Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • زکاء اشرف پی سی بی چئیر مین مقرر

    زکاء اشرف پی سی بی چئیر مین مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمیشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ذکاءاشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی، ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی ہے۔حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا اور محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلئے بنائی گئی، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی، پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 رکنی بنائی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے بنائی گئی مینجمنٹ کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس،خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے، اور ذولفقار ملک شامل ہیں، نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے جو کل لاہور میں ہوگا۔

  • ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا

    ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کا رکن ہونے کی حیثیت سے ذکاء اشرف آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے تاہم بعد میں پریس ریلیز واپس لے لی گئی واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگا۔پی سی بی کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکاء اشرف کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی شریک ہوں گے۔آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف اور سلمان نصیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کی منظوری پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلامیہ مذکورہ غلط فہمی کی بنیاد پر جاری ہوا جس سے پہلے ذکاء اشرف کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

  • ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی

    ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی

    ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں سری لنکا میں مون سون بارشوں کے باعث ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں مون سون بارشوں کے باعث کولمبو ایشیاکپ کی میزبانی نہیں کرےگا لہٰذا پاکستان اور بھارت کا میچ کولمبو میں نہیں کھیلا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی دمبولا کے کرنے کے قوی امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ ابتدائی شیڈول شیئر کردیا گیا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
    زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
    ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا جس میں ایونٹ کے اپتدائی 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

  • لارڈز ٹیسٹ کے فاتح آسٹریلین کو بڑا جھٹکا

    لارڈز ٹیسٹ کے فاتح آسٹریلین کو بڑا جھٹکا

    انجری کا شکار اسٹار اسپنر نیتھن لائن ایشز سیریز کے باقی میچز سے آؤٹ ہو گئے ہیں تاریخ ساز کرکٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی میدان میں فیصلہ کن ثابت ہوا ، تینتالیس رنز سے فاتح مہمان آسٹریلیا کو نیتھن لائن سے محرومی کا جھٹکا لگ گیا ہے ، پہلی اننگز میں پنڈلی کی تکلیف کے باوجود دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے کے لیے آنے والے اسٹار آف اسپنر کی انجری آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، یوں آف اسپنر سیریز کے تینوں میچز میں نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں ،

  • ایشیا کپ شیڈول رواں ہفتے کیے جانے کا امکان

    ایشیا کپ شیڈول رواں ہفتے کیے جانے کا امکان

    پسندیدہ کھیل کرکٹ کا ایشیائی ایونٹ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا کولمبو میں بارشوں کی وجہ سے وینیوز بھی بدلے جا سکتے ہیں ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد جنگ کے بعد ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کا فیصلہ ہوا ، سیکنڈ وینیو کے طور پر میزبانی سری لنکا کو ملی جہاں ستمبر میں ہونے والے مون سون بارشیں منتظمین کے لیے درد سر بن گئی ہیں دنیائے کرکٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ کولمبو سے دمبولا کھیلا جا سکتا ہے ، حتمی فیصلے رواں ہفتے جاری شیڈول میں کیے جائیں گے

  • سمتھ مرد میدان قرار؛ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی

    سمتھ مرد میدان قرار؛ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی

    سمتھ مرد میدان قرار؛ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والے 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر بین سٹوکس نے بھرپور مزاحمت کی۔ اس دوران انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف جارحانہ شارٹس کھیلتے ہوئے حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا۔


    وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ یہ کھیل کتنا خوب صورت ہے کہ اسٹریلیا فاتح قرار پایا ہے. علاوہ ازیں آخری روز ایک دلچسپ مرحلہ دیکھنے کو ملا جب جونی بیرسٹو ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوئے اس دوران سٹیڈیم میں فیصلے کے خلاف بھرپور صدائیں بلند کی گئیں۔ انگلش کپتان 155 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 83 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    بین سٹوکس الیون ہدف کے تعاقب میں 327 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ نے 3.3 شکار کیے۔ اس سے قبل دوسری اننگز میں 279 ر نز بنائے تھے اور حریف ٹیم کو 371 رنز کا ہدف دیا تھا، عثمان خواجہ 77 رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے۔ میچ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر سٹیو سمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    کرکٹ کے عالمی کپ کی گہما گہمی جاری، 2 بار کی چیمپئن ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کی 2 بار فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے جاری سپر سکس مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے کالی آندھی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا لیا ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو بلےبازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز صرف 181 رنز ہی بنا سکے۔ جواب میں سکاٹ لینڈ نے ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی 20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔برطانیہ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے نمایاں اور ذمے دارانہ پرفارمنسز دکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 بلاسٹ میں پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی، نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا ،شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ حاصل کی۔
    انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا، اپنے 4 اوورز میں فاسٹ بولر 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
    میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن کا 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

    میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن کا 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

    امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
    فاسٹ بولر حارث رؤف میجر کرکٹ لیگ میں سین فرانسیسکو کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ آلراؤنڈر شاداب خان بھی سین فرانسیسکو کی جانب سے کھیلیں گے۔میجر لیگ کرکٹ 13 جولائی سے 30 جولائی تک امریکا میں کھیلی جائے گی۔ کرکٹرز کا معاہدہ ان کی دستیابی کی وجہ سے ہوا ہے کیوں کہ شاداب خان اور حارث رؤف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

  • پی سی بی  کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    پی سی بی کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنےکا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : شہری عرفان منظور نے وزات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کیا گیا 20 جون کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے درخو ا ست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی کے معاملات الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    خیال رہےکہ وزات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن میں پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی کو مدت مکمل ہونے پر کام سے روک دیا گیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالےکردیئے گئے تھے جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئےہیں ،بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا جس کے بعد چیئرمین کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

    بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر نواز نے سماعت کی عدالت کا تاحکم ثانی الیکشن پر حکم امتناع جاری کردیا، ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کےالیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی، ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

    الیکشن کے انعقاد اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے عدالت میں درخواست دائر کی اور اسے غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے انتخاب روکنے کی استدعا کی تھی کہ عدالتی فیصلے تک چیئرمین کے الیکشن کو ملتوی اور اور بورڈ آف گورنرز کو معطل کیا جائے۔

    پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام