Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:سری لنکا نے4وکٹ پر 200 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:سری لنکا نے4وکٹ پر 200 رنز بنالیے

    کولمبو:پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں۔

    سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشاڈا فرنینڈو نے 50 رنز بنائے، انہیں اسپنر محمد نواز نے نشانہ بنایا، وکٹوں کے پیھے محمد رضوان نے ان کا کیچ پکڑا۔

    سری لنکا کےدوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشال مینڈس تھے جو 3 کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دیمتھ کرونا رتنے تھے، انہیں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دیکھایا، وہ 40 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کیچ تھما بیٹھے۔

    دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گزشتہ میچ میں حیران کن طور پر ٹیم سے ڈراپ کیے گئے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں جب کہ انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسپنر نعمان علی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

    میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی اور نسیم شاہ۔

    یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنایا تھا۔

  • آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    راولپنڈی: سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے۔سابق کپتان وسيم اکرم کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی بين اسٹوکس کی ريٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارميٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہيں۔

    ایک انٹرویو میں عظيم فاسٹ بالر وسيم نے کہا ہے کہ اب انہيں بھی بطورکمنٹيٹر ون ڈے فارميٹ طويل لگنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھيلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑيوں کے ليے 50 اوور کا ميچ کھيلنا تھکا دينے والا کام ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

    انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفريدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کي تجويز دے چکے ہيں۔

    آسٹریلیوی پچ کیوریٹرپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے لیےآج راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلوی پچ کیوریٹرڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    ادھر اس سلسلےمیں مزید یہ بتایا گیا ہےکہ جمعرات کو آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ نےاسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیاڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر بھی لیکچر دیا۔

    ڈیمئن ہوف کل بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز اورآؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے۔اس سے قبل آسٹریلوی پچ ماہر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا بھی جائزہ لیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    یاد رہے کہ کل سری لنکا نے اگلے ماہ ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

    ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سری لنکن میڈیا کےمطابق کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اس وقت وہ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ملک کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیاسی بحران بتایا گیا ہے۔

    ان عوامل کی بنیاد پر ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئرلیگ بھی ملتوی کردی ہے۔اس کےعلاوہ ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارت کو دینے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس معاملے پرسری لنکا کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارت کے بورڈ میں مشاورت ہوگی۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کوپوزیشن بھی واضح کردی

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کوپوزیشن بھی واضح کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔اس نئی اور تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم نے اپنا ریکارڈ برقرار رکھا ہے ، آئی سی سی کی طرف سے جاری کردی رینکنگ میں پہلے دونمبرپاکستانیوں کے ہیں

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اور رضوان کے علاوہ پاکستان کا صرف ایک ہی بلے باز شامل ہے جو فخر زمان ہیں اور ان کا نمبر 43 واں ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ بولرز میں پاکستان کے شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97 ویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    ون ڈے کی رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی مزید تنزلی ہوئی اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے۔

    سری لنکا میں کشیدگی:کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    ون ڈے کے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

     

    دوسری طرف گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو4 وکٹ سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آخری روز 120 رنز درکار تھے جب کہ سری لنکا کو 7 وکٹیں چاہیئے تھیں۔

     

     

     

    بدھ کو کھیل کے آخری روز پاکستان نے 342 رنز کےہدف کا تعاقب محتاط انداز میں کیا۔ پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے رنز کی رفتار کوآگے بڑھایا۔ محمد رضوان 40 رنز بنا کر جیا سوریا کی گیند پرایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔

     

     

    پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آغا سلمان 12 رنز پر جیاسوریا کی گیند پر وکٹ کیپرڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

     

     

    حسن علی صرف 5 رنز بناسکے اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

     

     

    عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ انھوں نے 160 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

     

    سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز اسکور کئے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

     

     

    سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 337 رنز بنائے اور پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں،حسن علی اور یاسرشاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ اور محمد نواز کےحصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

     

     

    دوسری اننگز میں محمد نواز نے 5 وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں پربتھ جیاسوریا نے 5 وکٹ حاصل کی تھیں۔ انھوں نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ حاصل کئے۔

  • کشمیرپریمئیرلیگ سیزن 2:کھلاڑیوں کےپک آرڈراورریٹینشن آرڈر کا اعلان ہوگیا

    کشمیرپریمئیرلیگ سیزن 2:کھلاڑیوں کےپک آرڈراورریٹینشن آرڈر کا اعلان ہوگیا

    مظفرآباد:کشمیرپریمئیرلیگ سیزن 2 کی تیاریاں شروع ،اطلاعات کےمطابق پلاٹینم ون میں پہلی پک جموں جانباز،دوسری پک میں احمد شہزاد کوراولاکوٹ ہاکس نے ریٹین کیا

    کشمیر پریمئیر لیگ سیزن 2 کے لیے کھلاڑیوں کے پک آرڈر اور ریٹینشن آرڈر کا اعلان کردیا گیا ہے۔پلاٹینم ون میں پہلی پک جموں جانباز، دوسری پک میں احمد شہزاد کو راولاکوٹ ہاکس نے ریٹین کیا ہے۔

     

    پلاٹینم ون میں تیسری پک میرپور رائلز، چوتھی پک میں اوورسیز وارئیرز نے اعظم خان کو پلاٹینم کیٹگری میں ریٹین کیا ہے۔پلاٹینم ون کیٹگری میں پانچویں پک باغ اسٹالینز، چھٹی کوٹلی لائینز جبکہ ساتویں پک مظفر آباد ٹائیگرز کی ہوگی۔

    پلاٹینم ٹو کیٹگری میں مظفر آباد نے افتخار احمد کو ٹریڈ کے ذریعے ریٹین کیا۔

    پلاٹینم ٹو کی دوسری پک کوٹلی لائینز، تیسری پک میں باغ اسٹالینز نے صہیب مقصود ،چوتھی پک میں اوورسیز وارئیرز نے کامران غلام کو ریٹین کیا۔پلاٹینم ٹو کی پانچویں پک میرپور رائلز، چھٹی میں راولاکوٹ ہاکس نے حسین طلعت کو ریٹین کیا جبکہ ساتویں پک جموں جانباز کرے گا۔

     

    ڈائمنڈ ون میں پہلی پک باغ اسٹالینز ،دوسری میں کوٹلی لائینز نے احسن علی کو ریٹین، تیسری پک مظفر آباد ٹائیگرز، چوتھی پک جموں جانباز اور پانچویں پک میں آصف آفریدی کو راولاکوٹ ہاکس نے ریٹین کیا۔

    ڈائمنڈ ون میں چھٹی پک میرپور رائلز جبکہ ساتویں پک اوورسیز وارئیرز کرے گا۔

     

     

    ڈائمنڈ ٹو میں سہیل خان کو اوورسیز وارئیرز نے ریٹین کیا۔سلمان ارشاد کو میرپور رائلز، جبکہ زمان خان کو راولاکوٹ ہاکس نے ریٹین کیا۔ڈائمنڈ ٹو میں انور علی کو مظفر آباد ٹائیگرز، خرم شہزاد کو کوٹلی لائینز، عامر یامین کو باغ اسٹالینز نے ریٹین کیا۔

    ڈائمنڈ ٹو کی چوتھی پک جموں جانباز کرے گا۔

    گولڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں عرفان اللہ کو کوٹلی لائینز،ذیشان اشرف کو مظفرآباد ٹائیگرز جبکہ ابرار احمد کو میرپور رائلز نے ریٹین کیا ہے۔

    ادھر آج گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

    آج آخری روز کے کھیل کا آغاز قومی ٹیم نے 222 رنز کے ساتھ کیا، عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا، 158 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم نے 55، اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق کی جاندار پرفارمنس کے سبب انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گال میں پہلی بارکسی ٹیم نے 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے اس طرح ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

  • گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

    گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

    گال: گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ کھیل کے میدان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

    گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کے لیے مزید 120 رنز درکار تھے۔

    سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کے ہمراہ نائب کپتان محمد رضوان موجود تھے اور دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی، اس مرحلے پر جے سوریا نے 40 رنز بنانے والے رضوان کو چلتا کردیا۔

    دوسرے اینڈ سے عبداللہ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نئے بلے باز آغا سلمان کے ساتھ مزید 22 رنز جوڑے البتہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آغا سلمان دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی اننگز میں چوتھی وکٹ بن گئے۔

    آغا سلمان کے آؤٹ ہوتے ہی امپائرز نے میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے کا اعلان کردیا تھا۔

    پانچ وکٹیں گرنے کے بعد اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حسن علی کو میدان میں بھیجا گیا لیکن وہ صرف ایک چوکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

    اس کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے محمد نواز آئے اور ابتدائی طورپر یہ جوڑی خاصی محتاط رہی لیکن پھر دونوں نے کھل کر بیٹنگ کرنا شروع کی۔

    عبداللہ شفیق نے اس دوران بہترین بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنے 150 رنز مکمل کیے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 325 تک پہنچا ہی تھا کہ سری لنکا کو ایک وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ڈیپ اسکوائر لیگ پر کاسن رجیتھا آسان کیچ ڈراپ کر بیٹھے۔

    اس کے بعد دونوں نے مزید رنز جوڑتے ہوئے اسکور کو 331 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑ گیا۔

    بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو ہدف حاصل کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور قومی ٹیم نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی ہدف حاصل کر لیا۔

    عبداللہ شفیق 158 رنز بنا کر کی شاندار اننگز کھیل کر ناقبال شکست رہے جبکہ نواز نے 19رنز بنائے۔

    جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے تھے اور اسے میچ میں فتح کے لیے مزید 44 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق 139 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا نے 337 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں نے کوہلی کے لیے اس لیے پیغام دیا کہ کچھ سپورٹ ہو جائے ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے، اس نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ویرات کوہلی کو علم ہے کہ ان چیزوں سے کیسے نکلنا ہے، وقت ضرور لگتا ہے لیکن جتنا سپورٹ کریں گے اتنا اچھا ہے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز سے متعلق کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، سری لنکا کی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی لوگوں کا بہت جوش دیکھا، امید ہے کہ اس سیریز میں بھی شائقین اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

    بابر اعطم کا کہنا تھا کہ مجھے گال کا گراؤنڈ بہت پسند ہے، سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے، آسٹریلیا کی سیریز پہلے ہونے سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی، ہم کافی عرصے بعد یہاں کھیلنے آئے ہیں لیکن ہمارا ہوم ورک مکمل ہےیاسر شاہ کا کم بیک ہوا ہے، انہوں نے واپسی کے لیے بہت کام کیا ہے، وہ حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔


    دوسری جانب بابر اعظم کے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے لیے پیغام کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے حق میں پیغام پر آپ کو یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ان دنوں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں جس وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے اور انہیں دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

  • پی سی بی نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کرانے کی حمایت کر دی

    پی سی بی نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کرانے کی حمایت کر دی

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کرانے کی حمایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کرکٹ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا گیا جس میں پی سی بی نے پیغام دیا کہ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں کرانے کی حمایت کرتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ ایشیا کپ کا سری لنکا میں ہونے کا فائدہ ہے کیوں کہ ایونٹ سے سری لنکا کو ریونیو ملے گا جب کہ حال ہی میں سری لنکا میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی کامیاب رہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل حکام کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا میں سیریز کے لئے موجود ہے اور پی سی بی کا موقف یہی ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہونا چاہیے۔بورڈ حکام نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ اور اے سی سی نے کرنا ہے لیکن پی سی بی نے اپنا موقف بتا دیا۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ رواں سال اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم وہاں پر سیاسی گشیدگی کے باعث فیصلہ سازوں کو اس حوالے سے مشکلات پیش آرہی ہیں کہ وہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کروائیں یا پھر اسے کسی اور منتقل کردیا جائے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باعث سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور بنگلادیش نے ایشیا کپ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھی امید ہے کہ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہی ہوگا اور ایونٹ کے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    سری لنکا بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈ ی سلوا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پُر امید ہیں۔ حال ہی میں 52 دن کے لئے آسٹریلیا کی میزبانی کی ہے اور اب پاکستانی ٹیم سری لنکا میں موجود ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ کا ایک زبردست سیزن شروع ہونے والا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے بڑے بڑے اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار ہیں مگرشاید یہ اعزاز ملتان کی سرزمین کو حاصل ہوجائے کیونکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    انگلش ٹیم ستمبر میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وقت کی کمی اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچ صرف دو مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جن میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔

     

    تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم نومبر میں دوبارہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان واپس آئے گی اور اس موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

    دریں اثنا انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا چار رکنی سیکیورٹی وفد اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہے جو لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے ساتھ ملتان کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ مقامی اور پی سی بی حکام سے ممکنہ انتظامات پر بریفنگ لیں گے۔

    انہیں راستوں، مقامات اور ہوٹلوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی جبکہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں ہی حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ 15 ستمبر کو انگلینڈ ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 22، تیسرا 23 اور چوتھا 25 ستمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گی،لاہور میں 28 اور 30 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا آخری میچ دو اکتوبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

    کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد : کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہروقار تقریب میں کے پی ایل اور میر پور رائیلز کے درمیان یاداشت پر دستخط کئے گئے،میرپور رائلز کی جانب سے چئیرمین ڈاکٹر عبدالواجد جبکہ کشمیر پریمیئر لیگ کی طرف سے صدرعارف ملک نے دستخط کئے

    اطلاعات ہیں کہ میر رائیلز کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق اور خوشدل شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ، اس دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا تجربہ شئیر کرسکتےہیں،عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ میرپور رائلز کو کشمیر پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن کامیاب رہا،عبدالرزاق نے کہا کہ امید کرتاہوں کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوئے گا،

    چئیرمین میر پور رائلز ڈاکٹر عبد الواجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں ۔میرا تعلق صحت کے شعبہ سے ہے اور صحت کے شعبہ میں ملک کی خدمت میرا عزم ہے ۔ صحت مند معاشرےکے لئیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے۔ اسی لئیے ہم نے فیصلہ کیا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیم میر پور رائلز ٹیم کو اپنایا ۔ ہم کشمیر کے کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں کوچنگ کریں گے ان کو کرکٹ کے میدانوں میں انٹرینشنل لیول پر لے کر جائیں گے ۔ میر پور رائلز میر پور کی کے باسیوں کی ٹیم ہے میں کشمیر پریمئیر لیگ انتظامیہ اور کرکٹ کے دلدادہ دوستوں کو مشکور ہوں انہوں نے میر پور رائلز ٹیم حاصل کرنے میں میرق ساتھ دیا

    صدر کشمیر پریمیئرلیگ عارف ملک کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ کو کے پی ایل میں خوش آمدید کہتاہوں مجھے امید ہے کہ ڈاکٹر عبدالواجد کی قیادت میں میرپور رائل پہلے سے بہتر انداز میں کے پی ایل میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ صدر کے پی ایل کامزید کہنا تھا کہ پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد ہم اپنے شائقین سے وعدہ کرتے ہیں کہ پی پی ایل کا سیزن ٹو اور بھی زیادہ منفرد اور کامیاب ہوگا

  • عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

    عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

    لاہور:قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تمام فارمیٹس میں نمبر ون مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم حالیہ دنوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، سچ کہوں تو میں یہ صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کیونکہ میں پاکستان سے ہوں بلکہ ہمیں رینکنگ میں بھی نمبر 1 ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ہماری ٹیم کا اتحاد مثالی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں وائٹ واش کیا اور اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان میں ٹاپ پر پہنچنے کی صلاحیت ہے۔مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹیم کارکردگی دکھائے گی اور ٹاپ پر رہے گی۔

    سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی بلے بازوں کی فہرست میں نمبر ون درجہ دیا جاتا ہے جبکہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کر لیں گے۔یہ ان کے ڈیلیور کرنے کا وقت ہے، وہ گذشتہ 4،5 سالوں سے پرفارم کررہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اسی رفتار کو جاری رکھیں گے اور تمام فارمیٹس میں نمبر ون بن جائیں گے۔

     

    رواں سال آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی پر عبدالرزاق نے کہا کہ، اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو یہ پاکستان ٹیم اور پاکستان کی کرکٹ کے لیے اچھا ہوگا۔

  • آئر لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    آئر لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    کیوی بیٹرز کی بہترین بلے بازی اور کیوی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے آئر لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا، آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ بنا کسی اسکور کے پویلین سدھار گئے، پانچ کے مجموعی اسکور پر کپتان اینڈی بھی داغ مفارقت دے گئے۔

    اینڈی میک برائن اور کرٹس کیمفرنے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن کیوی بولرز کے سامنے ان کی مزاحمت زیادہ دیر نہ چل سکی۔

    جارج ڈوکریل اور مارک ایڈیر نے ٹیم کے اسکور کو قابل عزت ٹوٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جارج ڈوکریل نے 74 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی۔

    آئر لینڈ کی ٹیم 48 اوورز میں 216 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، بریسویل اور سینتھر نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔

    پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوگیا۔

    اوول کے میدان میں مہمان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا ۔انگلینڈ کی ٹاپ بیٹنگ لائن اپ میں سے 4 کھلاڑی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔دوسرے ہی اوور میں جیسن روئے اور جو روٹ جبکہ تیسرے اوور میں بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

    آٹھویں اوور میں 26 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔جونی بیئر اسٹو 7 اور لیام لیونگ اسٹون صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    بعد ازاں کپتان جوز بٹلر نے معین علی کے ساتھ مل کر 27 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم معین علی 14 رنز بناکر چلتے بنے۔جوز بٹلر بھی 59 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔68 کے مجموعی اسکور پر کریگ اوورٹن 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد برائڈن کارس اور ڈیوڈ ویلی نے شراکت قائم کرکے اسکور 103 تک پہنچا دیا۔

    برائڈن کارس 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ 110 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آخری امید ڈیوڈ ویلی بھی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ریس ٹوپلی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 6، محمد شامی نے 3 اور پراسیدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں سب سے کم ترین اسکور ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور 125 رنز تھا جو اس نے 2006 کی چیمپئنز ٹرافی میں بنایا تھا۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2019 کے ورلڈکپ فائنل کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جیسن روئے، بین اسٹوکس، جو روٹ، جوز بٹلر اور جونی بیئر اسٹو ایک ساتھ ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔

    بھارت کے ایک میڈیا ہاؤس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لئے بنگلہ دیش کو متبادل میزبان مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کچھ عرصے سے جاری سیاسی اور اقتصادی صورت حال غیر مستحکم ہے اور ملک بدامنی کا شکار ہے۔

    جزیرہ اس سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والا ہے اور کرکٹ بورڈ اس ایونٹ کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، مگر اس ایونٹ کے انعقاد پر خدشات کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

    تاہم بھارت کے ایک میڈیا ہاؤس نے خبر دی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا میں صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں بنگلہ دیش کو بیک اپ وینیو کے طور پر نامزد کیا ہے.

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اس ماہ کے آخر میں ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

    حالانکہ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے تمام مظاہروں کے باوجود آسٹریلیا سیریز بغیر کسی تاخیر کے کامیابی سے منعقد ہوئی۔ آسٹریلیا نے تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے۔

    تازہ ترین بڑا احتجاج چند روز قبل اس وقت ہوا جب عوام نے ایوان صدر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، اس لیے صدر سے بھی استعفیٰ متوقع ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سیریز کے لیے وہاں موجود ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل چاہتا ہے کہ کھلاڑی محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلیں اور اس معاملے میں کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔

    ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے متوقع ہے جس میں پانچ ٹیمیں پہلے ہی کنفرم ہو چکی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔چھٹے نمبر کے لیے کوالیفائر متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا۔