Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • کیا  پاکستان  کا  ورلڈ کپ میں مزید آگے جانامشکل ہے؟

    کیا پاکستان کا ورلڈ کپ میں مزید آگے جانامشکل ہے؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور اہم پیشگوئی کردی ہے اور پاکستان اس وقت ورلڈ کپ میں 3 میچز کھیل چکا ہے جبکہ اس میں قومی ٹیم کو نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی ملی اور بھارت کے خلاف میچ میں بدترین شکست ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اب قومی ٹیم جمعہ (20 اکتوبر) کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈ کپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا اور سارو گنگولی نے اپنے وقت میں ماضی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، اور یہ پاکستان ٹیم اس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے۔

    خیال رہے کہ سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ ہینڈل کو نہیں کرسکتی ہے اور اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈ کپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا جبکہ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل سارو گنگولی نے پیشگوئی کی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جاسکتی ہیں لیکن آپ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہٰذا وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    جے یو آئی (س) نے عالمی تنظیموں کی فلسطین پر خاموشی کو دوغلا پن قرار دے دیا
    آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    یاد رہے کہ گنگولی نے 4 ٹیموں کا نام لینے کے بعد کہا تھا کہ میں سیمی فائنل کے لیے 5 ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کروں گا اور سارو گنگولی نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ایڈن گارڈنز میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو۔

  • اب اولمپکس میں کرکٹ بھی شامل کرلی گئی

    اب اولمپکس میں کرکٹ بھی شامل کرلی گئی

    بہت سے کھیلوں کی طرح اب کرکٹ کو بھی اولمپکس میں شامل کرلیا گیا ہے اور یہ کرکٹ شائقین کیلئے بہت بڑی خبر ہے، جبکہ 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی شرکت کے امکانات قریب ہیں کیونکہ ایونٹ کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لاس اینجلس گیمز میں اس کھیل کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے اور اس سے پہلے1998 میں کوالالمپور اور 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے دو حالیہ ایڈیشنز میں کرکٹ دیکھی گئی ہے لیکن 1900 میں پیرس میں انگلینڈ نے فرانس کو واحد میچ میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سے اولمپک کھیلوں میں یہ کھیل نہیں دیکھا گیا ۔

    تاہم خیال رہے کہ امریکہ میں اولمپکس میں دوسری بار شرکت 5 سال میں متوقع ہے کیونکہ ایل اے 28 کے عہدیداروں نے آئی او سی کو منظوری کے لیے پیش کی جانے والی کھیلوں کی فہرست میں کرکٹ کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے اور آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اس سفارش کے بارے میں سن کر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    خیال رہے کہ بارکلے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایل اے 28 نے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے اور اگرچہ یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے لیکن یہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار اولمپکس میں کرکٹ دیکھنے کے لیے ایک بہت اہم سنگ میل ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایل اے 28 کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران کھیلوں کی جانچ پڑتال کے نئے عمل کے دوران ان کی حمایت کی اورکہا کہ ہم اگلے ہفتے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان میں آئی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔

  • پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین  مایوس کیوں؟

    پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین مایوس کیوں؟

    احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارتی شائقین پاکستان کو شکست دینے پر خوش تو دکھائی دیے لیکن زیادہ خوش نظر نہیں آئے ہیں جبکہ میچ کے بعد نجی ٹی وی سے بھارتی شائقین نے تسلیم کیا کہ انہیں احمد آباد گراؤنڈ میں پاکستانی مداحوں کی کمی محسوس ہوئی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مداح ہوتے تو ان کے ساتھ مقابلے بازی ہوتی ہے اور پھر جیت ہوتی تو انہیں چڑانے میں زیادہ مزا آتا ہے، پاکستانیوں کو بھارت کے ویزے ملنے چاہیے تھے۔

    جبکہ بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ جس طرح کے میچ کی توقع لےکر وہ آئے تھے، ایسا مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا اور میچ یک طرفہ رہا، پاکستانی اننگ کے بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ بھارت میچ جیت چکا ہے جبکہ کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ بھارت کی پہلے بیٹنگ اچھی تھی، اب بولنگ بھی اچھی ہوتی جا رہی ہے، شائقین نے کہا ہے کہ پیسے وصول نہیں ہوئےکیونکہ ہزاروں روپےکے ٹکٹ لیے، پروگرام بنایا لیکن میچ یکدم ایک طرفہ ثابت ہوا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ پاکستان 250 اسکور کرتا یا 300 تو مقابلہ اچھا ہوسکتا تھا اور اس میں مزا بھی بہت آتا.
    بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    واضح رہے کہ کچھ بھارتی شائقین کو پاکستانی ٹیم کی بری کارکردگی پر افسوس بھی ہوا ہے اور ایک فین نےکہا نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان ٹیم کے لیے بھارت اب ویمنز ٹیم بنائےگا، شاید یہ ان کو ہراسکیں، کسی نےکہا کہ ہمارا ورلڈکپ ختم ہوگیا، پاکستان کو ہرا کر سمجھو ہم ورلڈکپ جیت گئے،کسی کو امید تھی کہ فائنل میں پھر سے مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہوگا۔

  • ورلڈکپ؛ بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیئے

    ورلڈکپ؛ بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیئے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ میں بھارت نے 3 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنا لیئے ہیں اور سات وکٹوں پر بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی جبکہ ا س سے قبل روہت شرما نے او ڈی آئی میچ میں آدھی سنچری بنا لی تھی. جبکہ اس سے قبل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رن کا ہدف دیا ، خیال رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

    بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ اب انڈٰیا کی بیٹنگ جاری ہے تاہم پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا تھا اور عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے تھے جبکہ امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا تھا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس
    30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رن پر سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور بقیہ بلے باز مجموعی اسکور میں صرف 36 رن کا اضافہ کرسکے اور سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    ادھر ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر زیر بحث جبکہ امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے واضح رہے کہ امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر دوڑتے ہوئے آئے اور امام الحق وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    جبکہ اس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی،کسی نے کہا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے اور خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

  • ورلڈکپ؛  اب تک کئی حیرت انگیز اور دلچسپ ریکارڈ بن چکے ہیں؟

    ورلڈکپ؛ اب تک کئی حیرت انگیز اور دلچسپ ریکارڈ بن چکے ہیں؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023 صرف شائقین کرکٹ کے لیے ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے لیے بھی زبردست ثابت ہورہا ہے اور اس ایونٹ کے ابتدائی 10 میچز میں ہی کئی ریکارڈ بن گئے اور اس گزشتہ روز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان 10واں میچ لکھنو میں کھیلا گیا، اس ورلڈ کپ میں کئی حیرت انگیز اور دلچسپ ریکارڈ بن چکے ہیں جبکہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نے شائقین کے ساتھ ماہرین کرکٹ کو بھی حیرت زدہ کردیا ہے، جس نے میگا ایونٹ کی تاریخ کے بڑے ہدف کو کامیابی سے عبور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 10 گیندوں قبل عبور کرلیا، میچ کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے 2، 2 کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں، یوں ایک میچ میں 4 سنچریاں بنیں، یہ بھی ورلڈ کپ میں ایک ریکارڈ ہے جبکہ جنوبی افریقا ٹیم جس نے آسٹریلیا کو 10ویں میچ میں شکست سے دوچار کیا ہے، اس نے سری لنکا کے خلاف ایونٹ کے چوتھے میچ میں 428 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا اور ریکارڈ بنادیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اداکارہ و گلوکارہ مسرت نذیر کا یوم پیدائش
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    تاہم ورلڈ کپ کے اسی مقابلے میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے صرف 49 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کے پاس تھا، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2011 میں بنگلورو میں 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی اور بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما جو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے، انہوں نے افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کی، جو ورلڈ کپ میں اُن کی ساتویں سنچری تھی، اس سے قبل ورلڈ کپ میں 6 سنچریوں کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جبکہ روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ میں شاندار پرفارمنس دی اور 5 چھکے لگائے، اس طرح وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ (556) چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

  • ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کا 246 رنز کا ہدف 43.5 اوورز میں 2 وکٹوخ کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے اور چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    جبکہ بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تھا تاہم میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے تھے۔ بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹرتنزید حسن کی گری جب تنزید 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مہدی حسن میراز 46 گیندوں پر 30 رنز، پھر نجم الحسن شنتو 7 اور کپتان شکیب الحسن 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے

    تاہم مشفیق الرحیم اور محمود اللہ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں جس کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے، مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ورلڈکپ؛   بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا

    ورلڈکپ؛ بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کپتان بابراعظم سے ہونے والی گفتگو پر خاموشی توڑ دی ہے اور نجی ٹی وی شو میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ پر تبصرے کے دوران شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری بابراعظم سے فون پر بات ہوئی تھی، بابر اعظم مسلسل دو میچوں میں بلے بازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے اسے سری لنکا کے خلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔

    علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ بدنصیب تھے لیکن مجھے یقین تھا اور ہے کہ وہ بڑے میچز میں پاکستان کے لیے سینچری بنائے گا جبکہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کے بولرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتا ہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری بولنگ کی تھی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    میچ کے بعد میری شاہین سے بھی بات ہوئی تھی جس پر میں نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھے اور اندازہ لگائے کہ کہاں بری بولنگ ہوئی ہے جس پر شاہین نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا مخالف بیٹرز کو موقع دیا تو انہوں نے رنز بنائے ہیں جبکہ شاہین کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے میچ سے قبل بولنگ کوچ کے ساتھ مل کر ہارڈ ایریا پر زیادہ سے زیادہ بولنگ کی پریکٹس کریں گے۔

  • ورلڈ کپ؛ کوئنٹن ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری

    ورلڈ کپ؛ کوئنٹن ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری

    آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو با آسانی 134 رنز سے شکست دے دی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور رواں ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

    جبکہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے دسویں میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ ے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے اور ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


    جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے اور کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیانے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری کی جگی مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

    واضح جنوبی افریقہ ا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا،دونوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

  • ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    لکھنو: آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ حریف کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹیں، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس جبکہ کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹوئنس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
    ں
    اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ابتدا ہی سے کینگروز کیخلاف جارحانہ کھیل جاری رکھیں گے تاکہ آسٹریلیا کو پریشر میں لائیں۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ

    جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

    کپتان ٹمبا باؤما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی اور تبریز شمسی

  • ورلڈکپ:  پاکستان  کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف

    ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف

    سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 31 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق نے سینچری مکمل کرک لی جبکہ محمد رضوان کےنصف سینچری کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کو جیت کے لئے 111 بالز پر 146 رنز درکار ہے

    جبکہ اس سے قبل ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہکرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اوپنر امام الحق کے بعد کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے تھے اور پاکستان نے 8 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 37 رنز بنالیے تھے۔ اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکن بیٹرز نے پاکستانی بولرز کیخلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے تھے اور پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دے دیا ، جبکہ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے ہیں ، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف ایسا کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، تاہم اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا .

    پاکستان کی جانب سے حسن نے علی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی یہ کی گئی کہ اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، اور صرف 5 کے مجموعی اسکور پر کوشال پریرا صفر پر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔

    تاہم دوسری وکٹ پر پاتھم نسانکا اور کوشال مینڈس کے درمیان 102 رنز کی شراکت داری بنی تاہم پھر نسانکا 51 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ دو وکٹیں گرنے کے بعد کوشال مینڈس اور سمارا وکرما نے پاکستانی بولرز کے خلاف لاٹھی جارج کیا ، گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شارٹس لگائے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور اس دوران مینڈس سے سری لنکا کی طرف سے ورلڈکپ کی سب سے تیز ترین سنچری بھی اسکور کی ہے، 65 گیندوں پر 100 رنز پورے کیے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
    کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
    ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف

    مینڈس اور سمارا وکرما کے درمیان 111 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ہے اور پھر مینڈس 77 گیندوں پر 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے تاہم پھر نئے آنے والے بیٹر چریتھ اسالنکا ایک رن پر پویلین لوٹے تھے جبکہ اس کے علاوہ ڈی سلوا نے 25 رنز بنائے، علاہو ازیں دوسری جانب سے سمارا وکرما نے بھی ون ڈے کیریئر کی اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور 89 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی تاہم واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے اور اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی.

    واضح رہے کہ پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں کبھی بھی 265 رنز یا اس سے زیادہ کا ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا اور تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں سب سے کامیاب ہدف کا تعاقب263 رنز ہے جو اس نے 1992 میں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا جبکہ اگر پاکستان کو ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کرنی ہےتو ، پھر پاکستان کو آج سری لنکا کے خلاف اپنی ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف پورا کرنا ہوگا۔