Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے:جاوید میانداد

    ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے:جاوید میانداد

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے کھلاڑیوں کو خوف ہے کہ انہیں مالی تحفظ حاصل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں نے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے اور مالی تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے ہی وہ ناجائز طریقے سے پیسے کمانے کی جانب راغب ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اس حوالے سے اپنی آواز بلند کی ہے اور آج بھی بحالی کے حق میں ہوں کیونکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو معاشی آسودگی فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

    جاوید میانداد کہتے ہیں ماضی میں بڑے بڑے کرکٹرز کے پاس بھی کوئی ذریعہ معاش نہیں ہوتا تھا جبکہ اس دور میں کرکٹ میں بھی اتنا پیسہ نہیں ملا کرتا تھا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں عظیم کارنامے انجام دینے والے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو بھی کچھ نہیں ملا، ان تمام صورت حال کے بعد ہی سابق ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار نے ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو متعارف کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو کاؤنٹی کرکٹ جیسی حیثیت حاصل تھی جس سے کھلاڑی خود کو ذہنی طور پر محفوظ تصور کیا کرتے تھے لیکن آج سینکڑوں کرکٹرز روٹی تک کو ترس رہے ہیں۔

  • ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے چند روز قبل 23 مئی کو ٹیم کا اعلان اوریکم جون سے کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت مکمل کرنا ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جبکہ بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہے جبکہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث اور فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے، محمد نواز کی بھی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8, 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔

    پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم2023 میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں اسپیشل اولمپکس ٹیم نے کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے نائٹ مارکیٹ سجائی گئی۔اس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپیشل اولمپکس ٹیم کو عطیہ کیا جائے گا اور عطیہ کی یہ رقم کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    مختلف اسٹالز پر آرٹس اینڈ کرافٹس ڈسپلے کیے گئے، ٹرک آرٹ اور سندھی دستکاری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، کھانے پینے کے اسٹالز میں وزیٹرز نے خاص دلچسپی دکھائی۔اس موقع پر اسپیشل کھلاڑی بھی پرجوش اور پر مسرت نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ جون2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

  • پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نےپلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    اس اضافے کے بعد اب دس یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پینشن ملے گی۔ گیارہ سے بیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی اب ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے ماہوار پینشن وصول کریں گے۔ اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پینشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء کو صرف ایک مرتبہ ہی پینشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔

    پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019 میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی۔لہٰذا پی سی بی نے آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافےکا اعلان بھی کردیا ہے۔

    رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پینشن کی میں اضافے اورپی سی بی ویلفیئر پالیسی میں دیگر ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ کے امور کی سربراہی ملنے پران سے توقع تھی کہ وہ ہمیشہ موجودہ اور سابق کرکٹرز کے مفادات کی حفاظت اور ان کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے اور ان ترامیم کے بعد اب کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافہ بھی ہوا کرے گا۔

    رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پینشن میں اضافے کے علاوہ پی سی بی نےسابق کھلاڑیوں کے انتقال کے بعد ان کی بیواؤں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سےوہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ کتنی قربانیاں دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ ترامیم کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات کے لیے بھی اطمینان کا سبب بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے کرکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں یہ ترامیم پی سی بی کےان عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے۔

    پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تازہ ترین تبدیلیاں یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوں گی ۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے کرکٹرز اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔

     

  • سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

    سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

    کولمبو:سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان ،اطلاعات ہیں کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا کے ایشیاء کپ کی میزبانی کے امکانات کم ہوگئے ہیں، بنگلا دیش کے ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کے قوی امکانات ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ ملتوی ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔ایشیاء کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث ایشیاء کپ دونوں ممالک میں فی الحال نہیں ہوسکتا جبکہ عرب امارات اور عمان میں اگست ستمبر میں شدید گرمی کے باعث ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش کا نام میزبانی کےلیے زیرغور ہے۔

    یاد رہے کہ آخری بار ایشیاء کپ 2018 میں کھیلا گیا تھا۔ایشیاء کپ 2020 کا ایڈیشن کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

  • رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    لاہور:رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے چیئرمین رمیز راجہ کی تجویز ابھی بھی زیر غور ہے۔

    بورڈ کے مطابق اس تجویز پر برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بحث کی جائے گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ گورننگ باڈی برمنگھم میں اپنے سالانہ اجلاس میں چار ممالک کی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

    یاد رہے کہ یہ تجویز 10 اپریل کو آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ان دنوں ٹیموں کو ایک بھرے شیڈول کا سامنا تھا۔

    ادھررمیز راجہ نے گزشتہ سال پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، صرف آئی سی سی ایونٹس میں کھیلنے کے علاوہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے رکھنے پر بھ آواز اٹھائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹرز کے لیے مختلف معاہدے کی پالیسیوں پر غور کر رہا ہے اور ان پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

    پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے 13 مئی کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کافی بات چیت ہوئی ہے جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    بورڈ ایک نئی پالیسی پر غور کر رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے کھیل کے فارمیٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے اور ادائیگی کے مختلف درجے ہوں گے۔

    پی سی بی قومی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر ٹیموں کے ایلیٹ کرکٹرز سے موازنہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا جبکہ کنڈیشنگ کیمپ اتوار سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کے لیے 60 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا ہے۔ کیمپ دو مختلف مرحلوں میں لگایا جائے گا۔

    پہلے مرحلہ 15 سے 25 مئی تک جاری رہے گا، جہاں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے۔اسی طرح 26 مئی سے 10 جون تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلے میں 33 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

    انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے، جس کے لیے پاکستان کا تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

    کنڈیشنگ کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی:

    پہلا گروپ (15-25 مئی):
    پہلے گروپ میں عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عاکف جاوید (بلوچستان)، ارشد اقبال (خیبر پختونخوا)، ارشد اللہ (خیبر پختونخوا)، آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، بابر اعظم (سینٹرل پنجاب)، فیصل اکرم (سدرن پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، کامران غلام (خیبر پختونخوا)، خرم شہزاد (بلوچستان)، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) ، میر حمزہ (سندھ)، محمد حارث (خیبر پختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، سعود شکیل (سندھ)، شاداب خان (ناردرن)، شاہنواز دھانی (سندھ)، عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)، یاسر شاہ (بلوچستان)، زاہد محمود (سندھ) شامل ہیں-

    دوسرا گروپ (26 مئی تا 10 جون):

    دوسری گروپ میں عابد علی (سینٹرل پنجاب)، ابرار احمد (سندھ)، عالیان محمود (سندھ)، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان)، علی اسفند (سینٹرل پنجاب)، علی عثمان (سدرن پنجاب)، آرش علی خان (سندھ)، اعظم خان (سدرن پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حسیب اللہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا)، معاذ خان (خیبر پختونخواہ)، مہران ممتاز (ناردرن) شامل ہیں-

    محمد عباس آفریدی(خیبرپختونخوا)، محمد علی (سینٹرل پنجاب)، محمد حریرہ (ناردرن)، محمد عمران (خیبر پختونخوا)، محمد عمران رندھاوا (سدرن پنجاب)، محمد طحہٰ (سندھ)، محمد ذیشان (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، عمیر بن یوسف (سندھ)، قاسم اکرم (سینٹرل پنجاب)، ریحان آفریدی (خیبر پختونخوا)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سلمان ارشاد (ناردرن)، ثمین گل (خیبر پختونخوا)، سرفراز احمد (سندھ)، سید ذیشان ضمیر (سندھ)، عثمان صلاح الدین (سینٹرل پنجاب)، زمان خان (ناردرن) شامل ہوں گے-

  • نسلی تعصب پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایسیکس کاؤنٹی پر بھاری جرمانہ

    نسلی تعصب پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایسیکس کاؤنٹی پر بھاری جرمانہ

    بورڈ میٹنگ کے دوران نسل پرستانہ تبصروں پر ای سی بی نے ایسیکس کاؤبٹی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے ایسیکس کاؤنٹی پر 2017 میں بورڈ میٹنگ کے دوران کیے گئے نسل پرستانہ تبصروں پر 50,000 پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا ہے۔

    ایسیکس کاؤنٹی کے سابق چیئرمین جان فراغر کو ریمارکس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے اعتراف جرم کرنے سے انکار کردیا۔

    ایسیکس کاؤنٹی کو دو الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ایک سابق چیئرمین فراغر کے نسل پرستانہ ریمارکس کا استعمال کرنے پر اور دوسرے کلب کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات نہ کیے جانے پر۔

    واضح رہے کہ فراغر نے 2021 میں الزامات لگنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    انگلینڈ کرکٹ میں نسل پرستی ایک سنگین مسئلہ رہا ہے۔ اس سے قبل عظیم رفیق کا کیس کافی عرصے تک خبروں میں رہا کیونکہ انہوں نے ڈریسنگ رومز کے اندر ہونے والی نسل پرستانہ کارروائیوں کو بے نقاب کیا تھا۔

  • ٹی 20 کے بعد اب ٹی 10:کرکٹ میں جدت آگئی:شاہد آفریدی کی تجویز چھا گئی

    ٹی 20 کے بعد اب ٹی 10:کرکٹ میں جدت آگئی:شاہد آفریدی کی تجویز چھا گئی

    لاہور:شاہد آفریدی نے پاکستان میں نئی ​​ٹی ٹین لیگ کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پیر کو میگا اسٹارز لیگ (ایم ایس ایل) کے آغاز کا اعلان کیا جو اس سال ستمبر میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیجنڈ کرکٹرز انضمام الحق، وقار یونس اور مشتاق احمد نے کہا کہ لیگ کا خیال سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے اور اسے ٹی ٹین فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میگا اسٹار لیگ ایک تفریحی لیگ ہے، جو اس سال ستمبر میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

    آفریدی نے کہا کہ اس لیگ کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس ایل میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی، اور آنے والی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

    پاکستان میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر اسٹار لیگ اسپنر نے کہا کہ ہر کوئی اس کی کمی محسوس کر رہا ہے لیکن ہر سسٹم کو اسے مسترد کرنے سے پہلے چند سیزن دینا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو یاد کر رہا ہے اور یہ بھی کہ نیا نظام جو بھی ہو، اسے زیادہ دیر تک فعال رہنے کا موقع ملنا چاہیے ۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • پاکستان کرکٹ کے لیے اعزاز:وسیم خان کو آئی سی سی کا جنرل مینجر مقرر کر دیا گیا

    پاکستان کرکٹ کے لیے اعزاز:وسیم خان کو آئی سی سی کا جنرل مینجر مقرر کر دیا گیا

    دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا جنرل مینجر مقرر کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وسیم خان کا کہنا تھا کہ مجھے آئی سی سی میں شامل ہونے پر فخر ہے، میں اپنے کھیل کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کے لیے اپنے اراکین کے ساتھ شراکت داری شروع کرنے اور کام کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا، میں خواتین کی ترقی کے لیے آئی سی سی کے عزم سے خاصا پرجوش ہوں۔

    وسیم خان اگلے ماہ سے جنرل مینجر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جیف آلڈرائس کی جگہ لیں گے، جیف آلدرائس اب چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کے عہدے پر فائز ہیں۔

    خیال رہے اس وقت آئی سی سی میں جنرل منیجر کا عہدہ جیوف ایلارڈائس کو آئی سی سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد خالی ہے، ترقی پانے سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے پر 8 سال گزارے تھے۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا اور ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیم خان کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے الگ ہونا پڑا۔

    وسیم خان نے گزشتہ سال پی سی بی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک میں دورے ترک کردیے تھے۔

  • شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کرکےپاکستان کےنام کردیا

    شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کرکےپاکستان کےنام کردیا

    پاکستان کے بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،اطلاعات کے مطابق شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 239 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے 239 رنز کی اننگز سسکس کے خلاف ڈربی کے مقام پر کھیلی۔

    شان مسعودکاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے

    شان مسعود کے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی یہ سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس کے ساتھ ہی شان مسعود کی 239 رنز کی اننگز کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔

    ادھرپاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کے لیے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس تیز گیند باز نے گلوسٹر کے خلاف پہلے دن 16 اوورز میں 81 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے تین وکٹیں 13 گیندوں کے دوران حاصل کیں جب انہوں نے ریان ہیگنس (6)، ٹام لیس (0) اور میٹ ٹیلر کو (4) پویلین واپس بھیج دیا۔

    یارکشائر کے صدر نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے شخص کو سائن کرتے ہیں جو واقعی اچھی رفتار سے بولنگ کرتا ہے تو آپ کے پاس قدرتی اسپیل ہوں گے جہاں وہ شاید کچھ کے لئے جاتا ہے اور جہاں وہ تین یا چار وکٹیں لیتا ہے۔

    گلوسٹر کی ٹیم 277 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یارکشائر نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنائے۔