Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں. کراچی میں کنگز، گلیڈی ایٹرز اور زلمی نے اپنے پریکٹس سیشنز منعقد کیے۔

    پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا جس کیلئے ایک جانب جہاں ملتان میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، وہیں دیگر چار ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں، گزشتہ شب کراچی پہنچنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی جبکہ دیگر تین ٹیموں نے ہفتے کو بھرپور پریکٹس کی۔ دوپہر میں پشاور زلمی کی ٹیم نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ پر خاص توجہ دی، شام میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ساتھ نیٹس پریکٹس کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد بیٹنگ اور بولنگ پر کام کیا۔ اسلام آباد میں شاداب خان کی شادی میں شرکت کے بعد سرفراز احمد نے کراچی پہنچ کر ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ایک موقع پر وہ کراچی کنگز کے نیٹس کی جانب بھی گئے جہاں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آفیشل گانا سب ستارے ہمارے ریلیز کر دیا گیا۔


    پی ایس ایل 8 کے گانے کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا دورانیہ 3 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔ گانے کو عاصم اظہر، شائے گل، فارس شفیع اور آئمہ بیگ نے گایا ہے. گانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹرز کو بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔

  • خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز؛ پاکستان سمیت10 ملکوں کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے مد مقابل

    خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز؛ پاکستان سمیت10 ملکوں کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے مد مقابل

    پاکستان سمیت10 ملکوں کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے مد مقابل

    جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے والے 10 ملکوں کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں جمع ہیں جہاں وہ آٹھویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہونے کو تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ جمعہ 10 فروری سے شروع ہورہا ہے جس میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جس نے 2020 میں اپنے ہوم گراؤنڈ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے جانے والے فائنل میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کو 85 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو اپنے اولین میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی ۔ اسی ٹورنامنٹ میں آئی سی سی نے فرنٹ فٹ نوبال کو مانیٹر کرنے کیلئے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیکنالوجی کواستعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی10 ٹیموں کو پانچ پانچ کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میزبان جنوبی افریقہ سمیت 8 ٹیمیں براہ راست رینکنگ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہل ہیں جبکہ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش نے کوالیفائنگ رائونڈ کھیل کر اس مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا’ بنگلہ دیش’ نیوزی لینڈ’ میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا گروپ بی میں انگلینڈ’ بھارت’ آئرلینڈ’ پاکستان اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے میچز تین شہروں کوساہ ( پورٹ ایلزبتھ) پارل اور کیپ ٹائون میں کھیلے جائیں گے ۔ افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کیپ ٹائون کر رہا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم 20 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں پانچ مرتبہ فاتح رہی ہے جبکہ انگلینڈ کی خواتین نے 2009 میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے اولین کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر جیتا تھا۔ اس کے بعد انگلش خواتین کی ٹیم تین مرتبہ فائنل میں پہنچی لیکن ہر بار اسے روایتی حریف آسٹریلوی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔ ویسٹ انڈین خواتین نے 2016 میں بھارت میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے اس ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے اور دوسرے ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تھی ۔ پہلے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ اور دوسرے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے زیرکیا تھا ۔

    آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچز کھیلنے اورجیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ آسٹریلوی خواتین نے سات ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 38 میچز کھیلے اور 29 میں فتوحات حاصل کیں جبکہ صرف آٹھ میچوں میں اسے شکست ہوئی۔ ایک میچ ٹائی ہوا۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے 30 میں سے 18 میچ جیتے 12 ہارے۔ نیوزی لینڈ نے 32 میں سے 22 جیتے 10 ہارے۔ بھارت کو 31 میچز میں سے 17 میں کامیابی ملی جبکہ 14 میں شکست کامنہ دیکھنا پڑا۔ جنوبی افریقن ٹیم 27 میچز میں سے 11 جیتی 16 ہاری۔ سری لنکن ٹیم نے میچز میں سے آٹھ جیتے اور 19 ہارے۔ بنگلہ دیش نے 17 میچوں میں سے صرف دو جیتے اور 15 میں شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ آئرلینڈ13 اور تھائی لینڈ نے 4 میچ کھیلے لیکن دونوں ٹیموں کو تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ویسٹ انڈیز وہ واحد ملک ہے جسے دومرتبہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز نے 2010 اور2018 میں اس ایونٹ کی میزبانی کی تھی اوردونوں بار ویسٹ انڈین ٹیم کو سیمیفائنل میں شکست ہوئی تھی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا وہ ممالک ہیں جنہوں نے میزبانی کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا جبکہ تین میزبان ایشائی ملک پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے تھے۔ 2012 کے میزبان ملک سری لنکا ’ 2014 کا میزبان بنگلہ دیش اور 2016 کا میزبان بھارت گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نام سے ہوا تھا اور 2019 تک اسے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے نام سے ہی جانا جاتا تھا۔ جس کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ رکھ دیا گیا ۔ یہ 20 محدود اوورز کا خواتین کرکٹ کا دو سالہ بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ یہ ایونٹ بین الاقوامی کرکٹ کی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔

    اس کا پہلا ایڈیشن 2009 میں انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا۔ پہلے تین ٹورنامنٹس میں آٹھ آٹھ ممالک شریک ہوئے تھے۔ لیکن پھر 2014 کے بعد ٹیموں کی تعداد کو بڑھا کر 10 کر دیا گیا تھا۔ جولائی 2022 میں آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ بنگلہ دیش 2024 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اور 2026 کے ٹورنامنٹ کا میزبان انگلینڈ ہو گا اور اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10 سے بڑژھا کر 12 کر دی جائے گی ۔ ہر ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کی ایک مقررہ تعداد خود بخود کوالیفائی کرتی ہے، باقی ٹیموں کا تعین ورلڈ T20 کوالیفائر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ 2014 تک ڈراز کے وقت آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں ٹاپ چھ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرتی تھیں جبکہ دو ٹیمیں کوالیفائنگ رائونڈ کھیل کر آنی تھیں۔ 8 ملکوں کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کو ساتوں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کااعزاز حاصل ہے جن میں آسٹریلیا’’ نیوزی لینڈ’ جنوبی افریقہ’ سری لنکا’ انگلینڈ’ بھارت“ پاکستان اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ بنگلہ دیش چار’ آئرلینڈ تین اورتھائی لینڈ نے ایک بار اس ایونٹ میں شرکت کی ہے۔

    ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم 15 رکنی اسکواڈ پر مشتمل ہے تام زخمی ہونے والی کھلاڑیوں کیلئے متبادل کی اجازت ہے۔ ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ٹیموں نے 6 سے 8 فروری تک وارم اپ میچز کھیلے۔ جس میں آئرلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر تہلکہ مچا دیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی کارکردگی بھی کوئی متاثر کن نہیں ہے۔ پاکستان نے سات ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 28 میچز کھیلے ہیں اور صرف آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 19 میچز میں اسے حریف ٹیموں نے زیر کیا۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ پاکستان کی 15 رکنی ٹیم آل راؤنڈر بسمہ معروف کی زیر قیادت اس ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہے ٹیم کی دیگرکھلاڑیوں میں ندا ڈار (نائب کپتان) ایمن انور ’عالیہ ریاض ’ عائشہ نسیم‘ صدف شمس’ فاطمہ ثنا’ جویریہ ودود’ منیبہ علی صدیقی’ نشرہ سندھو’ عمیمہ سہیل’ سعدیہ اقبال’ سدرہ امین’ سدرہ نواز اور طوبیٰ حسن شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں کائنات امتیازاور غلام فاطمہ شامل ہیں۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اس بارگروپ مرحلے سے آگے بڑھنے کیلئے خاصی پرامید ہیں۔ بسمہ معروف دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کررہی ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ ٹیم کی مسلسل اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسبار پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر نتائج دے گی۔ ٹیم جواں سال باصلاحیت اورتجربہ کار کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت شامل ہے لیکن پاکستان کا روایتی حریف کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ بھارت کو پاکستان پر ٹی 20 میچوں میں تین کے مقابلے میں 10 فتوحات کی برتری حاصل ہے۔ تاہم حال ہی میں ایشیاکپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنزسے شکست دی تھی اور 138 رنز کے ہدف کاکامیابی سے دفاع کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے جنوری 2021 کے بعد 21 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 10 جیتے اور9 میں حریف ٹیمیں فاتح رہیں۔

    پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کا زیادہ تر دارو مدار بسمہ معروف’منیبہ علی ’سدرہ امین‘ عمیمہ سہیل پر ہے جبکہ نداڈاراورعائشہ نسیم جارحانہ بیٹنگ کر کے رنزوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ طوبیٰ حسن’ ندا ڈار’ نشرہ سندھو’ فاطمہ ثنا اپنی شاندار نپی تلی بولنگ سے حریف ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ تاہم اس سب کا پتہ توگراؤنڈ میں چلے گا جب ٹیمیں کامیابی کیلئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 10 فروری کو گروپ اے میں شامل میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ گروپ راؤنڈ میچز 22 فروری تک جاری رہیں گے اور دونوں گروپوں سے دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے. 11 فروری کو پارل میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز’ آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ’ 12 فروری کو ایشیا کے دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کیپ ٹاؤن میں مدمقابل ہوں گی جبکہ اس میچ کے بعد اسی گراؤنڈ پر بنگلہ دیش اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا ۔

  • پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    پی ایس ایل 8 کیلئے ٹیموں کے تربیتی کیمپ اور غیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان ترتیب دیدیا گیا

    تمام فرنچائزز کے غیر ملکی کھلاڑی 7 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہوجائینگے،لاہور قلندرز کا پہلا ٹریننگ کیمپ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں 4 فروری کو لگے گا، ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑیوں کو 6 فروری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ملتان سلطانز کا تربیتی کیمپ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 فروری کو لگے گا، ملتان سلطانز کے غیر ملکی کرکٹرز 7 فروری کو ملتان پہنچنا شروع ہوجائیں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 8 فروری کو ٹریننگ کا آغاز کرینگی،اسلام آباد یونائیٹڈ 11 فروری سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کراچی میں کریگی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑی 11 فروری کو ہی کراچی پہنچے گے،

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایسل ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم پہلی بار 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔شاداب خان دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ محمد رضوان ملتان سلطانز اور سرفراز احمد 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تاریخ سامنے آگئی۔

    رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    شان مسعود رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ں گے،ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ

  • بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوا

    بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوا

    قصور
    بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ آج سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر سایہ سپورٹس کمپلیکس قصور میں شروع ہو گی،ضلع بھر سے 25 ٹیمیں حصہ لیں گیں

    تفصیلات کے مطابق قصور سپورٹ کمپلیکس قصور میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام آج سے بلہے شاہ سپر لیگ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ چیمپئن شپ شروع ہو رہی ہے جس میں ضلع بھر سے 25 ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں
    فائنل 12 فروری کو ہو گا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
    ٹورنامنٹ کے لئے خصوصی کاوش
    عبدالقیوم تحصیل سپورٹس آفیسر ،لطیف انصاری صاحب سابق مینجر فیصل آباد ریجن ،حافظ ساجد اونر بلھے شاہ فارم سوسائٹی، صوفی حبیب علی خاں کپتان غوثیہ کرکٹ کلب ،مہر وقاص صدر کیسر گڑھ کرکٹ کلب ،حاجی ادریس صاحب صدر المدینہ کی کرکٹ کلب نے کی ہے

  • بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار۔ سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل. سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑیگا بابر اعظم پشاور زلمی، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرینگے سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق بھی ایکشن میں دکھائی دینگے معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ ایکشن میں ہونگے.

    بلوچستان کے فینز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30 جنوری سے شروع ہوگی میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ائرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ سٹیڈیم میں دستیاب ہونگے زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائیگا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اعلیٰ شخصیات بھی میچ دیکھیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    معروف کھیلاڑی جاوید میانداد نے اس بارے ایک بیان میں کہا کہ میں بھی یہ میچ دیکھنے آرہا ہوں جبکہ انہوں نے اس پر بلوچستان حکومت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے کہ یہاں کی کرکٹ اوپر جائے اور بچے اس سے انسپائیر ہوں اور وہ بھی اسی طرح کرکٹ میں آئیں اور ملک کی نمائندگی کریں. ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو آنا چاہئے.

  • ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ہارون رشید کو قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے تحت چیف سلیکٹر اور کپتان کی تقرری میرا اختیار ہے، سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گاایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 4 فروری کو بحرین میں ہوگا جس میں اپنا موقف پیش کریں گے جبکہ افغانستان کے خلاف سیریز ابھی ممکن نہیں۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے لیے سب سے مشاورت کی تھی اور نائب کپتان کو پلینگ الیون میں کھلانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا تھا بابر اعظم ہمارا بہترین کرکٹر ہے اور اس کی کپتانی کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں مکی آرتھر سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ مکی آرتھر جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لینا چاہتے ہیں تو وہ ٹیم میں آ سکتے ہیں ہمارے کھلاڑیوں کا آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔

  • پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدہ

    پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدہ

    پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    سابق کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیگز کیلیے کھلاڑیوں کو جانا چاہیے،جہاں کرکٹ ہوتی ہے تو انجریز بھی ہوتی ہے،شاداب خان کی پرفارمنس آسٹریلیا میں بگ بیش کی وجہ سے ہے،ریحان الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے پنڈی اور ملتان سے میچز شفٹ کرنے کی ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ،شاداب خان پی ایس ایل کیلیے دستیاب ہوگا،پی سی بی میں ایک قانون ہونا چاہیے،لاہورکوئٹہ سمیت ہر جگہ میچ کھیلنے کیلیے تیار ہے ،

    سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ چئیرمین تبدیل ہوتا ہے تو کھلاڑیوں پر اثر ہوتا ہے، نیا چئیرمین آتے ہی بہت سارے لوگوں کی نوکریاں چلی جاتی ہیں،جو کپتان بنا جس کو سکھایا اس کو نکالنا حل نہیں ہے،بابر جیسے دو تین اور کھلاڑی آجائے تو ہماری ٹیم ترقی کرجائے گی،میرے خیال میں بابر کو کپتانی سے ہٹانا نہیں چاہیے،ہم وائٹ بال کے کرکٹرز تیار کررہے ہیں ٹیسٹ کے نہیں، ٹیسٹ میں باولرز کو سونگ اور لینتھ پر بال کرنا پڑتا ہے، بہت عرصے بعد مجھے ایسا لگا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ زیادہ اچھی تھی باولنگ سے، ٹیسٹ میچز میں لمبی باولنگ کرنے والے باولرز کو تلاش کرنا ہوگا، ہم نے بہترین ٹیم سلیکٹ کی ہے پرفارمنس دینا کھلاڑیوں کا کام ہے،

    برطانیہ کے بعد پشاور زلمی یورپ میں ٹیلنٹ کرنے والی پاکستان کی پہلی پی ایس ایل فرنچائز

    ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

    ایچ بی ایل پی ایس ایل7: قلندرز، سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

  • کرکٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا،مقدمہ درج،دو گرفتار

    کرکٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا،مقدمہ درج،دو گرفتار

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا، سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ میں سے ایک نوجوان وکٹ پر پہنچ گیا اور محمد رضوان کو گلے لگایا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے دونوں تماشائیوں کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ،پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں. نوجوان تماشائی محمد جاوید اور محمد عباس سیکیورٹی حصار پھلانگ کر میدان میں داخل ہوئے. ملزمان نے سیکیورٹی حصار کو توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی. عزیز بھٹی تھانے کی پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا مقدمے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات 425، 188/34 شامل کی گئی ہیں

    گرفتاری کے بعد ایک جوان کا کہنا تھا وہ پاکستان کے قومی کھلاڑیوں کا فین ہے، بابر اعظم سے ملنے گیا تھا، رضوان کو گلے لگایا، میں نے کوئی جرم نہیں کیا، مجھے چھوڑا جائے، قومی کرکٹر کے ساتھ شائقین کی دوریاں ختم ہونی چاہئے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

  • دوسرا ون ڈے؛ 262 رنز کا ہدف پہاڑثابت ہوا، پاکستان کونیوزی لینڈ نے79رنزسےشکست دے دی

    دوسرا ون ڈے؛ 262 رنز کا ہدف پہاڑثابت ہوا، پاکستان کونیوزی لینڈ نے79رنزسےشکست دے دی

    کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابراعظم نے 79 رنز بنائے۔

    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز صرف 9 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان صفر اور امام الحق 6 رنز بنا کر وکٹیں گنواگئے، تیسرا نقصان محمد رضوان کی صورت میں ہوا جو 28 رنز بناسکے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ 26.5 اوورز میں 86 رنز پر گری جب حارث سہیل صرف 10 رنز بنا کر فلپس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، سلمان آغا 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، محمد نواز بھی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی ساتویں وکٹ 158 رنز پر گری جب اسامہ میر ساؤتھی کی گیند پر لیتھم کو کیچ تھما بیٹھے، محمد وسیم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 79 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، حارث سہیل کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 261 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
    نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوائے نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ نے فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔طویل انتظار کے بعد پاکستان کو دوسری کامیابی بھی نسیم شاہ نے دلائی۔ 183 رنز پر ڈیون کانوائے آؤٹ ہوئے، انہوں نے 92 گیندوں پر101 رنز بنائے۔196 رنز پر محمد نواز نے ڈیل مچل کی وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کو تیسرا نقصان پہنچایا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ…

    نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان 198 رنز ٹام لیتھم کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز ہی بنائے۔201 رنز پر کین ولیمسن کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی، انہیں 85 رنز پر محمد نواز نے بولڈ کیا۔مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں بیٹر تھے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 220 رنز تھا۔238 پر پاکستان کو آٹھویں کامیابی ملی، اش سدھی کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان کو نویں کامیابی 240 رنز پر ملی، ٹم ساؤتھی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔آخری وکٹ پر مچل سینٹنر نے لوکی فرگوسن کے ساتھ مل کر 21 رنز کا اضافہ کیا۔آخری اوور کی پانچویں گیند پر تیزی سے رن لینے کی کوشش میں مچل سینٹنر آؤٹ ہوگئے۔

    قومی پلیئنگ الیون
    پاکستان نے نیزی لینڈ کے خلاف سرے میچ کے لئے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز ، اسامہ میر، وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلے کرنے کے مکمل اختیارات دے دئیے۔اطلاعات کے مطابق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا جس میں کہا گیا کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے، جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں کہ وہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتا اسکو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے۔

    پہلا ون ڈے، 256رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    نجم سیٹھی نے پیغام میں کہا کہ آپ جو فیصلہ کرینگے ہم سب اسکو من و عن قبول کرینگے ، آپ کے فیصلوں میں کوئی بھی عمل دخل نہیں کرے گا۔چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں۔

    گزشتہ دنوں بابر اعظم نے سکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق لاعلمی اور ناراضگی کاا اظہار کیا تھا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے 3 ناموں پر غور شروع کردیا، مکی آرتھر کے انکار کے بعد آسٹریلیا کے جسٹسن لینگر مضبوط امیدوار بن گئے۔مکی آرتھر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر رد کئے جانے کے بعد یہ باب بند ہوگیا۔

    پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینےکیلئے آج سعودی عرب روانہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جن نئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں آسٹریلیا کے جسٹن لینگر ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، ٹوبی ریڈ فورڈ کو ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے آفر کی گئی ہے جبکہ ای این پونٹ کا نام متبادل کے طور پر زیر غور ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    رپورٹ کے مطابق تینوں کوچز سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات چیت جاری ہے، پی سی بی جلد قومی ٹیم کے نام کا اعلان کرے گا، کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد سپورٹنگ اسٹاف کا بھی اعلان کیا جائے گا۔