Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے کیریئر کے اہم موڑ پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے یہ فیصلہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔”عماد وسیم نے مزید لکھا کہ وہ اب ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنے کرکٹ کی سفر کو جاری رکھیں گے، لیکن انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لئے مزید کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے پر مکمل طور پر راضی ہیں اور مستقبل میں اپنے کرکٹ کیریئر کو نئے زاویے سے دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کیا تھا، تاہم اس سے قبل انہوں نے ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا اور مزید عالمی کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    عماد وسیم کا کرکٹ کی دنیا میں نمایاں کردار رہا ہے، خاص طور پر محدود اوورز کی کرکٹ میں، جہاں انہوں نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے پاکستان کے لیے متعدد اہم میچز جیتے۔ انہوں نے 2015 میں پاکستان کی نمائندگی شروع کی تھی اور اس کے بعد سے کئی اہم مواقع پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈرز میں سے ایک رہے، جنہوں نے اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔عماد وسیم نے متعدد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کی تفصیلات

    وزیراعظم کا زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر کو بند کرنے کا حکم

  • ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر

    ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں مزید توسیع نہیں کی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے نیلسن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ٹم نیلسن نے کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں توسیع کے حوالے سے انتظار کر رہا تھا، ہم اچھی طرح آگے بڑھ رہے تھے اور جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے، لیکن پی سی بی نے مجھے آگاہ کیا کہ ان کی مجھے مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔”نیلسن کے مطابق، ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور وہ اس بات کے منتظر تھے کہ پی سی بی ان کی خدمات میں مزید توسیع کرے گا، مگر ایسا نہیں ہوا۔

    آسٹریلیشین کوچ ٹم نیلسن کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری اگست میں ہوئی تھی جب پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے انہیں اپنی ٹیم کے ساتھ شامل کیا تھا۔ نیلسن کی مہارت اور تجربے کو پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    یہ بھی سامنے آ رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو بھی ٹم نیلسن کی معاہدے کی توسیع کے بارے میں نہیں بتایا۔ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کا گلیسپی پر اعتماد متزلزل ہو چکا ہے، اور ان کے مستقبل کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اگرچہ پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے گلیسپی کا بطور ہیڈ کوچ اعلان کیا تھا، لیکن ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    سپریم کورٹ سے عادل بازئی کو بڑا ریلیف مل گیا

    ہم خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں،سعودی ولی عہد

  • چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے بس اعلان کرنے کی دیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیمی فائنل دبئی اور ایک پاکستان میں ہوگا۔باسط علی کے مطابق اگر بھارت سیمی فائنل میں نہیں گیا تو دونوں سیمی فائنل بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن پاکستان ہے، میزبان بھی پاکستان ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب سب پریشان ہیں۔میگا ایونٹ کا شیڈول جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز کا صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر بی سی سی آئی نے حامی بھری لیکن وہ تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی معاملے پراعتماد میں لیا، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیاصولی مؤقف کوسراہا۔

    پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں کہ ہر شخص الگ بیان دیتا ہے،خواجہ آصف

    امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا،چینی صدر

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ڈربن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی:پاکستان ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں تین ٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل ڈربن میں بھرپور ٹریننگ کی-

    قومی اسکواڈ نے کروسیڈرز اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کے دوران مقامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کوچز کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا،اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے کی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

  • ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ محسن نقوی

    ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ محسن نقوی

    دئبی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری و آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات ہوئی

    ملاقات کے دوران چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر گفتگو کی گئی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سےبات چیت کی،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہےپاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔ تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،معاملات مثبت سمت میں بڑھنے کا امکان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،معاملات مثبت سمت میں بڑھنے کا امکان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے بارے میں گزشتہ روز دبئی میں ہونے والا آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس اہمیت کا حامل تھا، تاہم اس اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔

    آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اتفاق رائے پر بات کی گئی تھی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے کو تینوں اداروں کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ایک نیا اجلاس آج دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم، اس کے بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے وینیو اور شیڈول سے متعلق پس پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، اور جلد ہی اس بارے میں کوئی اہم پیشرفت متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کسی بھی وقت، ممکنہ طور پر آج رات یا کل بلائی جا سکتی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد ہی اس اہم ٹورنامنٹ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یہ پیشرفت کرکٹ دنیا میں اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ بین الاقوامی کرکٹ کے منظرنامے پر ایک اہم مقام رکھتا ہے اور اس کی میزبانی کے لیے مختلف ممالک اور کرکٹ بورڈز کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے۔

    یہ پیشرفت پاکستان کرکٹ کے لیے بھی ایک بڑی خوشخبری ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک تاریخی موقع ہوگا۔آگے آنے والے دنوں میں مزید اطلاعات اور تفصیلات سامنے آئیں گی جس سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔

  • تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    بلا وائیو: تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےجیت لی۔

    باغی ٹی وی: بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیےاور میزبان ٹیم کو 304 رنز کا ہدف دیا-

    پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے،صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے،طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے، تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • فخر زمان فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا،عاقب جاوید

    فخر زمان فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا،عاقب جاوید

    پاکستان کے عبوری وائٹ بال کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخر زمان میچ ونر ہے ، فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی پاکستان کے لئے اچھی پرفارمننس ہے، اسکے فٹنس کے مسائل ہیں، اسکے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ فٹ ہو گا وہ اسکو سلیکشن کمیٹی موقع دے گی،ملتان سے لے کر اب تک کوئی ایسا پوائنٹ نہیں آیا، ملتان میں جو ٹیم تھی وہی پنڈی میں کھیلی، جو کھلاڑی موجود ہیں،ان سے بیسٹ الیون بنا کر پاکستان کے لئے میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں ، کوچ کا ایک حد تک رول ہوتا ہے،جو میسجز ہیں وہ بڑے کلیئر ہونے چاہئے کہ کس طرح کی کرکٹ کھیلنی ہے، ریزلٹ تو ٹیم اور کپتان لے کر آتے ہیں،میرے لئے کوچنگ کوئی نئی چیز نہیں، 20 سال سے کر رہا ہوں، ابھی جو مجھے ٹاسک دیا گیا ہے، اس پر فوکس کر رہا ہوں، کوچنگ میرا پروفیشن ہے، پھر آگے جو نظرآئے گا اسکے مطابق فیصلہ ہو گا،اسد شفیق آسٹریلیا ٹور پر تھے، انکا کام یہ تھا کہ وہ کپتان سے بات چیت کریں اور ایک فائنل الیون پر بات ہو جو سلیکشن کمیٹی میں ہو، ابھی وہاں اسد شفیق نہیں بلکہ میں ہوں گا، کوچ کی جو سوچ ہو گی اسکو سلیکشن کمیٹی میں لایا جائے گا، سیلیکٹر ملکر فیصلہ کرتے ہیں،

    عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ آنےوالےدنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظرآئےگی،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں ایک تسلسل نظر آئےگا،آسٹریلیا کا ٹور کبھی بھی پاکستان کے لئے آسان نہیں آ رہا، ون ڈے سیریز اگر کہتے تو جیتنےجا رہے تو آسان نہیں تھا، ایک تو بہت ہی شارٹ میچ ہو گیا، دوسرے میچ میں بھی پاکستان کے چانس تھے،ہمارا اس وقت مین فوکس چیمپئنز ٹرافی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال سے زیادہ کافی تبدیلیاں نظر آئیں گی،ہماری کوشش ہے جو کھلاڑی ٹور پر جاتا ہے جہاں سیریز ہا ر گئے تو نئے کھلاڑی کو موقع دیا جائے، زمبابوے میں کھلاڑیوں کو ریسٹ بھی دیا گیا، آپشن رکھنا ضروری ہوتا ہے، کوچ اور کپتان کی سوچ کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، کوچ، کپتان اور پی سی بی سلیکشن کمیٹی ملکر فیصلہ کریں گے، ٹی 20 میچ میں واپس آنے کے کم چانسز ہوتے ہیں۔

  • زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    زمبابوے نے پاکستان کےخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 15،15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہےون ڈے اسکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضاکریں گے،گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی-

    پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوےجائے گی،دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو ہوگا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلاجائےگا،سیریز کےتمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔

  • بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے،محسن نقوی

    بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے،محسن نقوی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے،ہم شیڈول کا انتظار کر رہے ہیں، ہم نے کام مکمل کرنا ہے ، شیڈول کا اعلان کیا جائے

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ٹارگٹ کو اچیو کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کروائیں گے، ہماری بات چیت صرف آئی سی سی کے ساتھ ہے، آئی سی سی کو سوچنا پڑے گا، باقی دنیا کی تمام ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں، بھارت کو کوئی مسئلہ ہے تو ہم سے بات کرے، ہم اعتراضات دور کریں گے، ہم اپنے چانس پر رہیں گے، آئی سی سی شیڈول کا اعلان کرے تا کہ ہم اس حساب سے اپنی تیاریاں کریں،

    محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہوجائےگا، تمام انکلوژرز قائم رہیں گے، کوئی انکلوژر ختم نہیں کیا جا رہا ہے، پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، مجھے سب اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے

    محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض مسلسل کام کر رہے ہیں، کسی کو ہٹایا نہیں تھا اور محمد یوسف کو بھی کہیں جانے نہیں دے رہے، میں کرکٹرز کو اکٹھا کر رہا ہوں ، جانے کیسے دوں گا، عبدالرزاق بھی میرے لیے بہت اہم ہیں،چیمپئنز ٹرافی ٹورمنسوخ نہیں ہوا ابھی ری شیڈول ہوا ہے،عاقب جاوید کو عارضی طور پر چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا رہے ہیں، ہم جلدی میں کوئی دوبارہ سے کوچ لے آئیں تو مناسب نہیں، تین ماہ عاقب جاوید ہیڈ کوچ کے طور پر بھی کام کریں گے،

    ویڈیو لیک کا خطرہ،بچاؤ کیسے؟آپ کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی