Baaghi TV

Tag: کرکٹ ٹیم

  • سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں،صدرِ مملکت کا  کرکٹ ٹیم سے خطاب

    سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں،صدرِ مملکت کا کرکٹ ٹیم سے خطاب

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے-

    صدر مملکت نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کیا،اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

    صدر زرداری نے کہا کہ وہ اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پاکستان اور بنگلا دیش کی علیحدگی کا دکھ دیکھا، لیکن آج کی نسل اس درد سے ناواقف ہے، ہمیں اب مل کر ان زخموں کا مداوا کرنا ہوگا اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

    انہوں نے کہا کہ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سے تھی بنگلا دیش آج ایک کامیاب ملک کے طور پر دنیا میں پہچانا جاتا ہے، اور جیسے پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، ویسے ہی ڈھاکہ بھی قدرتی نعمتوں سے نوازا گیا ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی طرح بنگلا دیش کو بھی وسائل سے نوازا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے-

    سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

    صدر مملکت نے کہا کہ کھیل، خصوصاً کرکٹ، دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیں، اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جانے چاہییں تاکہ خطے میں ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں‘ ہم جیلوں میں جا سکتے ہیں، ہماری طرح کے لوگ 14 سال جیل کاٹ سکتے ہیں، آپ لوگ نہیں۔

    بہاولپور ، پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں عثمان خان اور عرفان خان نیازی کی شمولیت ہوئی ہے،عثمان دو سال سے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں،21سالہ عرفان خان نیازی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل ہیں،عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے،پانچ ریزرو کھلاڑی بھی سیریز میں شامل ہیں

    محمد رضوان، ابرار احمد، افتخار احمد، صائم ایوب، نسیم شاہ، زمان خان، اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں،سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں حارث رؤف دستیاب نہیں ہوں گے وہ انگلینڈ کے لیے سیریز میں دستیاب ہوسکتے ہیں،اس سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے، سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے،عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے

    عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔عثمان خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوچنگ پینل کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اظہرمحمود اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو اسپن بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

    خیال رہے کہ 5میچز کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

     ٹکٹوں کی فروخت 6 اپریل سے شروع ہوگی۔

  • بابر اعظم نے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

    بابر اعظم نے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

    بابر اعظم تینوں کرکٹ کی فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے،بابراعظم نے کہا کہ بطور کھلاڈی تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی. ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا،بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں ،کرکٹ میں بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے

    بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف ثاقب ورک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ کی نمبرون ٹیم بنانے والے کپتان نے استعفی دے کر تمام مافیا کو امتحان میں ڈال دیا ہے حالانکہ پی سی بی نے بابراعظم کو دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنے کے لیے کہا تھا جس اعتماد پر انھوں نے شکریہ بھی ادا کیا ہے !!

    ذیشان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیا مہم کامیاب ہوگیا، بابراعظم کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

    تنویر کا کہنا تھا کہ پہلے سرفراز احمد اور اب بابر اعظم یہ سب ہمارے سابق کرکٹر کی وجہ سے ہوا ہے اور جن لوگوں نے ایجنڈا چلا ہوا تھا جب تک چیئرمین میرٹ پر نہیں آے گا کوئی بھی کپتان ریگولر کپتانی نہیں کر سکتا ،بابر اعظم اللّه آپکو بہت عزت دے گا انشااللہ

    قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چیئرمین پی سی بی سے ملنے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بابر اعظم کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لے گئے،اس سے پہلے بابر اعظم ملاقات کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تھے،پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بابراعظم کی گاڑی میں ان کے ساتھ این سی اے سے نکلے،ذکااشرف اور بابر اعظم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہو گئے، بابر اعظم کےساتھ سی او او سلمان نصیر بھی تھے،

    کپتان بابر اعظم کی چیئرمین منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات ہوئی،ذرائع پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا،اور کہا گیا کہ ریڈ بال فارمیٹ میں آپ کپتانی جاری رکھ سکتے ہیں،میٹنگ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،میٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،بابراعظم نے نے ذکاء اشرف کو ناقص کارکردگی بارے اپنی رپورٹ پیش کی،بابر اعظم نے بائولنگ سمیت تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرایا،بابراعظم نے کہا کہ بھارت سے ناکامی کے بعد کھلاڑی مورال ڈائون ہوگیا،جنوبی افریقہ اور افغانستان سے ناکامی سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کا سبب بنے،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کے ساتھ میٹنگ بڑے خواشگوار ماحول میں ہوئی ،چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم کی خدمات کو سراہا

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات ہوئی،چیئرمین ذکاء اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کر دیا ،ذکا اشرف نے کوچز کو پیغام دیا کہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ہو سکتا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا کے دورے پر نیا اسٹاف مقرر کرنا پڑے ،یہ بھی ممکن ہے کہ آپ لوگوں سے پی سی بی کوئی اور کام لے لے،اگلے ایک دو روز میں سب کو فیصلہ سنا دیا جائے گا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

  • بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
    آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست،بابر اعظم کو لے ڈوبی، پی سی بی نے بابراعظم کو کپتانی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گا تاہم دوسرے آپشن کے طور پر بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،

    دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کیلئے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے

    بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق ابھی کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا،مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کل ہمیں بابر اعظم سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے، بالخصوص آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں۔ایک مقامی تقریب میں حال ہی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران، آفریدی نے اعتراف کیا کہ لوگوں نے بابر کی کپتانی پر ان کے تبصروں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔تاہم سابق آل راؤنڈر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمایت کے باوجود 28 سالہ کھلاڑی نے خود کو کپتان اور قائد کے طور پر ثابت نہیں کیا۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابر اعظم کو خود ہی کپتانی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بھی کپتانی چھوڑ کر اچھا پرفارم کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی اظہار خیال کیا۔ عماد وسیم نے بھی کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ ہار جائیں تو آپ کو خود کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، بابر اعظم ہماری ٹیم کا کپتان ہے اُس کی عزت اپنی جگہ ہے۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ،پاکستانی ٹیم میں تبدیلی متوقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ،پاکستانی ٹیم میں تبدیلی متوقع

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا،

    چنا سوامی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا شاداب خان کے عبوری ٹیسٹ ہوئے جو بظاہر ٹھیک ہیں تاہم فی الحال ہم شاداب پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، حارث رؤف ہمارا اہم بولر ہے اس کو تبدیل نہیں کریں گے ممکن ہے کہ کل کے میچ میں تبدیلی کریں

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مسلسل سفر کھلاڑیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سخت سکیورٹی کے باعث پریشانی ہے ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئے ہیں کھلاڑی اپنی مرضی سے کہیں آ جا نہیں سکتے ایسی صورتحال ٹیم پر اثرانداز ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کا بطور حریف احترام کرتے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح میچ جیتنا ہے جب جیت کی پوزیشن میں آئیں گے تو پھر سیناریو دیکھیں گے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بنگلورو میں کھیلا جائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش متوقع ہے،میچ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہونا ہے، ہفتے کو بنگلورو میں دن2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے،

    دوسری جانب پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،ٹیبل پوائنٹس کے مطابق پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے

  • انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

    انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے، انھوں نے اپنا استعفیٰ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کو ارسال کر دیا۔ انضمام الحق چئیرمین پی سی بی سے ملنے آئے تھے لیکن ملاقات نہ ہو سکی

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بورڈ سے کال آئی ہم نے پانچ لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے ، میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کرلے ، میں یہ سمجھتا ہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتا ہے ،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگر کوئی سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاوں ،تحقیقات کے بعد پی سی بی سے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں ، بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے ،پی سی بی سے کہا ہے آپ اس معاملے کی تحقیقات کریں ،میرا پلیئر ز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے ،

    واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق پلیئرز ایجنٹ کی برطانوی کمپنی کے شیئر ہولڈرتھے،پی سی بی نے معاملے کا نوٹس لیا تھا،انضمام الحق ہی نے کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انھیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا جبکہ تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا،انضمام الحق ،محمد رضوان اور پلیئرز کے ایجنٹ ایک ہی کمپنی ’’یازو انٹرنیشنل لمیٹیڈ‘‘ کے مالکان میں بھی شامل ہیں،

    انضمام الحق رواں برس، سات اگست کو دوسری بار قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر تعینات ہوئے تھے،پی سی بی سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش تھے اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے،

    انضمام الحق کیسے مال بنا رہے تھے؟ مبشر لقمان نے انکشاف کر دیا
    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف سیاستدان نہیں بکاؤ بلکہ جس کو ملک عزت دیتا ہے وہ سب بکاؤ ہے، کرکٹ ٹیم کیسی ہے؟ بڑا سادہ ہے، ساؤتھ افریقہ کے میچ میں کیا ہوا، ساؤتھ افریقہ کی ٹیم وہ ٹیم ہے جسکے ساتھ آخری وکٹ تک پھنسا کر بیٹھے تھے، حالانکہ اس کی پرفارمننس دیکھیں،کیسی ہے، اسکی وجہ کیا ہے، انضمام الحق اور بابر اعظم ان دونوں کی لالچ ، پیسے کی بھوک نہ ختم ہونے والی ہے، کہنے کو یہ لوگ اللہ والے ہیں حرکیتں دیکھیں تو ملک کو چھریاں مار رہے ہیں، آج میرے پاس ثبوت ہیں ورلڈ‌کپ سے کچھ عرصہ پہلے انضمام، بابر، رضوان نے کس طرح پی سی بی کو بلیک میل کیا، سنٹرل کنٹریکٹ میں انکو چالیس لاکھ ہر کھلاڑی کو مل رہا ہے، انضمام الحق نے یو کے میں کمپنی بنائی اور اس کمپنی کی تفصیل موجود ہے، اسکا رجسٹرڈ ایڈریس بھی ہمارے پاس ہے، اسکا کنٹری ریجن یونائیٹڈ کنگڈم دیا گیا ہے، تین مین پارٹنر انضمام، محمد رضوان، اور طلحہ رحمانی ہیں، اسکے سیکرٹری انضمام کے بھائی انتصار الحق ہے، کمپنی یازو انٹرنیٹشنل سپورٹس منیجمنٹ کا کام کرتی ہے.جو بھی کھلاڑی اس کمپنی کے ساتھ ہے اسکو کنٹریکٹ ملیں گے،ایک ایوریج ایڈورٹائزمنٹ کا کنٹریکٹ 25 سے 30کروڑ کا ہے، کم سے کم تین لاکھ ڈالر کا ہے، یازو انٹرنیشنل سارے کھلاڑیوں سے اسکا کمیشن لیتی ہے 30 فیصد،انکو گارنٹی یہ دی جاتی ہے کہ یہ پلیئر ٹیم میں کھیلے گا، کیونکہ چیف سیلکٹر انضمام ہے اور کپتان بابر اعظم جب یہ دونوں ڈیل کریں گے تو اسی طرح ہو گا، عماد نے انکار کیا ، کمپنی کے ساتھ سائن نہیں کئے تو وہ ٹیم سے آؤٹ ہو گیا،انہوں نے طے کر لیا تھا ٹیم میں وہی کھیلے گا جو کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ کرے گا،

    ایک اور وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق، بابر اعظم، رضوان یہ پاکستانی ٹیم کو تباہ کرنے میں شامل ہیں، انکی لالچ کتنی ہے سیاستدانوں کی کرپشن کو بھول جائیں گے جب انکا پتہ چلے گا، انضمام الحق نے اصل گیم کیا کی، ورلڈ کپ میں شکست ہارنے کے دو لوگ انضمام اور بابر مجرم ہیں، کھیل نے انکو عزت دی لیکن یہ اسکے حقدار نہیں ہیں. انضمام الحق نے یوکے میں کمپنی کھولی، رضوان بھی اسکا پارٹنر ہے، انضمام کا بھائی کمپنی سیکرٹری ہے، بابراعظم، شاداب، حسن علی نے کنٹریکٹ کیا، ان ساروں نے جب ایکا ہو گا تو انضمام نے چابی دی اور کہا کہ ہمارے پاس موقع ہے ہم ورلڈ کپ سے پہلے ارب پتی بن سکتے ہیں،

  • انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوسری بار چیف سلیکٹر تعینات

    انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوسری بار چیف سلیکٹر تعینات

    سابق کپتان انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں،

    سابق کپتان چیف سلیکٹر کرکٹ کمیٹی کے بھی رکن ہیں ،انضمام الحق اس سے قبل بھی چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں انضمام الحق دوسری بار چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیں گے, انضمام الحق افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز ، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے انضمام الحق 2017 چیمپئن زٹرافی جیتنے والی ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے انضمام الحق سب سے پہلے افغانستان کے خلاف ٹیم کی تشکیل کریں گے

  • پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان

    پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان

    پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان

    جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم اس سال اگست ستمبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ جنوبی افریقی ٹیم کے اس دورے سے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے 24-2023 ء سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

    جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ25-2023 کے سلسلے کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔کراچی میں یہ میچز یکم سے 14 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
    پاکستان اس وقت تین سیریز میں 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل کر 5 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی ایک سیریز کھیلی ہے اور اس کے 6 پوائنٹس ہیں۔

    یاد رہے کہ 16-2014 کی پہلی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف شارجہ میں سیریز کھیلی تھی جو جنوبی افریقہ نے دو ایک سے جیتی تھی جبکہ 20-2017 کی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا وہ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی سیریز کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بینونی میں ٹائی ہوگیا تھا۔

    حالیہ برسوں کے دوران جو بڑی ٹیمیں پاکستان آئی ہیں ان میں جنوبی افریقہ چوتھی بڑی ٹیم ہوگی ۔ جنوری 2019ء میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے تھے۔مئی اور نومبر 2022ء میں سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں کراچی اور لاہور میں ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلی تھیں اس کے علاوہ سات ممالک کی گیارہ کرکٹرز نے جن میں تین کپتان بھی شامل ہیں اس سال مارچ میں خواتین لیگ کے تین نمائشی میچوں میں حصہ لیا تھا۔

    جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے خلاف سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ان پانچ سیریز میں ایک ہے جو پاکستانی ٹیم24-2023 کے سیزن میں کھیلے گی۔ اکتوبر میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ نومبر میں وہ نیوزی لینڈ کے دورے پر ہوگی جبکہ مئی 2024ء میں اسے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔پاکستان اپریل 2024ء میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔
    اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستانی خواتین ٹیم اگلے بارہ ماہ کے دوران آئی سی سی چیمپئن شپ کے پندرہ ون ڈے انٹرنیشنل اور سترہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ امکان ہے کہ پاکستانی ٹیم ستمبر میں چین کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی حصہ لے۔ یاد رہے کہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2010میں گوانگ ژو اور 2014میں انچیون میں منعقدہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز ونگ نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی غرض سے اکتوبر میں ویسٹ انڈیزایمرجنگ ٹیم کے خلاف اور بنگلہ دیش ایمرجنگ کے خلاف جنوری میں دو ایمرجنگ سیریز بھی شیڈول کی ہیں۔ویسٹ انڈیز ایمرجنگ کے خلاف پاکستان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیش کے دورے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز ندا ڈار کی بحیثیت کپتان پہلی سیریز ہوگی۔وہ ابتک 99 ون ڈے انٹرنیشنل اور130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

    کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم کے لیے اگلے بارہ ماہ بہت مصروف ہیں اور وہ آنے والے میچوں کے سلسلے میں بہت ُپرجوش ہیں۔ان میچوں سے کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہوگا اور ایکسپوژر ملے گا۔

    ندا ڈار کو اس بات کی خوشی ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بحیثیت کپتان ان کی پہلی سیریز ہوگی جسے وہ نہ صرف اپنے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرکے یادگار بنانا چاہتی ہیں بلکہ وہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستانی ٹیم اوپر کی پوزیشن پر اختتام کرسکے تاہم انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ اس کے لیے انہیں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ جنوبی افریقہ تجربہ کار ٹیم ہے جس میں اعلی معیار کی کھلاڑی موجود ہیں۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم کی اس سال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی کپتانی کرنے والی سونے لیز جو راولپنڈی میں ویمنز لیگ کے نمائشی میچ بھی کھیل چکی ہیں کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ پاکستان آکر دو طرفہ سیریز کھیلنے پر خوش ہیں۔ وہ ویمنز لیگ کے دوران پاکستان کی میزبانی اور شائقین کے جوش وخروش سے متاثر ہوچکی ہیں۔تمام کھلاڑی بہت ملنسار تھیں اور پاکستان آنا ایک اچھا تجربہ رہا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے ملک میں ایک خطرناک ٹیم ہے اور یہ ایک اچھی سیریز ہوگی۔ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور یہ ویمنز کرکٹ کے لیے بہت اہم ہوگی۔

    پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا شیڈول کچھ اس طرح ہے۔
    بمقابلہ جنوبی افریقہ ( تمام میچز کراچی میں ہونگے)۔
    ستائیس اگست ۔جنوبی افریقی ٹیم کی آمد۔
    یکم ستمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔
    تین ستمبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔
    پانچ ستمبر ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔
    آٹھ ستمبر پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بمقابلہ جنوبی افریقہ۔
    گیارہ ستمبر ۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بمقابلہ جنوبی افریقہ۔
    چودہ ستمبر تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔
    اکتوبر-نومبر 2023 پاکستانی ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش ( تین ون ڈے انٹرنیشنل تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ۔
    نومبر-دسمبر 2023۔ پاکستانی ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل )
    اپریل-مئی 2024۔ ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ۔
    مئی 2024ء ۔پاکستانی ٹیم کا دورۂ انگلینڈ ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل )۔
    اضافی سیریز۔
    ستمبر2023 ایشین گیمز۔ چین ۔
    اکتوبر-نومبر 2023۔ویسٹ انڈیز ایمرجنگ ٹیم کا دورہ پاکستان ( تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے ) ۔

    جنوری 2024۔ پاکستان انڈر19 ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش ( پانچ ٹی ٹوئنٹی )۔

    پاکستانی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں کارکردگی ۔
    بمقابلہ سری لنکا ۔ دو ایک سے جیتی۔
    بمقابلہ آئرلینڈ۔ تین صفر سے جیتی۔
    بمقابلہ آسٹریلیا تین صفر سے شکست ۔

    یادگار یادیں جڑی ہیں،

     انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی

  • کرکٹ سے وابستہ شخصیات  کی پاک فوج کو خراج عقیدت

    کرکٹ سے وابستہ شخصیات کی پاک فوج کو خراج عقیدت

    کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی شدید مزمت کی ہےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، اور کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام و نشاں نہیں رہتا۔
    دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنے پیغام میں کہا افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے، ملک سے محبت کر نیوالے ہر شخص کے دل میں افواج پاکستان سے عقیدت بھری ہے۔کھلاڑیوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، انھوں نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کبھی اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا،

  • پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ملتوی کرنے کیلئے بورڈزمیں بات چیت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی ہے

    انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناسازی کے باعث تقریب ملتوی ہوئی ،پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹرافی تقریب رونمائی کل ہوگی بین اسٹوکس اور بابر اعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے

    پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ملتوی کرنے کیلئے بورڈزمیں بات چیت ہو رہی ہے،پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ایک دن تاخیر سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کے صرف 8کھلاڑی دستیاب ہیں انگلینڈ ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس ٹیسٹ میچ ایک یا 2 روز آگے کرنے کی گنجائش موجود ہے، پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے درمیان تین دن کا وقفہ ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے شروع ہونا ہے،اگر انگلینڈ کے11کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتے تو مشترکہ رضامندی سے میچ ایک سے 2 روز آگے جاسکتا ہے،پی سی بی اور ای سی بی حکام ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہے،انگلش کھلاڑیوں کا آج ڈاکٹرز دوبارہ معائنہ کریں گے،ڈاکٹرز کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائےگا،

    پاکستان کے دورے پر آئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ،پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گاسیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا ،انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے

    ہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں