی میں کرے گی جو 2022 کے بعد ٹیم کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا زوہیب کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بڑا نقصان سمجھی جا رہی ہے کیونکہ حالیہ وارم اپ میچ میں یو اے ای ٹیم اٹلی کے خلاف صرف 81 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس سے بیٹنگ لائن پر پہلے ہی دباؤ موجود تھا۔

    محمد زوہیب نے مئی 2025 میں یو اے ای کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 303 رنز بنا چکے ہیں، جن کی اوسط 20.20 اور اسٹرائیک ریٹ 103.76 رہا ہے ٹیم مینجمنٹ پہلے ہی 21 سالہ آریانش شرما کو کپتان محمد وسیم کے ساتھ اوپننگ کے لیے فائنل کر چکی ہے۔

    میچ سے قبل یو اے ای کپتان محمد وسیم نے ٹیم اتحاد اور تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بھارتی اور پاکستانی نژاد کھلاڑی شامل ہونے کے باوجود سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور صرف یو اے ای کے لیے کھیل رہے ہیں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ٹیم کے اعتماد کے لیے اہم قرار دیا۔

  • بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے،آئی سی سی

    بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے،آئی سی سی

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت سے میچ کھیلنے کی حامی بھر لی جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے بات چیت وسیع تر رابطے کے عمل کا حصہ تھی، دونوں فریقوں نے کھیل کے مفاد میں کام کرنے کا عزم کیا۔

    آئی سی سی نے واضح کیا کہ تمام رکن ممالک ایونٹس سے متعلق اپنے وعدوں کا احترام کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے تمام ممبرز مشترکہ طور پر ایونٹ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    آئی سی سی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں بھی اس کے بنگلہ دیش کرکٹ پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

  • بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

    بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

    نئی دہلی: بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا،جس میں انہوں نے 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی جانب سے قانونی کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں ذاتی نوعیت کے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

    سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ ان دعوؤں کا مقصد کرکٹر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے وکلا کے مطابق خوشی مکھرجی کے دعوؤں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔

    غزہ بورڈ آف پیس میں کون کونسے اراکین شامل ؟نام سامنے آگئے

    قانونی ٹیم نے کہا کہ غیر مصدقہ اور من گھڑت الزامات کسی بھی عوامی شخصیت کی نجی زندگی اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں اس لیے اس معاملے میں قانونی کارروائی ناگزیر ہو چکی ہےمشہور شخصیات کو نشانہ بنا کر بغیر شواہد الزامات لگانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ اس سے عوام میں گمراہ کن تاثر بھی پھیلتا ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھر جی کی جانب سے تاحال مقدمے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی،پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کی،اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سیف اللہ بنگش 14 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان شان مسعود سمیت تین کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکےاس میچ کے ساتھ 253 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

    انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    ٹرمپ کا ترک صدر کو اہم خط

    مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

  • وزیراعلیٰ مریم نواز  کا سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد الیاس کے انتقال پر اظہار افسوس

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد الیاس کے انتقال پر اظہار افسوس

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہا رکیا ہے،وزیراعلیٰ ے مرحوم کرکٹرمحمد الیاس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، محمد الیاس گزشتہ چند روز سے کینسر میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھےمحمد الیاس دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور انہوں نے 1964 سے 1969 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 441 رنز اسکور کیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 82 میچز میں 4,607 رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    محمد الیاس کے انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کی کرکٹ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیامحسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

  • آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے باب سمسن کے انتقال کی تصدیق کردی، باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں وہ لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے اور 71 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں تاریخ کے عظیم سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

    سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے وہ 41 برس کی عمر میں ٹیسٹ کپتان بنے اور ٹیم کی قیادت کی۔

    بطور کوچ بھی باب سمپسن کا دور یادگار رہا۔ انہوں نے ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کیا، جس کے بعد ٹیم نے 1987 ورلڈ کپ جیتا اور ایشز کے ساتھ فرینک وورل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ لیجنڈری اسپنر شین وارن نے انہیں اپنا بہترین کوچ قرار دیا تھا،انہوں نے آسٹریلیا کے علاوہ لنکاشائر، نیدرلینڈز اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ بھی کوچ اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔