Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • ورلڈکپ؛  بھارت کو بڑا دھچکہ

    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے لیکن بھارت نے اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    صحافی سہیل عمران کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی، حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

    جبکہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز نسبتاً آسان حریف کے خلاف کریں گے، پاکستانی ٹیم میں 6 بیٹر، 2 آل راؤنڈر اور 3 فاسٹ بولرز کی شمولیت کا امکان ہے، حیدر آباد دکن میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنے پہلے میچ کیلئے ٹیم پاکستان کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئیں ہیں، ایونٹ کا شاندار آغاز کرنے کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور دو وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
    میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون میں امام الحق کے ساتھ اننگز فخر زمان شروع کریں گے یا عبداللہ شفیق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، پلیئنگ الیون میں شامل دیگر بیٹرز میں بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد شامل ہوں گے جبکہ اسپن کا شعبہ شاداب خان اور محمد نواز سنبھالیں گے اور پیس اٹیک شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

  • بی جے پی کی اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی،ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز

    بی جے پی کی اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی،ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز

    احمد آباد: حکمران جماعت بی جے پی نے سٹی وارڈ لیول پر اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی بنالی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ مفت دیکھنے کے لیے احمد آباد بھر سے اندازاً 30 سے 40 ہزار خواتین کے لیے اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آج سے بھارت میں آغاز ہونے جارہا ہے اور پہلے میچ میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گےورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹس سولڈ آؤٹ ہونے یا نہ ہونے پر بھارتی میڈیا نے کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بے جے پی نے سٹی وارڈ لیول پر اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی بنالی ہے، بی جے پی کا سٹی وارڈ لیول کا نیٹ ورک ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز بھی دے رہے ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی …

    مقامی بی جے پی رہنما ک بی جے پی کے نائب صدر للت وادھوان کے مطابق 30 سے 40 ہزار خواتین ورلڈکپ کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں، گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے ویمن ریزرویشن بل سے متاثر ہو کر خواتین کو اسٹیڈیم لانے کا فیصلہ کیاٹکٹس تقسیم کردیے گئے ہیں، رضاکاروں کو نام بھیجنے کا کہا ہے، ٹکٹیں ٹاپ سے حاصل کی گئی ہیں، خواتین اسٹیڈیم خود پہنچیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کو اسٹیڈیم لانے کے حوالے سے مقامی سطح پر واٹس ایپ گروپ میں پیغامات شروع کیے گئے ہیں، احمد آباد کے اسٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، افتتاحی میچ سولڈ آؤٹ نہیں ہےگجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر کے مطابق فیسٹیول کا موڈپیدا کرنے کے لیے اسکولوں کے بچوں کو بھی بلایا گیا ہے اور منفرد چیز خواتین تماشائیوں کا ہونا ہے۔

    ورلڈکپ افتتاحی میچ؛ دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا

    دوسری جانب گجرات سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی لیول پر ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی، اگر خواتین اسٹیڈیم آتی ہیں تو اچھی بات ہے ۔

  • ورلڈکپ افتتاحی میچ؛   دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا

    ورلڈکپ افتتاحی میچ؛ دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا

    کرکٹ کا عالمی میلہ چار برس کے بعد آج سے بھارت میں سجنے کو ہے، دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی جبکہ اس ایونٹ کی 10 ٹیموں کو ایک دوسرے سے کھیلنا ہوگا جس میں سے 4 ابتدائی پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی اور اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج جمعرات کو پچھلے میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈا ور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    اتفاق سے ون ڈے کرکٹ میں دونوں ٹیمیں اعداد وشمار کے لحاظ سے برابر ہیں، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آپس میں 95 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، دونوں نے 44 ، 44 مقابلوں میں فتح سمیٹی ہے، 3 میچ ٹائی رہے جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تاہم اس کے علاوہ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی دونوں ٹیمیں فتح کے اعتبار سے برابر ہیں، ان کے درمیان اب تک 10 میچز ہوئے ہیں اور دونوں نے 5 ، 5 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے، البتہ احمد آباد جہاں یہ میچ ہوگا ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف پلڑا بھاری ہے جس نے 1996 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلش ٹیم کو 11 رنز سے مات دی تھی۔

    آج ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ بدھ کو ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتان احمد آباد میں اکھٹے ہوئے، کیپٹنز ڈے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ساتھ انٹری ہوئی، اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سو فیصد دیں گے اور اس کے لیے محنت کی ہے، اگر پاکستانی فینز بھی بھارت آسکتے تو اور اچھا ہوتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    تاہم دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹف ٹورنامنٹ ہوگا،انجوائے کریں گے، اس کے علاوہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بولے کہ جیت کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے کپتان ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم دکھائی دیے جبکہ واضح رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ایونٹ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔

  • ایمرجنگ اور انڈر 19 ویمنز کرکٹرز کے کیمپ کل سے شروع

    ایمرجنگ اور انڈر 19 ویمنز کرکٹرز کے کیمپ کل سے شروع

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایمرجنگ اور انڈر19 ویمنز کے کیمپ کل سے لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہونگے ۔ دونوں کیمپ میں چھبیس چھبیس کرکٹرز حصہ لیں گی۔

    ان کیمپس میں جو چھ روز جاری رہیں گے خواتین کرکٹرز مختلف ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچوں میں حصہ لیں گی۔انڈر19 کیمپ اس ہفتے ختم ہونے والے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بعد منعقد ہورہا ہے جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ایمرجنگ کیمپ سے سلیکٹرز کو نوجوان باصلاحیت کرکٹرز تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ان کیمپس کے ذریعے کوچز کو ان کھلاڑیوں کی تیکنیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ تیکنیکی اعتبار سے مزید بہتر کرکٹرز بن سکیں اور کھلاڑیوں کو بھی اپنی مہارت میں اضافے کا موقع ملے گا اور انہیں جدید کرکٹ کے تقاضے سممجھنے میں بھی مدد ملے گی ،

    انڈر 19 کیمپ کی کھلاڑی یہ ہیں۔علیزہ مختار( ملتان ) اقصی یوسف ( ملتان ) عریشہ انصاری ( اوکاڑہ ) حلیمہ دعا ( لاہور ) ہانیہ احمر ( کراچی ) حمیرا غلام حسین ( کوئٹہ ) کائنات ایمان شاہ ( کراچی ) کومل خان ( لاہور ) لائبہ ناصر ( لاہور ) ماہم انیس ( راولپنڈی ) ماہنور آفتاب ( پشاور ) میمونہ خالد ( لاہور ) میمونہ ٹیپو سلطان ( لاہور ) مبین احمد ( راولپنڈی ) مقدس بخاری ( ملتان ) مسکان عابد ( لاہور ) راویل فرحان ( لاہور ) صباشیر( لاہور ) سمیعہ افسر( لاہور ) ثنا طالب ( راولپنڈی ) تسکین فاطمہ ( کراچی ) طیبہ امداد ( ایبٹ آباد ) واصفہ حسین ( کراچی ) زیب النسا ( چارسدہ ) زریش فاروق سیموئل ( لاہور ) اور زوفی شان ایاز ( راولپنڈی ) ۔

    سپورٹ اسٹاف ۔ وسیم یوسفی ( ہیڈ کوچ ) شاکر قیوم ( اسسٹنٹ کوچ ) ہاجرہ بلوچ ( منیجر ) لیلہ نیاز( فزیو ) اسفند یار خان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) ۔

    ایمرجنگ کھلاڑی یہ ہیں۔ امبر کائنات ( لاہور ) ایشا راہوپوٹو ( حیدرآباد ) فرزانہ فاروق ( لاہور ) فاطمہ خان ( لاہور ) فاطمہ شاہ ( راولپنڈی ) فاطمہ شاہد بٹ ( لاہور ) گل فیروزہ ( لاہور ) گل رخ ( ڈیرہ غازی خان ) ہمنا بلال ( راولپنڈی ) خدیجہ چشتی ( لاہور ) لبنی بہرام ( لاہور ) ماہم منظور ( حیدرآباد ) ماہنور قیوم ( ایبٹ آباد ) معصومہ زہرا فاطمہ ( کراچی ) نورین یعقوف ( لاہور ) رامین شمیم ( کراچی ) ردا اسلم ( لاہور ) صبا اسلم ( راولپنڈی ) صائمہ ملک ( کوئٹہ ) صائقہ ریاض ( لاہور ) تسمیہ رباب ( لاہور ) طوبی حسن ( لاہور ( وجیہہ منیر ( ملتان ) وردا یوسف ( لاہور ) یسری عامر ( کراچی اور زونیش ستار ( لاہور )

    سپورٹ اسٹاف۔ محسن کمال ( ہیڈ کوچ ) کامران حسین ( اسسٹنٹ کوچ ) ڈاکٹر رابعہ ( فزیو) عائشہ جلیل ( منیجر ) محمد رمضان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) عثمان شاہد ( انالسٹ )

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے 2024 میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے امریکا کے 3 وینیوز فائنل کرلیے ، اگلے سال 2024 میں بھی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، یہ ایونٹ ایسے ملک میں ہوگا جس ملک کی کرکٹ کی ٹیم ہی نہیں ہے، امریکا کے تین بڑے شہر ڈیلاس، میامی اور نیویارک پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نویں عالمی کپ کے لیے وینیوز کا انتخاب وسیع جائزے کے بعد کیا گیا ، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرینگے جبکہ آئی سی سی کے مطابق نیویارک شہر سے 30 میل دور 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    تاہم یہ اسٹیڈیم نیویارک اور نیو جرسی سمیت دیگر امریکی ریاستوں میں بسنے والے لاکھوں بھارتی اور پاکستانی شائقین کے لیے کشش کا باعث بنے گا۔ آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی ان دونوں مقامات پر سٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گی۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2024 میں ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ 2 ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اس ایونٹ میں ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 8 ٹیموں کو 4،4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قوی امکان ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نیویارک میں مدمقابل ہوں جبکہ خیال رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

  • ایشیا کپ؛ فائنل میں بننے والے ریکارڈز کا احوال

    ایشیا کپ؛ فائنل میں بننے والے ریکارڈز کا احوال

    ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو جس بدترین شکست سے دوچار کیا ایسا کسی بھی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہلے نہیں دیکھا گیا آج اتوار کو کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15.2 اوورز میں صرف 50 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں بھارت نے 6.1 اوورز میں 263 گیندوں قبل ہی بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔

    جبکہ اننگز میں باقی گیندوں کے لحاظ یہ بھارت کی سب سے بڑی فتح اور سری لنکا کی سب سے بدترین شکست ہے۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے 2014 میں سری لنکن ٹیم میرپور ون ڈے میں 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت ون ڈے کی تاریخ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے۔ محمد سراج نے اس میچ میں سات اوورز میں 21 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کسی بھی بھارتی بولر کی ابتک کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی بولر ارشد ایوب نے 1988 میں ڈھاکہ میں پاکستان کے خلاف 9 اوورز میں 21 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پاکستان کے فاسٹ بولر عاقب جاوید بھی 1995 میں شارجہ میں بھارت کے خلاف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیکر بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں، اس میچ میں محمد سراج نے ون ڈے کرکٹ میں سے تیزی سے ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا سابق سری لنکن فاسٹ بولر چمندا واس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ محمد سراج نے محض 16 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ چمندا واس نے بھی 2003 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف 16 گیندوں پر ہی پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • پاکستان کو شکست؛ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان کو شکست؛ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے اور سری لنکا کو جیت کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے، سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جبکہ اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا، کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنزہوا تاہم محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے 52 اور افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے

  • ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والے اہم میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کولمبو میں ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا جانا ہے، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

    لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

    جبکہ عمران سہیل کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کل 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ نہ ہوسکا تو کون سی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی؟ تاہم اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ایک نظر پوائنٹس ٹیبل پر ڈال لیتے ہیں۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ بنگلادیش اس ریس سے باہر ہوچکا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

    اور اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ فرض کرلیا جائے کہ اگر اس سیمی فائنل کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

  • ایشیا کپ؛ سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی

    ایشیا کپ؛ سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی

    پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔

    جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ صحافی عمران سہیل کے مطابق نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،زمان خان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ شدید تنقید کے زد میں
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

    علاوہ ازیں سلمان علی آغا اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی لیکن شکست کی صورت میں سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کریں گے نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ٹم ساؤتھی کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، وہ ورلڈ کپ کیلئے کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گےٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نیوزی لینڈ کی جانب سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

    اعلان کردہ اسکواڈ میںلوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی شامل ہیں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونووے اور گلین فلپس کے نام بھی شامل ہیں جو کہ پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جوکہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے-

    آئی سی سی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی