Baaghi TV

Tag: کرکٹ آسٹریلیا

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل

    کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    اعلان کردہ ٹیم میں بھارت کے اوپنر یشاوی جیسوال، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں۔ سری لنکا کے کامندو مینڈس، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری اور کپتان پیٹ کمنز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔بولنگ لائن اپ میں بھارت کے جسمپریت بمرا اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری شامل ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے کاغیسو رباڈا کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

    نعمان علی کی شاندار کارکردگی:
    پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے چیمپئن شپ سیزن میں 6 ٹیسٹ میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بنے۔جولائی 2023 میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میں 70 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 6-41 کی شاندار کارکردگی دکھائی۔

    انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں انہوں نے 3-101 اور 8-46 کی شاندار بولنگ کی، جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ساجد خان کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نعمان علی کی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ 100 سے زائد اوورز کرانے والے تمام باؤلرز سے بہتر رہی۔ ان کی 8-46 کی اننگز چیمپئن شپ کی بہترین بولنگ کارکردگی ثابت ہوئی۔

    واضح رہے کہ یہ کارکردگی نہ صرف ان کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ بھی ہے۔

    آئندہ بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان

    پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل، معاشی استحکام اور علاقائی امن اولین ترجیح ہے،وزیرِاعظم

    نیٹ میٹرنگ ختم نہیں ہو رہی، شفاف اور پائیدار نظام کی طرف جا رہے ہیں، اویس لغاری

    ایران میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کے لواحقین کو 10 لاکھ فی خاندان امداد

  • پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام رہا اور پہلے ہی دن دونوں ٹیموں کی مجموعی طور پر 17 وکٹیں گر گئیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پرتھ میں باؤلرز کے لیے سازگار وکٹ پر بھارتی ٹیم کے قائم مقام کپتان جسپریت بمراہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔بھارتی ٹیم تیسرے ہی اوور میں یشسوی جیسوال کی وکٹ گنوا بیٹھی جس کے بعد دیودُت پڈیکل بھی صرف پانچ رنز بنا کر چلتے بنے۔14 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد لوکیش راہُل کا ساتھ دینے ویرات کوہلی آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 32 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر 5 رنز بنانے والے کوہلی کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ 47 کے مجموعی اسکور پر راہُل بھی پویلین لوٹ گئے۔دھروو جوریل کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور 11 رنز بنانے کے بعد وہ بھی مچل مارش کا شکار بن گئے اور جب واشنگٹن سندر پویلین لوٹے تو بھارتی ٹیم 73 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی۔اس مرحلے پر ریشابھ پنٹ کا ساتھ دینے پہلا میچ کھیلنے والے نتیش کمار ریڈی آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرنا شروع کی۔دونوں کھلاڑیوں نے مشکل بیٹنگ وکٹ پر ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 48 قیمتی رنز کی شراکت بنا کر اسکور کو 123 تک پہنچا دیا لیکن آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے 37 رنز بنانے والے پنٹ کا شکار کر کے اپنی ٹیم کا ساتویں کامیابی دلا دی۔نتیش نے اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 41 رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ نے چار جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔آسٹریلین ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی بھارت سے زیادہ مختلف نہ تھا اور 14 کے مجموعے پر نیتھن میک سوینی پویلین لوٹ گئے جبکہ عثمان خواجہ بھی 8 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی دوسری وکٹ بن گئے۔تاہم آسٹریلیا کو بڑا دھچکا اس وقت پہنچا جب بمراہ نے تجربہ کار اسٹیو اسمتھ کو پہلی ہی گیند پر چلتا کردیا اور میزبان ٹیم 19 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔اسکور جیسے تیسرے 31 تک پہنچا ہی تھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ہرشت رانا نے ٹریوس ہیڈ کا کام تمام کردیا جبکہ 38 کے مجموعے پر مچل مارش آؤٹ ہوئے تو آدھی بھارتی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔52 گیندوں پر 2 رنز بنانے والے مارنس لبوشین مسلسل جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔59 کے اسکور پر آسٹریلیا کو اس وقت ساتواں نقصان اٹھانا پڑا جب بمراہ نے ایک اور وار کرتے ہوئے پیٹ کمنز کو پنٹ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے تھے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں۔بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4، سراج نے دو اور نتیش رانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    پاکستان کے پہلے گورنمنٹ سیکٹرکے ہیموفیلیا ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام

  • آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی شامل

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی شامل

    کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مقابل ہوں گی جس کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈولڈ ہے پاکستان کےکپتان بابراعظم کو ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی


    اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ہیں ہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون،انگلینڈ کے جوروٹ ،جیمزاینڈرسن اورسری لنکا کےڈیمتھ کرونارتنے اور جنوبی افریقا کےکگیسوربادابھی شامل ہیں۔

    مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

    بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔

    وضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم کو شامل کیا تھا۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کی اسلام آباد آمد. ہائی الرٹ جاری

  • سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر ڈینس للی آج 70 برس کے ہوگئے۔ وہ 18 جولائی 1949 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 13 برس آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ 1971 سے لیکر 1984 تک آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ ڈینس للی اپنے دور کے بہترین فاسٹ باؤلر تھے۔ انہوں نے70 پانچ روزہ میچز اور 63 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ڈینس للی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23.92 کی اوسط سے 355 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23 مرتبہ اننگز کے دوران 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اور ایک میچ میں 7 مرتبہ 10 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ 83 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔
    ڈینس للی نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1971 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری 1984 کو پاکستان کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے ایک روزہ کیریئر کا آغاز 24 اگست 1972 کو انگلینڈ کے خلاف کیا اور اپنا آخری ایک روزہ میچ 18 جون 1983 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ ڈینس للی نے ایک روزہ کیریئر میں 20.82 کی اوسط سے 103 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ان کی ایک روزہ کرکٹ میں بہترین باؤلنگ 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔ انہوں نے ٹوٹل 198 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 882 وکٹیں حاصل کیں انکی بہترین باؤلنگ 29 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ 17 دسمبر 2009 کو ڈینس للی کو آئی سی سی کرکٹ حال آف فیم میں شامل کیا گیا۔